Urdu Novelians was started in February 2021 with the goal to provide free novels to Urdu Readers. It is like a virtual library, where you can browse and read your choice of novels.
Urdu Novelians start a journey for all social media writers to publish their writes in order to test their writing abilities.
Urdu Novelians presents a new age difference based, rude hero based, haveli based and love story based urdu romantic novel.
Eid Ka Chand is also a very unique, Interesting and Entertaining story about rude hero cousin based best urdu novel.
Harika Demir has written a variety of urdu novels and has large number of fans waiting for new novels.
Harika Demir novels are published in episodic on every month at various platforms furthermore online released. We have compiled a list of all the best famous urdu novel writers. Just click on the download link below novel will open automatically.
Eid ka chand was her first novel from which she gain huge popularity. Her first project which give so much success and give her identity in Novel World
Most Attractive Sneak Peak Of Yaar Bereham By Zeenia Sharjeel
"میری جان میں اپنے لیے تمہاری محبت آزمانا چاہتا ہوں، میرے پوچھنے کا مطلب تھا مجھ سے محبت کرنے کی خاطر تم کس حد تک جاسکتی ہو" بہرام نے اینجل کو بولتے ہوئے ٹیرس کی دیوار پر بٹھا دیا
"بہرام یہ کیا کررہے ہو مجھے ڈر لگ رہا ہے"
اینجل پانچویں منزل سے نیچے دیکھنے لگی تو اونچائی سے نیچے دیکھتے ہوئے اُسے چکر آنے لگے وہ گھبرا کر بہرام سے بولی
"پہلے بتاؤ نہ تم مجھ سے محبت کرنے کی خاطر کیا کرسکتی ہو" بہرام ضدی لہجے میں اینجل کے بےحد قریب کھڑا ہوا اُس سے پوچھنے لگا
"یہ بات میں نیچے اتر کر بھی آپ کو بتاسکتی ہوں"
اینجل نے بولتے ہوئے ٹیرس کی دیوار سے نیچے اترنا چاہا مگر بہرام نے اُس کا ارادہ بھانپتے ہوئے تیزی سے جھک کر اینجل کے دونوں پاؤں پکڑ کر اُسے دیوار سے پیچھے کی طرف دکھیلا۔۔۔ ویسے ہی اینجل کے منہ سے دلخراش چیخ نکلی
"بہرام۔۔۔ یہ ۔۔۔۔۔یہ کیا کر رہے ہو تم"
اینجل خوف کے مارے زور سے چیخی اُس کے دونوں پاؤں بہرام پکڑے ہوئے تھے جس کی مدد سے وہ الٹی ہوا میں لٹکی ہوئی تھی
"میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ تم محبت کی خاطر کس حد تک جاسکتی ہو۔۔۔ آرام سے کسی دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہوئے اپنے مفاد کے لئے تم کچھ بھی کرسکتی ہوں مگر اسے محبت نہیں خودغرضی کہتے ہیں اینجل۔۔۔ تم مجھ سے تو کیا کسی سے بھی محبت نہیں کرسکتی، تم صرف اور صرف دھوکا دے سکتی ہوں دھوکے باز عورت ہو تم"
بہرام غصے میں اینجل سے بولا تو اینجل سمجھ گئی وہ اسے پہچان چکا تھا وہ اس سے صرف اور صرف ڈرامہ کررہا تھا
"بہرام پلیز مجھے خوف آرہا ہے میں مر نہیں چاہتی پلیز مجھ پر رحم کرو تمہیں حرم کی قسم ہے پلیز مجھے چھوڑنا نہیں"
یوں الٹا لٹکے نیچے دیکھتے ہوئے اسے بری طرح چکر آرہے تھے وہ بہرام سے التجا کرنے لگی، تبھی بہرام نے اسے اپنی جانب کھینچا تو بہرام کو شولڈر سے پکڑتی ہوئی وہ آنکھیں بند کر کے گہرے سانس لیتے خدا کا شکر ادا کرنے لگی کہ وہ بچ گئی تھی
"آ آہ ہ"
مگر اگلے ہی لمحے جب بہرام نے اُس کے بالوں کو اپنی مٹھی میں جکڑا تو تکلیف کے مارے اینجل کے منہ سے سسکی نکلی
"یہ مت سمجھنا کہ میں نے تمہیں اس لیے بچایا ہے کہ تم سے حرم کا پوچھ سکو، حرم اِس وقت تمھاری قید میں نہیں بلکہ میرے پاس موجود ہے۔۔۔۔ تمہیں بچانے کی وجہ یہی ہے کہ دوسری بار میں ایسی غلطی نہیں کرسکتا کہ تم سے میرا رشتہ جڑا رہے اور میں تمہیں موت دے دو، پہلے میں اپنے نام کے ساتھ جڑا تمہارا نام ہمیشہ کے لیے ہٹاؤں گا پھر تمہیں طلاق دینے کے بعد تم سے اپنا رشتہ ختم کرکے تمہیں مار دوں گا۔۔۔ اور اب کی بار میں تمہیں ایسی درد ناک موت دوں گا کہ اگر تم دوسری بار بھی بچ گئی تو میرے پاس آنے کی بجائے خود اپنے آپ کو مارنا پسند کروں گی"
بہرام اینجل سے بولتا ہوا اسے بالوں سے پکڑ ٹیرس بیڈ روم میں لے آیا اور زور سے اُسے بیڈ پر دھکیلا خود وہ ہاتھ میں موٹے چمڑے کی بیلٹ پکڑ کر اینجل کے سامنے آیا تو اینجل بہرام کے ہاتھ میں بیلٹ دیکھ کر بیڈ سے اٹھی
"میں تمہیں ہرگز نہیں روکو گی بہرام، اِس بیلٹ سے تم مجھے مارو اور اتنا مارو کے میری کھال تک ادھیڑ کر رکھ دو
میں اُف تک نہیں کروگی تم اپنا غصہ نکالنا چاہتے ہو ناں مجھ پر،، یہ سزا میرے گناہ کے آگے کچھ بھی نہیں ہے تم مجھے سخت سے سخت سزا دو مگر پلیز مجھ سے اپنا نام مت چھینو میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں مجھ سے اپنا تعلق مت ختم کرنا۔۔۔ میں جانتی ہوں میں کہیں سے بھی تمہارے قابل نہیں بہت گنہگار لڑکی ہوں میں، تمہارے نکاح میں رہ کر تم سے وفا نہیں نبھا سکی، تم پر اپنے ہاتھوں سے گولی چلاتے ہوئے مجھے احساس تک نہیں ہوا کہ میں کیا کررہی ہو مگر تم سے دوری نے مجھے احساس دلا دیا ہے کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں اور یہ بھی کہ میں نے بہت برا کیا تمہارے ساتھ۔۔۔ حرم کی جگہ یہاں تمہارے پاس آنے کا مقصد صرف تمہارے قریب آنا تھا تمہاری محبت حاصل کے لیے اور تمہارے پاس آنے کا کوئی دوسرا مقصد نہیں تھا میرا۔۔۔۔ بہرام میں بہت بری ہوں بہت گناہگار ہوں، تمہاری مجرم ہوں مگر تم دیکھو تمہارے چلنے والی گولی بھی میرے دل کو چھو نہیں پائی تمہارا ہی گفٹ کیا ہوا پینڈیٹ مجھے بچا گیا۔۔۔ تم حرم کے ساتھ رندگی گزارنا چاہتے ہو ناں بےشک اُسی کے ساتھ رہوں مگر مجھے اِس رشتے سے آزاد مت کرنا"
اینجل اس کے سامنے ہاتھ جوڑتی ہوئی اپنے گناہ کا اعتراف کرنے کے بعد آخر میں نیچے بیٹھ کر بہرام کے پاؤں پکڑتی ہوئی رونے لگی تو بہرام نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی بیلٹ پر گرفت مزید سخت کردی وہ غصہ ضبط کرتا ہوا بیلٹ کو دور پھینک کر، بازو سے پکڑتا ہوا اینجل کو اپنے سامنے کھڑا کر چکا تھا
"کل رات میں تمہارے گھر پر حرم کو تو نہیں پہچان پایا مگر تمہاری خصلت میں اچھی طرح جان چکا ہوں۔۔۔ یہ ندامت، شرمندگی اور آنسو دکھا کر تم مجھے بے وقوف نہیں بناسکتی تم وہ لڑکی ہو اگر دس بار بھی مر کر میرے سامنے دوبارہ زندہ ہو جاؤ میں تب بھی تمہارا یقین نہیں کرسکتا نفرت ہوچکی ہے مجھے تم سے اور تمہارے اِس گندے وجود سے۔۔۔ میں اس وقت حرم کو لینے جارہا ہوں اُسے یہاں لاکر، اُس کے سامنے تمہیں طلاق دے کر پھر میں تمہیں یونیورسٹی میں ڈرگ سپلائی کرنے کے جرم میں تمہیں اریسٹ کرواؤں گا، اپنا نام تمہارے نام کے ساتھ جوڑ کر میں اپنے نام کو زندگی بھر کے لئے بد نام نہیں کرنا چاہتا سنا تم نے"
بہرام نے اینجل کو بولتے ہوۓ اُس کے ہاتھ سے ڈائمنڈ کی رنگ اتاری اور اسے بیڈ پر دھکا دیتا ہوا خود حرم کو لینے کے لئے نکل گیا
اینجل چاہتی تو بہرام کے جانے کے بعد آسانی سے وہاں سے فرار ہوسکتی تھی مگر وہ آنسو بہاتی ہوئی بہرام کا انتظار کرنے لگی شاید یہی اس کی سزا تھی کہ بہرام اُس سے اپنا رشتہ ختم کرکے اُسے اریسٹ کروادیتا
CLICK BELOW THE DOWNLOAD LINK TO GET YAAR BEREHAM BY ZEENIA SHARJEEL
Download
CLICK BELOW THE MEDIAFIRE DOWNLOAD LINK TO GET DOWNLOADED LINK OF NOVEL
Mediafire Download Link
CLICK BELOW THE BEST NOVELS WEBSITE LINK TO GET VAST COLLECTION OF BEST NOVELS
Best Novel Website