Hai Ahle Wafa Ki Reet Alag By Neelam Riasat - Complete PDF Urdu Novelians

Urdu Novelians


Novel Name:Hai Ahle Wafa Ki Reet Alag
Writer:Neelam Riasat
Category:Forced Marriage

Most Attractive Sneak Peak Of Hai Ahle Wafa Ki Reet Alag By Neelam Riyasat

"You see how rudely she is talking to me. And you think she is very good and innocent. I did not say that she is doing all this drama. One day she will show her true face and now you have seen it. Today she is scolding me like this, tomorrow she will do it to you. She is your favorite daughter-in-law, you will forgive her. But I will never forgive her if she behaved like this towards my wife. "

She was shocked and could not answer for a long time. She tried her best to stop the flow of her tears. When she had some success, she said.

"I will try. She will not come in front of me. She will not talk to anyone, but I may kill her with my life.

"

"If you want to put me under pressure, right? I will not marry you because of your fear. Then you are wasting time. "

"You should do what you did yesterday with my trouble. But let me sleep. ''

Back inside the blanket.

Zarib stared at his head and then looked at his mother with a knowing look. Who said it with her eyes.

''That's not what happened.'' But she spoke with her mouth.

''Zarib, his health is not good. Now don't bother him anymore. Go and sleep. ''

She. At that moment, she obediently moved towards the door.

Aafia heard the sound of the door opening and then closing inside the blanket and responded with all her composure.

The tears were not stopping.

Safina's voice came. She was saying.

''If you came here of your own free will, why are you crying now?..''

She barely spoke, controlling her sobs.

''When have you been crying?''

Safinah asked again at someone's signal.

''Aafia, why are you crying so much?''

''I don't know myself, but my mother is worried about me. I cried so much that I almost died. What was it, mother? If there was a little space in your son's heart for me too. The one who has not come yet is his soulmate and I am only your daughter-in-law... Where is the justice in this? A person should settle in someone's heart and close the doors of his own heart to others. By the way, you used to talk about great justice and truth in your show.


In her excitement, she sat up and turned towards Safina. But she kept it near the door. On the chair, she was sitting cross-legged in a light-blue jeans shirt and black dress trousers, one hand under her cheek and the other on the arm of the chair, not only listening to him with attention and seriousness. But now she was also watching him. When their eyes met, he said with the same seriousness.

"No, now I am not that cruel. Not only am I your daughter-in-law. I have also accepted you as the mother of my children. What more do you want? "

He smelled the snake out of embarrassment. Didn't he leave the room? If he wanted, he could have drowned himself in a bucket of water.

Seeing Aafia's appearance, Zarib laughed a lot, but he didn't laugh, but was thinking. If I tell her what she had been suffering from during her illness, what would her condition be like?

He stood up, shaking his hands.

"If you want to sleep with your mother, then sleep with enthusiasm. I have to wake her up at seven in the morning to go to a morning show."

This time he left from there. Aafia saw him go with her own eyes. Then she looked at her mother with suspicion. She was turning red tomatoes in the process of suppressing her laughter.

"You didn't do well."

Safinah's laughter echoed in the room for a long time.

Aafia hid her head in her lap. Safina kissed his forehead and prayed a lot. Give.


****** ***** ***** ***** ***** ***** ****

'

Mustafa had already gone to school. Ahad had done a great job while having breakfast. She had just washed it.

Zarib had left the house at eight o'clock without having breakfast. Because the office of the private TV channel was located on the other side of the city.

Safina was also sitting in front of the TV and drinking tea.

While Aafia was putting on trousers for Ahad, Safina was also watching her. Her entire attention was on the TV screen. Where the host was sitting creating a very sad atmosphere.

The entire set was made in black. The music was even louder. ..

''Mother, this is not the first time your son is coming on TV. I don't watch his show with such enthusiasm. So what's new today?''

Safina put the cup on the table with a laugh.

''The new thing is that this innocent host is going to be disrespected. That too by your husband.''

She looked at Amma once in surprise and then looked at the beautiful host who was showing off her beauty on the screen.

''Why would he speak harshly to such a lovely girl? In front of such beauty, a person would stop speaking. If I were there, I would have sat in Sachi and just watched her.''

Safina said immediately.

''So I was going to go with Zarib. What's the big deal? I would have gone and seen the makeup stains up close.

She was smiling as she put Ahad on her lap and applied kohl to his eyes.

''What do you want? They should throw me out of the house..''

She made Ahad stand in front of her and went to her for charity.

"Mashallah, look at how cute my Shahzara is. Even if I keep looking at her face all day, my heart is not satisfied. I want to kiss her and kiss her cheeks."

She was still kissing her passionately. And instead of disapproving, Ahad was seeking refuge in her lap.

Safina was looking at both of them with compassionate eyes. The commercial break ended.

Who knows when the sorrows of this world will be less... The music composed by the late Nusrat Fateh Ali Khan played and then the host started his work.

Urdu Sneak Peek










دیکھ رہی ہیں آپ یہ میرے ساتھ کس قدر بتمیزی کے ساتھ بات کر رہی ہے ۔ اور آپ اسکو بڑا اچھا اور معصوم سمجھتی ہیں ۔ میں نہیں کہتا تھا کہ یہ سب ڈرامے کر رہی ہے ۔ایک دن اپنا اصل روپ دیکھائے گی اور اب دیکھ لیا آپ نے ۔ آج میرے ساتھ ایسے منہ ماری کر رہی ہے کل کو آپ کے ساتھ کرے گی ۔ آپ کی تو پسندیدہ بہو ہے آپ معاف بھی کر دیں گی ۔ مگر میں ہرگز معاف نہیں کرونگا اگر اس نے میری بیوی کے ساتھ ایسا کوئی رویہ رکھا ۔ ''
صدمے کے مارے وہ کتنی دیر کوئی جواب ہی نہ دے سکی ۔ بھرپور کوشش کرکے اپنے آنسوؤں کا راستہ روکتی رہی ۔ جب تھوڑی کامیابی ہوئی تو بولی ۔
'' کوشش کیجیے گا. وہ میرے سامنے نہ ہی آئے ۔ بات تو کوئی نہیں کروگی پر ہو سکتا ہے اسکو جان سے ضرور مار دوں ۔۔
'
''اگر تم مجھے انڈر پریشر کرنا چاہ رہی ہو ناں ۔ کہ تمہارے ڈر سے شادی نہیں کروں گا۔ تو محظ وقت ضائع کر رہی ہو ۔ ''
'' آپ میری بلا سے کل کے کرتے آج کریں ۔مگر مجھے تو سونے دیں ۔ '' 
واپس کمبل کے اندر ۔ 
ضارب نے اسکے سر کو گھورہ پھر ماں کی طرف جتاتی نظروں سے دیکھا ۔ جنہوں نے نظروں سے ہی کہہ دیا ۔ 
'' یہ ہوئی نہ بات ۔'' پر زبان سے بولیں ۔
'' ضارب اسکی طبعیت ٹھیک نہیں ہے ۔ اب اسکو مزید تنگ نہ کرو ۔جاکر سو جاؤ ۔ ''
وہ.اُسی وقت تابعداری کے ساتھ دروازے کی جانب بڑھ گیا ۔ 
عافیہ نے کمبل کے اندر ہی دروازہ کُھلنے اور پھر بند ہونے کی آواز سُنی سارا ضبط جواب دئگیا ۔ 
آنسو رُکنے کانام ہی نہ لے رہے تھے ۔ 
سفینہ کی آواز آئی ۔ جو کہہ رہی تھیں ۔ 
'' اپنی مرضی سے یہاں آئی ہو تو اب رونا کیوں آرہا ہے ؟۔۔''
سسکیوں کو انڈر کنٹرول کرتی ہوئی بمشکل بولی ۔
'' کب رو رہی ہوں ۔''
سفینہ نے کسی کے اشارے پر دوبارہ پوچھا ۔ 
'' عافی تمہیں اتنا رونا آ کیوں رہا ہے؟۔ ''
'' مجھے خود نہیں علم اماں کیوں پر دل کرتا ہے۔ اتنا رؤوں کہ مر ہی جاؤں ۔ اماں کیا تھا ۔ اگر آپ کے بیٹے کے دل میں تھوڑی سی جگہ میرے لئے بھی ہوتی ۔ جو ابھی آئی ہی نہیں وہ جانِ جگر اور میں فقط آپ کی بہو۔۔۔۔ یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ انسان کسی کے دل میں ڈیرے ڈال کر بیٹھ جائے اور خود اپنے دل کے دروازے بھی اگلے پر بند کردے ۔ ویسے اپبے شو میں بڑی انصاف اور سچائی کی باتیں کرتے۔۔۔۔۔ ''
اپنے جوش میں اُٹھ کے بیٹھ کر سفینہ کی جانب مُڑی تھی ۔ مگر دروازے کے قریب رکھی ۔ کُرسی پر وہ لائٹ بیلو جینز کی شرٹ اور کالے ڈریس ٹراؤزرز میں ٹانگ پر ٹانگ جمائے ایک ہاتھ گال کے نیچے رکھ اور دوسرا کرسی کے بازو پر رکھے بڑے اعتماد ' توجہ اور سنجیدیگی سے نہ صرف اسے سُن رہا تھا ۔ بلکہ اب دیکھ بھی رہا تھا۔ دونوں کی نظریں ملیں تو وہ اُسی سنجیدیگی سے بولا.۔ 
'' نہیں خیر اب میں اتنا بھی ظالم نہیں ہوں ۔ صرف اماں کی بہو ہی نہیں۔ تمہیں اپنے بچوں کی ماں بھی مان گیا ہوں ۔ اس سے زیادہ کیا چاہتی ہو ؟ ''
شرمندگی کے مارے اسکو سانپ سونگھ گیا ۔ کیا وہ کمرے سے گیا نہیں تھا ۔ جی چاہا چُلو بھر پانی میں ڈوب مرے ۔ 
عافیہ کی شکل دیکھ کر ضارب کو ہنسی تو بہت آئی مگر ہنسا نہیں بلکہ یہ سوچ رہا تھا ۔ اگر اسکو بتا دوں بیماری کے دوران کیا کیا دُکھ سُکھ کرتی رہی ہو تو اسکی حالت کیا ہو ۔ 
ہاتھ جھاڑتا ہوا اُٹھ کر کھڑا ہوا ۔ 
'' اپنی اماں کے ساتھ سونا چاہتی ہو تو شوق سے سو جاو ۔ صبح مجھے سات بجے اُٹھا دینا ایک مورننگ شو میں جانا ہے ۔ ''
اب کی دفعہ وہ وہاں سے چلا گیا ۔ عافیہ نے اپنی آنکھوں سے اُسے جاتے دیکھا ۔ پھر شکوہ بھری نظر اماں پر ڈالی ۔ جو ہنسی ضبط کرنے کے چکر میں لال ٹماٹر ہو رہی تھیں ۔ 
'' آپ نے اچھا نہیں کیا ۔ ''
سفینہ کی ہنسی دیر تک کمرے میں گونجھتی رہی ۔
عافیہ نے اُنہی کی گود میں سر چُھپایا ۔ سفینہ نے اُسکی پیشانی چوم کر ڈھیروں دُعائیں ۔ دیں ۔ 

****** ***** ***** ***** ***** ***** ****
مصطفٰی کب کا سکول جا چُکا تھا ۔ احد نے ناشتہ کرتے وقت اچھا خاصہ کام بنایا تھا ۔ ابھی وہ اسکو دھوکر لائی تھی ۔ 
ضارب آٹھ بجے ناشتہ کئے بغیر گھر سے نکلا تھا ۔ کیونکہ پرائیوئیٹ ٹی وی چینل کا آفس شہر کے دوسری طرف واقع تھا ۔ 
سفینہ بھی ٹی وی کے سامنے بیٹھیں چائے پی رہی تھیں ۔ 
عافیہ احد کو ٹراوزر پہنانے کے دوران سفینہ کو بھی دیکھ رہی تھی ۔ جنکا سارا دھیان ٹی وی سکرین کی جانب تھا ۔ جہاں ہوسٹ بڑا دُکھی سا ماحول بنا کر بیٹھی ہوئی تھی ۔
سارا سیٹ ہی کالے رنگ سے بنایا گیا تھا ۔ میوزک اُس سے بھی اعلٰی ۔.
''اماں آپ کا بیٹا پہلی دفعہ تو ٹی وی پر نہیں آرہا ۔ انکا شو تو اتنے شوق سے نہیں دیکھتی ہیں ۔ پھر آج کیا نیا ہے ؟''
سفینہ نے ہنستے ہوئے کپ میز پر رکھا ۔ 
'' نیا یہ ہے کہ اس شودھی سی ہوسٹ کی بے عزتی ہونی ہے ۔ وہ بھی تمہارے شوہر کے ہاتھوں ۔ ''
اس نے حیران ہوکر ایک دفعہ اماں کو دیکھا پھر سکرین پر نظر آنے والی جلوے لُٹاتی ادائیں دیکھاتی خوبصورت سی ہوسٹ کو دیکھا ۔ 
'' وہ بھلا اتنی پیاری لڑکی کے ساتھ تلخ کلامی کیوں کریں گے ۔ ایسے حُسن کے سامنے تو انسان کی بولتی ہی بند ہو جائے۔ میں وہاں ہوتی تو سچی میں بیٹھ کر اُسے دیکھتی ہی جاتی ۔ ''
سفینہ نے فوراً کہا ۔
'' تو ضارب کے ساتھ چلی جانا تھا ۔ یہ کونسی بڑی بات ہے ۔ جاکر قریب سے دیکھ لیتیں میک اپ کی تیحیں ۔ 
احد کو گود میں لٹا کر اسکی آنکھوں میں سُرمہ لگاتے ہوئے وہ مسکرا رہی تھی ۔
'' آپ کیا چاہتی ہیں ۔ وہ مجھے گھر سے ہی بے دخل کر دیں ۔ ۔۔ ''
احد کو اپنے سامنے کھڑا کیا اور اسکے صدقے واری گئی ۔
'' ماشااللہ اماں دیکھیں ناں میرا شہزارہ کتنا پیارا ہے ۔ میں سارا دن بھی اسکی صورت دیکھتی رہوں ناں تو میرا دل نہیں بھرتا ۔ جی چاہتا ہے چوم چوم کر اسکے گال گھسا دوں ۔ ''
ابھی بھی وہ اسکو والہانہ چوم رہی تھی ۔ اور احد بُرا ماننے کی بجائے اسی کی گود میں پناہ ڈھونڈ رہا تھا۔ 
سفینہ شفقت بھری نگاہوں سے دونوں کو دیکھ رہی تھیں ۔ کمرشل بریک ختم ہوئی ۔
جانے کب ہوں گے کم اس دنیا کے غم ۔۔۔ نصرت فتح علی خان مرحوم کی بنائی گئی دُھن بجی پھر ہوسٹ نے اپنا کام شروع کیا ۔
'' اسلام علیکم ناظرین ۔۔۔ ہر صبح کی طرح آج بھی اپنا نرم گرم بستر چھوڑ کر آپکی ہوسٹ آپکے سامنے حاضر ہے۔ 
مگر ہمارا آج کا شو کسی شادی کی تقریب یا ساس بہو کے جھگڑے کی بجائے بہت ہی سنجیدہ مسٔلے پر بات کرے گا ۔ یہ ہی سمجھئے کہ آج ہم اس معاشرے کی سب سے بڑی نا انصافی پر تبصرہ کریں گے۔ ایک ایک ایسے روگ کا تذکرہ ہوگا کہ جو پیچھلے لمبے عرصے سے ہمارے معاشرے کو گُھن کی طرح کھوکھلا کرتا آرہا ہے۔ 
ناظرین یہ صرف میرے یا جو لوگ اس وقت سٹوڈیو میں موجود ہیں اُنکے گھر یا زندگی کی کہانی نہیں ہے ۔بلکہ ہمارے معاشرے کا ہر دوسرا گھر یا پھر اگر میں مزید کلیر کروں تو ہر گھر کی عورت ' ماں' بیٹی اور بہن کا مسٔلہ ہے ۔ 
ہاں جی ناظرین آپ سمجھ گئے ہوں گے ۔ اپنے آج کے شو میں ہم بات کریں گے ۔ مردوں کی برتری کی ۔ 
جیسے کے آپ میں ہم سب واقف ہیں.   
Pakistan a is Male dominate society .
جہاں پر عورتوں کے حقوق ہمیشہ مارے گئے ہیں ۔ چاہے ہم تعلیمی میدان کی بات کریں ۔ گورمنٹ سیکٹر کی بات کریں ۔ میڈیا کی بات کریں ۔ نوکریوں کو دیکھ لیں ۔ ہر طرف ہر شعبے میں مردوں کی حکمرانی ہے ۔ 
یہاں تک کہ گھروں میں جو فیصلے عورتوں کے لئے کئے جاتے ہیں ۔ اُن میں بھی انکو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال باہر کیا جاتا ہے ۔ 
نہ تو عورت کا وجود کوئی اہمیت رکھتا ہے ۔ نہ اسکی سوچ اسکی شخصیت کی کوئی اہمیت ہے ۔ ایک بے زبان جانور کی طرح ساری زندگی اسکو ڈیک کیا جاتا ہے ۔ 
اسی معاشرتی زیادتی پر بات کرنے کے لئے ہمارے پاس قابل احترام محمانانِ گرامی موجود ہیں ۔ 
جن میں سمیرا اکرام صاحبہ ہماری ہر دل عزیز' سب کی جانی پہچانی اور پسندیدہ بیوٹیشن ہیں ۔ساتھ میں فیشن ڈیزائننگ بھی کرتی ہیں ۔ نہ صرف پاکستان میں بلکہ انٹرنیشنل لیول پر کام کرتی ہیں ۔ 
'' میم ہم آپکو اپنے شو میں خُوش آمدید کہتے ہیں ۔ ''
انکے ساتھ تشریف فرما ہیں ۔ رابعہ ابصار صاحبہ آپ کا تعلق بار لأ سے ہے بیرسٹر ہیں ۔ کافی مشکل کیس آپ نے جیتے ہوئے ہیں ۔ خاص کر آج کے ہماری ویکٹم کو مشورے سے نوازیں گی ۔ کہ کیسے وہ اپنے ظالم شوہر اور سُسرالیوں سے نمٹیں ۔ 
Mamm its pleasure to have you on the show ..

آپ کے ساتھ بیٹھی ہیں ۔ صوبیہ حکیم ان سے بھی آپ سب ہی واقف ہیں ۔ آپ ایک اینجیو کی روحِ رواں ہیں ۔ اور انکا ادارہ معاشرے کی ستائی مظلوم و ناتواں عورتوں کے لیے بہت سا کام کر چُکا ہے اور مزید جاری ہے ۔ جن پر یہ خود روشنی ڈالیں گی ۔
ویلکم ٹو آور شو صوبیہ جی ۔..... ''
At last we have a handsome personality with us .
کون نہیں جانتا انکو ۔ جب بولتے ہیں تو کئی کے دلوں پر سچائی کی چُھری چلاتے ہیں ۔ کئی کے دل پر اپنے زبردست لب و لہجے کا اثر چُھوڑتے ہیں ۔ اگر آپ کبھی انکے فیس بُک پیج کا ایک چکر لگائیں تو انکی مقبولیت کا اندازہ کر سکیں ۔ لڑکیوں کی جانب سے خاص کر کیسی کیسی آفرز آتی ہیں ۔ آج موقع ملا تو ان سے براہ راست پوچھینگے ۔ 
''The one and only Mr Zarab Seyall ''
سر میں بتا نہیں سکتی کتنی خوش ہوں ۔ جب پرودیوسر صاحبہ نے بتایا کہ آپ کو انوائیٹ کیا گیا ہے ۔ میرے تو سُن کر ہی ہاتھ پیر پُھول گئے ۔ کیونکہ آپ تو سیاستدانوں کے پسینے چُھڑا دیتے ہیں ۔ ہماری کیا حیثیت ہے ۔ ''
تب سے چہرے پر مسکراہٹ سجا کر سُننے والا اب بھی دھیمے سے مسکرا کر بولا ۔
'' اتنا بھی باؤ بِلا بنا کر اپنی اؤڈینس کے سامنے پیش نہ کریں مس زریاب۔ پہلے ہی میل ڈومینیٹ سوسائٹی کو ریپریزینٹ کرنے کو اتنے بڑے سٹوڈیو میں میوزیشنز کے بعد میں اکیلا مرد موجود ہوں ۔ ''
'' As you can see already am under alot of pressure ''
سارے ہال میں قہقہے گونجھ گئے ۔ بڑے مزے سے وہ ہوسٹ کے منہ پر کُھلا تماچہ مار گیا تھا ۔ 
زریاب کے گالوں کی سُرخی ایک دم بڑھی ۔ 
'' دیکھ لیا ناظرین پہلا فقرہ ہی پسینے چُھوڑا گیا ۔ آگے چل کر میرے ساتھ نہ جانے آج کیا ہونے جا رہا ہے ۔ خیر ملیے ہماری آج کی ویکٹمز سے ۔۔۔ ''
ہوسٹ نے آگے آدھا گھنٹہ لگایا کہ کیسے مریم اور عافانہ بی بی معاشرے میں مرد کی برتری کی وجہ سے مظالم کا شکار ہوئی تھیں ۔ 
تمام محمانوں نے بھی کُھل کر اپنے دلوں کی بڑھاس نکالی ۔ کئی دفعہ تو ہوسٹ کی آنکھیں نم ہوئیں ۔ بچاری نے کئی ٹشو پیپر ضائع کئے ۔ کاجل پھیل جاتا تو بار بار میک اپ آرٹسٹ کو آکر درست کرنا پڑتا ۔ 
سارے ہال میں چہ مگوئیاں ہورہی تھیں ۔ ان میں صرف ایک انسان اپنے ضبط کو آزمارہا تھا ۔ 
بریک کے دوران تمام محمان حواتین نے اپنے ملبوسات اور جیولری پر تبصرہ کیا ۔ دانتوں پر لگی لپ سٹک اُتاری ۔ وہ بیزاری سے اُٹھ کر ایک طرف بیٹھے میوزیشنز کی طرف آکر بڑی معصوم سی شکل بنا کر بولا

Introduction Of Novel 


Hai Ahle Wafa Ki Reet Alag is an emotional and heart-touching novel by Neelam Riasat. The story revolves around a woman who, despite her good nature and sincerity, faces hardships in her married life. She is unable to become a mother, and her first husband—an ill-mannered and irresponsible man—divorces her. Later, she marries a kind and decent man who already has two children from his first wife.


However, her second marriage also brings emotional struggles, as her husband still loves his first wife and is hesitant to accept the new woman in his life. With time, the story takes a beautiful turn when he realizes her worth after seeing how lovingly she takes care of his children and family.

It is a story of patience, loyalty, emotional strength, and the true meaning of love and sacrifice—showing that Ahle Wafa (people of loyalty) always have a different way of loving and living.




Introduction Of Writer

Neelam Riasat is a talented and well-known Urdu novelist admired for her emotionally rich and realistic storytelling. Her novels often revolve around themes of love, betrayal, patience, and redemption. She beautifully portrays human emotions, relationships, and social issues in a way that touches readers’ hearts. Her writing style is simple yet impactful, making her one of the most loved contemporary Urdu writers.



Download Below... 😋😊

📁 PDF Download

Click the button below to access your content