Fareeb E Chasham By Umaima Khan Season 1 - Urdu Novelians

Urdu Novelians


Novel Name:Fareeb E Chasham
Writer:Umaima Khan
Category:Forced Marriage

Most Attractive Sneak Peak Of Fareeb E Chasham  By Umaima Khan

"" Are you angry? ""


I asked after seeing his expressionless tone and face...

He had returned from Islamabad two days ago. He had gone to attend the National Assembly meeting,,, but an emergency meeting of the federal cabinet had been called, so he had to stay there for two days... Ever since he had returned, I had been feeling his bad tone and attitude,,, no discussion or debate.

He would just talk about work and become silent after giving a one-word answer.


Work was going on at a fast pace on the school,,, the contract was with the famous construction industry,, who had indicated the construction of the school in 25 days.


He was still standing near the school building,,, when Alihan was forced by his heart to ask...


"" Resentment is shown to those with whom there is a relationship. As far as I think we have any such special relationship, no. ""


I looked away after looking at him. His face was free of any expression...


"" Why are you so bitter? ""


For the first time, her bitter, austere tone had stung Alihan. Or perhaps love is such a thing, it wants to answer love with love.


"" If I ask you the same question, why are you so insensitive? ""


Seeing the workers working in front, she had asked in a stiff tone...


Her expressionless eyes,, Alihan had felt pain.


"" I am not insensitive ""


She had removed her eyes from his face and looked in front of her.


"" Oh really,,, is that so ""


Her mocking tone had stung. Today she was waiting and targeting.


"" What insensitive attitude have I adopted towards you. ""


There was no complaint,, no grievance, just a slight sadness in her tone.

Love was being answered with coldness. What greater sadness could there be.


"" And why do you think that I would ever complain to you about my own self ""


What was the blood of her happiness and illusion in the moment... He had said in a fearless tone with his eyes fixed on her...

What was she,, strange...

When she smiled, it felt as if the whole world's smile was dancing on her face,,, and if she was serious, nothing in the world would have succeeded in changing the expression on her face...

She was not ordinary... A spontaneous voice came from Alihan's heart. If she had been ordinary, she would have been crazy about her personality by now,,, but if she had been an ordinary girl, Marha Kamal would have been a little less perfect.

The heart had made Alihan herself irresistible by giving a strong argument...

She was not Marha Kamal just in name,, she was perfect in every way,, perfect in every work...


"" Then why is your mood bad? ""


After a few moments, he had spoken again...


"" There are several reasons,,, I will shed light on them later. ""


She was about to leave, saying as if to end the conversation, when he imperceptibly came in front of her and built a wall...


"" I find unfinished words poisonous. ""


He made me believe by looking into her eyes...


"" I also find unfinished promises poisonous. ""


Seeing her tone, Alihan looked at her in surprise.....


"" What promise have you made to me that has remained unfinished? ""


I had asked again, had asked for an explanation...


"" I do not like to complain about myself at all.

I do not take long to forgive the injustice done to me. ""


Once again, the illusion and complacency hidden in his question had been pushed aside.

Standing a few steps away from each other in the beautiful evening landscape, they looked like beautiful masterpieces of nature...


"" Now tell me the reasons for your bad mood... ""


He had taken two steps back while looking at her existence...


"" When I see the village girls sweeping or washing dishes instead of studying, then my mood gets bad. .

When I see the extreme ignorance of the village people, then my mood gets bad...

When I see the cars and motorcycles staggering on this dirt road, then my mood gets bad...

When accidents happen on this dilapidated road, then my mood gets bad...

When I see these good-hearted people sitting in hope of change, then my mood gets bad.

When I see a ten-year-old girl getting married to an old man, then my mood gets bad.

When I see the villagers getting less compensation for their hard work,, and the rest of the rich eating, then my mood gets bad...

When people don't know what they are reading while praying, then my mood gets bad...

When I see people dancing and singing in the name of celebration in the village square, then my mood gets bad.

When I see people in the village being treated like sheep, then my mood gets bad.


And you know when my mood gets bad the most, when I realize that the solution to all these problems is in the hands of this person, with whom I spend half the day, but this person has nothing to do with these problems, this person only comes to make promises, not to fulfill them,


Your Excellency, just as you do not like unfinished things, similarly, every resident here, including me, does not like unfinished promises. ""


Your Excellency had remembered someone else today, but then the same difference between black and green eyes sealed his doubt with an illusion...


His words were ordinary, without any preamble, without any manipulation... But he was sad, he wanted to see his position in the eyes of his beloved bigger, but she hated him...

Alihan felt that today was the worst day of his life...


"" Do you feel hatred towards me? ""


He did not seem like a priest of ego, nor a cruel politician, nor did he seem like a puppet of arrogance,,,

He seemed like just an innocent child who was asking with so much hope that his words would be denied...


She was surprised by the way he said it.

Urdu Sneak Peek










"" ناراض ہو ؟ ""

اسکا بے تاثر لہجہ اور چہرہ دیکھ کر پوچھا تھا۔۔۔
وہ آج دو دن بعد اسلامآباد سے واپس آیا تھا۔۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے گیا تھا،،، لیکن وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا تھا لہذا اسے دو دن وہاں رکنا پڑا۔۔۔ جب سے وہ واپس آیا تھا اسکا بگڑا لہجہ اور رویہ محسوس کر رہا تھا،،، نہ کوئ بحث نہ کوئ مباحثہ۔۔ 
بس کام کی بات کر کے ایک لفظی جواب دے کر خاموش ہو جاتی تھی۔۔ 

سکول پر تیزی سے کام جاری تھا،،، ٹھیکہ نامور کنسٹرکشن انڈسٹری کے پاس تھا،، جس نے 25 دن میں سکول کی تعمیر کا عندیہ دیا تھا۔۔ 

اب بھی وہ سکول کی عمارت کے پاس کھڑے جائزہ لے رہے تھے،،، جب عالیہان دل کے ہاتھوں مجبور پوچھ بیٹھا۔۔۔ 

"" ناراضگی ان سے دکھائی جاتی ہے جن سے کوئ رشتہ ہو۔۔ جہاں تک میرا خیال ہے ہمارا ایسا کوئ خاص رشتہ ہے نہیں۔۔ ""

ایک نظر اسے دیکھ کر نظریں پھیر لی تھیں۔۔ چہرہ کسی بھی تاثر سے پاک تھا۔۔۔ 

"" تم اتنی تلخ کیوں ہو ؟ ""

پہلی بار اسکا کڑوا کسیلا لہجہ عالیہان کو چبھا تھا۔۔ یا شاید محبت چیز ہی ایسی ہے محبت کا جواب محبت سے چاہتی ہے۔۔ 

 "" یہی سوال اگر میں تم سے پوچھوں کہ تم اتنے بے حس کیوں ہو تو ؟ ""

سامنے مزدوروں کو کام کرتے دیکھ کر بے لچک لہجہ میں پوچھا تھا۔۔۔ 

اسکی بے تاثر نگاہیں ،، عالیہان کو تکلیف ہوئ تھی۔۔ 

"" بے حس نہیں ہوں میں ""

نظریں اسکے چہرے سے ہٹا کر سامنے دیکھا تھا۔۔

"" اوووو واقعی ،،، ایسا ہے کیا ""

اسکا مزاق اڑاتا لہجہ چبھا تھا۔۔ آج وہ تاک تاک کر نشانہ لگا رہی تھی ۔۔ 

"" تمہارے ساتھ کونسا بے حسی والا رویہ اپنایا ہے میں نے۔۔ ""

شکوہ نہیں تھا،، نہ شکایت، بس ہلکا سا دکھ تھا لہجے میں۔۔ 
محبت کا جواب سردمہری سے مل رہا تھا۔۔۔ اس سے بڑا دکھ کیا ہو سکتا ہے ۔۔

"" اور تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں اپنی ذات کے حوالے سے کبھی تم سے شکایت کروں گی ""

پل بھر میں اسکی خوش فہمی اور وہم کا خون کیا تھا۔۔۔ آنکھوں میں آنکھیں گاڑے نڈر لہجے میں کہا تھا۔۔۔ 
کیا تھی وہ ،، عجیب سی۔۔۔
مسکراتی تو یوں محسوس ہوتا جیسے دنیا بھر کی مسکراہٹ اسکے چہرے پر رقصاں ہو،،، اور اگر سنجیدہ ہوتی تو دنیا کی کوئ چیز چہرے کے تاثرات بدلنے میں کامیاب نہ ہوتی۔۔۔ 
وہ عام نہیں تھی۔۔۔ عالیہان دل سے بے ساختہ آواز آئ تھی۔۔ اگر عام ہوتی تو اب تک اسکی شخصیت کی دیوانی ہو جاتی،،، لیکن اگر وہ عام لڑکی ہوتی تو مرحا کمال تھوڑی ہوتی۔۔ 
دل نے مضبوط دلیل دے کر عالیہان کو خود ہی لاجواب کر دیا تھا۔۔۔ 
وہ صرف نام کی مرحا کمال نہیں تھی،، وہ ہر طرح سے کمال تھی،٫ ہر کام میں کمال تھی۔۔۔

"" پھر تمہارا موڈ کیوں خراب ہے ؟ ""

کئ لمحوں بعد پھر سے بولا تھا۔۔۔ 

"" کئ وجوہات ہیں،،، پھر کبھی ان پر روشنی ڈالیں گیں۔۔ ""

بات ختم کرنے کے سے انداز میں کہ کر وہ جانے کو تھی جب وہ نامحسوس انداز میں اسکے آگے آتا دیوار قائم کر گیا۔۔۔ 

"" مجھے ادھوری باتیں زہر لگتی ہیں۔۔ ""

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باور کروایا۔۔۔

"" مجھے بھی ادھورے وعدے زہر لگتے ہیں۔۔ ""

اسکا لہجہ دیکھ کر عالیہان نے اچنبھے سے اسے دیکھا۔۔۔ ۔۔

"" کونسا وعدہ کیا ہے تم سے جو ادھورا رہ گیا ہے ؟ ""

پھر سے سوال کیا تھا، وضاحت مانگی تھی۔۔۔

"" مجھے اپنی ذات کے حوالے سے شکوہ کرنا بلکل نہیں پسند۔۔۔ 
میں اپنے ساتھ کی گئ زیادتی کو معاف کرنے میں بلکل دیر نہیں لگاتی۔۔ ""

ایک بار پھر سے اسکے سوال میں چھپے وہم اور خوش فہمی کو پرے دھکیلا تھا ۔۔ 
شام کے حسین منظر میں ایک دوسرے سے چند قدموں کے فاصلے پر کھڑے وہ قدرت کا حسین شاہکار لگ رہے تھے۔۔۔۔

"" ابھی بتا کر جاؤ اپنے بگڑے موڈ کی وجوہات۔۔۔ ""

گہری نگاہ اسکے وجود پر ڈالتے وہ دو قدم پیچھے ہوا تھا۔۔۔

"" جب گاؤں کی لڑکیوں کو پڑھنے کی بجائے جھاڑو لگاتے یا برتن دھوتے دیکھتی ہوں،،، تب موڈ خراب ہوتا ہے۔ ۔
جب گاؤں کے لوگوں کی جہالت کہ انتہا دیکھتی ہوں تب موڈ خراب ہوتا یے۔۔۔
جب اس کچی سڑک پر ہچکولے کھاتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دیکھتی ہوں تب موڈ خراب ہوتا ہے۔۔۔
جب اس خستہ حال سڑک پر حادثات رونما ہوتے ہیں ،، تب موڈ خراب ہوتا ہے۔۔۔
جب تبدیلی کی امید پر بیٹھے ان بھلے مانس لوگوں کو دیکھتی ہوں تب موڈ خراب ہوتا ہے۔
جب ایک دس سالہ لڑکی کو ایک بڈھے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک دیکھتی ہوں تب موڈ خراب ہوتا ہے۔۔
جب گاؤں کے لوگوں کو انکی محنت کا کم معاوضہ ملتے دکھتی ہوں،، اور باقی امراء کو کھاتے دیکھتی ہوں، تب موڈ خراب ہوتی ہے۔۔۔
جب نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کو یہ نہیں پتا ہوتا کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں ،،تب موڈ خراب ہوتا ہے۔۔۔
جب گاؤں کے چوک پر جشن کے نام پر ناچ گانا دیکھتی ہوں ،، تب موڈ خراب ہوتا ہے۔۔
جب گاؤں کے لوگوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک ہوتا دیکھتی ہوں ،، تب موڈ خراب ہوتا ہے۔۔۔

اور تمہیں پتا ہے سب سے زیادہ موڈ کب خراب ہوتا ہے،،، جب مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ان سب مسائل کا حل اس شخص کے ہاتھ میں ہے ،،، جس کے ساتھ میں دن کا آدھا حصہ گزارتی ہوں،،، لیکن اس شخص کو ان مسائل سے کوئ سروکار نہیں ہے،،، اس شخص کو صرف وعدے کرنے آتے ہیں،، نبھانے نہیں آتے،،،
عالیہان آفندی جس طرح تمہیں ادھوری باتیں نا پسند ہیں،،، ٹھیک اسی طرح مجھ سمیت یہاں کے ہر باسی کو ادھورے وعدے نا پسند ہیں۔۔ ""

عالیہان کو آج پھر کوئ اور یاد آیا تھا،،،، لیکن پھر وہی کالی اور سبز آنکھوں کا فرق اسکے شک کو وہم کا مہر لگا گیا۔۔۔

اسکی باتیں عام سی تھیں بغیر کسی تمہید کے ،،، بغیر کسی ہیر پھیر کے۔۔۔ لیکن چبھی تھیں اسے،،، دکھ ہوا تھا،، محبوب کی نگاہوں میں اپنا مقام بڑا دیکھنا چاہتا تھا لیکن وہ تو اس سے نفرت کرتی تھی۔۔۔
عالیہان کو لگا آج زندگی کا بدترین دن یے۔۔۔۔

"" تمہیں نفرت محسوس ہوتی ہو گی مجھ سے ؟ ""

وہ کوئ انا کا پجاری نہیں لگ رہا تھا،،، نا سفاک سیاستدان،،، غرور کا پتلا بھی نہیں لگا تھا،،،،
لگا تو صرف ایک معصوم بچہ جو نجانے کتنی آس سے اپنی بات کی نفی ہونے کی امید پر پوچھ رہا تھا۔۔۔ 

اسکے کہنے کے انداز پر وہ مسکرائی تھی۔۔۔ گہرا مسکرائی تھی ۔۔۔۔ 
عالیہان جو پہلے یہ سوچ رہا تھا کہ وہ سادگی میں کمال لگتی ہے،، اب خود کی سوچ کی ہی نفی کر ڈالی۔۔۔
ہنستے ہوئے وہ قیامت خیز لگتی تھی۔۔۔
مزدوروں نے رک کر اسے دیکھا لیکن عالیہان کی ایک گھوری پر جلدی سے وہاں سے کھسکے تھے۔۔۔ 

"" تم سے نفرت نہیں ہے۔۔۔ 
تم ایک عام انسان ہو،،، دو آنکھیں ،، دو کان،، ایک ناک،،، بتیس دانت،،، 
سب انسان ایک سے ہوتے ہیں۔۔ سب کو اللّٰہ نے بنایا ہے۔۔۔ تم سے نفرت کا مطلب ہے کہ اس مصور سے نفرت کرنا جس نے تمہیں بنایا ہے۔۔۔ ""

دلفریب لہجے میں اسکی بات کی نفی کی تھی۔۔۔
عالیہان ابھی بھی ساکت سا کھڑا اسکی بات پوری ہونے کا منتظر تھا۔۔ 

"" مجھے تمہاری ذات میں چھپی برائیوں سے نفرت ہے۔۔۔ 
تمہاری انا سے نفرت ہے،، جو ایک صحافی کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیتی ہے۔۔۔ 
تمہارے غرور سے نفرت ہے۔۔ جو غرباء کو کمتر سمجھتے ہو۔۔
تمہارے نام نہاد اصولوں سے نفرت ہے جنکی بقا کیلئے یہ تک نہیں دیکھتے کہ وہ کسی کیلئے باعث فایدہ ہیں یا باعث نقصان۔۔۔ ""

وہ بے ساختہ پیچھے ہٹا تھا۔۔۔ اذیتوں کی داستانیں رقم کر رہی تھی وہ عالیہان آفندی کہ ذات پر ۔۔۔ چند دن پہلے صیغم کے ساتھ جو کیا تھا،، اسکا حوالہ دے کر شرمندگی میں دھکیلا تھا۔۔۔۔

"" یہ گاؤں کا حال تمہیں لگتا ہے میری وجہ سے ہوا ہے؟ ""

اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دینا چاہا تھا،،، لیکن مقابل مرحا کمال تھی۔۔۔

"" تم خود سوچو کہ اگر کوئی ڈوب رہا ہو،، تو دوسرا شخص اسے بچانے کی بجائے یہ کہہ کر کنارے پر کھڑا رہے کہ میرا کوئ قصور نہیں ہے ،، اسے تو فلاں نے دھکا دیا ہے۔۔ تو یہ سراسر بے حسی اور بے وقوفی کے زمرے میں آئے گا۔۔۔۔۔
 یہی ہمارا حال ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے اس ڈوبتی معیشت اور تنزلی کی طرف جاتے ملک کو بچانے کی بجائے کنارے پر کھڑے ہو کر سابقہ حکومتوں کو الزام دیتی رہتی ہے۔۔ اسی کشمکش میں ایک دن یہ ملک ڈوب جائے گا اور ہم کنارے پر کھڑے کف افسوس ملتے رہ جائیں گیں۔۔۔ ""

چھپے لہجے میں واضح جواب دے گئ تھی وہ۔۔۔ عالیہان متاثر کن انداز میں اسے دیکھ کر رہ گیا۔۔ ہر بات کا کامل جواب تھا اسکے پاس۔۔۔ہر دلیل کو رد کرتی وہ اسے لاجواب کر رہی تھی۔۔ 
یہ انکی پہلی بات چیت تھی بغیر کسی جھگڑے کے،،، بغیر طنز کے،،، بغیر بحث و مباحثہ کے۔۔

"" ابھی اقتدار میں آیا ہوں میں،،، بمشکل ایک ماہ ہوا ہے۔۔ ""

ایک نئی دلیل پیش کی تھی اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دینے کیلئے ۔۔
مرحا پھر سے مسکرائی تھی۔   

"" تمہاری مثال اس طالب علم کی سی ہے جو سارا سال یہ سوچ کر نہ پڑھے کے امتحانات کے دنوں میں پڑھ لوں گا اور آخر میں بری طرح ناکام ہو جائے،،، ""

عالیہان بالوں میں ہاتھ پھیرتا پیچھے ہٹا تھا۔۔۔ یہ لڑکی کیا تھی،،، اسکی سمجھ سے باہر تھی۔۔۔۔

"" تمہیں پتا ہے کہ دادا سائیں کہتے ہیں کہ فنڈز نہیں ملے ہمیں،، اسی وجہ سے گاؤں کی یہ صورتحال ہے۔۔ ""

ایک نیا نقطہ اٹھایا تھا۔۔۔

"" تم وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،، ترقی اور خصوصی اقدامات ہو،،، اتنا تو اندازہ ہو گا تمہیں کہ حکومت سب کو برابر فنڈز دیتی ہے۔۔
اس لیے تم خود سمجھدار ہو اس بات میں کتنا وزن ہے۔۔ ""

یہ پہلی بار تھا کہ وہ کئ لمحے بنا پلکیں جھپکے اسے دیکھ رہا تھا ۔۔ اور پہلی بار اندازہ ہوا کہ وہ پرکشش ہے،، اتنی حسین نہیں ہے۔۔۔ سفید رنگت پر عام سے نقوش،، جو دوسروں کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔۔۔ لیکن جو چیز اسے سب سے منفرد بناتی تھی وہ اسکی ذہانت اور عوام سے ہمدردی تھی ۔۔ 

"" میری مدد کرو گی ؟ ""

عالیہان کو خود بھی اندازہ نہ ہوا کہ یہ جملے اس نے کیسے ادا کیے ہیں۔۔۔ 
ایک لاشعوری عمل تھا کہ وہ اس سے مدد مانگ گیا۔۔۔

"" جرنلزم میں ماسٹرز کیا ہے میں نے ،، کراچی کی ایک عام سی یونیورسٹی سے۔۔۔۔
تم آکسفورڈ سے پڑھ کر آئے ہو،،، بزنس کی دنیا میں ایک نام ہے تمہارا،،، 
میں بھلا تمہاری مدد کیسے کر سکتی ہوں ؟ ""

نفی میں سر ہلاتے وہ مدھم سا مسکرائی تھی۔۔۔ 
عالیہان اسے دیکھ کر رہ گیا۔۔۔

 "" تمہیں پتا ہے ایک لڑکی ہے حاجن ،، تمہارے جیسی باتیں کرتی تھی،،، لیکن مزے کی بات ہے مجھے اس سے شدید نفرت ہے،،، جبکہ تم سے آغاز محبت۔۔۔ ""

یوں جیسے اس سے شکوہ کر رہا تھا،،، اس سے مسئلے کا حل مانگ رہا تھا۔۔۔ مرحا سانس روک کر اسے دیکھ کر رہ گئ۔۔۔ 
وہ ویسا نہیں تھا،، جیسا دکھتا تھا،، دل سے بے ساختہ آواز آئ۔۔۔۔

"" ہممم ""

محض ہنکارا بھرا۔۔۔ کوئ جواب نہیں دیا تھا۔۔۔

"" تمہیں پتا ہے اسکی سبز آنکھیں ہے،،، اس لیے میں اسے حاجن صاحبہ عرف سبز چڑیل کہتا ہوں ۔ ""

اپنی بات پر محفوظ ہوتا وہ خود ہی مسکرا دیا تھا۔۔۔ مرحا کا منہ کھل گیا۔۔۔ لیکن مدھم سا مسکراتی سر جھٹک گئی۔۔۔ 

"" تم اور تمہاری باتیں ۔۔۔۔
میں ٹھیک ہی کہتی ہوں اگر تم تھوڑا سا کام پر دھیان دو تو لوگ دعائیں دیں گے تمہیں ۔ ""

ہکے پھلکے لہجے میں کہتی وہ دوپٹہ ٹھیک کرنے لگی۔۔۔ 

"" میرے خیال میں سب سے پہلے لڑکیوں کیلیئے قائم شدہ سرکاری سکول ٹھیک کرواتے ہیں۔۔۔
کیا کہتی ہو ؟ ""

( "" راجو۔،
جو کل استانیاں اور سکول کا سامان منگوایا تھا وہ ڈیرے پر پہنچ گیا۔۔۔۔ ""

"" اس سامان کو نہایت احتیاط سے اٹھاؤ اور کچرے کے ڈھیر کی زینت بنوا دو۔۔۔۔۔ "

"" اور استانیوں کو بھی عزت اور احترام کے ساتھ واپس بھجوا دو۔۔۔۔۔
میرا ارادہ بدل گیا ہے۔۔۔۔ "" )

مرحا کو بے ساختہ اسکے جملے یاد آئے،،، وہ کئ لمحے اسے دیکھ کر رہ گئ۔۔۔ اصولوں کا پکا ،، انا کا پجاری وہ شخص اپنے ہی فیصلے کی نفی کر رہا تھا۔۔۔۔ 
قدرت کی بازی پر وہ بے ساختہ آسمان کی طرف نظریں اٹھا گئ۔۔۔

"" ضرور،،، نیک کام میں ویسے بھی دیر نہیں کرنی چاہئے۔۔۔ ""

سوچوں کے چنگل سے خود کو آزاد کرواتی بمشکل بولی۔۔۔ 

"" راجو بھی یہی کہتا ہے،،، تو پھر کیا خیال ہے شادی نہ کر لیں ،،، ویسے بھی نیک کام میں زیادہ دیر نہیں کرنی چاہیے۔ ""

ہلکا سا اسکی طرف جھکتا وہ شرارت سے بولا۔۔۔۔
مرحا کے چہرے کے تاثرات پل بھر میں بگڑے۔۔۔ غصے سے اسے گھورا۔۔۔۔

"" اتنے بھی نیک نہ بنو۔۔۔ ""

غصے سے کہتے وہ سائیڈ سے نکلنے لگی۔۔۔

"" کل جلدی آ جانا،، سکول کی مرمت کروانی ہے۔۔ ""

اسکو جاتے دیکھ کر پیچھے سے ہانک لگائی۔۔۔ 

مرحا سر ہلاتی چلتی رہی ۔۔ دور جا کر لاشعوری طور پر پیچھے دیکھا تو وہ ٹھیکہ دار کو کچھ کہ رہا تھا،،، مزدور بھی دائرہ بنائے اسکے گرد کھڑے تھے۔۔۔ 

چند ثانیے اسے دیکھ کر وہ گھر کی راہ پر چل دی۔۔۔

Introduction Of Novel 


Fareeb-e-Chasham is an intense and emotional Urdu novel revolving around the themes of deception, misunderstanding, and love. The story explores how appearances can often be deceiving — what seems right to the eyes may not always be the truth. The heroine of the story becomes a victim of misunderstandings and betrayal due to the illusions created by others. Through her journey, the novel highlights how truth ultimately reveals itself and how love and trust can heal the wounds caused by deceit.


The title “Fareeb-e-Chasham” (meaning Deception of the Eyes) perfectly symbolizes the central idea — that not everything seen by the eyes should be believed, as sometimes the heart knows the truth better than what appears on the surface.



Introduction Of Writer



Umaima Khan is a talented emerging Urdu novelist and fiction writer who has gained popularity through her emotional and thought-provoking stories published on social media and online platforms. Her writing style blends romance, betrayal, emotions, and moral lessons in a way that keeps readers deeply engaged. She is known for crafting strong characters, realistic emotions, and gripping storylines that explore human relationships and the complexities of love and trust.


Download Below... 😋😊

📁 PDF Download

Click the button below to access your content