Saza Yeh Pyar Ki By Hania Novels - Urdu Novelians

Urdu Novelians


Novel NameSaza Yeh Pyar Ki
WriterHania Novels
CategoryEmergency Nikah Based

Most Attractive Sneak Peak Of Saza Yeh Pyar Ki By Hania Novels

"If you scream again, I will send you to your father's house with three words," Junaid Khan thought. When she was brutally raped by her, she clutched the bed sheet in her hands in the intensity of innocent pain and choked her screams. On the very day of the wedding, the boy's family refused to marry Suhana, calling her bad-tempered. After a joint decision, she was given in marriage to her uncle's eldest son, who was fifteen years older than her and had a tough temper. Suhana, who was already grieving the breakup of her marriage, Junaid's indifference crushed her soul. She silently endured his torture every night and did household chores throughout the day. One night, she suddenly fainted. "Your wife was pregnant but due to stress..
"What did you do, Suhana..?" At Sadaf's shocked voice, Suhana turned and looked at her. She had opened the door and entered the room. And now she was looking at Suhana with surprised eyes. Suhana turned away without saying anything and placed the pendant she was holding on the dressing table." I am taking off my jewelry, don't you see, my marriage has broken up..." As she took off the second pendant from her ear, Suhana had difficulty hiding the sadness in her voice. Sadaf walked a few steps closer to her...
  • Khaani Episode 1
  • Khaani Episode 2
  • Khaani Episode 3
  • Khaani Episode 4
  • Khaani Episode 5
  • Khaani Episode 6
  • Khaani Episode 7
  • Khaani Episode 8
  • Khaani Episode 9
  • Khaani Episode 10
  • Khaani Episode 11
  • Khaani Episode 12
  • Khaani Episode 13
  • Khaani Episode 14
  • Khaani Episode 15
  • Khaani Episode 16
  • Khaani Episode 17
  • Khaani Episode 18
  • Khaani Episode 19
  • Khaani Episode 20
  • Khaani Episode 21
  • Khaani Episode 22
  • Khaani Episode 23
  • Khaani Episode 24
  • Khaani Episode 25
  • Khaani Episode 26
  • Khaani Episode 27
  • Khaani Episode 28
  • Khaani Episode 29
  • Khaani Episode 30
  • Khaani Last Episode
  • "Don't do this, stop now, please..." Sadaf hesitantly stopped her. A bitter smile spread on Suhana's lips. She ruthlessly wiped away the tears that had come into her eyes.
    "Now, for whom should I sit here, for whom I became a bride, wore this heavy wedding dress, the beautician had prepared me, took off my veil and sat ready to sign the marriage certificate,,, but... Now...who should I wait for??" As she was about to burst out, Sadaf stepped forward and forcefully pulled her close to him...
    Suhana bit her lips mercilessly. She didn't want to cry, but the feeling of humiliation had crept in so much that tears were continuously flowing from her eyes. Sadaf gently put her hand on her waist and separated her from him. Suhana was her uncle's daughter and they had been friends since childhood. Sadaf looked at her with helpless eyes. She was dressed in the same fiery pink lehenga that she had bought from Badi Chau for her farewell...
    The heavy Kamdar dupatta had fallen to the ground. The pair had become disorderly and scattered. The buds that had been wrapped around the pair were now stuck in various places in her dress. The mascara on one of her eyes had spread slightly. The beautician had given her the look of a bride with great skill. She had removed the earrings from both her ears. However, that little one stuck to her forehead. The scarf and the neck band were still in place...
    "Sit here, calmly, the whole family is gathered downstairs... They have told me not to let you change..." Sadaf held her hand and made her sit back on the sofa. Suhana looked at her with disbelieving eyes. "Why not change? What do you want to say? What are the family members sitting downstairs deciding??? My wedding has already taken place, my future husband has refused to marry me, calling me a bad person and now I am no longer worthy of facing anyone's eyes in the whole family, what will I do??? "Now she had suddenly sobbed..."
    Sadaf looked at her helplessly. She wanted to tell her something that Suhana's father Azam Lodhi had sent her up for that very reason, but how could she tell her? But God had made her task easier. The door opened once again. This time Mehtab Begum entered. "Put Suhana's dupatta over her and bring her down. Don't delay. Junaid has to go for some work." That was all she could say, looking away.
    Suhana looked at her mother with uncertainty, who had turned around as soon as she finished her sentence. "I won't go down. I don't want anyone's comfort. And Junaid bhai?? Why did my mother mention Junaid bhai??" She was very annoyed. Sadaf was nervous and quickly put the dupatta on her head. "Come down with me, Suhana, you will know everything." "There was an unusual seriousness in Sadaf's voice, alarm bells started ringing inside Suhana.
    Her steps were moving with a deliberate intention. Sadaf wiped the tear from her right eye with a tissue. She looked so beautiful that Sadaf didn't need to do anything else. Holding her hand, she quickly came out of the room. The entire family was gathered in the hall. Sadaf had dropped the red gong in front of Suhana's face.
    In the background of the fine gong, Suhana saw her parents, Sadaf's parents, who were her aunts, present in the lounge. There were other members of the family who had curiosity in their eyes and eagerness on their faces. Suhana blinked helplessly. Some time ago, a spectacle had taken place here when her in-laws had asked for dowry in the Lodi Palace and in case of refusal, they had called Suhana a bad character and had divorced her. ...
    "Not only my wedding procession has gone back, but my honor has also become worthless, how will I live seeing my humiliation in the eyes of all of them? " Two tears fell from her eyes, Sadaf gently made her sit on the sofa. "Let the wedding begin, Maulvi Sahib. It's getting late. All the guests have to go home." Azam Sahib's serious voice echoed in the lounge. Suhana felt a strong shock. Involuntarily, she turned the gong that had fallen in front of her face...
    Maulvi had picked up his register and sat down in front of her. "Whose wedding is taking place?" His lips moved silently.
    " Junaid, you don't have any objection, right? My daughter has already suffered a lot. I don't want her to suffer any more...."

    Urdu Sneak Peek

    " دوبارہ تمہاری چیخ نکلی تو تین لفظ بول کر باپ کے گھر بھیج دوں گا سمجھی۔" جنید خان بے دردی سے اسکی روح میں سمایا تو وہ معصوم درد کی شدت سے بیڈ کی چادر ہاتھوں میں جکڑتی اپنی چیخوں کا گلہ گھونٹ گئی۔ عین بارات والے دن لڑکے والوں نے سہانا کو بد چلن کہہ کر شادی سے انکار کیا توسب کے مشترکہ فیصلے کے بعد اسے پھپھو کے بڑے بیٹے کے نکاح میں دیا گیا جو عمر میں اس سے پندرہ سال بڑا اور بلا کا سخت مزاج تھا۔ سہانا جو پہلے ہی اپنی شادی ٹوٹنے کے غم سے نڈھال تھی، جنید کی بے رخی اسکی روح کو کچل گئی۔ وہ خاموشی سے ہر رات اسکی شدتیں سہتی اور دن بھر گھر کے کام کرتی۔ ایک رات وہ اچانک بیہوش ہوئی تھی۔
    " آپکی وائف پریگننٹ تھیں لیکن سٹریس کی وجہ سے۔۔
    " یہ کیا کیا تم نے سہانا ۔۔؟؟" صدف کی صدمے میں ڈوبی آواز پر سہانہ نے مڑ کر اسے دیکھا وہ دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوئی تھی ۔ اور اب حیران نظروں سے وہ سہانا کو دیکھ رہی تھی۔ سہانہ نے بغیر کچھ کہے رخ موڑا اور ہاتھ میں پکڑا آویزہ ڈریسنگ ٹیبل پر رکھ دیا۔۔" اپنی جیولری اتار رہی ہوں دیکھ نہیں رہی شادی ٹوٹ گئی ہے میری۔۔۔" کان سے دوسرا آویزہ اتارتے سہانہ نے بڑی مشکل سے اپنے لہجے سے چھلکتا کرب چھپایا تھا صدف چند قدم چل کر اس کے نزدیک آئی۔۔۔
    " ایسا مت کرو ابھی رک جاؤ پلیز۔۔۔" صدف نے جھجکتے ہوئے اسے روکا سہانہ کے لبوں پر بڑی تلخ مسکراہٹ پھیل گئی بڑی بے دردی سے اس نے آنکھ میں آیا انسو رگڑا۔۔
    " اب کس کے لیے یہاں بیٹھی رہوں جس کے لیے دلہن بنی تھی، یہ بھاری عروسی جوڑا پہنا تھا، بیوٹیشن نے مجھے تیار کیا تھا، گھونگٹ نکال کر نکاح نامے پر سائن کرنے کے لیے تیار بیٹھی تھی،،، میں لیکن۔۔۔۔ اب۔۔۔۔اب کس کے لیے انتظار کروں میں؟؟" وہ جیسے پھٹ پڑی تھی صدف نے آگے بڑھ کر بے اختیار اسے اپنے ساتھ لگا لیا۔۔۔
    سہانہ نے بےدردی سے اپنے لب کچلے۔ وہ رونا نہیں چاہتی تھی مگر ذلت کا احساس ایسا جا گھسا تھا کہ آنسو مسلسل آنکھوں سے بہے چلے جا رہے تھے صدف نے آہستگی سے اس کی کمر پر ہاتھ پھیرا اور اسے اپنے سے الگ کیا سہانہ اس کے چچا کی بیٹی تھی اور دونوں کی بچپن سے دوستی تھی۔ صدف نے بے بس نگاہوں سے اس کا جائزہ لیا وہ اسی آتشیں گلابی رنگ کے لہنگے میں ملبوس تھی جو اس نے بڑے چاؤ سے اپنی رخصتی کے لیے خریدا تھا۔۔۔
    بھاری کامدار دوپٹہ نیچے زمین پر گرا پڑا تھا جوڑا بےترتیب ہو کر کھل کر بکھر گیا تھا جوڑے کے ارد گرد لیپٹی کلیاں اس وقت اس کے لباس میں جا بجا اٹکی ہوئی تھیں اس کی ایک آنکھ کا کاجل ہلکا سا پھیل گیا تھا بیوٹیشن نے اسے بے حد مہارت سے دلہن کا روپ دیا تھا دونوں کانوں کے اویزے وہ اتار چکی تھی ہاں البتہ ماتھے پر ٹکا وہ ننھا سا ٹکا اور گلے کا گلو بند ابھی اپنی جگہ پر تھا۔۔۔
    " یہاں بیٹھو سکون سے نیچے سارے گھر والے جمع ہیں۔۔۔ انہوں نے مجھے کہا ہے کہ میں تمہیں چینج نہیں کرنے دوں۔۔۔" صدف نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے واپس صوفے پر بٹھا دیا سہانہ نے بے یقین نگاہوں سے اسے دیکھا۔ " کیوں چینج نہ کروں؟؟ آخر تم کہنا کیا چاہتی ہو کیا فیصلہ کر رہے ہیں نیچے گھر والے بیٹھ کر؟؟؟ میری بارات جا چکی ہے،، میرے ہونے والے شوہر نے مجھے بد چلن کہہ کر مجھ سے شادی سے انکار کر دیا ہے اور اب میں خاندان بھر میں کسی کی نظروں کا سامنا کرنے کے لائق نہیں رہی میں کیا کروں گی؟؟؟ " اب وہ ایک دم سے سسک اٹھی تھی۔۔۔
    صدف نے بے بسی سے اسے دیکھا وہ اسے کچھ بتانا چاہتی تھی کہ سہانا کے والد اعظم لودھی نے اسے اوپر بھیجا ہی اسی لیے تھا لیکن وہ کیسے بتاتی؟؟ مگر خدا نے اس کی مشکل آسان کر دی تھی دروازہ ایک دفعہ پھر کھلا اس دفعہ مہتاب بیگم اندر داخل ہوئیں ۔ "سہانہ کا دوپٹہ اس کے اوپر اڑھاؤ اور اسے لے کر نیچے آئو دیر مت کرنا جنید کو کسی کام سے بھی جانا ہے۔۔" نظریں چراتے ہوئے وہ بس اتنا ہی کہہ سکیں۔
    سہانہ نے بی یقینی سے ماں کو دیکھا جو اپنا جملہ مکمل کرتے ہی پلٹ گئی تھیں " میں نیچے نہیں جاؤں گی مجھے نہیں چاہیے کسی کی تسلی اور جنید بھائی؟؟ جنید بھائی کا ذکر کیوں کیا ہے امی نے؟؟ " وہ بری طرح جھنجھلائی تھی صدف نے گھبرا کر جلدی سے دوپٹہ اس کے سر پر ٹکایا۔ " میرے ساتھ چلو نیچے سہانا تمہیں سب کچھ پتہ چل جائے گا۔۔ "صدف کی آواز میں غیر معمولی سنجیدگی تھی سہانہ کے اندر خطرے کی گھنٹیاں سی بچنے لگیں۔
    اس کے قدم من من بھر کے ہو رہے تھے صدف نے ٹشو سےاس کی دائیں آنکھ کا پھیلا ہوا کا جل صاف کیا باقی وہ اتنی حسین لگ رہی تھی کہ صدف کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہ پڑی اس کا ہاتھ تھام کر وہ تیزی سے کمرے سے باہر نکل آئی نیچے ہال کمرے میں پورے خاندان کے افراد جمع تھے ۔۔صدف نے سرخ رنگ کا گھونگٹ سہانا کے چہرے کے آگے تک گرا دیا تھا۔۔۔۔
    مہین گھونگٹ کی اوٹ میں سہانہ نے دیکھا اس کے والدین صدف کے والدین جو اس کے چاچی تھے لاونج میں موجود تھے۔ خاندان بھر کے دیگر افراد بھی تھے جن کی آنکھوں میں تجسس تھا اور چہرے پر اشتیاق پھیلا ہوا تھا سہانہ نے بے بسی سے اپنی پلکیں میچی کچھ دیر پہلے یہاں تماشہ لگا تھا جب اس کے سسرال والوں نے
    یہاں تماشہ لگایا تھا،، جب اس کے سسرال والوں نے لودی پیلس جہیز میں مانگا تھا اور انکار کی صورت میں انہوں نے سہانہ کو بد چلن کہہ کر رشتہ ہی ختم کر دیا تھا۔۔۔
    " میری صرف بارات واپس نہیں گئی بلکہ میری عزت بھی دو کوڑی کی ہو گئی ہے،، ان سب کی نظروں میں اپنے لیے ذلت دیکھ کر میں کیسے جیوں گی؟؟ " اس کی آنکھ سے دو آنسو ٹپکے صدف نے اسے آہستگی سے صوفے پر بٹھا دیا تھا۔ "نکاح شروع کروائیے مولوی صاحب دیر ہو رہی ہے سارے مہمانوں نے اپنے گھر کو جانا ہے۔۔" اعظم صاحب کی سنجیدہ آواز لاؤنج میں گونجی تو سہانا کو ایک زوردار جھٹکا لگا تھا بے اختیار اس نے چہرےکے آگے گرایا گھونگٹ پلٹ دیا۔۔۔
    مولوی اپنا رجسٹر سنبھالے اس کے سامنے آکر بیٹھ گیا تھا ۔۔ " کس کا نکاح ہو رہا ہے۔۔" اس کے لب بے آواز ہلے
    " جنید تمہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہے نا میری بیٹی نے پہلے ہی بہت صدمہ بھگتا ہے میں نہیں چاہتا اسے مزید کوئی تکلیف ملے۔۔۔۔" یہ بابا انکی آواز تھی اور ان کا رخ جس شخص کی جانب تھا سہانہ نے بے یقین نظروں سے اسے دیکھا وہ جنید شاہ تھا اس کی پھوپھو کا بڑا بیٹا۔۔۔
    اس سے عمر میں پندرہ سال بڑا سہانا کی رنگت زرد پڑی وہ آج یہاں کیا کر رہا تھا؟؟؟ وہ تو کسی شادی کسی تقریب میں شرکت ہی نہیں کرتا تھا۔ خاندان میں اسے کم کم ہی دیکھا جاتا تھا اور وجہ وہی اس کا رویہ ۔۔۔ تین
    برس پہلے ہونے والے اس حادثے نے جنید شاہ کو ہر کسی سے بے غرض کر دیا تھا لیکن آج وہ یہاں کیا کر رہا ہے؟؟ سہانہ کے وجود میں دراڑیں سی پڑنے لگیں۔ "ارے جنید کو کیوں اعتراض ہو گا بھائی صاحب سہانہ میری ہی بہو بنے گی بس ذرا عمر کا فرق ہے سہانہ بیس سال کی ہے اور جنید پینتس سال کا لیکن اب جو کچھ ہو گیا ہے اس کے بعد اس نکاح میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔۔۔"
    بڑی پھپو کی آواز لاونج میں گونجی سہانہ نے بے اختیار صوفے کا سہارا لیا۔۔ "تو پھر دیر کس بات کی مولوی صاحب نکاح شروع کریں۔۔" بابا جان نے مولوی صاحب کو حکم دیا سہانہ کی آنکھوں کی سطح گیلی ہوئی اس نے انہیں بھیگی پلکوں سے جنید شاہ کی طرف دیکھا وہ بیزار انداز میں صوفے پر بیٹھا تھا وہ ڈھیلے سے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھا اس کی آنکھوں کا گلابی پن بتا رہا تھا کہ وہ سوتے میں سے اٹھایا گیا ہے شاید پھوپھو نے کال کر کے اسے بلایا تھا۔۔۔۔۔

    Ready to Download?

    Secure links will be generated after verification