Jo Tum Na Hotey By HF - Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameJo Tum Na Hotye
WriterHF Novels
CategoryGangster Based

Most Attractive Sneak Peak Of Jo Tum Na Hotye By HF Novels

"...I need someone to help me... I mean I want to kill someone," he said nervously, taking out a gold chain and several thousand rupee notes from his bag. Darim Khanzada, who was sitting in front, raised his eyebrows and looked at the girl in the college uniform. The one who used to charge crores for a single job wanted to get the girl sitting in front killed for a few thousand. "Who do you want to kill?" Darim Khanzada asked with interest. "...Someone named Darim... is a gangster... He killed my father..." She spoke innocently with moist eyes, and Darim Khanzada smiled deeply. "Do you know me?" She quickly shook her head in the negative at Darim's question. "My friend gave me your address," she explained. "Good... The work will be done by tomorrow. But nothing will be done with that much money. And I will have to give it to him. I will come and pick it up myself after completing the work. Don't come here again..."
She had entered the ruined house following the directions her friend had given her. While her heart was also trembling inside. Her father had been killed by a famous gangster a few months ago. And now she wanted to kill this gangster... Her friend Rabab had given her the address here where her work could be done easily. It was the first time she was going somewhere alone and that too in such a deserted place... But still she gathered courage and walked into this ruin because it was better to call it a house less a ruin...
As soon as she entered, a strange smell entered her mind. She put her hand to her nose. In front of her, a group of boys, seeing a girl in their area, were signaling to each other with their eyes. For a moment, she hesitated, but then she regained her composure and came closer to them. Here, no girl would dare to even flap the wings of a bird where she was standing. That's why everyone was looking at her with some surprise and some strange eyes...
"Girl, what are you doing here?" A man asked while standing up. "He... He... I... I want to meet your boss, where can I meet him?" she asked in a stammering voice. Everyone present there looked at her as if to say, "Are you crazy, girl???" "Why do you want to meet him??" "What's the matter?" the other boy asked. "I'll tell them...they are." She had come here with a lot of confidence, but now she was feeling a little bit of her stupidity.
"You tell us, we'll tell them." A boy said as he approached her. So she quickly took two steps back. There was laughter everywhere. She was even more confused. The door from where she had come had opened again. Everyone turned and came towards her, wearing shalwar kameez and brown shawls on their shoulders. He bent down with his tall and broad stature and entered through the small door of the ruin. Seeing his intimidating figure, they all fell silent. "What's going on here?" Seeing a girl there, Dram Khanzada's mind was spinning. He felt that his men had picked this girl for some wrong task.
"Boss, she came here herself, we didn't bring her. "One of his men quickly explained. And everyone else nodded in the affirmative because they were all aware of Daram Khanzada's anger. She had been looking at him in fear at his loud voice until now. "Why have you come here?" He had been asking the girl questions and sitting on a chair. "Mm. I have to help someone. I mean, I want to kill someone." Seeing Daram Khanzada, he said nervously, while simultaneously dumping a gold chain and several thousand rupee notes from his bag onto the table in front of him. Perhaps this was all his savings.
Daram Khanzada, sitting in front, raised his eyebrows and looked at this innocent young girl in a college uniform. And his men gathered in this ruin began to suppress their laughter. He, who used to charge crores for a single job, wanted to get the girl sitting in front of him killed for a few thousand. "Who do you want to kill?" Daram Khanzada had asked with interest...
"K. Someone named Daram... He is a gangster...he has killed my father" she said innocently with moist eyes, Darim Khanzada smiled deeply. His men also started to look at her, holding back their laughter. Darim Khanzada looked at her with great interest. Then he sat up straight. "Do you know me?" On Darim's question, the innocent woman quickly shook her head in the negative. "Then how did you come here?" Darim asked looking at her nervous face.
"My friend gave you the address" she explained by fiddling with her fingers. "Good. The work will be done by tomorrow. But nothing will happen with so much money. I will have to pay some more compensation, I will come to collect it myself after completing the work. And yes, don't come here again." Seeing the deep gazes of his men passing over her, Darim Khanzada wanted to quickly settle the matter so that she would leave here and the last thing she said was somewhat harsh.
"Pukka... "The work will be done, right?" A slight excitement appeared on her face. Darim Khanzada stood up. "Yes, it will be done. But you will not be seen here again." Darim had said as he came to her. So she quickly nodded in affirmation. In front of Darim, she seemed like a tiny doll that was hidden behind his existence... Thank you... She was grateful to him... Without knowing it, the person she was working so hard to get killed was standing in front of her...
She started to pass by him to leave. When Darim Khanzada held her delicate wrist in his hand, she stopped there. He leaned close to her ear. "If anyone told her again, she raised her face and walked anywhere without thinking.

Urdu Sneak Peek

" ۔۔۔۔مجھے کسی کی سپاری دینی ہے۔۔۔ میرا مطلب کسی کو مروانا ہے " گھبرا کر کہتے اس نے اپنے بیگ سے سونے کی چین اور ہزار ہزار کے کئی نوٹ الٹ دیے۔۔۔۔ سامنے بیٹھے دارم خانزادہ نے بھنویں اچکاتے کالج یونیفارم میں اس لڑکی کو دیکھا۔ وہ جو ایک کام کے کروڑوں لیتا تھا سامنے بیٹھی لڑکی چند ہزار میں قتل کروانا چاہتی تھی۔ "کس کو مارنا ہے " دارم خانزادہ نے دلچسپی سے پوچھا۔ "ک۔۔ کوئی دارم نام کا۔۔۔ غنڈہ ہے اسے ۔۔۔اس نے میرے بابا کا ق۔۔۔۔۔تل کیا ہے۔۔۔۔" وہ نم آنکھوں سے معصومیت سے بولی تو دارم خانزادہ گہرا مسکرایا " مجھے جانتی ہو؟" دارم کے سوال پر وہ تیزی سے نفی میں سر ہلانے لگی۔ "میری دوست نے آپ کا ایڈریس دیا تھا" وضاحت دی۔۔ "گڈ۔۔ کل تک کام ہو جائے گا۔۔ پر اتنے پیسوں سے کچھ نہیں ہو گا۔۔ اور دینا پڑے گا وہ میں کام مکمل کر کے خود لینے آجاؤں گا۔۔دوبارہ یہاں نہ آنا۔۔۔"
وہ اپنی دوست کے بتائے راستوں پر چلتی کھنڈر نما گھر میں داخل ہوئی تھی۔ جبکہ اس کا دل اندر ہی اندر سے گھبرا بھی رہا تھا۔ اس کے باپ کو کچھ مہینے پہلے ایک مشہور غنڈے نے قتل کر دیا تھا۔ اور اب وہ اس غنڈے کو مروانا چاہتی تھی۔۔۔ اس کی دوست رباب نے اسے یہاں کا ایڈریس دیا تھا جہاں اس کا کام آسانی سے ہو سکتا تھا۔ وہ پہلی بار تنہا کہیں جا رہی تھی اور وہ بھی اس طرح کی سنسان سی جگہ پر۔۔۔ لیکن پھر بھی وہ ہمت پکڑے چلتی ہوئی اس کھنڈر میں داخل ہوئی تھی کیونکہ اسے گھر کم کھنڈر کہنا زیادہ بہتر تھا۔۔۔
وہ جیسے ہی اندر داخل ہوئی ایک عجیب سی بو اس کے دماغ کو چڑھی تھی۔ اس نے ناک پر ہاتھ رکھا تھا۔ سامنے ہی لڑکوں کے گروہ نے اپنے علاقے میں لڑکی دیکھتے آنکھوں سے ایک دوسرے کو اشارہ کیا تھا۔ ایک لمحے کے لیے تو وہ ڈگمگائی تھی لیکن پھر سنبھل کر ان کے قریب آئی بھی۔ یہاں کسی لڑکی تو کیا کسی چڑیا کے پر مارنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی تھی جہاں وہ کھڑی تھی۔ اس لیے سب اسے کچھ حیران اور کچھ عجیب و غریب نظروں سے دیکھ رہے تھے۔۔۔
" لڑکی تم یہاں کیا کر رہی ہو۔" ایک آدمی نے کھڑے ہوتے ہوئے پوچھا تھا۔ "وہ۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔۔۔ مجھے تمہارے باس سے ملنا ہے کہاں ملے گا وہ۔" اس نے لڑکھڑاتے لہجے میں پوچھا تھا۔ وہاں موجود ان سب نے اسے ایسی نظروں سے دیکھا تھا جیسے کہنا چاہ رہے ہوں "تم پاگل ہو گئی ہو لڑکی؟؟؟ "کیوں ملنا ہے؟؟ کیا کام ہے۔" دوسرے لڑکے نے پوچھا تھا۔ " میں انہیں ہی بتاؤ گی۔۔۔وہ ہیں۔" وہ بہت کانفیڈنس سے یہاں آئی تو گئی تھئ لیکن اب اسے اپنی حماقت کا تھوڑا بہت احساس ہو رہا تھا۔۔۔۔
" تم ہمیں بتادو ہم انہیں بتا دیں گے۔" ایک لڑکا اس کے قریب آتے بولا تھا۔ تو وہ تیزی سے دو قدم پیچھے ہوئی تھی۔ وہاں پر ہر طرف ان سب کے قہقے گونج تھے۔ وہ مزید کنفیوز ہوئی تھی۔ وہ دروازہ دوبارہ سے کھلا تھا جہاں سے وہ آئی تھی۔ سب نے پلٹ کر اس طرف شلوار قمیض پر بھوری شال کندھوں پر اوڑھے وہ اپنے لمبے چوڑے قد کے ساتھ جھک کر اس کھنڈر کے چھوٹے سے دروازے سے اندر داخل ہوا تھا۔ اسکی رعب دار شخصیت کو دیکھتے وہ سب چپ ہوئے تھے۔ " کیا ہو رہا ہے یہاں " وہاں ایک لڑکی کو دیکھتے درام خانزادہ کا دماغ گھوما تھا اسے لگا اس کے آدمیوں نے اس لڑکی کو کسی غلط
کام کے لیے اٹھایا ہے۔
"باس یہ خود یہاں آئی ہے ہم نہیں لائے ۔ " اس کے ایک آدمی نے تیزی سے وضاحت دی تھی۔ اور باقی سب نے بھی اثبات میں سر ہلایا تھا کیونکہ درام خانزادہ کے غصے سے وہ سب واقف تھے۔ وہ تو اب تک اس کی تیز آواز پر ہی خوف سے بس اسے دیکھ رہی تھی۔ " کیوں آئی ہو تم یہاں۔" وہ اس لڑکی سے سوال کرتے جا کر ایک کرسی پر بیٹھ گیا تھا۔ "مم۔ مجھے کسی کی سپاری دینی ہے۔۔ میرا مطلب کسی کو مروانا ہے۔" درام خانزادہ کو دیکھتے گھبرا کر کہتے اس نے ساتھ ہی اپنے بیگ سے سونے کی چین اور ہزار ہزار کے کئی نوٹ سامنے پڑے ٹیبل پر الٹ دیے تھے۔ شاید یہ سب اس کی جمع پونجی تھی۔ ۔۔
سامنے بیٹھے دارم خانزادہ نے بھنویں اچکاتے کالج یونیفارم میں اس معصوم کم عمر لڑکی کو دیکھا۔ اور اس کھنڈر میں جمع اس کے آدمی اپنی ہنسی دبانے لگا تھے۔ وہ جو ایک کام کے کروڑوں لیتا تھا سامنے بیٹھی لڑکی چند ہزار میں قتل کروانا چاہتی تھی۔ " کس کو مارنا ہے" دارم خانزادہ نے دلچپسی سے پوچھا تھا۔۔۔
"ک۔۔ کوئی دارم نام کا۔۔۔ غنڈہ ہے اسے ۔۔۔اس نے میرے بابا کا قتل کیا ہے" وہ نم آنکھوں سے معصومیت سے بولی تو دارم خانزادہ گہرا مسکرایا تھا۔۔اس کے آدمی بھی اپنی ہنسی روکتے اسے دیکھنے لگے تھے۔ دارم خانزادہ نے کافی دلچپسی سے اسے دیکھا تھا۔ پھر سیدھا ہو کر بیٹھا تھا۔ " مجھے جانتی ہو؟" دارم کے سوال پر وہ معصوم تیزی سے نفی میں سر ہلانے لگی۔ " پھر یہاں کیسے آئی۔" دارم نے اس کے گھبرائے ہوئے چہرے کو دیکھتے پوچھا تھا۔
"میری دوست نے آپ کا ایڈریس دیا تھا " اس نے ہاتھوں کی انگلیوں کو مسلتے وضاحت دی تھی۔ "گڈ۔۔ کل تک کام ہو جائے گا۔۔ پر اتنے پیسوں سے کچھ نہیں ہوگا۔۔ کچھ معاوضہ اور دینا پڑے گا وہ میں کام مکمل کر کے خود لینے آجاؤں گا۔۔ اور ہاں دوبارہ یہاں نہ آنا۔" دارم خانزادہ نے اپنے آدمیوں کی گہری نظریں اس کے آر پار ہوتے دیکھ کر جلدی سے اس بات کو نمٹانا چاہا تھا تاکہ وہ یہاں سے چلی جائے اور آخری بات اس نے کچھ سختی سے کہی تھی۔۔
" پکا۔۔۔۔ کام ہو جائے گا نا۔" اس کے چہرے پر ہلکا سا جوش آیا تھا۔ دارم خانزادہ اٹھ کر کھڑا ہوا تھا۔ " ہاں ہو جائے گا۔ لیکن تم یہاں دوبارہ نظر نہیں آؤ گی۔ " دارم نے اس کے پاس آتے کہا تھا۔ تو اس نے تیزی سے اثبات میں سر ہلایا تھا۔ دارم کے سامنے وہ بلکل چھوٹی سی گڑیا لگ رہی تھی جو اس کے وجود کے پیچھے چھپ گئی تھی۔۔۔ شکریہ۔۔۔ وہ اس کی مشکور ہوئی تھی۔۔۔۔ یہ جانے بغیر وہ جس انسان کو قتل کروانے کے لیے اتنی محنت کر رہی ہے وہی اس کے سامنے کھڑا ہے۔۔۔
وہ جانے کے لیے اس کے پاس سے گزرنے لگی تھی۔ جب جب دارم خانزادہ نے اس کی نازک کلائی اپنے ہاتھ میں تھامی تھی وہ وہیں تھم گئی تھی۔ وہ اس کے کان کے پاس جھکا تھا۔ " دوبارہ کسے کے بھی بتانے پر منہ اٹھا کر بنا سوچے سمجھے کہیں بھی چلی نہ جانا۔ ہر جگہ ہر کسی کے لیے نہیں ہوتی۔ جیسے یہ جگہ تمہارے جیسی معصوم لڑکیوں کے لیے نہیں بنی۔ اسی طرح آئیندہ ایسی کسی جگہ پر نہ جانا جہاں جانے سے پہلے سوچنا پڑے۔
دنیا درندوں سے بھری پڑی ہے اور وہ تمہارے جیسے لوگوں کی ہی تلاش میں بیٹھے ہیں اور ہاں ہر کوئی یقین کے قابل نہیں ہوتا۔ " دارم خانزادہ نے سنجیدگی اور سختی سے اسے وارن کرنا چاہا تھا۔ اور جس نرمی سے اس کا ہاتھ تھاما تھا اسی نرمی سے پیچھے ہٹا تھا۔ وہ بس ایک نظر اس پر اسرار انسان ہر ڈالتے باہر نکل گئی تھی۔ دارم خانزادہ نے مڑ کر دروازے کی طرف دیکھا تھا اور اپنے آدمیوں کو دیکھا تھا۔۔۔۔
" یہ سب سمیٹو ایک بھی پائی خرچ نہ ہو اس میں سے۔" اس نے میز پر پڑے پیسوں اور چین کی طرف اشارہ کیا تھا۔ " اور اگر دوبارہ یہ لڑکی میری غیر موجودگی میں یہاں آئے تو نظریں نیچی رکھنا۔ اور اسے سہی سلامت گھر واپس پہنچا کر آنا" وہ ان سب کو کہتے وہاں سے باہر نکل گیا تھا۔ اس کے جاتے ہی سب نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا تھا۔ یہ ان کے باس کو کیا ہو گیا تھا۔ لیکن پھر کندھے اچکاتے اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے تھے۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification