Mera Kharoos Humsafar By Zeenia Mujahid - Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameMera Kharoos Humsafar
WriterZeenia Mujahid
CategoryPolitician Based Novels

Most Attractive Sneak Peak Of Mera Kharoos Humsafar By Zeenia Mujahid

"Please help me..." Wrapped in a pink scarf, she was getting wet in the heavy rain, when she heard a man's sob near her and started shivering. "I need your help myself..." She looked at his injured body with worry. "What are you looking at? Take me to the hospital..." When the man ordered her to do so, Sameera looked at her angrily, then took pity on her and took her to the hospital. As soon as she saw her, everyone in the hospital started serving her. "Where are you going, madam?? The Prime Minister found out that I let his helper go like this, so I lost my job. Come on, they are calling you inside..." Sameera's breath stopped and the next moment she ran out because she had been dragging her all the way and abusing her. How much fat do you eat? How can a fragile girl bear your burden?
Black clouds were roaring in the sky, heavy rain had soaked the streets. In this stormy night, where everyone was huddled in their homes, Samira was walking through the street with her innocence. She had her bright pink dupatta wrapped tightly around her head and shoulders. But the strong rain water was soaking her face, creating a sparkle in her mischievous eyes. She was deliberately stamping her feet in the water that had collected on the street, humming and laughing to herself at the sounds of splashing and splashing.
Suddenly, a deep, masculine and extremely painful sob hit her ears. Samira's fast footsteps stopped there. She looked around in shock. In the dark corner of the street, a shadow had fallen on the ground near an old hand pump. At first, she thought it might be a stray dog, but when the sound of moaning came again, her heart beat faster. "Who is there?" Samira called out in a frightened tone, holding her pink dupatta tightly...
There was no response, but a sharp and heavy ski made the atmosphere more serious. Samira shook off the fear inside her, gathered courage and approached the shadow on tiptoe. There, covered in mud and blood, was a tall, slender young man whose precious clothes were torn in places and blood was flowing rapidly from his leg. His face had turned completely white from the intensity of the pain, but there was still a strange fear in his closing eyes...
It was Shahveer. Seeing him in this state, Samira started trembling with fear and surprise. "Oh my God... what happened to you? How did you get so many injuries?" she asked anxiously, sitting on her knees in the mud. Shahveer lifted his heavy eyelids with great difficulty. In front of him was a girl whose pink dupatta was wet in the rain and sticking to her innocent face, and there was concern in his eyes. Despite the intense pain, he glared at Samira angrily and ordered in his characteristically commanding and cold tone...
"What are you looking at? Take me to the hospital. Immediately." Samira's mouth fell open in surprise. For one, a servant is lying half-dead, giving orders like a prince from above. His mischievous and angry temper woke up in seconds. He placed his hand on her waist and looked at her angrily. "What? What did you say??" Samira said in a sarcastic tone, "For one, I am thinking of risking my life to help you in this storm and you are giving orders to me as if I were your father's servant? Get up and go yourself, I will go."
"You...your courage..." Shahveer wanted to grind his teeth in anger, but such a severe wave of pain arose that he was left writhing and his head tilted to one side. Seeing Shahveer's injured body and his sudden increasing helplessness, all of Samira's anger evaporated in an instant. The compassionate girl inside her woke up. "Oh, look at the anger of this elephant, as if it were the Prime Minister of the country. Okay, Baba, I will take you. I will not let you die..." Samira got up and looked at the road. There was no rickshaw, taxi, or other human being in the distance.
The rain had now turned into a storm. Now she had to do what she had to do herself. She went forward and placed one of Shahveer's heavy arms on her delicate shoulder and tried to lift him. "Oh God, is this a servant or a sack of grain?" Samira's breath caught in a single jolt as she felt Shahveer's weight. She started dragging Shahveer along the road and pushing him forward. Shahveer was in a semi-conscious state, but his entire heavy body had come down on Samira's delicate shoulders.
Samira's full strength was visible, her feet were slipping in the mud, and a continuous stream of mumbling and moaning was going on from her mouth. "How much do you eat, fat people? You look like bulls from the Harappan era... How can a fragile girl carry your mountain-like weight? There is some shame, some modesty, the servant goes on a diet. If I had known earlier that you were so heavy, I would have repented for even coming near you." Shahveer looked at the girl with half-closed eyes who was dragging him and at the same time making his seven generations listen.
"Shut up... be quiet... you talk a lot..." Shahveer tried to express his anger with a sigh. "Why should I be quiet?" Samira gave him another hard shove. "If I become quiet, you will be found here on the road, you will be abused, fat elephant, pumpkin... bear." She kept on giving him such meaningless nicknames all the way until he saw the red board of the hospital in the distance. Somehow, Samira reached the door of the emergency ward of the city's largest government hospital with Shahveer, who was falling.
As soon as she brought Shahveer inside and shouted loudly, the nurses in the ward and Dr. Waqar on duty rushed to her aid.

Urdu Sneak Peek

" پلیز میری مدد کریں۔۔۔ "گلابی دوپٹے میں لپٹی وہ تیز بارش میں بھیگ رہی تھی تبھی اپنے قریب کسی مرد کی سسکی سن کر کانپنے لگی۔۔ " مجھے تو خود تمھاری مدد کی ضرورت ہے۔۔۔ " وہ پریشانی سے اس کا زخمی وجود دیکھنے لگی۔۔ " منہ کیا دیکھ رہی ہو؟؟ ہاسپٹل لے کر چلو۔۔۔۔" آدمی کے حکم چلانے پر سمیرہ نے اسے غصے سے دیکھا پھر ترس کھا کے ہاسپٹل میں لے گئی اسے دیکھتے ہی ہاسپٹل ہیں میں سب اس کی خدمت کرنے لگے۔۔ " کہاں جارہی ہیں میڈم؟؟ وزیر اعظم صاحب کو پتہ چلا میں نے انکی مدد کرنے والی کو یونہی جانے دیا تو میری نوکری گئی۔ چلیں سر اندر بلا رہے ہیں آپکو۔۔۔" سمیرہ کا سانس رک گیا اور اگلے لمحے باہر بھاگی کیونکہ وہ سارے رستے اسے گھسیٹتے ہوئے گالیاں دیتی آئی تھی موٹے کتنا کھاتے ہو ایک نازک سی لڑکی کیسے تمھارا بوجھ اٹھائے گی۔۔۔۔
آسمان پر کالے سیاہ بادل اس طرح گرج رہے تھے تیز موسلا دھار بارش نے سڑکوں کو جل تھل کر دیا تھا اس طوفانی رات میں جہاں ہر انسان اپنے گھر میں دبکا بیٹھا تھا سمیرہ اپنے لابالی پن کے ساتھ گلی سے گزر رہی تھی۔ اس نے اپنا چمکدار گلابی دوپٹا سر اور کندھوں کے گرد اچھی طرح لپیٹ رکھا تھا۔ لیکن بارش کا تیز پانی اس کے چہرے کو بھیگوتا ہوا اس کی شرارتی آنکھوں میں چمک پیدا کر رہا تھا۔ وہ سڑک پر جمع پانی میں جان بوجھ کر پیر مارتی چھپاک چھپاک کی آوازوں پر خود ہی کھلکھلا کر ہنستی گنگناتی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی۔
اچانک ایک گہری مردانہ اور انتہائی تکلیف دہ سسکی اس کے کانوں سے ٹکرائی۔ سمیرہ کے تیز چلتے قدم وہیں جم گئے۔ اس نے چونک کر ادھر ادھر دیکھا۔گلی کے اندھیرے کونے میں ایک پرانے ہینڈ پمپ کے پاس کوئی سایا زمین پر گرا ہوا تھا۔ پہلے تو اسے لگا کہ شاید کوئی آوارہ کتا ہے لیکن جب دوبارہ کراہنے کی آواز آئی تو اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی۔ "کون ہے وہاں ؟" سمیرہ نے اپنے گلابی دوپٹے کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے سہمے ہوئے لہجے میں پکارا۔۔۔۔
جواب میں کوئی آواز نہ آئی البتہ ایک تیز اور بھاری سکی نے ماحول کو مزید سنجیدہ کر دیا۔ سمیرہ نے اپنے اندر کے خوف کو جھٹکا ہمت جمع کی اور دبے پاؤں اس سائے کے قریب پہنچی۔ وہاں کیچڑ اور خون میں لت پت ایک لمبا تڑنگا نوجوان پڑا تھا جس کا قیمتی لباس جگہ جگہ سے پھٹ چکا تھا اور ٹانگ سے خون تیزی سے بہہ رہا تھا۔ اس کا چہرہ درد کی شدت سے بالکل سفید ہو چکا تھا لیکن اس کی بند ہوتی آنکھوں میں اب بھی ایک عجیب سا رعب تھا۔۔۔
وہ شاہویر تھا۔ سمیرہ اسے اس حالت میں دیکھ کر خوف اور حیرت کے مارے کانپنے لگی۔ " او خدایا آپ۔۔۔۔آپ کو کیا ہوا ہے؟ اتنی چوٹیں کیسے آئیں؟" اس نے گھٹنوں کے بل کیچڑ میں بیٹھتے ہوئے پریشانی سے پوچھا۔ شاہویر نے بڑی مشکل سے اپنی بھاری پلکیں اٹھائیں۔ اس کے سامنے ایک لڑکی کھڑی تھی جس کا گلابی دوپٹہ بارش میں بھیگ کر اس کے معصوم چہرے پر چپک رہا تھا اور اس کی آنکھوں میں تشویش تھی۔ شدید درد کے باوجود اس نے سمیرہ کو غصے سے گھورا اور اپنے مخصوص تحکمانہ اور سرد لہجے میں حکم دیا۔۔۔
" منہ کیا دیکھ رہی ہو؟ ہاسپٹل لے کر چلو مجھے۔۔ فوراً" سمیرہ کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا۔ ایک تو بندہ ادھ موا پڑا ہے اوپر سے نواب زادوں کی طرح حکم چلا رہا ہے اس کا شرارتی اور منہ پھٹ مزاج سیکنڈوں میں جاگ اٹھا۔ اس نے کمر پر ہاتھ رکھا اور غصے سے اسے دیکھا۔ "ہیں؟ کیا کہا آپ نے ؟؟" سمیرہ نے طنزیہ لہجے میں کہا " ایک تو میں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر اس طوفان میں آپ کی مدد کرنے کا سوچ رہی ہوں اور آپ مجھ پر ایسے حکم چلا رہے ہیں جیسے میں آپ کے باپ کی ملازمہ ہوں؟ خود اٹھیں اور جائیں میں تو چلی "
" تم۔۔۔تمہاری جرات۔۔۔" شاہویر نے غصے سے دانت پیسنے چاہے لیکن درد کی ایک ایسی شدید لہر اٹھی کہ وہ تڑپ کر رہ گیا اور اس کا سر ایک طرف کو ڈھلک گیا۔ شاہویر کا زخمی وجود اور اس کی اچانک بڑھتی ہوئی بے بسی دیکھ کر سمیرہ کا سارا غصہ ایک دم کا فور ہوگیا۔ اس کے اندر کی ہمدرد لڑ کی جاگ اٹھی۔ "افوہ غصہ تو دیکھو اس ہاتھی کا جیسے ملک کا وزیر اعظم ہو۔ اچھا بابا لے چلتی
ہوں مرنے نہیں دوں گی آپ کو۔۔۔۔ " سمیرہ نے اٹھ کر سڑک کی طرف دیکھا دور دور تک نہ کوئی رکشہ تھا نہ ٹیکسی اور نہ ہی کوئی دوسرا انسان۔۔۔۔۔
بارش اب طوفان کی شکل اختیار کر چکی تھی۔ اب جو کرنا تھا اسے خود ہی کرنا تھا۔ اس نے آگے بڑھ کر شاہویر کا ایک بھاری بازو اپنے نازک کندھے پر رکھا اور اسے اٹھانے کی کوشش کی۔ "یا اللہ یہ بندہ ہے یا اناج کی بوری؟" شاہویر کا وزن محسوس کرتے ہی سمیرہ کا سانس ایک ہی جھٹکے میں پھول گیا۔ وہ شاہویر کو سڑک پر گھسیٹتے ہوئے آگے بڑھانے لگی۔ شاہویر نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا لیکن اس کا پورا بھاری وجود سمیرہ کے نازک کندھوں پر آچکا تھا۔
سمیرہ کا پورا زور لگ رہا تھا پاؤں کیچڑ میں پھسل رہے تھے اوراس کے منہ سے مسلسل بڑبڑاہٹ اور کوسنوں کا سلسلہ جاری تھا۔ " موٹے کتنا کھاتے ہو؟ ہڑپہ کے زمانے کے سانڈ لگتے ہو بالکل۔۔۔۔ ایک نازک سی لڑکی کیسے تمہارا یہ پہاڑ جیسا بوجھ اٹھائے گی؟ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے بندہ ڈائٹ ہی کر لیتا ہے اگر مجھے پہلے پتہ ہوتا کہ تم اتنے بھاری ہو تو میں توبہ کرتی جو تمہارے قریب بھی آتی" شاہویر نے نیم وا آنکھوں سے اس لڑکی کو دیکھا جو اسے سہارا دیے گھسیٹ رہی تھی اور ساتھ ساتھ اس کی سات نسلوں کو سنا رہی تھی۔
"خاموش... رہو ... بہت بولتی ہو ... " شاہویر نے نقاہت سے غصے کا اظہار کرنا چاہا۔ " میں کیوں خاموش رہوں؟" سمیرہ نے اسے ایک اور زور کا جھٹکا دیا "اگر میں خاموش ہو گئی تو تم یہیں سڑک پر پائے جاؤ گے گالیاں تو بنتی ہیں تم پر موٹے ہاتھی کدو...بھالو " وہ پورے رستے اسے ایسے ہی لایعنی القابات سے نوازتی رہی یہاں تک کہ دور اسے ہاسپٹل کا لال بورڈ نظر آیا۔ کسی نہ کسی طرح گرتے پڑتے سمیرہ شاہویر کو لے کر شہر کے سب سے بڑے سرکاری ہاسپٹل کے ایمر جنسی وارڈ کے دروازے پر پہنچی۔
جیسے ہی وہ شاہویر کو اندر لے کر آئی اور زور سے چلائی وارڈ میں موجود نرسیں اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وقار ان کی طرف لپکے۔۔۔ پہلے تو ڈاکٹر وقار نے اسے ایک عام سڑک حادثے کا زخمی سمجھا لیکن جیسے ہی اس نے شاہویر کے چہرے سے گندے پانی اور خون کو ہٹایا ڈاکٹر کے چہرے کا رنگ اڑ گیا۔ اس کے ہاتھ پاؤں برف کی طرح ٹھنڈے ہو گئے۔ "او مائی گاڈ یہ ... یہ تو شاہویر صاحب ہیں وزیر اعظم احمد شاہ کے اکلوتے صاحبزادے" ڈاکٹر وقار با آواز بلند چلایا۔۔۔
یہ سنتے ہی پورے ہاسپٹل کے عملے میں ایک سنسنی پھیل گئی سٹریجر دوڑائے گئے سینئر ڈاکٹرز کو ایمرجنسی کالز ملائی جانے لگیں اور وارڈ بوائز شاہویر کو اٹھا کر وی آئی پی ایمر جنسی روم کی طرف بھاگے۔ ہاسپٹل کا پورا عملہ شاہویر کی خدمت میں ایسے لگ گیا جیسے کوئی بادشاہ سلامت اچانک دورے پر آگئے ہوں۔ سمیرہ ایک کونے میں کھڑی ہانپتی ہوئی یہ سب دیکھ رہی تھی۔ اس کا گلابی دو پٹہ اب کیچڑ اور پانی
سے لت پت تھا اور اس کا اپنا سانس بحال نہیں ہو رہا تھا۔۔۔۔
لیکن جیسے ہی اس کے کانوں میں ڈاکٹر کے الفاظ گونجے اس کے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ " وی... وزیر اعظم کا بیٹا؟" سمیرہ نے خوف سے تھوک نگلا۔ اس کے دماغ میں وہ تمام گالیاں اور مضحکہ خیز الفاظ ایک فلم کی طرح گونجنے لگے جو وہ رستے بھر شاہویر کو سناتی آئی تھی۔ "موٹا.۔۔۔۔۔۔۔سانڈ۔۔۔۔۔کدھالو۔۔۔۔کتنا کھاتے ہو۔۔۔۔ " اس کے ماتھے پر اے سی کے باوجود ٹھنڈا پسینہ آ گیا۔ اس نے سوچا کہ اب تو پکا اسے عمر قید ہو گی۔۔۔۔وہ چپکے سے دائیں بائیں دیکھ کر پیچھے بٹنے لگی کہ اچانک ڈاکٹر وقار ہانپتا ہوا دوڑتا ہوا آیا اور اس کے سامنے راستہ ، روک کر کھڑا ہو گیا۔
"کہاں جا رہی ہیں میڈم؟ " ڈاکٹر وقار نے انتہائی مودبانہ لیکن گھبرائے ہوئے لہجے میں پوچھا۔ " وہ ..میں بس گھر جارہی ہوں میرا کام ہو گیا اللہ حافظ " سمیرہ نے ہکلا کر الٹے قدم لینے چاہے۔ "ارے نہیں نہیں آپ ایسے کیسے جا سکتی ہیں؟ " ڈاکٹر وقار نے اپنے ہاتھ جوڑ لیے "اگر وزیر اعظم صاحب کو پتہ چلا کہ میں نے ان کے بیٹے کی جان بچانے والی ان کی اتنی بڑی محسنہ کو یوں ہی جانے دیا... تو میری نوکری تو کیا میری ڈاکٹر کی ڈگری بھی ضبط ہو جائے گی آپ پلیز یہیں رکیں۔ چلیں اندر۔۔۔۔ شاہو یر صاحب کو ہوش آرہا ہے اور انہوں نے سب سے پہلے آپ کو یاد کیا ہے وہ اندر بلا رہے ہیں آپ کو۔ " ڈاکٹر وقار کی بات سن کر سمیرہ کا سانس جیسے حلق میں ہی پھنس گیا۔۔۔
اس کے طوطے اڑ چکے تھے۔ شاہویر اسے کیوں بلا رہا تھا؟ یقیناً اس لیے کہ اس نے راستے بھر ملک کے سب سے طاقتور انسان کے بیٹے کی وہ بے عزتی کی تھی جو شاید ملک کی پوری اپوزیشن مل کر بھی نہ کر پاتی۔ اسے اپنی موت بالکل سامنے نظر آنے لگی۔ " بلا... بلا رہے ہیں؟؟؟ " سمیرہ نے ایک خوفزدہ نظر ایمر جنسی روم کے بند دروازے پر ڈالی۔ اسے لگا کہ اندر جاتے ہی اسے سیدھا ہتھکڑی لگادی جائے گی۔۔۔۔
"جی جی بالکل تشریف لائیے اندر "ڈاکٹر وقار نے دروازے کی طرف اشارہ کیا ۔۔ ایک سیکنڈ میں ذرا ..باہر سے پانی پی لوں میرا گلا سوکھ رہا ہے "سمیرہ نے معصومیت سے مسکرانے کی ناکام کوشش کی۔۔اور اگلے ہی لمحے جیسے ہی ڈاکٹر وقار نے نرس کو دیکھنے کے لیے رخ موڑا سمیرہ نے اپنے گلابی دوپٹے کا پلو مٹھی میں دبایا مرکر ہاسپٹل کے مین گیٹ کی طرف الٹے قدموں ایسی تیزی سے بھاگی جیسے اس کے پیچھے سیکیورٹی ایجنسیاں نہیں بلکہ کوئی خونخوار جن پڑ گیا ہو۔۔۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification