Dill Nasheen By Naina Khan - Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameDill Nasheen
WriterNaina Khan
CategoryAge Difference Novels

Most Attractive Sneak Peak Of Dill Nasheen By Naina Khan

"You are mentally ill. We three brothers live alone in the house. How can you take a young girl home??" Abrish had no one in the world. So he brought her to his house as his sister. "I have started loving you." "Are you conscious? I am ten years older than you." "All these are stereotypes." "I was very eager to become your wife??? You must know what rights a wife has, right?" Abrish blushed with shame. Zuban entered the room carrying her in his arms. "Leave me..." "How can you be like this, wife?? She was dying herself. She developed a fever on my refusal. Now I will not let her go anywhere."
The shadows of the night were deepening over the city of Islamabad. The three of them were talking, sitting in their meditation. Chavez was driving the car. Zohan was sitting in the front seat with her while Shahroz was suddenly in front of their car in the back seat. A girl in a black veil came in the middle of the road. Chavez tried to brake, but it was too late. She came forward so suddenly that she was thrown from the car as soon as she braked. The tires screeched with a loud noise, and the three people inside were shocked.
"Are you blind? Can't you see? Why were you driving so fast?" Zohan had already started. "Okay brother, be patient, let's see how badly the girl in front is hurt." Shahroz tried to calm his brother down, and then the three of them got out of the car together. The girl was lying unconscious right in front of their car. Chavez went forward and picked her up and straightened her up, but she was unconscious...
All the hair was scattered around her face. He gently brushed the girl's hair to the side of her face. How could he guess that the girl was very young, she was barely twenty years old and very beautiful, but there were no signs of injury on her face? He looked at Zuban with the same helplessness. "No, she is not injured, but she has fainted? God knows what happened. I think we should take her to the hospital." Zuhan just nodded in agreement...
"Get in the car and let's go to the hospital..." Shahroz and Chavez supported her and put her in the car, while this time Zohan himself took over the driving seat and after some time the three of them were in the hospital and the girl was admitted in a private room inside and now the doctor was checking her up and the three of them were walking around outside. After about half an hour, when the doctor came out, Chavez went towards the doctor.
"Doctor, how is she?" Now he didn't know her name, so he didn't know what to call her...
"What is your relationship with her?" The doctor asked Chavez seriously. Chavez looked at Zohan, who was staring at him. "She is my sister." He didn't understand what to answer now, so he made her his sister, while Shahroz looked at Chavez with great surprise. "Apparently, she has not suffered any injury, nor is she unconscious due to injury, but she is quite awake and it seems like she has not eaten or drunk anything for two days, so she has fainted due to weakness. They have given her medicine, put her on a drip. The drip will end in some time. She will come to her senses, then she will be discharged. At least give her bed rest for a week and give her soft food." The doctor gave serious instructions and moved forward in the corridor...
Shahroz got up and came to Chavez. "What was the need for you to say that we have a sister, where did we get a sister from?" The youngest of the brothers, the darling of both of them, could not bear that now his brother had brought a partner in his love. "What happened, my friend, didn't you see what condition this poor thing was in and if we had a sister, she would have been exactly like her, so I asked the doctor that we have a sister, did I do something wrong?" He looked at Zohan.
"This sister Chara is a blessing to both of you, just keep me away from her." He was now going inside the room, giving serious orders. Chavez and Shahroz's eyes met and both of them fell silent. He entered and after some time the girl regained consciousness. He came and sat on the stool next to her. She was looking around in surprise. "What is your name?" She turned her face to the serious and heavy voice and looked at Zohan and was extremely surprised.
A twenty-eight to thirty year old handsome man with multiple features, six feet tall, full black hair on his forehead, light permed, sharp features and his hazel eyes. Without a doubt, he was the best and most handsome man. Perhaps she had never seen such a handsome man in her life before. She was looking at Zohan with surprised and incredulous eyes. "I am talking to you, Miss, what is your name?" "There was no hint of a smile on Zohan's face, not even a hint of softness...
He asked her sternly once again, and she stammered. "That is my name..." She was stuck, she was not being spoken to. "That! I did not ask to do that, I asked, what is your name??? Tell me in a straight manner?" She was getting very angry... "Now... Abrash... Abrash! "She managed to speak through her gasping breaths. Give me your family's address or phone number so I can call them and bring them here..." "We've lost two hours because of you, and if you have to cross the road in the future, cross carefully. Be careful if you come in front of my car again..." He was speaking so harshly that Abrish guessed in a few moments that he was a very harsh person and perhaps he wasn't used to speaking softly to girls...
"That's not my house..." She muttered, her eyes widening. Zohan's eyes widened in surprise. "What kind of nonsense are you talking about?"

Urdu Sneak Peek

" تمہارا دماغ خراب ہے۔ ہم تینوں بھائی گھر میں اکیلے رہتے ہیں۔ کیسے ایک جوان لڑکی کو گھر لے جائیں؟؟ " ابرش کا دنیا میں کوئی نہیں تھا۔ تو وہ اسے اپنی بہن بنا کر اپنے گھر لے آئے۔ "میں پیار کرنے لگی ہوں آپ سے۔" " آپ ہوش میں ہیں؟ دس سال بڑا ہوں میں آپ سے۔" " یہ سب دقیانوسی باتیں ہیں۔" " بہت شوق تھا میری بیوی بننے کا؟؟؟ بیوی کے کیا حقوق ہوتے ہیں وہ تو پتا ہو گا نا؟۔۔" برش شرم سے سرخ ہوئی تھی۔ زوبان اسے بانہوں میں بھرتے کمرے میں داخل ہوا۔ " چھوڑیں مجھے۔۔۔" " ایسے کیسے بیوی؟؟ خود مری جارہی تھی۔ میرے انکار پر بخار چڑھا لیا۔ اب تو کہیں نہیں جانے دوں گا۔"
اسلام آباد شہر پر رات کے سائے گہرے ہو رہے تھے وہ تینوں باتیں کرتے اپنے دھیان میں بیٹھے تھے گاڑی شاویز چلا رہا تھا۔ زوہان اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا جبکہ شہروز پچھلی سیٹ پر اچانک ان کی گاڑی کے سامنے تھا۔ کالی چادر میں کوئی لڑکی سڑک کے درمیان میں آگئی۔ شاویز نے بریک لگانی چاہی مگر برا ہوا وہ اتنی اچانک آگے آئی کہ بریک لگاتے لگاتے وہ گاڑی سے ہٹ ہو چکی تھی۔ چڑڑ کی آواز کے ساتھ ٹائر چڑچڑاتے ہوئے
سڑک پر رکے اور اندر بیٹھے تینوں نفوس کو جھٹکا لگا۔
" اندھے ہو کیا؟؟ دکھائی نہیں دیتا؟؟ اتنی تیز گاڑی کیوں چلا رہے تھے؟۔۔۔۔" زوہان تو وہیں پر شروع ہوچکا تھا۔ "اچھا بھائی صبر تو کریں دیکھنے تو دیں کہ سامنے والی کو کتنی چوٹ لگی ہے۔" شہروز نے اپنے بھائی کو کول ڈاؤن کرنا چاہا اور پھر وہ تینوں ایک ساتھ گاڑی سے باہر نکلے ان کی گاڑی کے بالکل سامنے وہ لڑکی بے ہوش پڑی تھی۔ شاویز نے آگے بڑھتے اسے اٹھا کر سیدھا کیا تو وہ بے ہوش تھی۔۔۔
سارے بال اس کے چہرے کے ارد گرد بکھرے ہوئے تھے اس نے نرمی سے لڑکی کے بال چہرے سے سائیڈ پر کیسے تو اسے اندازہ ہوا لڑکی کی عمر بہت ہی کم تھی وہ بمشکل بیس سال کی تھی اور بے حد خوبصورت تھی مگر اس کے چہرے پر تو کوئی چوٹ کے نشان نہیں تھے اس نے اسی بے بسی سے زوبان کو دیکھا۔" نہیں چوٹ تو نہیں لگی پھر بھی بے ہوش ہو گئی ہے؟؟ خدا جانے کیا ہوا ہے مجھے لگتا ہے ہمیں اسے ہاسپٹل لے کر جانا چاہیے۔" زوہان نے بس اسبات میں سر ہلایا۔۔۔
" گاڑی میں بٹھاؤ اور چلو ہاسپٹل۔۔۔۔ " شہروز اور شاویز نے اسے سہارا دے کر گاڑی میں بٹھایا جبکہ اس بار زوہان نے خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور کچھ دیر بعد ہی وہ تینوں ہاسپٹل میں موجود تھے اور اندر پرائیویٹ روم میں وہ لڑکی ایڈمٹ تھی اور اب ڈاکٹر اس کا چیک اپ کر رہی تھی اور وہ تینوں باہر چکر لگا رہے تھے۔ تقریبا آدھے گھنٹے بعد ڈاکٹر باہر آئی تو شاویز ڈاکٹر کی طرف بڑھا۔
" ڈاکٹر وہ کیسی ہیں؟۔۔" اب وہ نام تو نہیں جانتا تھا اس لیے سمجھ نہ آئی کیا کہہ کر پکارے۔۔۔
" آپ کا کیا رشتہ ہے ان سے؟ " ڈاکٹر نے سنجیدگی سے شاویز سے پوچھا شاویز نے زوہان کو دیکھا جو اسے گھور رہا تھا۔ " وہ میری بہن ہے۔ " اسے سمجھ نہ آئی اب وہ کیا جواب دیتا اس لیے اسے اپنی بہن بنا لیا جبکہ شہروز نے بے حد حیرت سے شاویز کو دیکھا۔ " بظاہر تو ان کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور نہ ہی وہ چوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہیں لیکن وہ کافی ویک ہیں اور یوں لگتا ہےجیسے دو دن سے کچھ بھی کھایا پیا نہیں تھا اس وجہ سے کمزوری کے باعث بے ہوش ہوئی ہیں ان کو میڈیسن دی ہے ڈرپ لگائی ہے کچھ دیر میں ڈرپ ختم ہو جائے گی وہ ہوش میں آئیں گی تو پھر انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا کم سے کم بھی انہیں ایک ہفتہ بیڈ ریسٹ کروائیں اور نرم غزا دیں بس۔" ڈاکٹر سنجیدگی سے ہدایت کرتی ہوئی راہداری میں آگے بڑھ گئی۔۔۔
شہروز اٹھ کر شاویز کے پاس آیا۔ " کیا ضرورت تھی آپ کو یہ کہنے کی کہ بہن ہیں ہماری کہاں سے بہن آگئی؟؟ " وہ جو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا دونوں کا لاڈلا تھا اس سے کہاں برداشت ہو رہا تھا کہ اب اس کا بھائی اس کی محبت میں کوئی حصے دار لے آیا تھا۔ " کیا ہو گیا ہے یار تم نے دیکھا نہیں اس بیچاری کی کیا حالت تھی اور اگر ہماری کوئی بہن ہوتی تو بالکل اس کے جیسی ہی ہوتی اس لیے میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ ہماری بہن ہے کیا میں نے کچھ غلط کیا؟ " اس نے زوہان کو دیکھا۔
" یہ بہن چارا تم دونوں کو ہی مبارک ہو مجھے تو ان سے دور رکھو۔" وہ سنجیدگی سے حکم سناتا ہوا اب اندر کمرے میں جا رہا تھا شاویز اور شہروز کی نگاہیں ٹکرائیں اور دونوں نے خاموشی اختیار کر لی وہ اندر داخل ہوا تو کچھ دیر بعد ہی لڑکی کو ہوش آگیا تھا وہ اس کے پاس سٹول پر آکر بیٹھا وہ حیرت سے آس پاس دیکھ رہی تھی۔ " نام کیا ہے تمہارا؟ سنجیدہ اور بھاری آواز پر اس نے چہرہ موڑے زوہان کو دیکھا اور بے حد حیران ہوئی۔۔۔۔
اٹھائیس سے تیس سالہ خوبصورت نقوش کا مالک کثرتی وجود چھ فٹ سے نکلتا قد ماتھے پر بھرے کالے بال ہلکی پیرڈ تیکھے نقوش اور اس کی ہیزل آنکھیں بلا شبہ وہ بہترین اور حسین مرد تھا شاید اس نے ایسا خوبصورت مرد اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا وہ حیرانی اور بے یقین نگاہوں سے زوہان کو دیکھ رہی تھی۔ " تم سے بات کر رہا ہوں مس کیا نام ہے تمہارا؟۔۔۔ "زوہان کے چہرے پر مسکراہٹ تو کیا نرمی تک کا کوئی شائبہ نہیں تھا۔۔۔
اس نے ایک بار پھر سختی سے پوچھا تو وہ گڑبڑائی۔ "وہ میرا نام۔۔۔" وہ اٹک رہی تھی اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ "وہ! وہ کرنے کے لیے نہیں پوچھا میں نے پوچھا نام کیا ہے تمہارا؟؟؟ سیدھے طریقے سے بتاؤ؟ " اسے شدید کوفت ہو رہی تھی۔۔۔ "اب۔۔۔ ابر۔۔۔ ابرش! " وہ اٹکتی سانسوں کے دوران بول سکی۔ اپنے گھر والوں کا پتہ یا پھر فون نمبر دو تاکہ انہیں کال کر کے یہاں بلا سگیں۔۔۔ " تمہاری وجہ سے ہمارے پورے دو گھنٹے ضائع ہو چکے ہیں اور آئندہ سے روڈ کراس کرنا ہو تو احتیاط سے کراس کرنا خبردار اگر دوبارہ میری گاڑی کے سامنے آئی تو..." وہ اتنی سختی سے بات کر رہا تھا کہ ابرش نے چند لمحوں میں ہی اندازہ لگا لیا کہ وہ کافی سخت انسان ہے اور شاید اسے لڑکیوں سے نرمی سے بات کرنے کی عادت نہیں تھی۔۔۔۔
" وہ میرا کوئی گھر نہیں ہے۔۔۔ " وہ آنکھیں میچے بڑبڑائی زوہان کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ " کیسی بہکی بہکی باتیں کر رہی ہو ہر انسان کا گھر ہوتا ہے۔" اسے اب اس لڑکی پر شدید کوفت ہو رہی تھی۔ " مگر میرا کوئی گھر نہیں ہے۔" اس نے آنکھیں کھولے زوبان کو دیکھا تو اس کی آنکھیں نم ہوئیں نہ چاہتے ہوئے بھی زوہان کی نگاہ اس کے چہرے پر ٹھہر سی گئی بلا شبہ وہ بہت حسین تھی۔۔۔
سفید ملائی جیسا دودھیا چہرہ اس کے گہرے بھورے بال جو اس کے شانوں تک بھرے ہوئے تھے اور اس کی کانچ جیسی گرے آنکھیں وہ چند پل اسےدیکھتا رہا پھر جلدی سے چہرہ موڑ گیا۔ " اچھا اپنا گھر نہیں ہے تو اس شہر میں کوئی رشتہ دار تو ہوگا ہی اس کا بتا دو میں تمہیں وہاں چھوڑ دوں گا۔۔۔۔" اس کے لہجے میں اب پہلے سے کچھ سختی کم ہوئی تھی۔ ابرش کا دل چاہا وہ دھاڑے مار مار کر روئے۔۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification