| Novel Name | Dushman E Jaan |
|---|---|
| Writer | ZK Novels |
| Category | Shart Based Novel |
Most Attractive Sneak Peak Of Dushman E Jaan By ZK Novels
"Sir Miss Rabel is asking for a loan of one crore." "What nonsense! Who gives such an amount??? Send them in." "I will pay it back in small amounts." She was crying while Azhan Khanzada had a bitter smile on his face. "Okay, I will give you one crore. You will have to spend one night with me." Rabel raised his hand. "Have you gone crazy?..." And then time played such a game that she agreed to do it for the treatment of her child. After the marriage, when he came to the room, Rabel stood there in a panic. "You girls are all the same. You will sell yourself for money." She kept teasing him with her intensity all night. By morning, she had left. "Find him. When I reached the hospital, I saw the child in the ICU, which was his own."
"Sir, I have to meet Jahangir Sahib. He had given me today's time and asked me to come to the office and submit my papers." Rabil said with a pounding heart as he opened the heavy door of the luxurious office of the Managing Director. There was a strange combination of fear, exhaustion and hope in his voice, but as soon as his eyes fell on the chair in front of him, his steps froze there. The kind and white-haired Jahangir Sahib was not sitting there, but the chair turned and a very handsome but arrogant and bitter-faced young man appeared...

"Out of the country? But sir... he had promised me. He had my file. A loan of one crore..." Azhan threw the file on the table with great indifference and interrupted Rabil with a bitter smile. "Hey... Miss Rabil is asking for a loan of one crore. What nonsense, who gives such a huge amount? That too to a girl whose salary is a few thousand rupees? In what capacity are you demanding such a huge amount from Khanzada Industries?" The contempt hidden in her tone hit Rabil's heart like an arrow...
Rabil's eyes broke the bond of tears. She moved forward and folded her hands in front of the table. At that moment, her ego, her self-respect, everything had been hatched in front of the life of her child. She forgot that she was crying in front of an unmarried man. All she could remember was that innocent soul counting breaths on oxygen in the hospital whose heart was about to stop. "Sir, please don't say that. I really need this money very badly. My child is fighting for life and death in the hospital. The doctors have said that if a heart transplant is not done in two days, he will die, sir." Rabil sobbed. Her whole being was trembling with the grief that she had been suffering alone for the past several months...
Azhan leaned back in the chair and lit a cigar, looking at her tears. In his eyes, these tears of women were just a weapon, a cunning trick that they used to melt rich men. He had seen many women around him who would go to any lengths for money. Rabil's plight did not arouse any pity in his heart, but rather increased his bitterness. "The child's treatment?" Azhan blew a puff of smoke into the air.
"Thousands of children die every day in this world, Miss Rabel. And no company is a charity that gives a common employee one crore rupees without any guarantee. How will you return this money? Even your entire life's earnings cannot pay the interest on this money." "I will return it, I swear to God, I will return every rupee," Rabel said earnestly. The truth of her tone could melt anyone's heart, but not Izhan's. "I will work day and night. I will work overtime for the company. I will pay it back in installments, little by little from my salary. Just give me a loan. I need this money to buy my child's breath. I fold my hands in front of you. Have mercy on me and this innocent person." Rabel's sobs echoed throughout the room.
The feeling of maternal love inside her was forcing her to bow down before this arrogant man. Azban slowly got up from her chair and came closer to Rabel. There was a smile on his face that made Rabel's heart tremble with fear. He stopped right in front of Rabel. There was a strange glint in his eyes. "Do you really want this loan at any cost?" Azhan asked in a low whisper. Rabel raised his wet red eyes hopefully.
He thought that perhaps her crying and helplessness had affected this stone-hearted man, and he quickly nodded. "Yes, sir, I am ready to do whatever you say. I will sign every paper. I will write my whole life in the name of this company, just give me that one crore." Azhan put his hands in his coat pockets and said, getting very close to his face. "Okay, I will give you one crore... But I also have one condition. You have to spend one night with me." Those were not words, they were an explosion that ripped open Rabel's hearing. The air in the room suddenly stopped.
Her eyes widened in shock and she took a few steps back as if she were faced with not a human but a terrifying beast. Her mind was numb. She had thought that this world was cruel, but...
Urdu Sneak Peek
" سر مس رابیل ایک کروڑ کا لون مانگ رہی ہیں۔" "واٹ ربش! اتنا اماؤنٹ کون دیتا ہے؟؟؟ انہیں اندر بھیجیں۔" "سر میں تھوڑا تھوڑا کر کے واپس لوٹا دوں گی۔" وہ رو رہی تھی جبکہ ازہان خانزادہ کے چہرے پر تلخ مسکان تھی۔ "ٹھیک ہے میں ایک کروڑ دے دوں گا۔ تمہیں میرے ساتھ ون نائیٹ سپینڈ کرنا ہوگی۔" رابیل کا ہاتھ اٹھا۔"آپ پاگل ہوگئے ہیں؟۔۔۔ " اور پھر وقت نے ایسا کھیل کھیلا وہ اپنے بچے کے علاج کے لیے کرنے کو تیار ہو گئی نکاح کے بعد وہ روم میں آیا تو رابیل گھبرائی ہوئی کھڑی تھی۔ "تم سب لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہو۔ پیسوں کے لیے خود کو بیچ دینے والی۔" وہ رات بھر اپنی شدتوں سے اسے ہلکان کرتا رہا۔ صبح ہوتے ہی وہ وہاں سے چلی گئی تھی۔ " ڈھونڈو اسے۔ ہاسپٹل پہنچا تو آئی سی یو میں بچہ دیکھا جو اس کا اپنا۔۔"
" سر مجھے جہانگیر صاحب سے ملنا ہے۔ انہوں نے مجھے آج کا وقت دیا تھا اور کہا تھا کہ میں آفس آکر اپنے کاغذات جمع کروا دوں۔" رابیل نے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عالیشان آفس کا بھاری دروازہ کھولتے ہی دھڑکتے دل کے ساتھ کہا۔ اس کی آواز میں خوف تھکن اور امید کا ایک عجیب امتزاج تھا لیکن جیسے ہی اس کی نظر سامنے موجود کرسی پر پڑی اس کے قدم وہیں جم گئے۔ وہاں مہربان اور سفید بالوں والے جہانگیر صاحب نہیں بیٹھے تھے بلکہ کرسی گھومی تو ایک نوعمر انتہائی خوبرو مگر مغرور اور تلخ چہرے والا نوجوان سامنے آیا۔۔۔
اس کی گہری بیدرد آنکھیں رابیل کے سادہ حلیے سوجی ہوئی آنکھوں اور کانپتے ہوئے ہاتھوں کا جائزہ لے رہی تھیں۔" جہانگیر خانزادہ صاحب یہاں نہیں ہیں۔ وہ ٹریٹمنٹ کے لیے ملک سے باہر جا چکے ہیں اور اب سے اس کمپنی کے تمام فیصلے میں کروں گا۔ میرا نام ازہان خانزادہ ہے" اس نے اپنی گھمبیر اور سرد آواز میں کہا جس میں رتی برابر بھی ہمدردی نہیں تھی۔ رابیل کا دل جیسے ایک پل کے لیے دھڑکنا بھول گیا۔ اس کے پاؤں تلے سے زمین نکلنے لگی۔۔۔
"ملک سے باہر؟ لیکن سر۔۔۔ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا۔ میری فائل ان کے پاس تھی۔ ایک کروڑ کا لون۔۔۔۔" ازہان نے میز پر رکھی فائل کو انتہائی بے نیازی سے اچھالا اور ایک تلخ مسکان کےساتھ رابیل کی بات کاٹی۔"ارے۔۔۔ مس رابیل ایک کروڑ کا لون مانگ رہی ہیں۔ واٹ ربش اتنا بڑا اماؤنٹ کون دیتا ہے؟ وہ بھی ایک ایسی لڑکی کو جس کی تنخواہ چند ہزار روپے ہے؟ تم کس حیثیت سے خانزادہ انڈسٹریز سے اتنی بڑی رقم کا تقاضا کر رہی ہو؟" اس کے لہجے میں چھپی حقارت رابیل کے دل پر تیر کی طرح لگی۔۔۔
رابیل کی آنکھوں سے آنسوؤں کا بندھن ٹوٹ گیا۔ وہ آگے بڑھی اور میز کے سامنے اپنے دونوں ہاتھ جوڑ دیے۔ اس وقت اس کی انا اس کی خودداری سب کچھ اس کے بچے کی زندگی کے سامنے ہیچ ہوچکی تھی۔ وہ بھول گئی کہ وہ ایک نامحرم مرد کے سامنے رو رہی ہے۔ اسے صرف ہسپتال میں آکسیجن پر سانسیں گنتی وہ معصوم جان یاد آرہی تھی جس کا دل بند ہونے والا تھا۔۔ " سر پلیز ایسا مت کہیں مجھے واقعی ان پیسوں کی بہت سخت ضرورت ہے۔ میرا بچہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگر دو دن میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ نہ ہوا تو وہ۔ وہ مر جائے گا سر" رابیل ہچکیاں لیتے ہوئے رو پڑی۔ اس کا پورا وجود اس کرب سے کانپ رہا تھا جو وہ پچھلے کئی مہینوں سے اکیلے جھیل رہی تھی۔۔۔
ازہان نے کرسی کی پشت سے ٹیک لگائی اور سگار سلگاتے ہوئے اس کے آنسوؤں کو دیکھا۔ اس کی نظر میں عورتوں کے یہ آنسو صرف ایک ہتھیار تھے ایک مکارانہ چال جو وہ امیر مردوں کو پگھلانے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔ اس نے اپنے ارد گرد ایسی کئی عورتیں دیکھی تھیں جو پیسوں کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی تھیں۔ رابیل کی حالت زار نے اس کے دل میں کوئی رحم پیدا نہیں کیا بلکہ اس کی تلخی کو مزید بڑھا دیا۔" بچے کا علاج؟" ازہان نے دھوئیں کا ایک مرغولہ ہوا میں اچھالا۔
" اس دنیا میں روز ہزاروں بچے مرتے ہیں مس رابیل۔ اور کوئی بھی کمپنی خیراتی ادارہ نہیں ہوتی جو ایک عام ملازمہ کو ایک کروڑ روپے بلا ضمانت دے دے۔ تم یہ رقم کیسے لوٹاؤ گی؟ تمہاری تو پوری زندگی کی کمائی بھی اس رقم کا سود ادا نہیں کر سکتی۔۔ " " میں لوٹا دوں گی سر میں خدا کی قسم ایک ایک روپیہ لوٹا دوں گی" رابیل نے تڑپ کر کہا اس کے لہجے کی سچائی کسی کا بھی دل پگھلا سکتی تھی مگر ازہان کا نہیں۔ " میں دن رات کام کروں گی۔ میں کمپنی کے لیے اوور ٹائم کروں گی۔ میں اپنی تنخواہ سے تھوڑا تھوڑا کرکے قسطوں میں سب واپس کر دوں گی۔ بس مجھے لون دے دیں میرے بچے کی سانسیں خریدنے کے لیے مجھے یہ رقم چاہیے۔ میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں مجھ پر اور اس معصوم پر رحم کریں۔ "رابیل کی سسکیاں پورے کمرے میں گونج رہی تھیں۔
اس کے اندر کی مامتا کا جذبہ اسے اس مغرور مرد کے سامنے جھکنے پر مجبور کر رہا تھا۔ ازبان آہستہ سے اپنی کرسی سے اٹھا اور رابیل کے قریب آیا۔ اس کے چہرے پر ایک ایسی مسکان تھی جو رابیل کے دل میں خوف کی سنسنی دوڑا گئی۔ رابیل کے بالکل سامنے آکر رکا۔ اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک تھی۔ "تم سچ مچ ہر قیمت پر یہ لون چاہتی ہو؟" ازہان نے دھیمی سرگوشی نما آواز میں پوچھا۔ رابیل نے امید سے اپنی بھیگی سرخ آنکھیں اٹھائیں۔
اس نے سوچا شاید اس کا رونا اس کی بے بسی اس پتھر دل انسان پر اثر کر گئی اس نے جلدی سے سر ہلایا۔ "جی سر آپ جو کہیں گے میں وہ کرنے کو تیار ہوں۔ میں ہر کاغذ پر دستخط کروں گی۔ میں اپنی پوری زندگی اس کمپنی کے نام لکھ دوں گی بس مجھے وہ ایک کروڑ دے دیں۔" ازہان نے اپنے ہاتھ کوٹ کی جیبوں میں ڈالے اور اس کے چہرے کے انتہائی قریب ہو کر بولا۔ " ٹھیک ہے میں ایک کروڑ دے دوں گا۔۔۔ لیکن میری بھی ایک شرط ہے۔ تمہیں میرے ساتھ ون نائٹ اسپینڈ کرنا ہوگی۔۔" وہ الفاظ نہیں تھے وہ ایک ایسا دھماکہ تھا جس نے رابیل کی سماعتوں کے پردے چاک کر دیے۔ کمرے میں جیسے اچانک ہوا تھم گئی۔۔
اس کی آنکھیں صدمے سے پھیل گئیں اور وہ چند قدم پیچھے ہٹی جیسے اس کے سامنے کوئی انسان نہیں بلکہ کوئی خوفناک درندہ کھڑا ہو۔ اس کا دماغ سن ہو چکا تھا۔ اس نے سوچا تھا کہ یہ دنیا بے رحم ہے لیکن وہ اتنی گندی اور غلیظ ہو سکتی ہے اس کا اندازہ اسے آج ہوا تھا۔ ازہان کے چہرے پر اب بھی وہی تلخ اور زہریلی مسکان سجی ہوئی تھی جیسے وہ جانتا تھا کہ یہ لڑکی کہیں نہیں جا سکتی یہ جھک جائے گی۔ اس کی نظر میں رابیل بھی دوسری لڑکیوں کی طرح تھی جو آخر کار پیسوں کے لیے اپنی عزت کا سودا کر لیتی ہیں۔۔۔
رابیل نے ایک گہرا سانس لیا۔ اس کا پورا چہرہ غصے صدمے اور شدید حقارت سے سرخ ہو چکا تھا۔ اس سے پہلے کہ ازہان کچھ سمجھ پاتا رابیل نے اپنا دایاں ہاتھ ہوا میں لہرایا اور پوری طاقت کے ساتھ ازبان کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔ تھپڑ کی گونج دار آواز پورے آفس میں پھیلی۔ ازہان کا سر ایک جھٹکے سے دائیں جانب مڑا۔ اس کا سگار اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے قالین پر گرگیا۔ اس کے چہرے پر رابیل کی انگلیوں کے سرخ نشانات ابھرنے لگے۔۔۔ وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس طرح کی کسی صور تحال کا شکار ہوا تھا۔
کسی کی جرات نہیں ہوئی تھی کہ اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے اور آج ایک عام سی لڑکی نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا تھا؟ " آپ پاگل ہو گئے ہیں؟" را بیل کی آواز غصے اور نفرت سے کانپ رہی تھی مگر اس میں اب کوئی کمزوری نہیں تھی۔ اس نے اپنی آستین سے اپنے چہرے پر موجود آنسوؤں کو انتہائی سختی سے پونچھا اس کی آنکھوں میں ازہان کے لیے اتنی شدید حقارت تھی کہ کزہان جیسا مغرور مرد بھی ایک پل کے لیے بوکھلا گیا۔
" پیسہ ہوگا آپ کے پاس بہت پیسہ ہوگا لیکن آپ کی سوچ اور آپ کی اوقات اس گٹرسے بھی بدتر ہے جس میں غلاظت بہتی ہے" رابیل نے ہانپتے ہوئے اپنے غصے کو لفظوں کی شکل دی۔ " میں اپنے بچے کے لیے بھیک مانگ لوں گی میں سڑک پر کھڑی ہو کر جھولی پھیلا لوں گی لیکن آپ جیسے گھٹیا اور بیمار ذہنیت کے مرد کے آگے نہیں جھکؤں گی۔ ازہان نے آہستہ سےاپنا ہاتھ اپنے گال پر رکھا جہاں شدید جلن ہو رہی تھی۔
اس کی آنکھیں غصے سے خون آلود ہو رہی تھیں اور اس کے جبڑے بھینچ گئے تھے۔ رابیل نے اپنی فائل میز سے اٹھائی اور ازہان کو حقارت آمیز نظر سے دیکھتے ہوئے مڑی اور تیزی سے باہر گئی ۔۔۔۔۔۔ پیچھے ازہان خانزادہ اپنے گال پر ہاتھ رکھے اکیلا آگ میں جل رہا تھا اور اس کے ذہن میں صرف رابیل کی وہ حقارت بھری آنکھیں گھوم رہی تھیں۔ آفس سے نکلنے کے بعد رابیل کے پاؤں من من کے ہو چکے تھے۔ ازہان خانزادہ کے اس غلیظ جملے اور اپنی عزت پر لگنے والے زخم کی تڑپ ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ جیسے ہی اس نے اپنےگھر کا دروازہ کھولا ایک نیا طوفان اس کا منتظر تھا۔ "لو آگئی وہ۔۔۔ کیوں راہیل۔۔۔۔ مل گئے ایک کروڑ روپے؟ بچا لائیں تم اپنے لال کو ؟" جیسے ہی رابیل نے نڈھال قدموں کے ساتھ بیٹھک میں قدم رکھا چچی سلطانہ نے چائے کا کپ میز پر پٹکتے ہوئے زہریلے لہجے میں طنز کا پہلا تیر چلایا۔۔۔۔

Ready to Download?
Secure links will be generated after verification