Tum Bin Zeest Akeli Ho Gae Thi By Rubab Bukhari - Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameTum Bin Zeest Akeli Ho Gae Thi
WriterRubab Bukhari
CategoryRevenge Based Novel

Most Attractive Sneak Peak Of Tum Bin Zeest Akeli Ho Gae Thi By Rubab Bukhari

"What are you doing here?" She had also turned around nervously, the envelope was still in her hand, Shazil had not taken it.
"That... that aunty had asked me to submit the bill, she had come to give it to Shazil Bhai." "Show me the bill, I will submit it myself tomorrow." "But today is the last date," "It's okay, you come inside." He took the envelope and scolded her. "If you look this way in the future, I will bury you alive.
Umi had come running into the room, Sarwat was celebrating her success, Umi was sweating, her whole body was shaking, she had been beaten since childhood, that's why she was afraid of Farman, he also came into the room at that moment, he picked up his clothes and went to change, when he turned back after changing, the envelope had fallen to the ground, he picked it up and opened it and started looking at it, his face was red with anger, it was a love letter, extremely vulgar language was used, he came out roaring with anger...
"What is this, Umi!..." She also stood up in panic, Farman was roaring and asking while hitting that letter on her face. "What was wrong with me, that you found another way, I have been fighting for you all over the house, you have responded to my love this way, tell me why did you do this?" He held her by both shoulders and started to shake her, she was speechless with fear, her lips were dry, her eyes were wide with horror. He kept slapping her, started to stumble with his feet, then sat down on the sofa exhausted, placed both his feet on her neck and started to increase the pressure...
"Tell me the truth, how long has this game been going on, otherwise I will make this room your tomb today." Her breathing was stopping due to the pressure of her feet, no sound was coming out... " "Did I not do anything?" She was barely speaking. "I did not write a letter to anyone..." Her eyes were closed, she crossed her legs, fell on the sofa herself, time slowly passed, he had not even gone to the office, Sarwat was repeatedly going around her son's room, trying to hear something from inside, but there was silence inside, despite listening many times, she could not find out anything, she returned disappointed...
By evening, Farman came out, normalizing herself,,,, Sarwat was repeatedly searching for something on her son's face but he was also her son, there was nothing written on his face, after eating dinner he quietly went back to his room but she was lying like that, he also lay down quietly, he himself was feeling sad, he himself was helpless due to the pain but he was walking with a jitter in his mind, after taking a sleeping pill he went to sleep, Umi slowly got up and came out
It was painful, today everything was over.
"I don't know what news tomorrow's sun will bring? The family will push me out of this house, so where will I go, I have no place to stay, no one of my own, who can give me shelter, O Allah! Only you can help me, have mercy on me, the poor, you know, my Lord! I am innocent." Farman had woken up in a panic, he was sweating profusely, she was not in the room, her voice was coming from the back lawn, he came running out, she was wandering around the lawn with staggering steps like a madman, Farman caught her.
"Umi Umi! Please open your eyes...look at me." But she was not herself, her eyes remained closed,
He held her, she was writhing in his arms like a fish without water. "Umi! Please stop, okay, otherwise I will die, your voice tears me apart, please, Umi! Don't hit me." He had fallen on the grass with her. "Look! I am not brave like you, I love you immensely, I cannot bear to see you talk to anyone, anyone look at you in the wrong way, Shazl is not a good boy, please, please, Umi, this much punishment is enough for me." He had picked her up and brought her inside...
He had wounds on his neck from a shoe, blood was flowing, he kept applying ointment to the wounds and crying, she too had been suffering all night, Farman was a fanatical boy from the beginning, this was his mother's training, she never stopped him, never reprimanded him, he used to beat Umi like a beast, mother used to watch, even used to be happy, he was an extremist boy, if Umi had been sensible, mature, she could have handled it too, but she herself was a child...
"Umi! I know I am very bad, but Umi! I can't see you sighing, I didn't know that love exists and how it is done, no one had told me, seeing you, my heart had learned to beat, it came to know that love exists, this is a very beautiful emotion, it makes the dark alleys of the heart smell, Umi! I just don't know how to express it, I have been wounding my own life again and again, Umi! By God, if you get wounds, then I feel pain, please forgive me..." At four in the morning she had gone to sleep but Farman was not at peace...
He started reading the letter once again, now he understood the meaning, and the writing too, it was not Umi's writing. "Oh my God, this is Mama's writing but why is Mama doing this? Mothers are happy in the happiness of their sons, what kind of mother is this who can't bear my happiness? Now even Mama's maternal uncle is not alive, now whom is Mama taking revenge on? What kind of revenge is this that is not ready to forgive even the dead...

Urdu Sneak Peek

" تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ وہ بھی گھبرا کر مڑی تھی، لفافہ ابھی تک اس کے ہاتھ میں تھا، شاذل نے لیا نہیں تھا۔
" وہ... وہ آنٹی نے بل جمع کرانے کے لیے کہا تھا، وہی شاذل بھائی کو دینے آئی تھی۔" "دکھاؤ بل مجھے، میں کل خود جمع کرادوں گا"۔ "لیکن آج لاسٹ ڈیٹ ہے،" " کوئی بات نہیں تم چلو اندر۔۔" وہ لفافہ لے کر اسے جھڑکتے ہوئے بولا۔ "آئندہ اگر تم اس طرف نظر آئیں تو زندہ دفن کر دوں گا۔
اُمی بھاگئی ہوئی کمرے میں آگئی تھی ، ثروت اپنی کامیابی پر جشن منارہی تھیں، اُمی اپنے پسینے ہورہی تھی، سارا جسم لرز رہا تھا، وہ بچپن سے ہی مار کھاتی آئی تھی، اس لیے فرمان سے ڈرتی تھی، وہ بھی اسی وقت کمرے میں آ گیا، اس نے اپنے کپڑے اٹھائے اور چینج کرنے چلا گیا ، جب وہ چینج کرنے کے بعد واپس مڑا تو وہ لفافہ نیچے گر پڑا تھا، اس نے اٹھا لیا اور کھول کر اسے دیکھنے لگا ، غصے سے چہرہ سرخ ہو گیا تھا، وہ ایک لو لیٹر تھا، انتہائی بےہودہ زبان یوز کی گئی تھی، وہ غصے سے گرجتا ہوا باہر نکل آیا۔۔۔۔۔۔۔
" یہ کیا ہے اُمی!۔۔۔ " وہ بھی گھبرا کر کھڑی ہوگئی تھی، فرمان وہ لیٹر اس کے منہ پر مارتے ہوئے گرج کر پوچھ رہا تھا۔ "کیا کمی تھی مجھ میں، جو تم نے دوسرا راستہ تلاش کر لیا، میں نے سارے گھر سے تمہارے لیے ٹکرلی ہوئی ہے تم نے میری محبت کا یہ جواب دیا ہے، بتاؤ مجھے کیوں کیا تم نے ایسا؟“ وہ اسے دونوں کندھوں سے تھام کر جھٹکے دینے لگا، وہ خوف سے کچھ بول نہیں پارہی تھی، لب خشک ہو گئے تھے، آنکھیں وحشت سے باہر نکل آئی تھیں۔ وہ تھپڑ مارتا چلا گیا، پاؤں سے ٹھوکریں مارنے لگا، پھر خود تھک کر صوفے پر بیٹھ گیا، اپنے دونوں پاؤں اس کی گردن پر رکھ کر دباؤ بڑھانے لگا۔۔۔۔
" سچ سچ بتاؤ، یہ کھیل کب سے جاری ہے، ورنہ آج میں اس کمرے کو تمہارا مقبرہ بنادوں گا۔ پاؤں کے دباؤ سے اس کا سانس رک رہا تھا ، آواز نہیں نکل رہی تھی۔۔۔۔" میں نے کچھ نہیں کیا مانی؟۔۔۔۔" وہ رک رک کر بمشکل بول رہی تھی۔ " میں نے کسی کسی کو خط نہیں لکھا۔۔۔" اس کی آنکھیں بند ہوگئی تھیں، اس نے اپنے پاؤں بٹا لیے، خود صوفے پر گر گیا، دھیرے دھیرے وقت گزرنے لگا، وہ آفس بھی نہیں گیا تھا، ثروت بار بار بیٹے کے کمرے کے چکر لگارہی تھیں، اندر سے کچھ سنے کی کوشش کر رہی تھیں، لیکن اندر خاموشی تھی، کئی بار سن لینے کے باوجود وہ کچھ معلوم نہ کر سکیں، مایوس ہوکر لوٹ گئیں۔۔۔۔
شام تک فرمان اپنے آپ کو نارمل کرتے ہوئے باہر آگیا،،،، ثروت بار بار بیٹے کے چہرے پر کچھ کھوج رہی تھیں لیکن وہ بھی ان کا ہی بیٹا تھا، اس کے چہرے پر کچھ تحریر نہ تھا، رات کا کھانا کھانے کے بعد وہ خاموشی سے واپس اپنے کمرے میں چلا آیا لیکن وہ اسی طرح پڑی ہوئی تھی، وہ بھی خاموشی سے لیٹ گیا، اسے خود دکھ ہورہا تھا، درد سے وہ خود بے حال تھا لیکن دماغ میں جھکڑ سے چل رہے تھے، ایک نیند کی گولی کھانے کے بعد وہ سوتا چلا گیا، اُمی دھیرے دھیرے اٹھ کر باہر آ گئی۔
جوڑ جوڑ دکھ رہا تھا، آج تو سب کچھ ختم ہو گیا تھا۔
" پتہ نہیں کل کا سورج کون سی خبر لاتا ہے؟ گھر والے دھکے مار کر اس گھر سے مجھے نکالیں گے، تو پھر میں کہاں جاؤں گی، میرا تو کوئی ٹھکانہ بھی نہیں، کوئی اپنا بھی نہیں، جو مجھے پناہ دے سکے، یا اللہ! تو ہی مددفرما، مجھے غریب پر رحم فرما، تو جانتا ہے مولا! میں بے قصور ہوں۔" تڑپ کر فرمان اٹھ بھیٹا تھا، وہ پسینے سے شرابور ہورہا تھا، وہ کمرے میں موجود نہیں تھی، اس کی آواز پیچھے والے لان سے آرہی تھی، وہ دوڑتا ہوا باہر آگیا، وہ پاگلوں کی طرح لڑکھڑاتے قدموں سے لان میں گھوم رہی تھی ، فرمان نے اسے پکڑ لیا۔
"اُمی اُمی! پلیز آنکھیں کھولو۔۔۔میری طرف دیکھو۔۔" لیکن وہ اپنے آپ میں نہیں تھی، اس کی آنکھیں بند ہی رہیں،
اس نے اسے تھام لیا ، وہ اس کی بانہوں میں بے آب مچھلی کی طرح تڑپتی چلی گئی تھی۔ " اُمی! پلیز رکو تو صحیح، ورنہ میں مرجاؤں گا، تمہاری آواز مجھے اندر سے چیر ڈالتی ہے، پلیز اُمی! مجھے مت مارو۔" وہ اسے لے کر گھاس پر گر پڑا تھا ۔ "دیکھو! میں تمہاری طرح ہمت والا نہیں ہوں، میں تم سے محبت کرتا ہوں بے حد بے حساب، میں نہیں دیکھ سکتا کہ تم کسی سے بات کرو، کوئی تم پر بری نظر ڈالے، شاذل اچھا لڑکا نہیں ہے، پلیز پلیز اُمی بس کرو، میرے لیے اتنی سزا کافی ہے۔۔" وہ اسے اٹھا کر اندر لے آیا تھا۔۔۔
گردن پر اسے جوتے سے زخم آئے تھے، خون رس رہا تھا، وہ زخموں پر مرہم رکھتا رہا اور روتا بھی رہا، وہ بھی ساری رات تڑپتی رہی تھی ، فرمان شروع سے ہی جنونی لڑکا تھا، یہ ماں کی تربیت تھی، اس نے اسے کبھی روکا نہیں، کبھی ٹوکا نہیں، وہ درندوں کی طرح مارتا تھا اُمی کو، ماں دیکھتی رہتی تھی ، بلکہ خوش ہوتی تھی، وہ ایک انتہا پسند لڑکا تھا، اگر اُمی سمجھدار ہوتی، میچور ہوتی تو بھی اسے سنبھال سکتی تھی لیکن وہ تو خود بچی تھی۔۔۔
"اُمی! میں جانتا ہوں کہ میں بہت برا ہوں، پر اُمی! میں تمہیں سسکتا نہیں دیکھ سکتا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ محبت بھی ہوتی ہے اور کیسے کی جاتی ہے، مجھے تو کسی نے بتایا ہی نہیں تھا تمہیں دیکھ کر میرے دل نے دھڑکنا سیکھا تھا، اسے پتہ چلا کہ محبت بھی ہوتی ہے، یہ بہت خوبصورت جذبہ ہے، اس سے دل کی اندھیری گلیاں مہک اٹھتی ہیں، اُمی! مجھے بس اظہار کرنا نہیں آتا، میں اپنی ہی زندگی کو بار بار زخمی کرتا رہا ہوں، اُمی! خدا کی قسم زخم تمہیں لگتے ہیں تو درد مجھے ہوتا ہے، پلیز مجھے معاف کردو۔۔۔۔۔" صبح چار بجے وہ جا کے سوئی تھی لیکن فرمان کو کہیں سکون نہ تھا۔۔۔۔
وہ ایک بار پھر اس لیٹر کو پڑھنے لگا، اب اسےعبارت سمجھ میں آرہی تھی ، اور تحریر بھی، وہ اُمی کی تحریر نہیں تھی۔ " اوہ مائی گاڈ یہ تو مما کی تحریر ہے لیکن کیوں مما ایسا کیوں کر رہی ہی؟ مائیں تو بیٹوں کی خوشی میں خوش رہتی ہیں، یہ کیسی ماں ہے جو میری خوشیاں برداشت نہیں کر سکتی؟ اب تو امی کی ماما بھی زندہ نہیں ہیں، اب مما کس سے انتقام لے رہی ہیں؟ یہ کیسا انتقام ہے جو مرے ہوئے کو بھی معاف کرنے پر تیار نہیں۔۔۔۔۔۔
اوہ میرے خدا! میری ماں کو سیدھا راستہ دکھا،،، ان کے دل کی سیاہی کو دھو دے، میرے مالک! انہیں ہدایت دے، اے میرے مالک! میں بہت برا اور گناہ گار بندہ ہوں مجھے پناہ دے میرے مالک! میں ماں کا گستاخ نہ کہلاؤں، اے میرے مالک ! تو سب دیکھ رہا ہے، یا اللہ ! میری مشکل آسان کر دے، یہ چھوٹی سی لڑکی مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہے، اے میرے مالک! اسے اپنی پناہ میں رکھنا میرے ہاتھوں اسے میرے شرسے بچائے رکھنا ۔ وہ سسک سسک کر روتا رہا اور خدا سے معافی بھی مانگتا رہا۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification