Inkaar E Yaar By Hafiza Ayesha - Complete PDF Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameInkaar E Yaar
WriterHafiza Ayesha
CategoryRevenge Based Novel

Most Attractive Sneak Peak Of Inkaar E Yaar By Hafiza Ayesha

"I got married on your request, Dad! But I will never give your illiterate and ignorant niece the status of my wife." He kicked the table in anger and walked out. Before or after marriage, he had not even dared to look at his wife's appearance. A month later, when he arrived at an award ceremony, he lost his heart after seeing a delicate beauty receiving the All Pakistan Best Business Woman award and immediately proposed to her. "I am already married, Mr. Ashnan Khan!" Ashnan Khan's head fell on the words of this fairy-tale, the sky fell on his head, he went crazy on the girl's refusal. He had thought that he would get this beauty at any cost, then even if it meant killing her husband for him...
"I got married on your request, Dad... But you should listen to one thing carefully... I will never give your illiterate and ignorant niece the status of my wife." These words were nothing short of an explosion. Ashnan Khan's thunderous voice echoed off the walls of the room. His face was red with anger and blue veins stood out on his forehead. He was standing in the middle of the room, the same room that was decorated with roses and cat's-eye flowers like a newlywed bride.
There was a smell of flowers in the air, but Ashnan was feeling lonely even in this fragrance. He felt that these were not flowers but sheets thrown on the grave of his freedom... In front of him, on the edge of the bed, she was sitting curled up. Zemal... Dressed from head to toe in a heavy red wedding dress, her face was hidden behind a veil. She was as still as an idol, but the slight tremor that came over her told her that every word Ashnan said was hitting her heart like a whip.
Ashnan eagerly opened the top buttons of her sherwani. She was suffocating. She looked at the girl who had now been given her name with hatred. "Are you listening?" he roared, even though he knew she was listening. He walked closer to the bed but did not stop. There was restlessness in his steps. He was pacing the room like a wounded lion. A movie of the past few weeks was playing in his mind.
"My father traded my life for the satisfaction of his ego." He spoke in a monologue, but his voice was so loud that it could clearly reach Zemal. "Years ago, I myself threw my brother out of the house, deprived him of his property, and now, when he died, I put his daughter around my neck to cool the fire of my remorse. Wow, what justice, Irrfan Khan." Ashnan's tone was filled with venom. He went and stood in front of the dressing table and stared at his reflection in the mirror.
This was not the Ashnan Khan who had returned from China three months ago with thousands of dreams in his eyes after completing his degree. This was a loser who had been forced into marriage through emotional blackmail. He turned and saw the small coffee table near the bed, on which a glass of milk and some sweets were arranged. These traditional accessories made him even more angry. "I don't know who you are or what you look like, and to be honest, I have no interest in knowing," he raised his finger and pointed at this silent being.
"For me, you are just a responsibility that has been forced upon me. A girl who has no standards or standards... An ignorant girl who grew up in some corner of the village, unfamiliar with the ways of the world... There is no connection between me and you." The word ignorant fell like lead in Zemal's ears. Two hot tears fell from her eyes in the middle of the night and fell on her henna-covered hands. She wanted to scream and say that she was not ignorant, that her father had taught her very well and diligently, but at that moment her tongue was stuck to the roof of her mouth...
The feeling of fear and humiliation had made her speechless. Ashnan's anger was increasing instead of decreasing. Zemal's silence also seemed to her to be a conspiracy. "Why are you silent?" He laughed sarcastically. "Oh yes... you probably don't understand my language properly and I... I was foolishly thinking that my life partner would be someone who would understand my thoughts, who could walk with me step by step. But what did Dad tie me to? A girl with speechless and stereotyped thoughts." In the heat of anger, he kicked the table nearby vigorously... the table moved from its place and the glass of milk placed on it fell to the floor.
Zemal was startled by the sound of the glass breaking and shrank further. Her heart wanted the ground to split and swallow her. "Consider this spectacle over now," Ashnan said decisively. "I can't stay in this room for even a moment. For me, this marriage, this mansion, this room... everything is a prison." He moved towards the door. His hand was on the handle when he paused for a moment. He didn't look back, just stood with his back to her and said the last sentence. "After today, you will live in this mansion or in hell. It doesn't matter to me. You don't exist for me. I have never seen your form and I never want to. Don't be under the misconception that you will ever be my wife." The door opened loudly and closed just as loudly...
With the sound of the door closing, a heavy and deadly silence fell in the room. He was gone. Leaving his new bride, whom he had not even seen, the object of his hatred, and leaving her alone, Zemal sat like this for a long time. Ashnan's words echoed in her ears again and again.

Urdu Sneak Peek

"شادی تو میں نے آپ کے کہنے پر کر لی ہے ڈیڈ! لیکن میں آپ کی اس کم پڑھی لکھی اور جاہل بھتیجی کو اپنی بیوی کا درجہ کبھی نہیں دوں گا۔ " وہ غصے میں ٹیبل کو لات مار کر کہتا باہر نکل گیا۔ شادی سے پہلے یا شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کی شکل دیکھنا گوارا ہی نہیں کی تھی، ایک ماہ بعد وہ ایک ایوارڈ سرمنی میں پہنچا تو آل پاکستان بیسٹ بزنس وومن کا ایوارڈ لیتے ایک نازک حسینہ کو دیکھ کر دل ہار گیا اور فورا ہی اسے پروپوز کر دیا۔ " میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں، مسٹر اشنان خان! " اس پری پیکر کی بات پر اشنان خان کے سر پر آسمان ٹوٹ پڑا، لڑکی کے انکار پر اسکے سر پر جنون سوار ہو
گیا اس نے سوچ لیا تھا کہ وہ ہر قیمیت پر اس حسینہ کو حاصل کر کے رہے گا پھر چاہے اسکے لئے اس لڑکی کے شوہر کو اسے۔۔۔۔
"شادی تو میں نے آپ کے کہنے پر کر لی ہے ڈیڈ ۔۔۔ لیکن آپ ایک بات اچھی طرح سن لیں... میں آپ کی اس کم پڑھی لکھی اور جاہل بھتیجی کو اپنی بیوی کا درجہ کبھی نہیں دوں گا" یہ الفاظ کسی دھماکے سے کم نہیں تھے۔ اشنان خان کی گرج دار آواز کمرے کی دیواروں سے ٹکرا کر گونج رہی تھی۔ اس کا چہرہ غصے سے سرخ تھا اور پیشانی پر نیلی رگیں ابھری ہوئی تھیں۔وہ کمرے کے وسط میں کھڑا تھا وہی کمرہ جسے گلاب اور موتیا کے پھولوں سے کسی نئی نویلی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔
فضا میں پھولوں کی مہک تھی لیکن اشنان کو اس خوشبو میں بھی حبس محسوس ہو رہا تھا۔ اسے لگ رہا تھا کہ یہ پھول نہیں بلکہ اس کی آزادی کی قبر پر ڈالی گئی چادریں ہیں۔۔۔ اس کے سامنے بیڈ کے بالکل کنارے پر وہ سمٹی ہوئی بیٹھی تھی۔ زیمل۔۔۔۔سر سے پاؤں تک سرخ بھاری عروسی جوڑے میں ملبوس اس کا چہرہ گھونگھٹ کی اوٹ میں چھپا ہو اتھا۔ وہ ایک بت کی طرح ساکت تھی لیکن اس کے وجود میں آنے والی ہلکی سی لرزش بتا رہی تھی کہ اشنان کا ہر لفظ اس کے دل پر کسی کوڑے کی طرح برس رہا ہے۔
اشنان نے اپنی شیروانی کے اوپر والے بٹن بے تابی سے کھولے۔ اس کا دم گھٹ رہا تھا۔ اس نے ایک نظر نفرت سے اس لڑکی کی طرف دیکھا جو اب اس کے نام سے منسوب ہو چکی تھی۔ " تم سن رہی ہونا؟ "وہ دھاڑا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ وہ سن رہی ہے۔۔ وہ چلتا ہوا بیڈ کے قریب آیا لیکن رکا نہیں۔۔ اس کے قدموں میں بے چینی تھی۔ وہ کمرے میں ایک زخمی شیر کی طرح ٹہل رہا تھا۔ اس کے ذہن میں پچھلے چند ہفتوں کی فلم چل رہی تھی۔۔
" میرے باپ نے اپنی انا کی تسکین کے لیے میری زندگی کا سودا کر دیا۔" وہ خود کلامی کے انداز میں بولا لیکن آواز اتنی بلند تھی کہ زیمل تک واضح پہنچ رہی تھی۔ " برسوں پہلے خود ہی اپنے بھائی کو گھر سے نکالا جائیداد سے عاق کیا اور اب جب وہ مرگیا تو اپنی پچھتاوے کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لیے اس کی بیٹی کو میرے گلے میں ڈال دیا۔ واہ کیا انصاف ہے عرفان خان کا۔" اشنان کا لہجہ زہر میں بجھا ہوا تھا۔ وہ جاکر ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے
کھڑا ہو گیا اور آئینے میں اپنے عکس کو گھورا۔
یہ وہ اشنان خان نہیں تھا جو تین ماہ پہلے چین سے اپنی ڈگری مکمل کر کے آنکھوں میں ہزاروں خواب لے کر واپس لوٹا تھا۔ یہ ایک ہارا ہوا شخص تھا جسے جذباتی بلیک میلنگ کے ذریعے شادی کے بندھن میں جکڑ دیا گیا تھا۔ وہ مڑا اور بیڈ کے قریب پڑی ہوئی چھوٹی کافی ٹیبل کو دیکھا جس پر دودھ کا گلاس اور کچھ مٹھائیاں سجی ہوئی تھیں۔ یہ روایتی لوازمات اسے مزید چڑانے لگے ۔۔ "مجھے نہیں معلوم تم کون ہو کیسی دکھتی ہو اور سچ کہوں تو مجھے جاننے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے "اس نے انگلی اٹھا کر اس خاموش وجود کی طرف اشارہ کیا۔
"میرے لیے تم صرف ایک ذمہ داری ہو جو زبردستی میرے سر تھوپی گئی ہے۔ ایک ایسی لڑکی جس کا نہ کوئی معیار ہے نہ کوئی اسٹینڈرڈ۔۔۔ گاؤں کے کسی کونے میں پلنے بڑھنے والی دنیا کے طور طریقوں سے ناواقف ایک جاہل لڑکی۔۔۔ میرا اور تمہارا کوئی جوڑ نہیں ہے۔" لفظ جاہل زیمل کے کانوں میں سیسے کی طرح اترا۔ گھونگھٹ کے اندر اس کی آنکھوں سے دو گرم آنسو ٹوٹ کر اس کے مہندی لگے ہاتھوں پر گرے۔ وہ چیخ کر کہنا چاہتی تھی کہ وہ جاہل نہیں ہے اس کے بابا نے اسے بہت لاڈ اور محنت سے پڑھایا تھا لیکن اس وقت اس کی زبان جیسے تالو سے چپک گئی تھی۔۔۔
خوف اور توہین کے احساس نے اسے گنگ کر دیا تھا۔ اشنان کا غصہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا جار ہا تھا۔ اسے زیمل کی یہی خاموشی بھی ایک سازش لگ رہی تھی۔ "خاموش کیوں ہو ؟" وہ طنزیہ ہنسا۔ " اوہ ہاں۔۔۔۔ تم تو شاید میری زبان بھی ٹھیک سے نہیں سمجھتی ہوگی اور میں۔۔۔۔ میں بیوقوف سوچ رہا تھا کہ میری لائف پارٹنر کوئی ایسی ہو گی جو میرے خیالات کو سمجھے جو میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکے۔ لیکن ڈیڈ نے میرے پلے کیا باندھا؟ ایک بے زبان اور دقیانوسی خیالات والی لڑکی۔ "غصے کی شدت میں اس نے پاس پڑی میز کو زور دار لات ماری۔۔۔۔ میز اپنی جگہ سے ہلی اور اس پر رکھا دودھ کا گلاس فرش پر جا گرا۔
کانچ ٹوٹنے کی آواز سے زیمل سہم کر مزید سمٹ گئی۔ اس کا دل چاہا کہ زمین پھٹے اور وہ اس میں سا جائے۔" یہ تماشا اب ختم سمجھو" اشنان نے فیصلہ کن انداز میں کہا۔ " میں اس کمرے میں ایک پل بھی نہیں رہ سکتا۔ میرے لیے یہ شادی نہ حویلی یہ کمرہ ... سب ایک قید خانہ ہے۔ " وہ دروازے کی طرف بڑھا۔ اس کا ہاتھ ہینڈل پر تھا جب وہ ایک لمحے کے لیے رکا۔ اس نے مڑ کر نہیں دیکھا بس اس کی جانب پشت کیے کھڑے کھڑے آخری جملہ کہا۔ " آج کے بعد تم اس حویلی میں رہو یا جہنم میں۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے لیے تم وجود نہیں رکھتیں۔ نہ میں نے تمہاری شکل دیکھی ہے اور نہ کبھی دیکھنے کی خواہش کروں گا۔ اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ تم کبھی میری بیوی بن سکو گی۔ " دروازہ زور سے کھلا اور اتنی ہی زور سے بند ہوا۔۔۔۔
دروازے کے بند ہونے کی آواز کے ساتھ ہی کمرے میں ایک بھاری اور جان لیوا خاموشی چھا گئی۔ وہ چلا گیا تھا۔ اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر جسے اس نے دیکھا تک نہیں تھا اپنی نفرت کا نشانہ بنا کر تنہا چھوڑ کر چلا گیا۔۔ زیمل کافی دیر تک اسی طرح ساکت بیٹھی رہی۔ اس کے کانوں میں اشنان کے کہے ہوئے الفاظ بار بار گونج رہے تھے۔ "جاہل"۔۔۔۔" کم پڑھی لکھی"۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد کے فائیواسٹار ہوٹل کا وسیع و عریض ہال روشنیوں سے جگمگار ہا تھا۔ یہ " آل پاکستان بزنس ایکسی لینس ایوارڈز " کی شاندار تقریب تھی۔ ملک بھر کے نامور صنعت کار بزنس ٹائیکونز اور میڈیا کی چکا چوند وہاں موجود تھی۔ اشنان خان سب سے اگلی نشستوں میں سے ایک پر براجمان تھا۔ سیاہ اطالوی سوٹ میں ملبوس کلائی پر رولیکس گھڑی اور چہرے پر وہی موروثی تکبر اوربے زاری۔۔۔۔ جواب اس کی شخصیت کا خاصہ بن چکی تھی۔ وہ کرسی پر نیم دراز سا بیٹھا تھا جیسے یہ ساری رونقیں اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
ایک ہاتھ میں موبائل فون تھا جس پر وہ بیزاری سے اسکرولنگ کر رہا تھا اور دوسرے ہاتھ کی انگلیاں بےچینی سے کرسی کے ہتھی پہ حرکت کر رہی تھیں ۔ پچھلا ایک مہینہ اس کے لیے آزادی کا مہینہ رہا تھا۔ اس منحوس رات کے بعد جب وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو اس کے حال پر چھوڑ کر حویلی سے نکلا تھا اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا تھا۔ وہ سیدھا اسلام آباد اپنے فلیٹ میں آگیا تھا۔ اس دوران اس نے اپنا فون بند رکھا پھر نمبر بدل لیا۔ حویلی سے آنے والی ہر کال ہر پیغام کا راستہ اس نے مسدود کر دیا تھا۔
اسے نہیں معلوم تھا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ اس کے باپ کا رد عمل کیا تھا یا وہ ان پڑھ گاؤں کی لڑکی کس حال میں تھی۔ اور سچ تو یہ تھا کہ اسے پروا بھی نہیں تھی۔ وہ اپنی نام نہاد آزادی کا جشن منار ہا تھا حالانکہ دل کے کسی کونے میں ایک عجیب سی خلش اکثر اسے بے چین رکھتی تھی۔ " لیڈیز اینڈ جنٹلمین۔۔" اسٹیج سیکرٹری کی پر جوش آواز نے اشنان کے خیالات کا تسلسل توڑ دیا۔ " اب وقت ہے آج کی شام کے سب سے اہم ایوارڈ کا۔ وہ ایوارڈ جو اس سال کی سب سے ابھرتی ہوئی اور باصلاحیت کارو باری خاتون کے نام ہے۔ جنہوں نے بہت کم وقت میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔"
اشنان نے ایک بیزارسی جمائی لی۔ اسے لگا کہ اب کوئی ادھیڑ عمر روایتی سی خاتون اسٹیج پر آئے گی اور بورنگ تقریر کرے گی۔ وہ اٹھنے ہی والا تھا کہ ہال تالیوں کی گرج سے گونج اٹھا۔ " پلیز و یکم ... دی موسٹ ٹیلنٹڈ ... مس زیمل " نام سنتے ہی اشنان چونکا۔ " زیمل؟ یہ نام ..." یہ تو وہی نام تھا جو اس کے نکاح نامے پر لکھا گیا تھا۔ اس کے ماتھے پر شکن نمودار ہوئی۔ لیکن پھر اس نے سر جھٹک دیا۔" یہ وہ نہیں ہو سکتی " اس نے خود کو تسلی دی۔" وہ تو حویلی کی چار دیواری میں بند ایک ڈری سہمی لڑکی ہے وہ یہاں اسلام آباد کے فیشن ایبل ہجوم میں کہاں؟ دنیا میں ہزاروں زیمل ہوتی ہیں۔ " اس نے نظر اٹھا کر اسٹیج کی طرف دیکھا اور پھر۔۔۔۔۔
پھر وقت جیسے وہیں تھم گیا۔اسٹیج کی سیڑھیاں چڑھتی ہوئی وہ لڑکی کوئی عام انسان نہیں لگ رہی تھی۔ اس نے گہرے نیلے رنگ کا انتہائی نفیس اور جدید کٹ والا لباس پہن رکھا تھا جو اس کے متناسب سراپے پر خوب بیچ رہا تھا۔ سر پر دوپٹہ انتہائی سلیقے سے نکا ہوا تھا جو اس کی مشرقی اقدار اور جدیدیت کا حسین امتزاج تھا۔ لیکن جس چیز نے اشنان کو اپنی سیٹ پر جمنے پر مجبور کیا وہ اس کا چہرہ تھا۔دو دھیار نگت ستواں ناک اور بڑی بڑی روشن آنکھیں جن میں بلا کا اعتماد تھا۔ وہ چل رہی تھی تو لگتا تھا کہ زمین اس کے قدموں کے لمس پر فخر کر رہی ہے۔
ہال کی تیز روشنیاں اس کے چہرے پر پڑرہی تھیں اور اشنان کو لگا کہ اس نے آج تک اپنی پوری زندگی میں اس سے زیادہ حسین اور باوقار لڑکی نہیں دیکھی۔ وہ جو حسن کا پرستار تھا جو چین اور یورپ گھوم چکا تھا آج ایک پاکستانی لڑکی کی سادگی اور وقار کے سامنے ہتھیار ڈال رہا تھا۔ لڑکی نے ایوارڈ وصول کیا اور مائیک کے سامنے کھڑی ہوئی۔ " شکریہ " اس کی آواز ہال میں گونجی۔ وہ آواز کسی میٹھی دھن کی طرح تھی نرم لیکن پر اعتماد۔۔۔ " یہ ایوارڈ میری محنت کا صلہ ہے اور ان لوگوں کا جواب ہے جو سمجھتے ہیں کہ عورت صرف گھر
کی چار دیواری تک محدود رہنے کے لیے بنی ہے۔ " اشنان کا دل ایک عجیب سی رفتار سے دھڑ کنے لگا۔
اس کے جملے میں ایک کاٹ تھی ایک چیلنج تھا۔ وہ پلک جھپکنا بھول گیا تھا۔ وہ مسلسل اس کے چہرے کو تک رہا تھا۔ یہ وہ لڑکی تھی جس کا وہ ہمیشہ سے خواب دیکھتا تھا پڑھی لکھی پر اعتماد کامیاب اور بے پناہ حسین۔۔۔۔ تقریب ختم ہوئی تو ڈنر کا آغاز ہوا۔ لوگ گروپس کی شکل میں کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ اشنان کی نظریں مسلسل اس لڑکی کا تعاقب کر رہی تھیں۔ وہ کچھ لوگوں میں گھر گئی تھی۔ وہ بہت شائستگی سے مسکراتے ہوئے سب سے مل رہی تھی۔
اشنان نے اپنے کوٹ کے بٹن بند کیے ٹائی درست کی اور ایک مضبوط عزم کے ساتھ اس کی طرف بڑھا۔ وہ اشنان خان تھا اسے جو چیز پسند آ جاتی تھی وہ اسے حاصل کر کے رہتا تھا۔ اور آج۔۔۔۔۔آج تو وہ دل ہارچکا تھا۔ جیسے ہی وہ اس کے قریب پہنچا ارد گر د کھڑے لوگ اشنان خان کو دیکھ کر احتراماً تھوڑا پیچھے ہو گئے۔ وہ لڑکی اب تنہا کھڑی تھی ہاتھ میں جوس کا گلاس تھامے وہ کسی گہری سوچ میں تھی۔ " ایکسکیوز می " اشنان نے اپنی مخصوص مخملی اور بھاری آواز میں اسے مخاطب کیا۔
لڑکی نے پلٹ کر دیکھا۔ ان دونوں کی نظریں ملیں۔ اشنان کو لگا جیسے کسی نے اس کے دل پر دستک دی ہو۔
لیکن لڑکی کی آنکھوں میں کوئی حیرت نہیں تھی بلکہ ایک عجیب سی سرد مہری اور پہچان کی ہلکی سی جھلک تھی جسے اشنان سمجھنے سے قاصر رہا۔ "مس ... زیمل اگر میں غلط نہیں ہوں؟ " اشنان نے مسکراتے ہوئے کہا اپنی پوری چارمنگ شخصیت کا سحر اس پر طاری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔۔۔۔۔ تھوڑا سا جھک کر ۔۔۔۔" جی فرمائیے مسٹر اشنان خان " اس نے بہت آرام سے جواب دیا۔ اشنان ایک لمحے کے لیے ٹھٹکا۔ " آپ مجھے جانتی ہیں ؟" لڑکی کے لبوں پر ایک طنزیہ مسکراہٹ ابھری۔
"بزنس کمیونٹی میں کون اشنان خان کو نہیں جانتا؟ عرفان گروپ آف انڈسٹریز کے اکلوتے وارث۔ " اشنان کا سینہ فخر سے چوڑا ہو گیا۔ " اوہ تو میری شہریت مجھ سے پہلے پہنچ گئی ہے۔ ویسے آپ کی تقریر بہت متاثر
کن تھی۔ اور آپ کی کامیابی اس سے بھی زیادہ ۔۔" " شکریہ " اس نے مختصر جواب دیا اور جانے کے لیے مڑنے لگی۔ "ر کیے " اشنان نے بے ساختہ کہا۔وہ اسے یوں جانے نہیں دے سکتا تھا۔
" دیکھیں میں باتیں گھما پھرا خر کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ میں نے آج تک بہت سے لوگ دیکھے ہیں بہت خوبصورتی دیکھی ہے لیکن آج آپ کو دیکھ کر مجھے لگا کہ میری تلاش ختم ہو گئی ہے۔" لڑکی رک گئی۔ وہ پوری طرح اس کی طرف مڑی۔ اس کی آنکھوں میں اب غصے کی بجائے ایک عجیب سی چمک تھی۔ " تلاش؟ کیسی تلاش مسٹر خان ؟" ایک پر فیکٹ جیون ساتھی کی تلاش۔۔۔۔" اشنان نے بنا کسی جھجھک کے کہہ دیا۔ وہ جانتا تھا یہ پاگل پن ہے وہ پہلی ملاقات میں اسے پروپوز کر رہا تھا لیکن وہ اپنے جذبات کے ہاتھوں مجبور تھا۔
" میں جانتا ہوں یہ بہت عجیب لگ رہا ہے لیکن میں آپ سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ میں آپ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔" ہال کا شور جیسے مدہم پڑ گیا۔ اشنان کی سانسیں رکی ہوئی تھیں۔ وہ اس کے جواب کا منتظر تھا۔ لڑکی نے اسے اوپر سے نیچے تک دیکھا۔ ایسی نظر جس میں افسوس بھی تھا اور تضحیک بھی۔۔۔۔۔ پھر وہ بہت دھیرے سے مسکرائی۔ وہ مسکراہٹ اشنان کے وجود کو چیرتی ہوئی گزر گئی۔ " آپ شاید بھول رہے ہیں مسٹر خان کہ ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی اور ہر خوبصورت چہرہ آپ کی ملکیت بننے کے لیے دستیاب نہیں ہوتا۔۔۔" اس کا لہجہ دھیما تھا لیکن الفاظ کسی نشتر سے کم نہ تھے۔
"میرے پاس دنیا کی ہر نعمت ہے میں آپ کو وہ زندگی دے سکتا ہوں جس کا لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں " اشنان نے جلدی سے کہا اسے لگا شاید وہ اس کی دولت سے متاثر نہیں ہوئی۔ " میں شادی شدہ ہوں "سر پر پھٹا۔ آسمان ٹوٹ پڑا تھا۔ زمین پیروں تلے سے نکل گئی۔ "شادی ... شادی شدہ ؟ اس کے منہ سے بمشکل نکلا۔ " جی ہاں " اس حسینہ نے بڑے اعتماد سے کہا۔ " میرے شوہر ... وہ ایک بہت بڑے آدمی ہیں۔ بڑے خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔۔۔۔ لیکن افسوس ان کی نظر کمزور ہے۔ وہ ہیرے اور پتھر میں فرق نہیں کر پاتے " اس سے پہلے کہ اشنان کچھ اور پوچھتا وہ حسینہ اپنے لمبے لباس کو سنبھالتی ہوئی ایک ملکہ کی طرح وہاں سے رخصت ہو گئی۔ اشنان وہیں کھڑا رہ گیا بت بنا ہوا۔ اسے لگا جیسے کسی نے اس کا دل مٹھی میں لے کر مسل دیا ہو۔ وہ شادی شدہ تھی۔
وہ کسی اور کی تھی۔ وہاں سے نکلنا اور فلیٹ تک پہنچنا کیسے ہوا اشنان نہیں جانتا مگر وہ ختم ہوچکا تھا۔۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification