Wo Ik Choti Si Shararat - Complete PDF Urdu Novelians

Urdu Novelians





Novel Name:Wo Ik Choti Si Shararat
Writer:Unknown
Category:Forced Marriage Based

Most Attractive Sneak Peak Of Wo Ik Choti Si Shararat

"It's not good for you to go to someone's wedding like this... You just keep your mouth shut." "His car will break down. She was hungry so she went to a wedding with her younger brother." Excuse me, whose side are you on???... "I'm his wife..."

"What????" She lied without thinking about the consequences to avoid disrespect. She was quite embarrassed when a girl asked her and she made the Danish guy standing in front of her in a suit her husband, who was getting married today... She understood that Haider was the king of the business world. Her marriage was happening because of a deal that broke down. As soon as she started running, the guard blocked her way... And Komal's breathing became difficult. "Please bring my wife to the stage..."

त्याहिंदीरी


"You're not thinking of going inside, are you??"

"Exactly!!!!!" Komal squeezed her right eye then smiled slowly. Manan's eyes widened... "Oh no, if you get caught, then... then..." Komal forcedly interrupted her... "You keep your mouth shut, okay..." She said while opening the door... "Come on..." "But..." "Api..." "Come on, Manan..." She said while opening her eyes... So she forcedly got down as soon as they entered the wedding hall. For a moment, everything stopped. She stood in a red saree as if she was breathing fire. Every eye was fixed on her. A girl standing at the reception who was very well dressed started looking at her in shock. Komal was feeling all this, but without panicking, she held Manan's hand and moved forward. Meanwhile, this girl picked up her maxi and quickly came towards her...

Komal was just about to sit on the chair when suddenly someone placed a hand on her shoulder. "Excuse me..." Komal was shocked. "Who are you?" She turned around. Her heart beat faster. "Yes... Me... Me... Komal..." The girl cut her off. "No, I mean, whose side are you on??" Komal's hands started shaking. Her heart started beating fast. She felt the entire hall spinning in her eyes. The very thought of embarrassment was unbearable for her. At that moment, without thinking, she said, "I am his wife." Saying this, her gaze involuntarily fell on the dashing, tall bodybuilder dressed in a black suit standing a little distance away. The man turned his head and looked at her in surprise. Komal's sweat started to fall off. Her eyes immediately drooped. Her heart was about to burst out of her chest. "Oh God, what did I say?" But as soon as the ground left the feet of the girl standing next to him, she stuttered, her eyes filled with surprise, her face turned yellow, she looked at him from head to toe with uncertainty, then the next moment she quickly turned around and almost ran away... Something had gone terribly wrong, her fears were aroused. She looked up and wanted to see this very handsome man, who was already staring at her angrily, so she averted her eyes and immediately sat down at the table... Her heart was beating fast... Her hands and feet were cold, Manan whispered... "Oh, they are looking at you." Komal gritted her teeth... "Shut up..." Manan happily started to do justice to the extremely delicious food, but Komal's hunger was gone. Komal's hand was just reaching for the cookie when suddenly there was a noise from the stage. Her family gathered around the bride and they all turned around to look at Komal. The bride's scream tore the atmosphere of the entire hall. All the guests who were eating started looking at the bride. A strange uneasiness spread everywhere. Komal's heart started beating fast. In this noise, she couldn't understand what was going on on the stage??? But her breathing started to rise and fall. The bride suddenly stood up on the stage. Her face was red with anger. There was fire in her eyes. I do not approve of this marriage. Mrs. Khani was suddenly frightened. "Daughter, listen to me." "Faham has not married anyone." The bride's mother, who had been sitting quietly until now, suddenly got up. Her face was flushed with anger. "We had no expectations from you, Mrs. Khani. You people told such a big lie. Do you have any fear of God among you?" Hearing these words, Khani Begum's color faded, her lips started trembling, she wanted to say something, but the words got stuck in her throat. "How can I convince you..." Khani Begum looked at her helplessly, while the bride shouted loudly, "You don't even need to convince me, aunty, because the belief has already come to you..." She pointed at Komal and said with great hatred. Everyone's eyes then turned to Komal. Komal felt as if hundreds of eyes were piercing her. Her feet sank into the ground. She wanted to move, but her body was not supporting her. Faham Haider looked at Komal with a very sharp and burning gaze, and Komal immediately stopped. Faham immediately tried to control herself. "Look, this is all a lie. I have not married anyone. You should ask this girl..." But the bride immediately raised her hand and refused to listen to anything. She wiped her tears and as soon as she stepped on the stage steps, she looked at her mother and said, "Come on, Mom... I don't want to stay here even for a moment..." She slammed her feet hard on the ground and without saying anything, the stairs of the stage grew bigger. Behind her, her parents and brothers also started coming down the stairs. When Komal saw the bride coming down from the stage, she was shocked... "Where is this bride going alone??? This is probably how the wedding procession leaves for them..." Thinking this, she started taking small sips of coke and walked quite a distance from the stage.

Urdu Sneak Peek







"آپی اس طرح کسی کی شادی میں جانا اچھی بات نہیں ہوتی۔۔۔ تم بس اپنا یہ منہ بند رکھنا۔۔ " ان کی گاڑی خراب ہو گی۔ بھوک سے برا حال تھا تو اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ایک شادی میں چلی گئی۔" ایکسکیوز می آپ کس کی طرف سے ہیں؟؟؟۔۔۔۔ " میں تو ان کی مسز ہوں۔۔۔۔۔
" کیا؟؟؟؟ " بے عزتی سے بچنے کیلئے بغیر انجام کا سوچے جھوٹ بول گئی۔ اچھی خاصی شرمندگی ہوئی جب ایک لڑکی کے پوچھنے پر اس نے سامنے سوٹ میں کھڑے اس ڈینشیگ بندے کو اپنا شوہر ہی بنا دیا جس کی آج شادی تھی۔۔۔۔ وہ فہام حیدر تھا بزنس دنیا کا بادشاہ اسکی شادی ایک ڈیل کی وجہ سے ہو رہی تھی کہ ٹوٹ گئی وہ جیسے ہی بھاگنے لگی گارڈ نے راستہ روک لیا۔۔۔۔ اور کومل کا سانس لینا مشکل ہوگیا ۔۔ " ذرا میری مسز کو لے آئیں اسٹیج پر۔۔۔۔۔" 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

" کہیں آپ اندر جانے کا تو نہیں سوچ رہیں؟؟ " 
" ایگزیکٹلی!!!!! " کومل نے دائیں آنکھ دبائی پھر دھیرے سے مسکرا دی منان کی آنکھیں پھیل گئیں۔۔۔"اف نو آپی آگر پکڑے گئے تو۔۔۔۔۔تو۔۔۔۔" کومل نے مجبوراً سے اس کی بات کاٹ دی۔۔۔۔ " تم اپنا منہ بند رکھنا اوکے۔۔۔۔" وہ دروازہ کھولتے ہوئے بولی۔۔۔ " چلو۔۔۔۔ " " مگر۔۔۔ " " آپی۔۔۔۔" "چلو منان۔۔۔۔" وہ آنکھیں نکالتے ہوئے بولی۔۔۔ تو مجبوراً اترا جیسے ہی وہ شادی ہال میں داخل ہوئے ایک لمحے کو سب کچھ تھم سا گیا وہ سرخ ساڑھی میں یوں کھڑی تھی جیسے شعلہ سانس لے رہا ہو ہر نظر جل کر اسی پر ٹھہر گئی ریسپشن پر کھڑی ایک لڑکی جو خاصی نک سک سے تیار تھی چونک کر اسے دیکھنے لگی کومل یہ سب محسوس کر رہی تھی مگر بغیر گھبرائے منان کا ہاتھ پکڑے آگے بڑھی اتنے میں اس لڑکی نے اپنی میکسی سنبھالی اور تیزی سے اس کی طرف آئی۔۔۔۔
کومل ابھی کرسی پر بیٹھنے ہی لگی تھی کہ اچانک کسی نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔۔۔۔ " ایکسکیوزمی۔۔۔۔" کومل چونک گئی۔۔۔۔ " آپ کون۔۔" وہ پلٹی دل کی دھڑکن تیز ہو گئی۔۔۔۔۔" جی۔۔۔ میں۔۔۔۔۔میں۔۔۔ کومل۔۔۔۔" لڑکی نے بات کاٹ دی " نہیں میرا مطلب ہے آپ کس کی طرف سے ہیں؟؟ " کومل کے ہاتھ کانپنے لگے دل زور زور سے دھڑکنے لگا پورا ہال نظروں میں گھومتا ہوا محسوس ہوا شرمندگی کا تصور ہی اس کے لیے ناقابل برداشت تھا اسی لمحے بغیر سوچے سمجھے اس کے منہ سے نکل گیا " میں تو ان کی مسز ہوں۔۔۔۔۔" یہ کہتے ہوئے اس کی نظر بے اختیار ذرا سے فاصلے پر کھڑے بلیک سوٹ میں ملبوس ڈیشنگ قد اوار باڈی بلڈر بندے پر جا ٹھہری تو اس شخص نے گردن موڑ کر قدر حیرت سے اس کی طرف دیکھا۔۔۔ تو کومل کے تو جیسے پسینے چھوٹ گئے۔۔۔۔ اس کی نظریں فوراً جھک گئیں۔۔۔۔ دل سینے سے باہر آنے کو تھا۔۔۔۔ " یا اللہ میں نے یہ کیا کہہ دیا۔۔۔۔۔" مگر اس کے پاس کھڑی لڑکی کے پیروں تلے سے تو جیسے زمین ہی نکل گئی وہ ہکلائی،،، آنکھوں میں حیرت،،، چہرے پر زردی پھیل گئی وہ بے یقینی سے اسے سر سے پاؤں تک دیکھنے لگی پھر اگلے ہی لمحے وہ تیزی سے الٹے قدموں مری اور تقریباً بھاگتی ہوئی ایک طرف جانے لگی۔۔۔ کچھ انتہائی غلط ہو چکا تھا اس کے خدشات جاگے اس نے نظر اٹھا کے جب اس انتہائی وجی مرد کو دیکھنا چاہا تو پہلے سے ہی اسے غصے سے گھور رہا تھا تو نظریں چرا کر فوراً ٹیبل پر بیٹھ گئی۔۔۔ دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔۔۔۔ ہاتھ پیر ٹھنڈے پڑ چکے تھے منان نے سرگوشی کی۔۔۔۔ " آپی وہ آپ کو ہی دیکھ رہے ہیں۔۔" کومل نے دانت پیسے۔۔۔۔ " چپ رہو۔۔۔" منان تو مزے مزے سے انتہائی مرغن کھانوں سے انصاف کرنے لگا مگر کومل کی بھوک مر گئی کومل کا ہاتھ کوک کی طرف بڑھ ہی رہا تھا کہ اچانک سٹیج کی طرف سے شور بلند ہوا دلہن کے ارد گرد اس کے گھر والے جمع ہو گئے اور وہ سب مڑ مڑ کر کومل کو دیکھنے لگے۔۔۔۔ دلہن کی چیخ نے پورے ہال کی فضا کو چیر دیا حال میں کھانا کھاتے تمام مہمان دلہن کو دیکھنے لگے ایک عجیب سی بے چینی ہر طرف پھیل گئی کومل کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا۔۔۔۔۔ اس شور میں سمجھ تو نہیں آرہی تھی کہ اسٹیج پر کیا چل رہا ہے؟؟؟ مگر اس کی سانسیں اوپر نیچے ہونے لگی اسٹیج پر دلہن ایک دم سے کھڑی ہوگئی اس کا چہرہ غصے سے سرخ ہو چکا تھا اس کی آنکھوں میں آگ تھی مجھے یہ نکاح منظور نہیں ہے۔۔۔۔ مسز خانی ایک دم گھبرا گئیں۔۔۔ " بیٹی میری بات سنو۔۔۔  " " فہام نے کوئی شادی نہیں کر رکھی۔۔۔۔" دلہن کی والدہ جو اب تک خاموش بیٹھی تھیں اچانک اٹھی ان کا چہرہ غصے سے تمتما رہا تھا " ہمیں آپ سے امید نہیں تھی مسز خانی۔۔۔۔۔ اتنا بڑا جھوٹ آپ لوگوں نے بولا کوئی خوف خدا ہے آپ لوگوں میں۔۔۔۔" یہ الفاظ سن کر خانی بیگم کا رنگ اڑ گیا ان کے ہونٹ کانپنے لگے وہ کچھ کہنا چاہ رہی تھی لیکن الفاظ گلے میں پھنس گئے " میں آپ کو کیسی یقین دلاؤں۔۔۔۔ " خانی بیگم بے بسی سے انہیں دیکھنے لگی اتنے میں دلہن زور سے چیخی " آپ کو یقین دلانے کی ضرورت بھی نہیں ہے آنٹی کیونکہ یقین تو خود ہی حال میں چل کر آئی ہوئی ہے۔۔۔۔" اس نے کومل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انتہائی نفرت سے کہا سب کی نظریں پھر کومل کی طرف گھوم گئیں کومل نے محسوس کیا جیسے سیکڑوں آنکھیں اسے چھید رہی ہیں اس کے پاؤں زمین میں گڑ گئے وہ ہلنا چاہ رہی تھی لیکن جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا فہام حیدر نے انتہائی تیش بھری جلتی نگاہ سے کومل کی طرف دیکھا تو کومل ایک دم سے سٹپٹا گئی فہام نے ایک دم خود کو سنبھالنے کی کوشش کی " دیکھیں یہ سب جھوٹ ہے میں نے کوئی شادی نہیں کی آپ اس لڑکی سے پوچھ لیجئے۔۔۔۔" لیکن دلہن نے فوراً اپنا ہاتھ اٹھا کر کچھ بھی سننے سے انکار کر دیا اس نے اپنے آنسو پونچھے اور اسٹیج کی سیری پر قدم رکھتے ہی اپنی ماں کی طرف دیکھ کر بولی " چلیں امی۔۔۔۔ میں یہاں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکنا چاہتی۔۔۔۔" اس نے اپنے پاؤں زور سے زمین پر پٹکے اور بنا کچھ کہے اسٹیج کی سیڑھیوں کی جام بڑھی اس کے پیچھے پیچھے اس کے والدین اور بھائی بھی سیڑھیاں اترنے لگے کومل نے دلہن کو جب اسٹیج سے اترتے دیکھا تو بھونچکا رہ گئی۔۔۔۔۔۔ " یہ دلہن اکیلے کدھر جا رہی ہے؟؟؟ ان کے ہاں بارات شاید ایسے ہی رخصت ہوتی ہے۔۔۔" یہ سوچ کر وہ کوک کے ہلکے ہلکے سپ لینے لگی وہ اسٹیج سے کافی فاصلے پر بیٹھی تھی اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آنا فانہ کیا بھگدر مچ گئی ہے۔۔۔۔ البتہ اسے ایک دبنگ سی عورت کافی پریشان دکھائی دے رہی تھی اللہ جانے کیا معاملہ ہے؟؟؟  " ہائے بیچاری۔۔۔" خانی بیگم کے پاس سے گزرتی ہوئی ایک عورت کے منہ سے نکلا تو پھر سب اس خاتون کو دیکھنے لگے جو سر پکڑے وہیں کرسی پر بیٹھیں تھیں ان کے چہرے پر شرمندگی تھی ان کے بیٹے کی شادی ان کی آنکھوں کے سامنے ٹوٹ گئی ان کی ملازمہ نے فوراً انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔۔۔۔۔۔
 حال میں میوزک بند کر دیا گیا مہمان حیرت سے دلہن کو جاتا دیکھ رہے تھے "چلو پتہ تو کریں آخر ہوا کیا ہے۔۔۔" قریبی ٹیبل سے کچھ خواتین اٹھیں اور اسٹیج کی طرح بڑیں فہام حیدر اسٹیج پر ہاتھ پیچھے کو باندھے کھڑا تھا اس کا پتھر بنا چہرہ ہر تاثر سے عاری تھا لیکن اس کی آنکھوں میں طوفان تھا وہ جانتا تھا کہ یہ شادی محض ایک شادی نہیں تھی ایک بزنس ڈیل تھی دلہن کے باپ کے ساتھ بہت بڑا کانٹریکٹ تھا اربوں روپے کا معاملہ تھا اور اب یہ سب ختم ہو چکا تھا۔۔۔۔ مگر اس سے بھی بڑی بات یہ تھی کہ دلہن نے سب کے سامنے فہام حیدر کی انسلٹ کر دی اس کی بےعزتی کر دی اس نے خود سے شادی سے انکار کر ڈالا اور اسٹیج سے اٹھ کے چلی گئی اور یہ بات بزنس کے بے تاج بادشاہ کو برداشت نہیں ہو رہی تھی وہاں فہام حیدر کی شخصیت ایسی تھی کہ لوگ اس کے نام سے کانپتے تھے۔۔۔۔ بڑے بڑے بزنس مین اس کے آگے سر جھکائے تھے اور آج ایک انجان لڑکی کی وجہ سے سب کے سامنے اس کی ہونے والی دلہن اس کی بےعزتی کر گئی فہام کے جسم میں غصے کی آگ بھڑک رہی تھی وہ غصے سے پاگل ہو رہا تھا۔۔۔۔ سبھی مہمان اسٹیج کی طرف بڑھنے لگے جبکہ وہ کومل گھورنے لگا کومل اب گھبرا کر اٹھ کھڑی ہوئی فہام کی آگ اگلتی نگاہیں کومل پر جمی ہوئی تھیں وہ تیزی سے اسٹیج کی سیڑیاں اترنے لگا کومل نے اسے اپنی طرف آتے دیکھا تو ایسا لگا کہ جسے اس کے تن بدن میں جان ہی نہ رہی ہو اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے چہرہ سفید پڑ گیا اور سمجھ گئی کہ طوفان اس کی طرف آرہا ہے۔۔۔۔ اس نے منان کا ہاتھ پکڑا اور دبی آواز میں بولی" منان بھا گو۔۔۔۔ " منان نے سیخ کباب کا پیس تیزی سے منہ میں ڈالا اور کھڑا ہوا وہ دونوں مہمانوں کی بھیڑ میں سے نکل کر مین دروازے کی جانب بڑے ہی تھے کہ فہام کی گرجدار آواز گونجی۔۔۔  " روکو اسے۔۔۔۔" یہ آواز ایسی تھی کہ کومل کے قدم وہیں رک گئے گارڈز فوری طور پر حرکت میں آگئے اور دروازے پر راستہ روک کر کھڑے ہوگئے کومل اور منان بری طرح گھبرا گئے۔۔۔ انہوں نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی اور جون ہی پلٹے تو سامنے فہام حیدر کھڑا تھا اسے دیکھ کر کومل کی سانس پھول گئی اور منان کا چہرہ خوف سے سفید ہو گیا فہام ان کے قریب آکر رکا اس نے کومل کو اوپر سے نیچے تک دیکھا اس کی نظر میں نفرت تھی غصہ تھا اور کچھ ایسا تھا جو کومل کو لرزا گیا۔۔۔۔۔۔ " مجھے کیوں روکا؟؟؟ "  
" میری بیوی ہو۔۔۔ تمہیں کیسے نہ روکتا؟؟ " وہ دانت پیستے بولا تو کومل کا دل ڈوب گیا اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کہے؟؟؟ کیا کرے؟؟؟ تبھی منان اپنی بہن کے آگے آکر کھڑا ہوگیا " چلیں آپی!!!! میں بھی دیکھتا ہوں یہ کیسے روکتے ہیں۔۔۔" منان غصے سے بولا اس کا چھوٹا سا جسم فہام جیسے مضبوط مرد کے سامنے بےحد کمزور لگ رہا تھا۔۔۔۔ فہام کے تیور دیکھ کر وہ لرز گئی اس نے منان کو اپنے پیچھے چھپانے کی کوشش کی تو فہام نے ایک ابرو اوپر اٹھائی۔۔۔۔ " ان کی تعریف؟؟؟ "  " یہ میرا چھوٹا بھائی ہے۔۔۔۔۔"  " اچھا بہن بھائی۔۔۔۔" اس نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔ " آپ دو ہی ہیں یا کوئی اور بھی گینگ میں ہے۔۔۔۔۔۔ " گگ۔۔۔۔۔ گینگ نہیں ہے ہمارا۔۔۔۔"  ا" چھا تو بس دونوں مل کر وارداتیں کرتے ہو۔۔۔۔"  " پلیز ہم اچھے معزز گھرانے سے ہیں۔۔۔۔۔ " اچھا معزز گھرانہ۔۔۔۔ واؤ۔۔۔۔ اتنا معزز گھرانا۔۔۔۔ کہ ان کی لڑکی دھڑلے سے اگلے کا نکاح تڑوا کر لڑکے کو اپنا شوہر کہتی پھر رہی ہے۔۔۔۔۔"  کومل نے ہمت کر کے کہا " دیکھیے پلیز ہم نے کیا بگاڑا ہے آپ کا۔۔۔" فہام تلخی سے ہنسنے لگا۔۔۔۔۔ یہ ہنسی اتنی خوفناک تھی کہ کومل کی روح کانپ گئی۔۔۔۔  " کیا۔۔۔۔بگاڑا میری بارات لوٹ گئی تمہاری وجہ سے اور تم پوچھ رہے ہو کیا بگاڑ ہے۔۔۔" اس کی آواز میں اب غصہ تھا وہ قابو کھوتا جا رہا تھا کومل نے حیرت سے پوچھا۔۔  " بارات۔۔۔" فہام نے اسے گھوڑتے ہوئے کہا " جی محترمہ بدقسمتی سے میرا نکاح تھا آج لیکن مجھی کو علم نہ تھا کہ میں آپ سے شادی کر چکا ہوں۔۔۔"  وہ طنزیہ لہجے میں بولا تو کومل کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں۔۔۔۔ تو۔۔۔۔ " وہ دلہا آپ تھے۔۔۔۔" فہم نے سر ہلایا۔۔۔۔ جی بدقسمتی سے۔۔۔۔۔ پھر اس نے طنزیہ انداز میں پوچھا " خیر سے کب ہوئی تھی ہماری شادی خانہ بربادی۔۔۔ ذرا دن تاریخ بتانا تو۔۔۔۔ کیونکہ میری یاداشت کام نہیں کر رہی۔۔۔۔" کومل کی سانسیں رک گئیں وہ گھگھسیانے لگی اس کا منہ خشک ہوگیا تھا۔۔۔۔ "وہ وہ غلطی سے بس منہ سے نکل گیا۔۔۔۔ ش۔۔۔۔ شادی نہیں ہوئی ہماری۔۔۔۔۔" وہ بوکھلا کر جلدی جلدی بولی فہام نے قدم اور آگے بڑھایا۔۔۔۔ اس کی آنکھوں میں ایک عجیب چمک تھی۔۔۔۔" تو کوئی بات نہیں ابھی نکاح ہو جائے گا ہمارا ویسے بھی مجھے شوہر کہنے کا شوق تو بہت ہے آپ کو۔۔۔" کومل پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی اس کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔۔۔۔ اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔۔۔ خانی بیگم جو ابھی تک اسٹیج پر بیٹھی تھی شور شرابہ سن کر اٹھی اور تیزی سے اسٹیج سے نیچے اتری وہ اپنے بیٹے کے پاس آئیں اور اس کا بازو پکڑتے بولیں " کیا بات ہے تم کیا کر رہے؟؟؟؟ " ہو فہام نے بے رخی سے جواب دیا۔۔۔۔" نکاح۔۔۔۔" "نکاح کس سے؟؟؟ " " اس لڑکی سے۔۔۔۔"  
" دماغ ٹھیک ہے تمہارا؟؟؟ " فہام نے اپنی ماں کو دیکھا اس کی آنکھوں میں ایسی سختی تھی کہ خانی بیگم کا دل دہل گیا " جی دماغ نے ابھی تو کام کرنا شروع کیا ہے مما۔۔۔۔" خانی بیگم نے اسے سمجھانے کی کوشش کی۔۔۔ " ہم اس لڑکی کو جانتے بھی نہیں۔۔۔۔۔ " فہام نے غصے میں کہا " مام میرا دماغ خراب مت کریں۔۔۔" اس کی آواز اتنی سخت تھی کہ خانی بیگم خاموش ہو گئیں انہوں نے اپنے بیٹے کو کبھی اتنھ  غصے میں نہیں دیکھا تھا فہام نے اپنی گارڈ کی طرف دیکھتے ہوئے حکم دیا " راؤف ذرا میری مسز کو سٹیج پر لے کر آؤ۔۔۔۔۔" کومل خوفزہ ہوکر پیچھے ہٹتی چلی گئی۔۔۔۔۔۔ 

Introduction Of Novel 

Wo Ik Choti Si Shararat is an emotional and engaging romantic novel centered around a small prank that unexpectedly changes the course of several lives. What begins as an innocent act of mischief soon turns into a turning point filled with misunderstandings, regret, and hidden emotions.


The story beautifully portrays the delicate nature of relationships, where a single careless moment can create distances between two hearts. The hero and heroine share a bond shaped by playful rivalry, ego, and unspoken love. As circumstances unfold, their lighthearted teasing transforms into emotional turmoil and silent longing.

Through themes of trust, redemption, and the power of true love, the novel explores how even the smallest actions can have lasting consequences. It is a heartfelt tale of romance, realization, and the journey from mistake to maturity.


Download Below... 😋😊

📁 PDF Download

Click the button below to access your content