| Novel Name: | Dill Ka Bandhan |
| Writer: | Unknown |
| Category: | Village Marriage Based |
Most Attractive Sneak Peak Of Dill Ka Bandhan
"Haris, take your daughter-in-law..." "No, she won't go with me. I can't introduce my friends to this uneducated girl. I'll become a laughing stock..." Even after he forbade her, Ania came to the party with him. There were high-class people there. Then a boy came up to Ania and started talking to her in English. Before Haris could respond, Rania spoke fluent English and had her all over the place. She met all of them with great dignity. It had shocked Haris. "Mummy, I have to go to a party today. There is a businessman in my circle. They have organized a party, so they have invited me to attend it too." I'm just going there..." Haris had said while moving towards Farheen Begum and taking her under his wing, while Farheen Begum had opened up to Haris' words. "Haris, take your daughter-in-law."
"No, she won't go with me. I can't introduce my friends to this uneducated girl. I'll become a joke..." Farheen Begum had said as soon as she saw Haris. Haris's answer came suddenly from in front of her. To which she clenched her fists. What would she tell him now...?? "I'm not asking you... I'm telling you... Take your daughter-in-law... Otherwise, no one will be worse than me..." Seeing Haris, she chewed and said in serious and cold words and had already cast another glance at Aniya. She was looking at him while holding a glass of water in her hand. "Daughter... Did you hear me... Get ready and go with Haris..." She said as she saw Ania and headed towards her room. Sensing the threat hidden in his words, she silently walked towards her room to get ready. While Haris ran his hands through his hair, fretting. "What was the problem? "What was the point of having such superstitions when he was about to leave her?" He started pacing here and there, annoyed. He was counting on his fingers how long it would take before the party ended.
That exactly half an hour later, Aniya was seen coming out of her room. Wearing a black silk saree...she elegantly tucked her tops into her ears...with light makeup...looking at him...had forced him to hold his breath. He could already feel that everyone's eyes were going to be fixed only on his existence. Clearing his throat, he started trying unsuccessfully to shift his gaze to the other side. While his eyes were trying to circle her existence. Her open silky black hair seemed to be a part of her saree and also the increase in her heartbeat...
This was the first time he had seen Aniya. He had seen her preening herself in such a beautiful way. Her breath had caught in her chest. "Let's go..." Walking towards him, she had moved forward, attracting him to her, while Haris had spontaneously taken a deep breath. This woman knew the art of holding her breath. I wish she had been educated, how beautiful she would have looked standing next to him...
He was left thinking incoherently. While her feet had spontaneously tried to match his. While sitting in the car, he had given her two or three instructions. Like, go there and sit on one side... Don't talk to anyone... And never address her in front of people... He didn't want Ania to embarrass him among four people.
While Ania silently turned her face towards Khatrik and felt her heart getting hurt while listening to his words, it was beyond her control. Neither falling in love with her mahram was within her control nor hearing her mahram's touching words. It was within her power to break her heart into pieces. She had bitten her lips badly and made them red. While her eyes did not allow tears to flow. Due to which she was blushing immensely which was further enhancing her beauty.
When Haris addressed her two or three times, she had just nodded her head in the affirmative and assured him that she was going to do so. While Haris, satisfied with her assurance, had turned his attention to the front where they were entering the banquet.... She entered the hall. She had become the center of attention of all the people. Her beauty in a black saree was forcing everyone to look at her from time to time. While Haris was also unable to control his eyes, he was looking at her again and again.... While entering with Haris, he had left her and moved to one side while Aniya was taking a deep breath and holding a chair and table in a corner. She lowered her eyes and was busy rubbing the fingers of her hands. Her heart was wounded and her soul was wounded. She wanted ointment for her existence, but in return she was getting salt again and again...
Closing her eyes, she felt this last wound on herself. Why? Why should she give someone so much right that someone should tear her existence apart and leave? Was she so poor? To sacrifice her existence for such a trivial love... Yes, she had done wrong... She had done a lot of wrong to herself... She should have taken these breaths not for herself but for her mahram, for her husband... But that husband had betrayed her... Closing her eyes, she thought about the past month. In which she was in constant agony. Opening her eyes... As soon as she raised her head, she saw a young man walking from the front and standing right in front of her. While she stood from her chair
Urdu Sneak Peek
" حارث بہو کو لیکر جاؤ۔۔۔۔'' " نہیں یہ میرے ساتھ نہیں جائے گی میں اپنے دوستوں کو اس ان پڑھ لڑکی سے نہیں ملوا سکتا مذاق بن جائے گا میرا۔۔۔" اس کے منع کرنے کے بعد بھی عانیہ اس کے ساتھ پارٹی میں آئی تھی جہاں ہائی کلاس لوگ تھے تبھی ایک لڑکا عانیہ کے پاس آتے انگلش میں بات کرنے لگا اس سے پہلے حارث جواب دیتا رانیہ فر فر انگلش بولتی اسے چاروں خانے چت کر گئی تھی۔ وہ بڑے وقار سے ان سب سے ملتی حارث کو جھٹکا دے گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔" مما آج مجھے ایک پارٹی میں جانا ہے۔۔۔ میرے سرکل میں ایک بزنس مین ہے۔۔۔ انہوں نے پارٹی رکھی ہے تو مجھے بھی اٹینڈ کرنے کے لیے بلایا ہے۔۔ میں بس وہیں جا رہا ہوں۔۔۔" حارث نے فرحین بیگم کی طرف آگے بڑھتے ہوئے انھیں اپنے حصار میں لے کر کہا تھا جب کہ فرحین بیگم تو حارث کی بات پر کھل اٹھی تھی۔ "حارث بہو کو لیکر جاؤ۔"
" نہیں یہ میرے ساتھ نہیں جائے گی میں اپنے دوستوں کو اس ان پڑھ لڑکی سے نہیں ملوا سکتا مذاق بن جائے گا میرا۔۔۔"فرحین بیگم نے جیسے ہی حارث کو دیکھ کر بولا تھا۔ سامنے سے جھٹ سے حارث کا جواب آیا تھا۔ جس پر وہ مٹھیاں بھینچ کر رہ گئی تھیں۔ اب اسے وہ کیا
بتاتیں۔۔۔؟؟ " میں تم سے پوچھ نہیں رہی۔۔۔ تمہیں بتارہی ہوں۔۔۔ بہو کو لے کر جاؤ۔۔۔ نہیں تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔۔۔" حارث کو دیکھ کر سنجیدہ اور سرد الفاظ میں چبا چبا کر کہتی ہوئی وہ دوسری نظر عانیہ پر ڈال چکی تھیں۔ جو پانی کا گلاس ہاتھ میں تھامے ہوئے ان کو دیکھ رہی تھی۔ " بہو۔۔۔ سن لیا نا تم نے۔۔۔ تیار ہو اور حارث کے ساتھ جاؤ۔۔۔" عانیہ کو دیکھ کر کہتی ہوئی وہ اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی تھیں۔ جبکہ ان کے الفاظوں میں چھپی ہوئی دھمکی کو محسوس کر کے وہ خاموشی سے اپنے کمرے کی طرف تیار ہونے کے لیے چل پڑی تھی۔
جب کہ حارث نے جھنجھلاتے ہوئے اپنے بالوں میں ہاتھ چلائے تھے۔ " کیا مصیبت تھی؟ جو یہ اس کے گلے پڑ گئی تھی۔۔۔اب جب چھوڑنا ہی تھا اسے تو اس طرح کے خرافات پالنے کا کیا مقصد تھا؟؟" جھنجھلاتے ہوئے وہ یہاں سے وہاں ٹہلتے عانیہ کا انتظار کرنے لگا تھا۔ وہ انگلی پر گنتی کر رہا تھا کہ پارٹی ختم ہونے سے کتنی دیر پہلے وہ وہاں پر پہنچ جائے گا۔۔۔۔۔۔
کہ ٹھیک آدھے گھنٹے بعد عانیہ اسے اپنے کمرے سے باہر نکلتی ہوئی دکھائی دی تھی۔ سیاہ رنگ کی سلک کی ساڑھی زیب تن کیے ہوئے۔۔۔وہ نفیس سے ٹاپس کانوں میں ڈالے۔۔۔ ہلکے میک اپ کے ساتھ ۔۔۔اس کی طرف دیکھتی۔۔۔ اسے اپنی سانسیں روکنے پر مجبور کرگئی تھی۔ وہ ابھی سے محسوس کر رہا تھا کہ ہر کسی کی نظریں صرف اس کے وجود پر ٹکنے والی تھیں۔ گلا کھنگارتے ہوئے وہ اپنی نگاہ کو دوسری طرف منتقل کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگا تھا۔ جبکہ نگاہیں پلٹ پلٹ کر اس کے وجود کا طواف کرنا چاہ رہی تھی۔ کھلے ہوئے سلکی سیاہ بال اس کی ساڑھی کا ہی حصہ لگ رہے تھے اور اس کی دل کی دھڑکنوں میں اضافے کا بھی۔۔۔
یہ پہلی بار تھا جب اس نے عانیہ کو اس قدر خوبصورت انداز میں خود کو سنوارتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس کی سانسیں سینے میں ہی اٹک چکی تھی۔ " چلیں۔۔۔" اس کے پاس چل کر آتی ہوئی وہ اسے اپنی طرف متوجہ کرتے آگے کی طرف بڑھ گئی تھی جب کہ حارث نے بے ساختہ گہری سانس کھینچی تھی۔ یہ عورت سانسیں روک دینے کا ہنر جانتی تھی۔ کاش کہ وہ پڑھی لکھی بھی ہوتی تو اس کے برابر کھڑی کس قدر خوبصورت لگتی۔۔۔
وہ بےساختہ سوچ کر رہ گیا تھا۔ جب کہ قدموں نے بے ساختہ اس کے قدموں سے برابری کرنی چاہی۔ گاڑی میں بیٹھتے ساتھ ہی اسے وہ دو تین ہدایات دے چکا تھا۔ جیسے وہاں پر جا کر ایک سائیڈ میں بیٹھ جانا ہے۔۔۔ کسی سے بات نہیں کرنی۔۔۔ اور لوگوں کے سامنے اس سے مخاطب ہر گز بھی نہیں کرنا ہے۔۔۔وہ نہیں چاہتا تھا کہ چار لوگوں میں عانیہ اسے شر مندہ کرے۔
جبکہ عانیہ خاموشی سے اپنا چہرہ کھٹرکی کی جانب کیے اس کی باتوں کو سنتے ہوئے اپنے دل کو زخمی ہوتا محسوس کر رہی تھی یہ اس کے بس میں نہیں تھا۔ نا اپنے محرم سے محبت ہو جانا اس کے بس میں تھا اور نہ ہی اپنے محرم کے اس قدر چھبتے ہوئے الفاظ سن کر اپنے دل کے ٹکڑے ٹکڑے ہونا اس کے بس میں تھا۔ وہ بری طریقے سے اپنے لب کاٹ کر انہیں سرخ کر چکی تھی۔ جبکہ آنکھوں نے آنسوں کو بہنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جس کی بنا پر وہ بے تحاشہ سرخ پڑرہی تھی جو مزید اس کے حسن میں اضافہ کر رہا تھا۔
دو تین بار حارث کے مخاطب کرنے پر وہ بس سر اثبات میں ہلا کر اسے یقین دلا چکی تھی کہ وہ ایسا ہی کرنے والی ہے۔ جبکہ حارث اس کے یقین دلانے پر مطمئن ہوتا اپنی توجہ سامنے کی طرف کر گیا تھا جہاں وہ بینکوئیٹ میں داخل ہو رہے تھے۔۔۔۔۔۔ وہ ہال میں داخل ہو گئی۔ وہ سارے لوگوں کی توجہ کامرکز بن چکی تھی۔ سیاہ ساڑھی میں سو گواریت لے اس کاروپ ہر کسی کو اسے پلٹ پلٹ کر دیکھنے پر مجبور کر رہا تھا۔جبکہ حارث بھی اپنی نظریں قابو میں نہ رکھتے ہوئے بار بار اسے ہی دیکھے جارہا تھا۔۔۔۔ حارث کے ساتھ داخل ہوتے وقت وہ اسے چھوڑ کر ایک طرف بڑھ گیا تھا جبکہ عانیہ نے گہری سانس لیتے ہوئے ایک کونے میں کرسی اور میز سنبھالی تھی۔ وہ اپنی نظریں جھکائے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں مسلنے میں مصروف تھی۔ دل زخمی تھا اور روح گھائل ہو چکی تھی۔ وہ اپنے وجود پر مرہم چاہتی تھی مگر اس کے بدلے میں بار بار نمک مل رہا تھا۔۔۔۔۔
آنکھیں بیچتے ہوئے اس نے یہ آخری زخم خود پر محسوس کیا تھا۔ کیوں؟؟ وہ کیوں دے کسی کو اتنا حق کہ کوئی اس کے وجود کو تار تار کر کے چلا جائے ؟؟ کیا وہ اتنی بے زر تھی؟؟ اتنی معمولی اپنی خود ساختہ محبت کے لیے اپنے وجود کو قربانی کی بھینٹ چڑھا دے۔۔۔ ہاں اس نے غلط کیا تھا۔۔۔اس نے خود کے ساتھ بے حد غلط کیا تھا۔۔۔اس نے یہ سانسیں اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے محرم کے لئے،،، اپنے شوہر کے لیے لینی چاہیے تھی۔۔۔ مگر وہ شوہر تو اس سے دغا کر گیا تھا۔۔۔ آنکھیں بیچتے ہوئے اس نے پچھلے گزرے ہوئے مہینے کے بارے میں سوچا تھا۔ جس میں وہ پل پل اذیت میں تھی۔ آنکھیں کھولتے ہوئے۔۔۔ جونہی سر اٹھا کر دیکھا تھا۔ سامنے سے ایک نوجوان چل کر آتا ہوا عین اس کے سامنے ٹھہر اتھا۔ جبکہ وہ اپنی کرسی سے کھڑی ہو چکی تھی۔
"ہیلو!!! لیڈی۔۔۔ ہاؤ آریو ؟؟"
وہ نوجوان مسکراتے ہوئے شائستہ الفاظ میں اس سے اس کا حال پوچھ رہا تھا۔ جبکہ حارث نے فق ہوتے چہرے کے ساتھ اپنے بزنس پارٹنر کو عانیہ کے سامنے کھڑا دیکھا تھا۔ وہ آگے بڑھتے عانیہ کے قریب پہنچنے ہی والا تھا۔ جب عانیہ کی آواز اس کے کانوں میں پڑی تھی اور وہ اس کا وجود اپنی ہی جگہ پر منجمد کر چکی تھی۔۔ " میں بالکل ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں ؟؟۔۔۔" اچھی انگلش میں بولتے ہوئے وہ حارث کو حیران ہی تو کر گئی تھی اور وہ وہیں تک رکی نہیں تھی دو تین اور سوال انگلش میں ہی کرتے ہوئے وہ اسے چونکا گئی تھی۔ وہ تو اسے ان پڑھ اور گوار سمجھتا تھا۔ مگر سامنے کھڑی یہ عورت تو اس سے بھی اچھی انگلش بول لیتی تھی۔ حیران نظروں سے عانیہ کو دیکھتے ہوئے وہ اس کی طرف بڑھا تھا۔
اس سے پہلے کہ اس کا ہاتھ تھامتا عانیہ اپنا ہاتھ اس سے دور کر چکی تھی۔
" ایکسکیوز می۔۔ مجھے اجنبی لوگوں کا یوں چھونا بلکل پسند نہیں۔۔۔" سرد اور انجان لہجے میں کہتے ہوئے وہ اپنے بال جھٹکتے وہاں سے دوسری طرف بڑھ گئی تھی۔ جب کہ حارث نے اپنے خالی ہوتے ہاتھ کو گھورا تھا۔ یہ عورت اس کے نکاح میں تھی۔ مگر یہ حد تو وہ خود ہی باندھ چکا تھا۔ تو اس طرح اس کی حدود جتانے پر اسے تکلیف کیوں ہو رہی تھی؟؟ آنکھیں میچتے ہوئے اس نے سوچا تھا اور پھر پوری پارٹی میں اس کا دماغ بس وہیں پر اٹکا رہا۔ عانیہ اتنے اچھے طریقے سے اور اتنے ویل مینرڈ طریقے سے انگریزی کیسے بول سکتی تھی؟؟ اس کا اٹھنا بیٹھا کھانا پینا کہیں سے بھی ایک دیہاتن گوار کا نہیں لگ رہا تھا وہ تو کسی ایلیٹ کلاس کے مکینوں کی مانند تھی۔
پارٹی ختم ہوتے وہ دونوں ایک ساتھ باہر نکلے تھے۔ جبکہ حارث نے اس کا ہاتھ تھامنا چاہا تھا۔ مگر عانیہ کی سرد نظروں کو دیکھتے ہوئے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ چکا تھا۔ "تم نے بتایا نہیں کہ تم اتنی اچھی انگلش بول لیتی ہو ؟؟ " حارث نے گلا کھنگارتے ہوئے بات کو شروع کرنے کی غرض سے پوچھا تھا۔ " تم نے کبھی پوچھا ہی نہیں۔۔۔ تو میں کیسے بتاتی " سرد لہجے میں بولتے ہوئے وہ خاموشی سے آگے بڑھے چلی جارہی تھی۔ "جب میں مما اور پاپا کے سامنے تمہیں دیہاتن اور گوار کہہ رہا تھا۔۔۔ تو تم نے کچھ بولا کیوں نہیں؟؟" شرمندہ شرمندہ سے لہجے میں بولتے ہوئے وہ اسے مسکرانے پر مجبور کر چکا تھا۔ " تم نے وہ بولا۔۔۔ جو تم میرے بارے میں سوچتے آئے تھے۔۔۔ اچھا ہی ہوا تم نے میرے خلوص کو مجھے واپس لوٹا دیا۔۔۔ تم مجھے ڈیزرو کرتے بھی نہیں۔۔۔۔" سرد لہجے میں بولتی ہوئی وہ اسے عافیہعانیہ ہر گز نہیں لگی تھی۔ یہ تو کوئی اور ہی لڑکی تھی۔ یہ وہ تو نہیں تھی۔ جس سے وہ ایک مہینے پہلے ملا کرتا تھا۔ جو اس کے مخاطب کرنے پر کھل اٹھتی تھی۔
" عانیہ مجھے معاف کر دو۔۔۔ مجھے اندازہ نہیں تھا ۔۔۔" شرمندہ سے لہجے میں بولتے ہوئے وہ معافی مانگنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ " تمہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ یہ واقعی میری اور انکل کی بیوقوفی ہے جو تم سے توقعات ہم نے لگالی تھی۔۔۔ فکر مت کرو بہت جلد تمہیں خلع کے پیپرز مل جائیں گے۔۔۔" مسکراتے لہجے میں بولتی ہوئی وہ گاڑی کا دروازہ کھولتے ہی اندر بیٹھ چکے تھے جب کہ حارث نے گہری سانس بھرتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تھی۔ اس کا دل یکبارگی تیزی سے دھڑکا تھا۔ اب عانیہ کے بارے میں جان لینے کے باوجود بھی کیا وہ خواہش مند تھا کہ وہ اسے چھوڑ دے؟؟ ہر گز نہیں مگر وہ اسے راضی کر ہی لے گا۔۔۔
Introduction Of Novel
Dill Ka Bandhan is an emotional and romantic Urdu novel that beautifully explores the invisible ties that connect two hearts beyond circumstances and misunderstandings. The story revolves around two individuals whose relationship begins with conflict, pride, and unspoken resentment, but fate repeatedly brings them face to face.
The heroine is a strong yet sensitive girl who values her self-respect above everything, while the hero carries a dominant personality with a hidden softness in his heart. Their journey is filled with misunderstandings, family pressures, emotional turmoil, and unexpected sacrifices. As secrets unfold and truths surface, they begin to realize that the bond between them is not ordinary — it is a connection written by destiny.
The novel highlights themes of love, trust, forgiveness, and the strength of emotional attachment. Dill Ka Bandhan captures how true relationships are not tied by force but by sincerity, patience, and heartfelt commitment. It is a touching tale of how two broken hearts learn to heal each other through the powerful bond of love.