Wafa Ka Silla By Norva Novels - Urdu Novelians

Urdu Novelians



Sneak Peak From The Novel

"کیا یہاں ڈاکٹر ازلان مرزا کام کرتے ہیں؟" سیاہ چادر میں چھپی حور نے کانپتی آواز میں پوچھا۔ "آپ کو ڈاکٹر ازلان مرزا سے کیا کام ہے؟" "وہ میرے بیٹے کے باپ ہیں۔۔۔ مجھے بس ایک بار ان سے ملنا ہے۔" ریسپشنسٹ حیرت سے اسے دیکھنے لگی، پھر اس کے ساتھ کھڑی لڑکی کو آواز دی۔ "سنوں! ذرا دیکھنا، یہ خاتون ڈاکٹر ازلان کی بیوی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں!" اگلے ہی لمحے وہاں موجود لوگوں کے چہروں پر طنزیہ مسکراہٹ پھیل گئی۔ "ڈاکٹر ازلان مرزا کی بیوی؟ تمہیں معلوم بھی ہے وہ کون ہیں؟ شہر کے سب سے بڑے بزنس مین کے داماد!" ایک نرس نے حقارت سے حور کا ہاتھ پکڑ کر اسے باہر جانے کا اشارہ کیا، مگر حور نے اپنے سینے سے لگے بچے کو مزید مضبوطی سے تھام لیا۔ "مجھے باہر مت نکالیں، خدا کے لیے! میرے بچے کی زندگی کا سوال ہے۔" تبھی لفٹ کا دروازہ کھلا اور۔۔:

"سات سال بعد سالار نے پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ سات سال گزر چکے تھے مگر وہ ایک بار بھی واپس نہیں آیا تھا۔ ان سات سالوں میں نہ جانے کتنی بار اس کے دل میں پاکستان واپس جانے کا خیال آیا تھا۔ کئی مرتبہ اس نے ٹکٹ بھی بک کروانے کا سوچا تھا مگر عین وقت پر اس کا دل بدل جاتا تھا۔ جانے کیوں اسے پاکستان آنے کا خیال ہی برا لگنے لگتا تھا۔ وہ ملک جہاں اس کی زندگی کا ایک حصہ دفن تھا۔ جہاں کچھ ایسی یادیں تھیں جنہیں وہ چاہ کر بھی مکمل طور پر بھلا نہیں پایا تھا۔ اس نے خود کو کام میں مصروف رکھا تھا۔ اپنی زندگی کو ایک نئے سرے سے شروع کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کے باوجود کبھی کبھی ماضی کی کچھ دھندلی تصویریں اس کے ذہن میں ابھر آتی تھیں۔ اس نے ان تصویروں کو ہمیشہ جھٹک دیا تھا۔ آج بھی وہ اسی ارادے سے واپس آیا تھا کہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھے گا۔ اس نے آنکھوں پر سیاہ چشمہ چڑھایا اور اپنا سامان وصول کرنے کے لیے ویٹنگ ایریا کی طرف بڑھ گیا۔ کچھ دیر بعد اس کا بیگ اس تک پہنچ گیا تھا۔ وہ اپنا بیگ اٹھاتے باہر کی طرف بڑھا۔ اس کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح سنجیدگی تھی۔ وہ تیز قدموں سے چلتا آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک اس کے قدم رک گئے۔ سامنے کچھ فاصلے پر ایک ایئر ہوسٹس کھڑی تھی۔ اس کی پشت سالار کی طرف تھی شاید وہ کسی مسافر کو کچھ سمجھا رہی تھی۔ اس کے لمبے گھنے بال کمر تک آ رہے تھے۔ سالار کی نگاہیں بے اختیار ان بالوں پر ٹھہر گئیں۔ جانے کیوں اسے ایک لمحے کے لیے کسی کا خیال آیا تھا۔ وہی لمبے بال۔ وہی انداز۔ اس نے فوراً سر جھٹکا۔ میں اسے کیسے یاد کر سکتا ہوں۔ میں تو اسے اپنی زندگی سے برسوں پہلے نکال چکا ہوں۔ اس نے خود کو سمجھایا اور سر جھٹکتے آگے بڑھا۔ وہ ایئر ہوسٹس بھی اپنا کام مکمل کرنے کے بعد آگے بڑھ گئی تھی۔ سالار نے ایک گہرا سانس لیا اور اپنے قدم تیز کر دیے۔ مگر ابھی وہ چند قدم ہی آگے بڑھا تھا کہ وہ لڑکی چلتے چلتے اچانک پلٹی۔ سالار اس کو دیکھتے اپنی جگہ پر فریز ہوا۔ زمان و مکاں کی حرکت تھم گئی تھی۔ سامنے کھڑی لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ماہی تھی۔ اس کی بیوی۔ اس کی نگاہیں ماہی کے چہرے پر جم گئیں۔ اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ وہ اسے یہاں کیسے دیکھ سکتا تھا۔ وہ تو اسے برسوں پہلے کھو چکا تھا۔ اس کے ہاتھ سے بیگ چھوٹ کر زمین پر جا گرا۔ وہ بے رنگ چہرے کے ساتھ بس اسے دیکھے جا رہا تھا۔ ماہی اب دوبارہ کسی مسافر کی رہنمائی کرتے مسکرا رہی تھی۔ وہ بے جان سا اس تک جاتے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ چکا تھا۔ ماہی مسکراتے ہوئے مڑی۔ مگر اپنے پیچھے سالار کو دیکھ اس کا رنگ اڑ گیا۔ وہ چند لمحے اسے دیکھتی رہی۔ اس کی آنکھیں جیسے پتھر کی ہو گئی تھیں۔ سالار بھی پتھر بنا اسے دیکھ رہا تھا۔ سات سال بعد وہ اس کے سامنے تھی۔ وہ چہرہ جس کے ساتھ اس نے اتنی زیادتیاں کی تھیں جس کی کوئی حد نہیں۔ جس سے نظریں چرانے کے لیے اس نے سات سال تک خود کو پردیس میں قید رکھا تھا۔ آج وہ چہرہ اس کے سامنے تھا۔ دونوں کے درمیان خاموشی تھی۔ کئی ایسے سوال تھے جن کے جواب شاید کسی کے پاس نہیں تھے۔ ماہی کے اندر دبا غصہ ایک ہی لمحے میں جاگ اٹھا۔ اگلے ہی لمحے اس کا ہاتھ اٹھا اور ایک زوردار تھپڑ سالار کے چہرے پر پڑا۔ تھپڑ اتنا شدید تھا کہ سالار ایک قدم پیچھے ہو گیا۔ اس نے حیرت سے ماہی کو دیکھا۔ ماہی کی آنکھوں میں نفرت اور غصہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے چھونے کی۔ ہاں۔ تم نے مجھے چھوا کیسے۔ میں تمہارا گلا دبا دوں گی۔ تم دھوکے باز ہو۔ گھٹیا ترین انسان ہو تم۔ اتنے سال پہلے تم اس بات سے مکر گئے تھے کہ میں کون ہوں اور وہ بچہ کون ہے۔ تم نے مجھے پہچاننے سے انکار کر دیا تھا۔ اپنے بچے کو پہچاننے سے انکار کر دیا تھا۔ اور آج تمہیں یہ حق کس نے دیا کہ تم مجھے ہاتھ لگاؤ۔ وہ چیخ رہی تھی۔ اس کی آواز میں برسوں کا دبا ہوا درد تھا۔ سالار کے لب ہلے مگر اس کے حلق سے کوئی آواز نہ نکلی۔ وہ بس اسے دیکھتا رہا۔ ماہی اس کے سینے پر تھپڑ مارتی اسے پیچھے دھکیلنے لگی۔"


"دفع ہو جاؤ میری نظروں کے سامنے سے۔ تم جیسے گھٹیا انسان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی میں۔ تمہیں کیا لگتا ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد تم میرے سامنے آؤ گے اور میں سب کچھ بھول جاؤں گی۔ کبھی نہیں۔ تم نے جو کیا وہ میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ اس کی چیخیں سن کر وہاں موجود لوگ ان کی طرف متوجہ ہو گئے تھے۔ چند سیکیورٹی گارڈز فوراً ان کے قریب آئے۔ انہوں نے ماہی کو سالار سے الگ کیا اور اسے پیچھے لے جانے لگے۔ سالار نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ وہ بالکل بے جان سا کھڑا تھا۔ اس کے چہرے پر بس اذیت تھی۔ گارڈز اسے اپنے ساتھ لے جانے لگے تو وہ خاموشی سے ان کے ساتھ چل پڑا۔ اس کے قدم لڑکھڑا رہے تھے۔ اس کا ذہن بالکل خالی ہو چکا تھا۔ وہ سات سال بعد پاکستان آیا تھا اور پہلے ہی دن اس کے سامنے وہ عورت آ کھڑی ہوئی تھی جسے وہ بھلانے کی کوشش پچھلے سات سال سے کر رہا تھا۔ دوسری طرف ماہی کے اندر سے بھی جیسے ہمت ختم ہو گئی تھی۔ وہ وہیں موجود نشست پر بیٹھتی چلی گئی۔ اس نے دونوں ہاتھوں سے اپنے بالوں کو پکڑ لیا اور بے اختیار رونے لگی۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ اس کے لب کانپ رہے تھے مگر وہ کچھ بول نہیں پا رہی تھی۔ آس پاس سے گزرتے لوگ حیرت سے اسے دیکھ رہے تھے۔ مگر اس کو کسی کی نظروں کا خیال نہیں تھا۔ سالار کی گاڑی سفید حویلی کے سامنے آ کر رکی۔ ڈرائیور نے فوراً گاڑی سے اتر کر پچھلا دروازہ کھولا تو سالار اپنا کوٹ درست کرتے ہوئے باہر نکل آیا۔ اس نے ایک نظر سامنے واپس آیا تھا۔ وہی حویلی جس کے ہر کونے میں اس کی زندگی کے کئی برس دفن تھے۔ اس نے اپنا سامان وہیں چھوڑا اور بغیر کسی سے کچھ کہے وہ اندر کی طرف بڑھ گیا۔ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اس کے قدم بھاری ہو رہے تھے۔ جیسے جیسے وہ حویلی کے اندر داخل ہو رہا تھا اس کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی جا رہی تھی۔ وہ ڈرائنگ روم میں پہنچا تو اچانک اس کے قدم رک گئے۔ اس کی نگاہیں سامنے موجود صوفوں پر جا ٹھہریں۔ اس کے چہرے پر ایک عجیب سی تکلیف ابھری تھی۔ اس نے پلکیں جھپکیں تو ماضی کے کئی مناظر اس کی آنکھوں کے آگے گھوم گئے۔ وہی کمرہ۔ وہی جگہ۔ وہی یادیں جنہیں وہ سات سال سے اپنے ذہن سے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مگر کچھ یادیں انسان کا پیچھا اتنی آسانی سے نہیں چھوڑتیں۔ اس کے کانوں میں سرد آواز گونجی۔ نہیں۔ یہ میرا بچہ نہیں ہے۔ میں نہیں مانتا کہ یہ میرا بچہ ہے۔ اس کے چہرے پر درد کی ایک گہری لکیر ابھری۔ اس نے بے اختیار آنکھیں بند کر لیں۔ دوسرے ہی لمحے ایک اور آواز بھی اسے آئی تھی۔ تمہارا ہی بچہ ہے۔ تم میرے قریب آئے تھے۔ تم کیسے مکر سکتے ہو۔ وہ چیختی ہوئی آواز اس کے کانوں میں کسی تیزاب کی طرح اتری تھی۔ اس کی آنکھوں میں بے پناہ تکلیف اتر آئی۔ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں سے سر پکڑ لیا۔ نہیں۔ بس کرو۔ وہ دھیمی آواز میں بڑبڑایا۔ اس کے آگے اس معصوم کا چہرہ روشن ہوا تھا۔ اس کی وہ آنکھیں جن میں کبھی اس کے لیے محبت ہوا کرتی تھی۔ آج انہی آنکھوں میں اس کے لیے نفرت تھی بے تحاشہ نفرت۔ سالار اپنا سر جھٹکتے تیزی سے سیڑھیوں کی طرف بڑھ گیا۔ وہ تقریباً بھاگتا ہوا اوپر جا رہا تھا۔ پیچھے کھڑے ملازمین حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ سالار نے اپنے کمرے میں پہنچتے دروازہ بند کر لیا۔ وہ بے حال سا ہوتا دروازے سے ٹیک لگائے گہری گہری سانس لینے لگا۔ وہ چند لمحے اسی طرح کھڑا رہا۔ اس کی سانسیں بے ترتیب تھیں اور پیشانی پر پسینے کے ننھے قطرے نمودار ہو چکے تھے۔ اس نے آنکھیں بند کر کے خود کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر اس کا ذہن بار بار اسی ماضی کی طرف جا رہا تھا جسے وہ یاد نہیں کرنا چاہتا تھا۔ وہ ماہی کی آواز سننا نہیں چاہتا تھا۔ اس کا روتا ہوا چہرہ نہیں۔"


"وہ ماہی کی آواز سننا نہیں چاہتا تھا۔ اس کا روتا ہوا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ مگر جتنا وہ ان یادوں سے بھاگتا تھا وہ اتنی ہی شدت سے اس کے سامنے آکھڑی ہوتی تھیں۔ اس نے بے چینی سے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا۔ دوسرے ہی لمحے وہ واش روم کی طرف بھاگا۔ اندر داخل ہوتے اس نے شاور کھول دیا۔ ٹھنڈے پانی کی تیز دھار اس کے سر سے پاؤں تک بہنے لگی۔ وہ کپڑوں سمیت شاور کے نیچے کھڑا ہو گیا تھا۔ اس کے قیمتی کپڑے بھیگ کر جسم سے چپک گئے تھے مگر اسے اس بات کی کوئی پروا نہیں تھی۔ اس نے دونوں ہاتھ دیوار پر رکھے اور سر جھکا لیا۔ ایک دم وہ چیخا۔ نہیں۔ نہیں۔ میں نہیں سننا چاہتا یہ سب۔ اس نے پوری قوت سے چیختے ہوئے اپنے ہاتھ دیوار پر مارے۔ اس کی آواز واش روم کی دیواروں سے ٹکرا کر واپس پلٹ رہی تھی۔ وہ مسلسل چیخ رہا تھا جیسے اپنے اندر موجود تکلیف کو ختم کر دینا چاہتا ہوں مگر ختم ہو نہ رہی ہو۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ وہ کتنی ہی دیر یوں ہی کھڑا روتا رہا۔ وہ دیوار سے لگتا زمین پر بیٹھتا چلا گیا۔ اب وہ شاور کے نیچے فرش پر بیٹھا تھا۔ ٹھنڈا پانی مسلسل اس کے اوپر گر رہا تھا۔ اس کا جسم اب ٹھنڈ سے کانپ رہا تھا۔ مگر وہ تھا کہ شاور نہیں بند کر رہا تھا۔ وہ اپنے گھٹنوں پر سر رکھے یہاں وہاں دیکھنے لگا۔ اس کی سانسیں اب بھی بے ترتیب تھیں۔ ذہن میں صرف ایک ہی نام گونج رہا تھا۔"

Hoor, a woman dressed in a black veil, nervously approached the hospital receptionist and asked whether Dr. Azlan Mirza worked there. When asked why she wanted to meet him, she quietly revealed that he was her son's father and that she desperately needed to see him. The receptionist was shocked and called another staff member, announcing that a woman was claiming to be Dr. Azlan's wife. Everyone began mocking her, reminding her that Dr. Azlan was the son-in-law of the city's wealthiest businessman. A nurse rudely grabbed Hoor's arm and tried to escort her outside, but Hoor held her baby even tighter and begged them not to throw her out, explaining that her child's life depended on meeting his father.

Meanwhile, after seven long years abroad, Salar finally returned to Pakistan, a country filled with painful memories he had desperately tried to forget. As he walked through the airport, he noticed a beautiful air hostess whose long hair reminded him of someone from his past. He dismissed the thought, but when she suddenly turned around, he froze in disbelief. It was Mahi, his wife, whom he had abandoned seven years ago. Overwhelmed by the unexpected reunion, Salar dropped his bag and approached her, placing his hand on hers. The moment Mahi recognized him, her expression turned cold. She slapped him hard and furiously accused him of being a heartless betrayer who had once denied both her and his own child. She demanded to know how he dared touch her after refusing to acknowledge their relationship and their baby. Her years of suppressed pain erupted as she pushed him away and told him that she would never forgive him. Security guards eventually separated them, while Salar silently walked away, completely shattered. Mahi collapsed into a nearby seat and burst into tears.

Later, Salar arrived at the White Mansion, where every corner reminded him of the painful past he had spent seven years escaping. As he entered the drawing room, memories of the day he had denied Mahi and their child came flooding back. He could almost hear her desperate cries insisting that the baby was his, while his own cruel words echoed in his mind: that he refused to accept the child as his own. Haunted by those memories and Mahi's tearful face, Salar rushed upstairs and locked himself inside his room. Unable to control his emotions, he ran into the bathroom, turned on the cold shower, and stood beneath it fully dressed. He screamed in agony, repeatedly striking the wall as tears streamed down his face. Eventually, his strength gave way, and he sank onto the bathroom floor, trembling beneath the freezing water. His mind was consumed by one name—Mahi.

Download Complete Novel By Clicking download Button Below


DOWNLOAD