Meri Masoom Mohabbat By FH Novels - Urdu Novelians

Urdu Novelians


Sneak Peak From The Novel


"وہ سامنے بلیک ٹی شرٹ اور براؤن پینٹ والے لڑکے کو جا کر کہو کہ میں تمہارے بچے کی ماں بننے والی ہوں"اپنے سینئر کی بات پر آیت کی جان نکلی تھی۔ وہ غریب گھر کی لڑکی اسکالرشپ پر اتنی بڑی یونیورسٹی میں آئی تھی اور پہلے ہی دن سینئرز کے ہتھے چڑھ گئی تھی وہ ڈرتے ڈرتے اس لڑکے کی جانب بڑھی تھی اس بات سے بے خبر کہ وہ انتہا کا غصیل، لڑکیوں سے نفرت کرنے والا اس یونی کے ٹرسٹی کا بیٹا ہمدان شاہ تھا۔۔۔"مم۔۔۔ میں آپ کے بچے کی ماں بننے والی ہوں"آیت نے نگاہیں جھکائے کہا تو وہ سرد نظروں سے سر تا پیر اسے دیکھنے لگا، سب منتظر تھے کہ وہ آیت کو تھپڑ مارے گا پر پتھر ہو گئے جب ہمدان نے ہاتھ میں پکڑی پانی کی بوتل اس کی جانب بڑھائی"گھبراؤ بیٹی ہوئی تو حیاء نام رکھیں گے اور بیٹا ہوا تو حیان"انتہائی سنجیدگی سے کہتے۔۔۔

" وہ سامنے بلیک ٹی شرٹ اور براؤن پینٹ والے لڑکے کو جا کر کہو کہ۔۔۔۔ " میں تمہارے بچے کی ماں بننے والی ہوں"

فواد نے اپنی غیبت ہنسی دباتے ہوئے ہی یہ حکم سنایا آیت کے تو پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی وہ بیچاری غریب گھر کی سیدھی سادی لڑکی بڑی مشکل سے اسکالرشپ پر اتنی بڑی یونیورسٹی میں آئی تھی اور پہلے ہی دن سینئرز کے ہتھے چڑھ گئی تھی اس کی آنکھوں میں فورا آنسو تیرنے لگے اور اس نے گھبرا کر اپنے دونوں ہاتھ جوڑ دیے

"پلیز آپ مجھ سے کوئی اور کام کروا لیں میں آپ سب کے لیے کینٹین سے چائے لے آتی ہوں یا کوئی نظم سنا دیتی ہوں مگر یہ بہت غیر اخلاقی حرکت ہے میں ایسی بات کسی انجان لڑکے کے منہ پر کیسے کہہ سکتی ہوں"

فواد کے برابر کھڑی اس کی دوست ردا نے ایک زوردار قہقہہ لگایا اور آگے بڑھ کر آیت کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بولی

"مس اسکالرشپ یہاں تمہاری مرضی نہیں بلکہ سینئرز کا قانون چلتا ہے اگر اس یونیورسٹی میں اگلے چار سال سکون سے گزارنے ہیں تو چپ چاپ جا کر یہ بول کر آؤ ورنہ ہم ابھی ایڈمن آفس میں شکایت کر دیں گے کہ نئی لڑکی نے سینئرز کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور تم تو جانتی ہی ہو کہ اسکالرشپ کینسل ہونے میں ایک منٹ بھی نہیں لگتا"

آیت کا دل خوف سے ڈوبنے لگا اسے فورا اپنے گھر کا ماحول اور اپنے ابو طارق صاحب کا سخت چہرہ یاد آگیا بڑی مشکل سے تو اس کی امی سلمی بیگم نے منتیں کر کے اور گھر کے حالات کا واسطہ دے کر اسے یونیورسٹی آنے کی اجازت دلوائی تھی ورنہ اس کی رضیہ چچی تو میٹرک کے بعد سے ہی اس کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں کہ اسے اپنے نگے اور ان پڑھ بیٹے جبران کے پلے باندھ دیں گھر میں دو چھوٹی بہنیں ہرا اور سارہ اور سب سے چھوٹا بھائی بلال بھی تو اسی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے کہ بڑی بہن پڑھ لکھ کر کچھ بن جائے گی تو گھر کے حالات سنور جائیں گے اگر پہلے ہی دن اس کی اسکالرشپ کینسل ہو گئی تو وہ گھر جا کر کیا منہ دکھائے گی فواد نے اپنی کلائی پر بندھی گھڑی کی طرف اشارہ کیا

"تمہارے پاس صرف دس سیکنڈ ہیں یا تو اس لڑکے کے پاس جاؤ یا پھر اپنا یہ ستا سائنگ اٹھاؤ اور ہمیشہ کے لیے گھر کی راہ لو"

آیت نے بے بسی سے ارد گرد دیکھا مگر وہاں موجود تمام لڑکے لڑکیاں اسے تماشائی بن کر دیکھ رہے تھے کوئی بھی اس کی مدد کے لیے آگے نہیں آرہا تھا اس نے اپنے آنسو پونچھے اور سامنے کی طرف قدم بڑھا دیے سامنے لان کے کنارے وہ لڑکا اپنے ایک دوست کے ساتھ کھڑا اپنی بوتل ہاتھ میں لیے کسی بات پر سنجیدگی سے سر ہلا رہا تھا آیت اس بات سے بالکل بے خبر تھی کہ وہ لڑکا کوئی عام طالب علم نہیں بلکہ انتہائی اغیل لڑکیوں کے سامنے سے بھی نفرت کرنے والا اس یونیورسٹی کے ٹرسٹی سکندر صاحب کا اکلوتا بیٹا ہمدان سکندر ہے جس کا نام سنتے ہی آدھی یونیورسٹی کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں فواد اور اس کے گروپ نے جان بوجھ کر آیت کو ہمدان کے آگے پھینکا تھا کہ ایک زبردست تماشہ لگ سکے اور وہ سب خوب لطف اٹھا سکیں آیت دل ہی دل میں اللہ سے معافی مانگتی اور اپنی قسمت کو کوستی ہوئی ڈرتے ڈرتے اس کے قریب پہنچی اس کے قدم من من بھر کے ہو رہے تھے اور دل اتنی زور سے دھڑک رہا تھا کہ اسے لگ رہا تھا شاید وہیں چکرا کر گر پڑے گی جب وہ بالکل اس کے سامنے جا کر رکی تو ہمدان کے دوست زین نے حیرت سے اسے سہمی ہوئی لڑکی کو دیکھا اور ہمدان کو کہنی ماری

"اوئے ہمدان لگتا ہے آج پھر کوئی نئی مخلوق تیری شان میں قصیدے پڑھنے آئی ہے"

ہمدان نے ناگوار ی سے ماتھے پر بل ڈالے اور سرد نظروں سے سر تا پیر آیت کو دیکھا آیت نے نگاہیں زمین میں گاڑ دیں اور کانپتی ہوئی آواز میں بمشکل بولی

"میں آپ کے بچے کی ماں بننے والی ہوں۔۔۔۔۔" وہ الفاظ ادا کرتے ہی آیت نے خوف سے آنکھیں میچ لیں دور کھڑے فواد اور باقی تمام سینئرز سانس روکے منتظر تھے کہ ابھی ہمدان کا ہاتھ اٹھے گا اور آیت کے گال پر ایک زوردار تھپڑ پڑے گا یا پھر وہ اتنی زور سے دھاڑے گا کہ پوری یونیورسٹی گونج اٹھے گی

زین کا تو منہ کھلا کا کھلا رہ گیا وہاں موجود ہر شخص اس وقت کا پتھر بن گیا جب ہمدان نے غصے کرنے کے بجائے اطمینان سے اپنے ہاتھ میں پکڑی پانی کی بوتل آیت کی جانب بڑھائی اور بے حد سنجیدگی سے بولا

"گھر اذیت بیٹی ہوئی تو حیا دینا نام رکھیں گے اور بیٹا ہوا تو حیان لو پہلے تھوڑا پانی پی لو اس حالت میں اتنا گھبرانا ٹھیک نہیں ہو"

تو ہمدان کے یوں کہنے پر پورے لان میں ایک دم سناٹا چھا گیا سب سکتے ہو گئے تھے اور فواد کے گروپ کے تو ہوش ہی اڑ گئے تھے آیت نے جھجک سے سر اٹھا کر ہمدان کو دیکھا وہ شرم کے مارے زمین میں گڑ گئی تھی اس کا چہرہ ٹماٹر کی طرح سرخ ہو چکا تھا اور آنکھوں سے آنسو ٹپکنے ہی والے تھے وہ گھبرا کر دو قدم پیچھے ہٹی اور جلدی سے بولی

"آئی ایم سوری آئی ایم سوری سوری مجھے انہوں نے کہا تھا مجھے تو آپ کا نام بھی نہیں پتا"

آیت نے دور کھڑے فواد اور اس کے گروپ کی طرف اشارہ کیا جواب ہمدان کے بدلتے تیور دیکھ کر وہاں سے کھسکنے کی تیاری کر رہے تھے ہمدان کے چہرے پر گہری مسکراہٹ ابھری وہ ایک لمحے میں اپنی جگہ سے بلا اور بغیر کسی جھجک کے سب کے سامنے آیت کی نازک کلائی اپنے مضبوط ہاتھ میں تھام لی اور اسے اپنے ساتھ کھینچتا ہوا سیدھا فواد کے گروپ کے سامنے جا کر رک گیا اس نے بلند اور جاندار آواز میں کہا

"سب کان کھول کر سن لو آج کے بعد اس لڑکی سے دور رہنا جس نے بھی اس کے ساتھ کوئی پنگا لینے یا اسے تنگ کرنے کی کوشش کی وہ سیدھا میرے دشمن ہو گا اور تم سب اچھی طرح جانتے ہو کہ میں اپنے دشمنوں کا کیا حشر کرتا ہوں"

فواد کی تو سٹی گم ہو گئی وہ فورا ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے لگا

"سوری ہمدان بھائی ہمیں پتا نہیں تھا کہ یہ آپ کی کوئی جاننے والی ہے ہم تو بس ایسے ہی مذاق کر رہے تھے"

ہمدان نے ایک ایسی نظر ان پر ڈالی کہ فواد اور اس کا پورا گروپ دم دبا کر وہاں سے بھاگ نکلا جبکہ دور کوریڈور کے پلر کے پاس کھڑی نینا جو یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی اس کا چہرہ غصے اور حسد سے کالا پڑ گیا ہمدان نے کسی لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور اس کے لیے پورے گروپ کو دھمکی دی یہ بات نینا کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھی ہمدان نے آیت کا ہاتھ ابھی تک نہیں چھوڑا تھا وہ اسے لیے کوریڈور کی طرف بڑھ گیا آیت ہانپتی ہوئی اس کے ساتھ گھسیٹتی جا رہی تھی اور بار بار التجا کر رہی تھی

"پلیز میرا ہاتھ چھوڑ دیں میں خود چلی جاؤں گی"

ہمدان ایک دم رکا اور مڑ کر اس کے بالکل قریب آ کر کھڑا ہو گیا آیت کی سانس سینے میں ہی اٹک گئی ہمدان نے اس کی جھکی ہوئی پلکوں کو غور سے دیکھا اور ہلکے سے شرارتی مگر عب دار لہجے میں بولا

"کون سا ڈیپارٹمنٹ ہے تمہارا"

آیت نے تھوک نگلتے ہوئے بمشکل کہا

"اس انگلش"

ہمدان نے سر ہلایا

"چلو میں خود تمہیں کلاس میں چھوڑ کر آتا ہوں ورنہ راستے میں پھر کسی کے بچے کی ماں بن جاؤ گی"

آیت کا چہرہ ایک بار پھر شرم سے لال بھبھوکا ہو گیا وہ روہانسی ہو کر بولی

"آپ میرا مذاق اڑا رہے ہیں میں نے کہا نا مجھے انہوں نے مجبور کیا تھا کہ میری اسکالرشپ کینسل کروا دیں گے"

ہمدان نے اس کا ہاتھ چھوڑا اور جیب میں ہاتھ ڈالتے ہوئے آگے چلنے کا اشارہ کیا

"مذاق نہیں اڑا رہا حقیقت بتا رہا ہوں ویسے نام کیا ہے تمہارا"

آیت نے دھیمی آواز میں کہا

"آیت طارق"

ہمدان زیر لب مسکرایا

"اتنی بڑی یونیورسٹی میں آئی ہو تو تھوڑی ہمت بھی ساتھ لے کر آنا چاہیے تھا خیر اب چلو۔۔۔" آیت نے چب چاپ اسکے پیچھے چلتے ہوئے ہوئے خود کو کوسا کہ آج پہلا ہی دن اتنا ہنگامہ خیز گزر رہا ہے کلاس کے دروازے پر پہنچ کر ہمدان رکا اور اندر جھانک کر سب کو ایک سرد نظر سے دیکھا پھر آیت سے بولا

"جاؤ اندر اور ہاں اگر دوبارہ کسی نے تنگ کیا تو سیدھا مجھے بتانا"

آیت نے جلدی سے سر ہلایا اور بغیر پیچھے مڑے کلاس کے اندر بھاگ گئی۔۔۔۔۔

“Go to that boy wearing a black T-shirt and brown pants and tell him, ‘I am going to be the mother of your child.’”

Fawad struggled to suppress his laughter as he gave Ayat the ridiculous task. Her heart nearly stopped. She was an innocent girl from a poor family who had secured admission to a prestigious university on a scholarship, and on her very first day, she had fallen into the clutches of her seniors. Tears immediately welled up in her eyes as she joined her hands pleadingly. “Please, make me do something else. I can bring tea for all of you from the cafeteria or even recite a poem, but this is so inappropriate! How can I say something like that to a complete stranger?” Rida, Fawad's friend, burst into laughter before placing a hand on Ayat's shoulder. “Listen, Miss Scholarship, things don't work according to your wishes here. Senior students make the rules. If you want to spend the next four years peacefully, go and say those words. Otherwise, we'll complain to the administration that you misbehaved with your seniors. You know how quickly your scholarship could be cancelled.” Ayat's heart sank with fear. She remembered her strict father, Tariq Sahib, and how her mother, Salma Begum, had struggled to convince him to let her attend university. Her aunt Razia had been pressuring the family to marry her off to her uneducated son, Jibran, ever since she completed matriculation. Ayat's two younger sisters, Hira and Sarah, and her little brother, Bilal, were all looking towards her with hopeful eyes. They believed that if their elder sister became successful through education, their family's circumstances would finally improve. Losing her scholarship on the very first day would destroy everything. Fawad pointed towards his watch and gave her just ten seconds to make a decision.

With tears in her eyes, Ayat looked around, but everyone was enjoying the spectacle instead of helping her. Finally, she wiped her tears and reluctantly walked towards the boy standing near the university lawn with a water bottle in his hand. She had absolutely no idea that he was Hamdan Sikandar, the only son of the university's trustee, Sikandar Sahib. Hamdan was infamous for his short temper and intense dislike of girls. Even the mention of his name was enough to make half the university nervous. Fawad and his friends had deliberately chosen him, hoping to witness an entertaining scene. As Ayat approached, Hamdan's friend Zain noticed her frightened expression and nudged him. “Hey, Hamdan! Looks like another girl has arrived to sing your praises.” Hamdan frowned and gave Ayat a cold look from head to toe. Keeping her eyes lowered, she gathered all her courage and whispered, “I... I am going to be the mother of your child.” She immediately squeezed her eyes shut, expecting him to slap her or explode with anger. But everyone stood frozen when Hamdan calmly extended the water bottle towards her and said with a perfectly serious expression, “Don't worry. If it's a girl, we'll name her Haya, and if it's a boy, we'll name him Hayan. Here, drink some water. You shouldn't get so nervous in your condition.” Zain was left speechless, while the entire lawn fell silent. Ayat's face turned bright red, and she could barely look at him. “I'm sorry! I'm really sorry! They forced me to say this. I don't even know your name!” she stammered, pointing towards Fawad and his group, who were already preparing to escape. A mischievous smile appeared on Hamdan's face. He immediately walked over, gently but firmly took Ayat's wrist, and led her straight towards the terrified seniors. In a powerful voice, he warned them, “Listen carefully! From today onwards, nobody is allowed to bother this girl. Anyone who tries to trouble her will become my enemy, and you all know very well what happens to my enemies.” Fawad immediately joined his hands and apologized, but one cold look from Hamdan was enough to send the entire group running. Meanwhile, Nina, who had witnessed everything from behind a corridor pillar, burned with jealousy. Hamdan had not only held another girl's hand but had also threatened an entire group for her.

Still holding Ayat's hand, Hamdan walked towards the corridor while she struggled to keep up with his long strides. “Please let go of my hand. I can walk by myself,” she pleaded repeatedly. He suddenly stopped and turned towards her, standing close enough to make her nervous all over again. Looking at her lowered eyelashes, he asked in a slightly teasing but authoritative voice, “Which department are you in?” Ayat swallowed nervously before answering, “English.” Hamdan nodded. “Come on, I'll drop you to your classroom myself. Otherwise, you might end up becoming the mother of someone else's child on the way!” Her cheeks turned red again. “You're making fun of me! I told you they forced me because they threatened to get my scholarship cancelled.” Hamdan finally released her wrist and motioned for her to walk ahead. “I'm not making fun of you. I'm simply stating a fact. By the way, what's your name?” she quietly replied, “Ayat Tariq.” A faint smile touched his lips. “If you've come to such a big university, you should have brought a little courage along with you. Anyway, let's go.” Ayat silently followed him, cursing her fate for making her first day so chaotic. When they reached her classroom, Hamdan stopped at the entrance and gave everyone inside a cold, intimidating glance. Turning towards her, he said, “Go inside. And if anyone bothers you again, come straight to me.” Ayat quickly nodded and rushed into the classroom without looking back, while Hamdan watched her disappear inside.



Download Complete Novel By Clicking download Button Below


DOWNLOAD





Tags