Sarkash E Mohabbat By FH Novels - Urdu Novelians

Urdu Novelians



Sneak Peak From The Novel


"سنو میں نے سنا ہے اسسٹنٹ کمشنر بہت رشوت خور ہے -- مجھے کتنی رشوت دینی چاہیے؟"اس نے اپنے برابر سیٹ پر بیٹھے موبائل چلاتے نوجوان سے پوچھا تو وہ سر تا پیر اس لڑکی کو دیکھنے لگا اس لڑکی کے ہاتھ میں بکس تھیں یعنی وہ اسٹوڈنٹ تھی "تم کتنے پیسے دے سکتی ہو"موبائل رکھتے ذیشان خاقانی نے دلچسپی سے پوچھا -- کیچول ڈریس میں موجود وہ اسسٹنٹ کمشنر ذیشان خاقانی ہی تھا"میرے پاس تو ابھی اٹھائیس سو روپے ہی ہیں -- بات بن جائے گی"اس نے اس قدر معصومیت سے پوچھا کہ ذیشان خاقانی کے لب بے ساختہ ہی مسکرائے تھے --"کام کیا کروانا ہے تمہیں اسسٹنٹ کمشنر سے؟"ذیشان کے سوال پر وہ اداسی سے چہرہ جھکا گئی --

"سرکاری دفتر والے میرے ابا کی پینشن کھا گئے"کہتے ان کی آنکھوں میں آنسو چمکنے لگے وہ بتا ہی رہی تھی جب ایک پولیس اہلکار نے آگے بڑھتے --

"سنو میں نے سنا ہے اسسٹنٹ کمشنر بہت رشوت خور ہے"

"مجھے کتنی رشوت دینی چاہیے"اس نے سرکاری دفتر کے باہر بچھی لکڑی کی پرانی بینچ پر اپنے برابر بیٹھے موبائل فون پر کسی سے گفتگو میں مگن نوجوان سے انتہائی رازدارانہ مگر پریشان کن انداز میں پوچھا اس کی آواز میں ایک عجیب سی معصومیت اور بے بسی تھی جو سیدھی دل پر جا کر لگتی تھی اس نوجوان نے کان سے فون ہٹایا کال کاٹی اور اپنے ہاتھ میں موجود قیمتی موبائل کو سائیڈ پر رکھتے ہوئے سر تا پیر اس لڑکی کو دیکھنے لگا وہ ایک انتہائی سادہ سے سوتی لباس میں ملبوس تھی جس کا رنگ کئی بار دھلنے سے قدرے پھیکا پڑ چکا تھا اس کے ہاتھ میں ایک بوسیدہ سی خاکی رنگ کی فائل تھی اور ساتھ ہی یونیورسٹی کی کچھ بھاری کتابیں جنہیں اس نے سینے سے لگا رکھا تھا جتنی وہ واضح طور پر ایک اسٹوڈنٹ لگ رہی تھی

"تم کتنے پیسے دے سکتی ہو"

ذیشان خاقانی نے چہرے پر انتہائی سنجیدگی طاری کرتے ہوئے مگر آنکھوں میں چھپی شدید دلچسپی کے ساتھ اس کی طرف ہلکا سا جھک کر پوچھا سفید شلوار قمیض میں ملبوس آستینیں کہنیوں تک موڑے وہ اسسٹنٹ کمشنر ذیشان خاقانی ہی تھا جو مسلسل مینیجر اور دفتر کے جس سے اتنا کر باہر کھلی ہوا میں کسی کا فون سننے آ بیٹھا تھا اس کی سفید چمکتی رنگت چہرے پر سبھی ہلکی تراشی ہوئی داڑھی اور مردانہ وجاہت کسی عام سے نوجوان سے بہت مختلف تھی لیکن وہ اس وقت اس بیچوں انداز میں بیٹھا تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ اس شہر کا سب سے بااختیار سرکاری افسر ہے

"میرے پاس تو ابھی کل ملا کر اٹھائیس سو روپے ہی ہیں کیا اتنے میں بات بن جائے گی"

اس نے اس قدر معصومیت اور سادگی سے اپنی کل کائنات کا ذکر کیا کہ ذیشان خاقانی اسے بس دیکھتا ہی رہ گیا

"اٹھائیس سو روپے"

ذیشان نے اپنی مسکراہٹ کو بمشکل دباتے ہوئے حیرت کا ڈرامہ کیا

"یہ تو بہت کم رقم ہے بی بی تمہیں کس نے کہہ دیا کہ کمشنر اتنے کم پیسوں میں مان جائے گا وہ تو بڑی مچھلی ہے لاکھوں میں کھیلتا ہو گا"

"میری ایک دوست نے مجھے بتایا تھا کہ آج کل کے اسسٹنٹ کمشنر بھی رشوت لے کر ہی کام کرتے ہیں پر میرے پاس تو اس سے زیادہ ایک روپیہ بھی نہیں ہے"

حورین کی آواز بھرا گئی اور اس کی بڑی بڑی شفاف آنکھوں میں پریشانی تیرنے لگی

"میں نے پچھلے دو مہینے سے اپنی ٹیوشن کی فیس بچا کر یہ پیسے جمع کیے ہیں میں غریب گھر کی لڑکی ہوں اگر وہ نہیں مانا تو میں کیا کروں گی میں اس کے پاؤں پڑ جاؤں گی رو لوں گی منتیں کر لوں گی لیکن مجھے یہ کام ہر حال میں کروانا ہے"

ذیشان کا دل اس کی اس کیفیت کو دیکھ کر پہلی بار کسی انجانے ان دیکھے احساس کے تحت زور سے دھڑکا تھا وہ اتنے سالوں سے اس کرسی پر تھا اس نے روزانہ سینکڑوں لوگوں کو روتے اور گڑگڑاتے دیکھا تھا لیکن اس لڑکی کی آنکھوں میں جو سچائی اور بے بسی تھی اس نے ذیشان خاقانی جیسے سخت گیر افسر کو بھی اندر تک ہلا دیا تھا

"کام کیا کروانا ہے تمہیں اسسٹنٹ کمشنر سے میرا مطلب ہے کہ ایسا کیا پھنس گیا ہے جو تم اس کی منتیں کرنے کو تیار ہو"

ذیشان کے لہجے میں اب وہ شرارت نہیں رہی تھی بلکہ ایک نرمی اور گہری سنجیدگی آ چکی تھی حورین نے اداسی سے اپنا چہرہ جھکا لیا اور خاکی فائل کو اپنی انگلیوں سے "مضبوطی سے جکڑ لیا یہ سرکاری دفتر والے ظالم لوگ میرے بہار ابا کی پینشن کھا گئے ہیں پچھلے چھ مہینے سے میرے ابا طارق صاحب چارپائی پر پڑے ہیں اور ہم روز ان دفتروں کے دھکے کھا رہے ہیں ہر روز کوئی نیا کاغذ ہمیں کل آنے کا کہہ کر ٹال دیتا ہے میری ماں سلمی بیگم کی دوائیاں ختم ہو چکی ہیں میری اپنی یونیورسٹی کی فیس رکی ہوئی ہے میں نے سنا تھا کہ نیا کمشنر آیا ہے"

“Listen, I’ve heard that the Assistant Commissioner is very corrupt. How much bribe should I offer him?”

Hoorain whispered to the young man sitting beside her on an old wooden bench outside the government office. He was busy talking on his phone when her innocent yet worried question caught his attention. Ending the call, he placed his expensive phone aside and looked at her from head to toe. She was dressed in a simple, faded cotton outfit, holding a worn-out file and several university books against her chest. She clearly looked like a student.

“How much money can you offer?” Zeeshan Khakwani asked, leaning slightly towards her with curiosity. Little did she know that the young man sitting beside her in a white shalwar kameez, with his sleeves rolled up, was none other than the Assistant Commissioner himself. He had stepped outside his office for some fresh air, and his handsome appearance gave no hint of the authority he held. “I only have twenty-eight hundred rupees. Will that be enough?” Hoorain asked innocently. Zeeshan struggled to suppress his smile. “That’s a very small amount. Who told you the Assistant Commissioner would agree to such a little bribe? He must be a big man who deals in millions!” Hoorain explained that her friend had told her government officers only got things done in exchange for bribes. She had saved the money from her tuition fees over the past two months and had nothing more to offer. With tears gathering in her eyes, she added that if necessary, she would fall at his feet, cry, and beg, but she had to get her work done.

“What exactly do you need the Assistant Commissioner for?” Zeeshan asked, his playful expression slowly turning into genuine concern. Hoorain lowered her head and tightened her grip on the old file. “The cruel people in the government office have swallowed my father's pension. My father, Tariq Sahib, has been bedridden for the past six months, and we have been running from one office to another ever since. Every day, they ask us for another document and tell us to come back tomorrow. My mother, Salma Begum, has run out of her medicines, and I haven't even been able to pay my university fees. I heard that a new Assistant Commissioner had recently been appointed, so I thought perhaps he would help us.” Her helplessness and sincerity touched Zeeshan in a way he had never expected. He had spent years witnessing people cry and plead before him, yet something about this girl's innocent desperation stirred an unfamiliar feeling in his heart. Just then, a police officer approached them.

 Download Complete Novel By Clicking download Button Below


DOWNLOAD

Tags