" بچاؤ کوئی ہے خدارا کوئی تو میری مدد کرے وہ مجھے مار دیں گے۔۔۔۔"ایمان کی پھٹی ہوئی آواز اندھیری گلیوں میں گونج رہی تھی جبکہ اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے غنڈوں کی گندی گالیاں اور قدموں کی دھمک اس کے دل کی دھڑکن کو مزید تیز کر رہی تھی
"میں کہہ رہا ہوں اسے زندہ پکڑنا ہے اگر یہ لڑکی بچ نکلی تو ہم میں سے کوئی زندہ نہیں بچے گا جلدی کرو وہ سامنے والی حویلی کی طرف گئی ہے"
ایک غنڈے کی کرخت آواز ابھری تو ایمان نے اپنی آخری ہمت جمع کی اور سامنے نظر آنے والی عالی شان حویلی کے کھلے دروازے سے اندر داخل ہو گئی یہ سوچے بغیر کہ یہ حویلی کس کی ہے اور یہاں کون رہتا ہے اسے بس اپنی جان بچانی تھی
حویلی کے اندر کا ماحول پرسکون تھا اور ملازمین اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے لیکن ایمان دیواروں کے سائے میں چھپتی چھپاتی سیدھی سیدھی اوپری منزل کی طرف بھاگی اور سامنے نظر آنے والے پہلے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر گھس گئی
کمرہ تاریک اور تعیش پر تھا لیکن ایمان کے پاس یہ سب دیکھنے کا وقت نہیں تھا اس نے جلدی سے کمرے میں موجود ایک بڑی سی دیوار گیر الماری کا دروازہ کھولا اور اس کے اندر گھس کر کپڑوں کے پیچھے چھپ گئی اور اپنے ہاتھوں سے اپنا منہ دبا لیا تاکہ اس کے رونے اور سانس لینے کی آواز باہر نہ جا سکے
اچانک کمرے کے ہاتھ دروازہ کھلا اور کوئی باہر آیا ایمان کی دھڑکن رکنے کے قریب تھی جب اس نے قدموں کی آواز کو الماری کی طرف بڑھتے ہوئے محسوس کیا
الماری کا دروازہ ایک جھٹکے سے کھلا اور سامنے کا منظر دیکھ کر ایمان کی سانسیں جیسے حلق میں ہی اٹک گئیں سامنے نہا کر ہاتھ روب پہنے اور تولیے سے اپنے گیلے بال خشک کرتا ہوا کوئی اور نہیں بلکہ سردار ہاشم خان کھڑا تھا وہی ہاشم خان جس کے نام سے پورا علاقہ کانپتا تھا اور اسے ایمان کے گھر والوں نے بچپن سے ہی اس کا سب سے بڑا جانی دشمن بنا کر پیش کیا تھا
ہاشم الماری میں اپنے کپڑے نکالنے کے لیے آگے بڑھا تھا لیکن سامنے کپڑوں کے بیچ میں چھپی ہوئی ایمان کو دیکھ کر وہ ایک پل کے لیے جیسے بت بن گیا اس کی سیاہ گہری آنکھوں میں حیرت کے سائے لہرانے جبکہ ایمان کے ذہن میں اپنے گھر والوں کی وہ ساری باتیں گونجنے لگیں کہ ہاشم خان ان کے خون کا پیاسا ہے وہ اسے زندہ نہیں چھوڑے گا
اس سے پہلے کہ ہاشم کچھ بولتا ایمان نے جلدی سے آگے بڑھ کر اپنے دونوں ہاتھ ہاشم کے منہ پر رکھ دیے اور سسکتے ہوئے بولی
"خدارا مجھے بچا لیں وہ مجھے مار دیں گے میں ہاتھ جوڑتی ہوں آپ کے آگے مجھے پناہ دے دیں وہ درندے میرے پیچھے ہیں"
ایمان کی آواز میں اتنا خوف اور لرزش تھی کہ ہاشم جو پہلے حیران تھا اب اس کی آنکھوں میں ایک دم جنون اور غصہ ابھرنے لگا اس کے نتھنے پھول گئے اور اس نے ایمان کے ہاتھوں کو اپنے منہ سے ہٹانے کے لیے اپنا بڑا اور مضبوط ہاتھ اس کے نازک ہاتھوں پر رکھا لیکن اسی لمحے کمرے کے باہر سے بھاری قدموں کی آوازیں اور شور ابھرا
"ہاشم دروازہ کھولو مجھے معلوم ہے وہ دشمنوں کی بیٹی اسی حویلی میں گھسی ہے اسے آج میں اپنے ہاتھوں سے جان سے ماروں گا اس نے ہمارے خاندان کی ناک کٹوائی ہے
یہ آواز کسی اور کی نہیں بلکہ ہاشم کے کزن شاہویز کی تھی جو غصے سے دروازہ پیٹ رہا تھا اس کے ساتھ ہی ہاشم کی ماں یعنی بڑی حویلی کی بیگم شہناز کی بھی کڑک دار آواز آئی
"شاہویز بیٹا تم دروازہ توڑ دو اگر ہاشم نے دروازہ نہ کھولا تو"
وہ لڑکی ہاشم کے کمرے میں ہے تو اسے گھسیٹ کر باہر نکالو آج میں اس دشمن کی بیٹی کا وہ حشر کروں گی کہ اس کا باپ اور بھائی ساری زندگی یاد رکھیں گے ان لوگوں نے ہم سے دشمنی مول لے کر اپنی موت کو دعوت دی ہے
باہر کا شور سن کر ایمان کی جان نکلنے لگی اور وہ بے ساختہ ہاشم کے سینے سے لگ کر رونے لگی
"مجھے بچا لیں میں آپ کی منت کرتی ہوں وہ شاہویز مجھے مار دے گا وہ غنڈے اسی کے پیچھے لگے تھے مجھے نہیں پتا کیوں لیکن وہ مجھے جان سے مارنا چاہتا ہے مجھے مت دیجیے گا ان کے حوالے میری جان بچا لیں"
ایمان کی سسکیاں اور اس کا ہاشم کے سینے سے لگ کر رونا ہاشم کے اندر ایک عجیب سی آگ لگا رہا تھا ہاشم کا ہاتھ روب میں ہونا اس کا بھیگا جسم اور ایمان کا اس کے اتنے قریب ہونا ہاشم کے ضبط کا کڑا امتحان لے رہا تھا ہاشم نے اپنا ایک ہاتھ ایمان کی پتلی کمر کے گرد رکھا اور اسے دیوار کے ساتھ لگا کر اپنے حصار میں لے لیا وہ خود بھی اس کے بے حد قریب کھڑا ہو گیا اتنا کہ اس کا پانی سے تپکتا ہوا سینا ایمان کی دھڑکنوں سے جڑ گیا تھا اور اس کے کان کے قریب جھک کر ایسی خمار آلود اور جنونی سرگوشی کی کہ ایمان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے
"تمہاری جان لینے کا حق صرف میرا ہے ایمان صرف اور صرف میرا اس دنیا کی کوئی طاقت تمہیں ہاتھ نہیں لگا سکتی جب تک سردار ہاشم خان زندہ ہے تم میری ہو اور میری ہی رہو گی"
ہاشم نے ایمان کو الماری کے اندر ہی رہنے کا اشارہ کیا اور خود الماری کا دروازہ ہلکا سا بند کر کے کمرے کا دروازہ کھولنے چلا گیا دروازہ کھلتے ہی شاہویز اور بڑی بیگم اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن ہاشم نے دروازے کا راستہ روک لیا اور انتہائی سرد اور غصیلے لہجے میں بولا
"کیا بدتمیزی ہے یہ شاہویز تم دیکھ نہیں رہے کہ میں ابھی نہا کر نکلا ہوں اور تم میری اجازت کے بغیر میرے کمرے میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہو تمہاری اتنی جرات کیسے ہوئی کہ تم سردار ہاشم خان کے دروازے پر اس طرح شور مچاؤ"
شاہویز تھوڑا سا پیچھے ہٹا اور صفائی دینے لگا
"ہاشم بھائی وہ ایمان حویلی میں گھس آئی ہے اور اس کے بھائی نے ہمارے بندوں پر حملہ کروایا تھا اور اب یہ لڑکی یہاں ہماری جاسوسی کرنے آئی ہے میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا آپ مجھے اندر دیکھنے دیں وہ ضرور یہیں کہیں چھپی ہوگی"
شہناز بیگم نے بھی شاہویز کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا
"ہاں ہاشم تم سائیڈ پر ہٹو یہ ہمارے خاندان کی عزت کا سوال ہے وہ کیسے اس حویلی میں قدم رکھ سکتی ہے"
ہاشم نے انتہائی رعونت اور غصے سے شاہویز کی آنکھوں میں دیکھا اور بولا
"شاہویز دروازہ بند کرو اور یہاں سے دفع ہو جاؤ میرے کمرے میں کوئی نہیں ہے اور اگر کوئی ہوتا بھی تو کیا تم سردار ہاشم خان کے کمرے کی تلاشی لو گے اپنی اوقات میں رہو اور یہاں سے جاؤ اور ہاں حویلی کے پہرے داروں سے کہو کہ وہ اپنا کام ٹھیک سے کریں ورنہ میں ان سب کی کھال ادھیڑ دوں گا"
شہناز بیگم جانتی تھیں کہ ہاشم غصے کا بہت تیز ہے اس لیے انہوں نے شاہویز کو وہاں سے چلنے کا اشارہ کیا اور بولیں
"ٹھیک ہے ہاشم ہم جا رہے ہیں لیکن اگر وہ لڑکی مجھے حویلی کے کسی بھی حصے میں مل گئی تو میں اس کی جان لے لوں گی"
یہ کہہ کر وہ دونوں وہاں سے چلے گئے اور ہاشم نے دروازہ زور سے بند کر کے اسے اندر سے لاک کر دیا ہاشم کے مڑتے ہی ایمان جو الماری سے باہر آ چکی تھی دروازے کی طرف بھاگنے لگی تاکہ وہ وہاں سے نکل سکے لیکن ہاشم نے ایک ہی جھٹکے میں اسے بازو سے پکڑا اور تختی سے کھینچ کر بیڈ پر گرا دیا ایمان خوف اور درد سے کراہ اٹھی اور بیڈ سے اٹھ کر پیچھے ہٹنے لگی جبکہ ہاشم انتہائی غصے سے اس کی طرف بڑھا
"مجھے جانے دیں میرے گھر والے پریشان ہو رہے ہوں گے میرے بابا میری راہ دیکھ رہے ہوں گے میرے بھائی کو پتہ چلا کہ میں آپ کے پاس ہوں تو وہ اس حویلی کو آگ لگا دے گا مجھے جانے دیں میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں"
ایمان روتے ہوئے بیڈ کے کونے سے لگ کر بولی تو ہاشم نے آگے بڑھ کر اس کے دونوں بازو سختی سے پکڑے اور اسے دیوار کے ساتھ لگا کر اس کی گردن کے قریب جھک گیا ہاشم کی گرم سانسیں ایمان کے چہرے پر پڑ رہی تھیں
"کس گھر جاؤ گی ایمان جو میرا خون پینا چاہتے ہیں جو میری جان کے دشمن ہیں تم میری منکوحہ ہو میری بیوی اور اب تم اس کمرے سے باہر نہیں جاؤ گی یہ تمہارا گھر ہے اور یہ تمہارا کمرہ ہے"
ہاشم کے الفاظ کسی بم کی طرح ایمان کے دماغ پر گرے اور وہ تڑپ کر بولی
"میں آپ کی بیوی نہیں ہوں ہم دونوں کا وہ نکاح بچپن کی ایک غلطی تھی جسے میرے گھر والے اب نہیں مانتے میں آپ جیسے ظالم اور جانی دشمن کے ساتھ ایک پل بھی نہیں رہ سکتی آپ لوگ میرے خاندان کے دشمن ہیں اور شاہویز نے آج مجھ پر غنڈے چھوڑے تھے تاکہ وہ مجھے مار سکے آپ سب ایک جیسے ہیں"
ہاشم کی گرفت ایمان کے بازوؤں پر اور بھی سخت ہو گئی اور وہ اپنے دانت پیستے ہوئے بولا
"بچپن کی غلطی نہیں بلکہ سردار ہاشم خان کی سب سے قیمتی ملکیت ہو تم اور میرے نکاح سے تمہیں نکالنے کی جرات تمہارے اس نام نہاد بھائی اور باپ میں نہیں ہے وہ دشمن ہوں گے تو میرے لیے ہوں گے لیکن تم تم میری بیوی ہو اور کوئی سردار ہاشم خان کی بیوی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا"
ایمان مسلسل رو رہی تھی اور ہاشم کے حصار سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن ہاشم کی گرفت فولادی تھی
"مجھے چھوڑ دیں آپ کو اللہ کا واسطہ ہے مجھے جانے دیں آپ کی ماں مجھے مار دے گی میں یہاں محفوظ نہیں ہوں مجھے میرے بابا کے پاس جانا ہے"
ہاشم نے ایمان کی ٹھوڑی کو اپنے سخت ہاتھوں میں جکڑا اور اس کا چہرہ اوپر اٹھا کر اس کی روتی ہوئی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا
"میں نے کہا نا کہ تم میری بیوی ہو اور جب تک میں زندہ ہوں موت "بھی تمہیں چھو کر نہیں گزر سکتی میری ماں ہو یا شاہویز کسی کی اتنی جرات نہیں کہ وہ میرے کمرے میں میری بیوی کو ہاتھ لگا سکے تم یہیں رہو گی اسی کمرے میں میری قید میں"
ہاشم بظاہر بہت سختی سے بات کر رہا تھا اور اس کی آواز میں سرداروں والا رعب اور غصہ تھا لیکن اس کی نظریں بار بار ایمان کے نازک پیروں پر جا رہی تھیں جو ننگے پاؤں پتھروں اور کانٹوں پر بھاگنے کی وجہ سے بری طرح زخمی ہو چکے تھے اور ان سے مسلسل خون بہہ کر کمرے کے قیمتی قالین کو سرخ کر رہا تھا ایمان کی سسکیاں کمرے میں گونج رہی تھیں اور ہاشم اسے اس طرح روتا دیکھ کر اندر سے بے چین ہو رہا تھا لیکن وہ جانتا تھا کہ اگر اس نے ایمان کو اس وقت یہاں سے جانے دیا تو شاہویز کے غنڈے اسے باہر نکلتے ہی مار دیں گے اور وہ اپنی جان سے پیاری منکوحہ کو مرنے نہیں دے سکتا تھا چاہے اس کے لیے اسے اپنی پوری فیملی اور ایمان کے خاندان سے ہی کیوں نہ لڑنا پڑے۔۔۔۔