Jaan E Jahan By Huma Qureshi - Urdu Novelians

Urdu Novelians



Sneak Peak From The Novel

"یہ پریزنٹیشن ریڈی کی ہے آپ نے؟ اس طرح کی پریزنٹیشن تو کوئی بچہ بھی نہ بنائے۔۔" میٹنگ روم میں موجود جہان نے اسے پورے آفس کے سامنے جھڑک دیا تھا۔ کیونکہ اس لڑکی کی بس اتنی سی خطا تھی کہ وہ ہر وقت حجاب میں رہنا پسند کرتی تھی۔ جبکہ میٹنگ روم میں موجود سب لوگ دبی دبی ہنسی ہنس رہے تھے۔

حسنیٰ نے بہت مشکل سے خود پر ضبط کیا تھا، سامنے کھڑا اس کا شوہر اگر یہ جان جاتا کہ سامنے عبایا میں کھڑی لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ اس کی محبت اس کی بیوی ہے۔ جو نکاح کے بعد سے گھریلو سازشوں سے بچنے کے لئے رخصتی سے پہلے غائب ہو گئی تھی۔

"سر آپ مجھے دیں میں دوبارہ بنا دوں گی۔۔"

یہ آواز۔۔ یہ آواز اسے ہمیشہ اس بے وفا لڑکی کی یاد دلاتی تھی مگر وہ چاہ کر بھی اس لڑکی سے سوال نہیں کر سکتا تھا۔ وہ ایک بار اس کا چہرہ دیکھنا چاہتا تھا اگر یہ وہی تھی تو اس سے اپنے کیے کی معافی مانگنا چاہتا تھا۔۔

"مسز جہان آپ یہاں۔ واٹ آئی مینز ناٹ سرپرائز۔۔" وہ آفس میں تھی کہ جبھی سامنے سے آتی لڑکی ایک لمحے میں اسے پہچانتی گلے سے لگی تھی جبکہ عقب میں کھڑا جہان سکتے میں رہ گیا تھا۔۔۔

*--- فلیش بیک ---*

"جہان ابھی ہماری رخصتی نہیں ہوئی۔ میں کیسے آپ کے کمرے میں رات گزار سکتی ہوں؟" وہ دونوں رات کے وقت ایک شادی سے واپسی میں لیٹ ہو گئے تھے، اور شدید بارش کی وجہ سے انہیں ایک ہوٹل میں اسٹے کرنا پڑا تھا۔ اور یہاں انہوں نے ایز اے فیملی ایک ہی روم لیا تھا۔

"اوہ کم آن۔ تم تو ایسے ری ایکٹ کر رہی ہو جیسے میں کوئی نامحرم ہوں۔ یار بس رات گزارنی ہے۔ اور ڈونٹ وری مجھے اپنی حدود کا معلوم ہے۔ اور ویسے بھی تم میری شرعی بیوی ہو، میرے نکاح میں ہو۔" اس بار وہ ذرا ناگواری سے بولا تھا تو اس نے ذرا شرمندگی سے لب چبائے تھے۔ حسنیٰ ایک اچھی خاصی ماڈرن لڑکی تھی۔ مگر شرعی معاملات میں وہ کافی سخت تھی۔

"تائی امی کی نیچر سے تو اچھے سے واقف ہیں نا آپ؟ وہ پہلے ہی ماما کی وجہ سے مجھے ٹانٹ کرتی رہتی ہیں۔ آپ کو تو کچھ نہیں کہیں گی البتہ وہ میرا جینا حرام کر دیں گی۔" وہ پریشانی سے بڑبڑاتی صوفے پر بیٹھ گئی تھی۔

"یار تم بیٹھ کر سب گھر والوں کے بارے میں سوچتی رہو، میں سو رہا ہوں کیونکہ مجھے صبح اٹھ کر بہت لمبی ڈرائیونگ کرنی ہے اوکے۔۔" وہ اس بار شدید جھنجھلاہٹ کا شکار غصے سے بولتا واشروم میں جا کر بند ہو گیا تھا۔

وہ لب چباتی صوفے کا سائز دیکھ کر بیڈ پر ایک کنارے پر لیٹ گئی تھی، مگر درمیان میں کشنز رکھنا ہرگز نہیں بھولی تھی۔۔۔۔

"اوہ تو فائنلی آپ آہی گئیں میرے پاس۔" وہ ابھی نیم غنودگی میں جا ہی رہی تھی کہ جہان بیڈ پر پاس لیٹا شرارت سے بولا تھا۔

"جہان میں بہت ٹرسٹ سیٹ کر کے یہاں لیٹی ہوں۔"

"تم تو مجھ پر ایسے شک کرتی ہو۔ جیسے میں پتہ نہیں کون وحشی درندہ ہوں۔۔" وہ اس بار خفا لہجے میں بولتا ایک جھٹکے سے اٹھتا صوفے پر جا کر نیم دراز ہو گیا تھا۔ جبکہ وہ ارے ارے ہی کرتی رہ گئی تھی۔۔

*--- حال ---*

"گڈ مارننگ، سر!" اچانک ہال میں کئی آوازیں ایک ساتھ گونجیں تو حسنیٰ کے ہاتھ کی انگلیاں کی بورڈ پر ہی رک گئیں۔ وہ معمول کے مطابق اپنی اسکرین پر نظریں جمائے بیٹھی رہی، مگر اگلے ہی لمحے اپنے آس پاس موجود ملازمین کو کھڑے ہوتے دیکھ کر اس نے بھی سر اٹھایا۔ اور پھر۔۔۔ اس کی سانس جیسے سینے میں ہی کہیں رک گئی۔

سامنے سیاہ سوٹ میں ملبوس، چہرے پر سختی سجائے، اپنے مخصوص رعب دار انداز میں چلتا ہوا شخص کوئی اور نہیں بلکہ جہان تھا۔ اس کا جہان!

اپنی زندگی سے نکالنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ حسنیٰ نے بے اختیار اپنے ہاتھ میز کے نیچے چھپا لیے۔

اسے پہچان گیا؟ کیا اسے معلوم ہو گیا تھا کہ وہ اس کے سامنے موجود ہے؟ مگر اگلے ہی لمحے اس کے ذہن میں وہ تلخ حقیقت تازہ ہو گئی جس نے اسے دو ماہ پہلے اس کے اپنے گھر سے بے دخل کر دیا تھا۔

اس نے فوراً نظریں جھکا لیں اور نقاب کے پیچھے اپنا چہرہ مزید چھپا لیا۔ وہ ہمیشہ نقاب میں ہی دفتر آتی تھی۔

جہان کی نظر جب اس نقاب پوش لڑکی پر پڑی تو نہ جانے کیوں اس کے قدم ایک لمحے کے لیے رک گئے۔ وہ اپنے کیبن میں بیٹھی تھی، نظریں جھکائے، ہاتھوں کو غیر ضروری طور پر مصروف رکھے ہوئے۔

"مسٹر کامران!" اس نے اپنے ساتھ چلتے مینیجر کو آواز دی۔ "یس سر؟" "یہ نقاب والی نئی ایمپلائی کون ہے؟"

"سر، یہ دو دن پہلے جوائن کرنے والی نئی ایمپلائی ہیں۔ کافی اچھی اکیڈمک بیک گراؤنڈ ہے ان کا۔"

"نام کیا ہے؟"

"سر، حسنیٰ۔۔ حسنیٰ احمد۔" جہان کے قدم جیسے زمین میں گڑ گئے۔ حسنیٰ!

یہ نام سنتے ہی اس کے دل میں ایک پرانی یاد نے سر اٹھایا تھا، مگر اگلے ہی لمحے اس نے خود کو سنبھال لیا۔ دنیا میں حسنیٰ نام کی ایک ہی لڑکی تو نہیں تھی۔

اسی دوران حسنیٰ نے اپنی جگہ سے ہلکی سی جنبش کی اور دھیمی آواز میں کہا، ”السلام علیکم، سر۔“

وہ آنکھیں! جہان کا دل ایک دم زور سے دھڑکا۔ اسے یوں لگا جیسے اس نے یہ آنکھیں کہیں بہت قریب سے دیکھی ہوں۔

"اگر یہ وہ نہیں ہے تو مجھے اس کی آنکھوں میں حسنیٰ کیوں دکھائی دیتی ہے؟ اور اگر یہ وہی ہے تو مجھ سے چھپ کیوں رہی ہے؟"

”ٹھیک ہے، آپ اپنا کام جاری رکھیں۔“ وہ سرد لہجے میں کہتا ہوا پلٹ گیا۔ اس کے قدم تیز تھے، چہرہ غصے سے سرخ ہو رہا تھا۔ وہ کسی سے بات کیے بغیر اپنے آفس میں داخل ہوا اور دروازہ زور سے بند کر دیا۔

حسنیٰ نے مشکل سے اپنی سانس بحال کی۔

”حسنیٰ؟“ ساتھ بیٹھی سینئر نے آہستہ سے پکارا تو وہ چونک گئی۔ "جی، میم؟" "تم ٹھیک ہو؟"

"جی، میں ٹھیک ہوں۔ بس تھوڑی طبیعت خراب ہے۔"

سینئر نے ایک گہری سانس لی۔ "تمہیں پتا ہے، پچھلے دو ماہ سے سر کا موڈ بہت خراب رہتا ہے۔ پہلے تو وہ اتنے سخت مزاج نہیں تھے۔ ہر چھوٹی سی غلطی پر غصہ ہو جاتے ہیں، اور کسی کو بھی نہیں بخشتے۔"

حسنیٰ کے دل میں ایک درد سا اٹھا۔ وہ جانتی تھی کہ جہان کے غصے کے پیچھے کوئی اور وجہ نہیں بلکہ وہ خود ہے۔

وہ روز اس کے سامنے سے گزرنا پڑے، وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرے گی۔ آخر جہان نے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔۔ کیا وہ سب تائی اماں کی من گھڑت کہانیوں پر یقین کر چکے تھے۔۔

مگر دوسری طرف اپنے آفس میں بیٹھا جہان بار بار اسی نقاب پوش لڑکی کی آنکھوں کو یاد کر رہا تھا۔ اس نے لیپ ٹاپ کھولا، پھر بند کر دیا، فائل اٹھائی، پھر میز پر رکھ دی۔ کام میں اس کا دل بالکل نہیں لگ رہا تھا۔

آخر کار اس نے انٹر کام اٹھایا۔ "کامران، اس نئی ایمپلائی کی مکمل فائل میرے آفس میں بھجوائیں۔"

اور باہر اپنے کیبن میں بیٹھی حسنیٰ کو ابھی خبر نہیں تھی کہ اس کے شوہر کا اگلا قدم اس کے لیے کتنی بڑی آزمائش بننے والا تھا۔



Husna was publicly humiliated by Jahan in front of the entire office when he criticized her presentation, claiming that even a child could have done a better job. Everyone in the meeting room laughed quietly, unaware that the girl standing before him in an abaya was none other than his own wife. After their Nikah, Husna had disappeared before the Rukhsati to escape the family conspiracies surrounding her. Jahan had no idea that the woman he was scolding was the same person he once loved. Her voice reminded him of the girl he believed had betrayed him, and deep inside, he desperately wanted to see her face and apologize if his suspicions were true. The situation became even more shocking when a woman at the office suddenly recognized Husna and greeted her as Mrs. Jahan, leaving Jahan completely stunned.

In a flashback, Husna and Jahan had once been forced to spend a night in a hotel after returning late from a wedding during heavy rain. Although they had booked a room as a family, Husna was uncomfortable sharing a bedroom with Jahan before their Rukhsati. She reminded him that his aunt was already unhappy with her and might create problems for her if she found out. Jahan, irritated by her concerns, went to sleep, while Husna cautiously settled on one side of the bed, placing cushions between them to maintain boundaries. When Jahan playfully approached her, she reminded him that she had trusted him enough to sleep there. Offended by her lack of trust, he moved to the sofa, leaving her calling after him.

Two months later, Jahan unexpectedly arrived at the office, where Husna was working under her real name but always kept her face covered with a niqab. The moment she heard everyone greeting the boss, she looked up and froze upon seeing her husband. Jahan, too, felt strangely drawn to the mysterious new employee and asked his manager about her identity. When he heard the name Husna Ahmed, his heart skipped a beat. Her eyes seemed painfully familiar, making him wonder whether she was the same woman who had disappeared from his life. Meanwhile, Husna was terrified that he might recognize her. Her senior colleague revealed that Jahan's mood had been terrible for the past two months, and Husna knew she was the reason behind his anger. Unable to concentrate, Jahan finally called his manager and ordered him to bring the new employee's complete file to his office. Husna had no idea that her husband's next move was about to put her in an even more difficult situation.



 Download Complete Novel By Clicking download Button Below