Ik Dushman Jaan Se Pyara By Bilqees Bano - Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameIk Dushman Jaan Se Pyara
WriterBilqees Bano
CategoryForced Marriage

Most Attractive Sneak Peak Of Ik Dushman Jaan Se Pyara By Bilqees Bano

She reached the territory of Sardar Balaj Khan, who was her family enemy. I have to take my prey with me. She said stubbornly. And then one day she reached his mansion to get land from him.
"Hania!!! What do you think, he gave her prey that day. Will he give you land today too?..." She was asking the price of his land with full confidence. "The price of land is marriage. Which you cannot pay." And Hania got angry at this Sardar's words that he was right on her neck...???
He was the Sardar of her area. Sardar Balaj Khan. And at that time, he had come to hunt in a dense forest a few kilometers away from his village. Which came only in his area. His anger and terror were so great that he could not even raise his head and speak in front of him. He was fond of hunting. Rather, it was madness.
Even at that time, there was a deer on the target of his gun. Deer were very rare in this forest. But if he ever saw one, he could not escape from the hands of Sardar Balaj. He aimed at the deer. And started to say Fateha, but before that someone aimed at him and shot him down. Sardar Balaj looked there in shock. He was sure that the man standing next to him had shot the deer. He was wondering if the deer had really been shot. Or had he been deceived. But it had been shot. And there he saw a girl standing.
He also had a gun in his hand. And as she approached the deer, she was proudly saying something to the man standing next to her. Only one side of her face was visible to Balaj. On which the dimple on her cheek was clear. "Sardar. This is Miral Shah, the granddaughter of the enemy tribe's Sardar Hashmat Ali Shah. She has just come from the city to study medicine a few days ago." Before Balaj Khan could ask Amjad, who was standing next to him, he had already given him all the details. And instead of answering him, he sat on his horse and reached the side where the girl was standing.
"Miral, let's get out of here. If the chief of this area comes, we'll have to give him something." Sayan told Miral to leave. "How can you leave like this??? Pick up this deer and put it in the car... After all... everyone will know that Miral Shah has hunted." He said proudly, holding the gun on his shoulder.
"Ugh... Maybe someone mistakenly made Miral Shah a doctor. When he should have been made a robber by giving him a gun." That's what Sayan Shah thought. "One minute..." Sayan, who was about to pick up the deer, suddenly heard a heavy male voice behind him and was startled with a bad heart.
Miral Shah also straightened his cape and turned around to see the person coming. In the scorching sun, in a shalwar kameez, he got off his horse with his handsome personality and came to her. Taking off his sunglasses, he came closer to her and fixed his deep black eyes on the blue glassy eyes of this murderous beauty. Sayan Shah got up from his place. "With whose permission did you two come here to hunt?" His question was as terrifying as his.
The girl standing in front was wearing a blue-colored sample shirt and trousers, while her dupatta was tied around her neck and a hat was on her head. Seeing her appearance, Balaj Khan became even more angry. The fitting of the shirt was also such that her delicate figure was being highlighted. Which was the center of everyone's eyes except him... "Sardar Hashmat Ali Shah's granddaughter doesn't need anyone's permission. Mr....?" She was talking to him while tilting her head to one side...
"Miral.. Let's go from here.. Excuse me, Sardar.. We came here by mistake..." Sayan Shah held Miral's hand. Which stung Sardar Balaj badly in the eyes... "Let go of your hand.. Oh my... Who else are you afraid of?" "This forest falls in the territory of Sardar Balaj Khan. Shah Bibi. And you have dared to hunt here." Amjad said politely. "Oh hello. I have not stolen anything. I have hunted. And anyway, this deer came into my sight from a distance. Then we were standing in our territory. Now, seeing the deer, Miral should not hunt it. This is impossible." She took two steps forward and spoke, bringing Balaj Khan's blood to the boiling point.
"Control yourself, girl. And get out of here before a minute..." Balaj Khan was getting very angry with her constant standing there and teasing him. "Come on, Miral." Sayan also gritted her teeth, annoyed by his argumentative habit. "I will take my prey with me." She looked Balaj Khan in the eyes and said. "No one can take even a leaf from my territory without my permission, so this hunt is a matter of great distance." He also controlled his anger and got close to her and started memorizing the features of her face. Which were very beautiful...
"Don't make me angry, Mr. Khan. Otherwise, I can hunt you with this gun too." The gun taunted him, angering Balaj Khan's men. They all immediately pointed their guns at Miral Shah. The situation had changed in an instant. Nothing seemed right to Sayan Shah. "You come with me, Miral, right now." He said again, holding her wrist. Miral jerked his wrist away from her. While Balaj had signaled his men to lower the gun...
"Beware, you tried to touch my wrist one more time. I will shoot these bullets in your chest before this Sardar." Seeing the domineering style of this girl, Balaj immediately praised her in his heart. She was a beautiful mare. It suited this girl. "And Mr. Sardar Khan. I want my prey with me." This time she placed the barrel of the gun on Balaj's heart. "Take it..." Without thinking, Balaj gave her permission...
Amjad said in surprise.

Urdu Sneak Peek

وہ شکار کرتی سردار بالاج خان کے علاقے میں پہنچ گئی۔ جو ان کا خاندانی دشمن تھا۔ مجھے اپنا شکار ساتھ لے کے جانا ہے۔ وہ ضدی انداز میں بولی۔ اور پھر ایک دن وہ اس سے زمین حاصل کرنے کے لیے اس کی حویلی پہنچ گئی۔
" ہانیہ!!! تمہیں کیا لگتا ہے اس دن اس نے شکار دے دیا۔ آج زمین بھی دے دے گا تمہیں؟۔۔۔ " وہ پورے یقین سے اس کی زمین کی قیمت پوچھ رہی تھی۔ " زمین کی قیمت نکاح ہے۔ جو تم ادا نہیں کر سکتی۔۔" اور ہانیہ کو اس سردار کی بات پر غصہ آگیا کہ سیدھا اس کا گریبان۔۔۔؟؟؟
وہ اپنے علاقے کا سردار تھا۔ سردار بالاج خان۔۔ اور اس وقت اپنے گائوں سے کچھ کلو میٹر دور ایک گھنے جنگل میں شکار کرنے آیا تھا۔ جو ان کے ایریے میں ہی آتا تھا۔ اس کا غصہ اور دہشت اتنی تھی۔ کہ اس کے آگے کو بھی سر اٹھا کے بات نہیں کر سکتا تھا۔ اسے شکار کا شوق تھا۔ بلکہ جنون تھا۔
اس وقت بھی اس کی گن کے نشانے پے ایک ہرن تھا۔ اس جنگل میں ہرن بہت ہی نایاب تھے۔ پر کبھی نظر آجائے تو سردار بالاج کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا تھا۔ اس نے ہرن کا نشانہ لیا۔ اور فاتحہ کرنے لگا کہ اس سے پہلے ہی کسی نے اس پے نشانہ باندھے اسے گرا دیا۔ سردار بالاج نے ایک دم چونک کے وہاں دیکھا۔ اپنے پاس کھڑے آدمی سے دور بین لیتے وہ یہ یقین کر رہا تھا۔ کہ آیا واقعی وہ ہرن گرا تھا۔۔ یا اسے دھو کہ ہوا تھا۔ پر وہ گرا تھا۔ اور وہیں اسے ایک لڑکی کھڑی دکھائی دی۔
اس کے ہاتھ میں بھی گن تھی۔ اور وہ اس ہرن کے پاس پہنچتے فخر سے ساتھ کھڑے شخص کو کچھ کہہ رہی تھی۔ اس کے چہرے کی ایک سائیڈ ہی بالاج کو دیکھائی دے رہی تھی۔ جس پے اس کے گال کا ڈمپل واضح ہوا تھا۔ " سردار۔۔ یہ دشمن قبیلے کے سردار حشمت علی شاہ کی پوتی میرال شاہ ہے۔ کچھ دن پہلے ہی شہر سے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر کے آئی ہے۔" اس سے پہلے کہ بالاج خان اپنے پاس کھڑے امجد سے پوچھتا وہ اس سے پہلے ہی ساری ڈیٹیلز دے چکا تھا۔اور اس کو جواب دینے کی بجائے وہ گھوڑے پے بیٹھتا اس طرف پہنچا جہاں وہ لڑکی کھڑی تھی۔
"میرال اب چلو یہاں سے۔۔ اگر اس علاقے کا سردار آگیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔" صیان نے میرال کو وہاں سے چلنے کا کہا۔ " ایسے کیسے چلے جائیں؟؟؟ اس ہرن کو اٹھا کے گاڑی میں ڈالو۔۔۔ آخر ۔۔ سب کو پتہ چلے میرال شاہ نے شکار کیا ہے۔" وہ بندوق کندھے پے رکھے فخر سے بولی۔
" اففف۔۔ شاید غلطی سے کسی نے میرال شاہ کو ڈاکٹر بنا دیا تھا۔ جب کہ اس کے ہاتھ میں گن دے کے اسے ڈاکو بنانا چاہیے تھا۔" ایسا صیان شاہ کو لگتا تھا۔ " ایک منٹ۔۔۔" صیان جو ہرن کو اٹھانے والا تھا۔ اچانک اپنے پیچھے بھاری مردانہ آواز سنتا برے دل کے ساتھ چونکا۔
میرال شاہ نے بھی کیپ کو آگے سے سیدھا کرتے پلٹ کے آنے والے کو دیکھا۔ کڑکتی دھوپ میں شلوار قمیض میں وہ اپنی خوبرو پرسنلٹی کے ساتھ گھوڑے سے اترتا اس کے پاس آیا۔ سن گلاسز اتارتا وہ اس کے قریب آیا اپنی گہری کالی آنکھیں اس قاتل حسینہ کی نیلی کانچ سی آنکھوں میں گاڑھیں۔ صیان شاہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔ "کس کی اجازت سے تم دونوں یہاں شکار کرنے آئے ہو۔۔؟ " اس کا سوال بی اس کی طرح دہشت لیے ہوئے تھے۔
سامنے کھڑی لڑکی بلیو کلر کے سیمپل سے شرٹ اور ٹرائوزر میں تھی جب کہ دوپٹہ کو گول مول کر کے گلے میں لٹکایا ہوا تھا اور سر پے ہیٹ تھی۔ اس کا یہ حلیہ دیکھ بالاج خان کو کچھ زیادہ ہی غصہ آیا تھا۔ شرٹ کی فٹنگ بھی اتنی تھی کہ اس کا نازک سا فگر نمایاں ہو رہا تھا۔ جو اس کے علاوہ سبھی کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی تھی۔۔۔ " سردار حشمت علی شاہ کی پوتی کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔۔ مسٹر۔۔۔؟" وہ ایک طرف گردن گرا کے بولتی اسے تپا رہی تھی۔۔۔
" میرال۔۔ چلو یہاں سے۔۔ معاف کیجیے گا سردار۔۔ ہم یہاں غلطی سے آگئے۔۔۔" صیان شاہ نے میرال کا ہاتھ تھاما۔ جو سردار بالاج کی آنکھوں میں بری طرح چبھا۔۔۔" ہاتھ چھوڑو۔۔ ا میرا۔۔۔ کس سے اور کیوں ڈر رہے ہو؟" " یہ جنگل سردار بالاج خان کے علاقے میں آتا ہے۔۔ شاہ بی بی۔۔ اور آپ نے یہاں شکار کرنے کی گستاخی کی ہے۔ " امجد نے مودبانہ انداز میں کہا۔ " اہ ہیلو۔ میں نے کوئی چوری نہیں کی۔ شکار کیا ہے۔ اور ویسے بھی یہ ہرن دور سے میری نظر میں آگیا۔ تب ہم اپنے علاقے میں کھڑے تھے اب ہرن دیکھ کے میرال شکار نہ کرے اس کا۔۔ یہ تو ناممکن سی بات ہے۔۔" وہ دو قدم آگے بڑھ کے بولتی بالاج خان کا خون بوائلنگ پوائنٹ پے لے آئی تھی۔
" اپنے آپ کو کنٹرول کرو لڑکی۔ اور ایک منٹ سے پہلے یہاں دفع ہو جائو۔۔۔" بالاج خان کو اس کا وہاں مسلسل کھڑے ہو کے جراح کرنا سخت غصہ دلا رہا تھا۔ " چلو میرال ۔۔" صیان نے بھی اس کی بحث والی عادت سے زچ آتے دانت پیستے کہا۔ " میں اپنا شکار ساتھ لے کے جائوں گی۔" وہ بالاج خان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بولی۔ "میرے علاقے سے کوئی میری اجازت کے بنا ایک پتہ بھی نہیں لے کے جا سکتا تو یہ شکار تو بہت دور کی بات ہے۔" وہ بھی غصہ ضبط کرتے اس کے قریب ہوتا اس کے چہرے کے نین نقش کو حفظ کرنے لگا۔ جو بہت ہی خوبصورت تھے۔۔۔۔
" مجھے غصہ مت دلائو مسٹر خان۔۔ ورنہ اس گن سے آپ کا بھی شکار کر سکتی ہوں۔" وہ گن اس کی جانب تانے بولتی بالاج خان کی آدمیوں کو غصہ دلا گئی۔ ان سب نے بھی فوراً میرال شاہ پے بندوقیں تانیں۔ حالات ایک دم بدلے تھے۔ صیان شاہ کو کچھ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔ " تم چلو میرے ساتھ میرال ابھی اسی وقت۔۔" وہ پھر سے اسکی کلائی تھامے بولا۔ تو میرال نے جھٹکے سے اس سے کلائیی چھڑائی۔ جب کہ بالاج نے اپنے آدمیوں کو گن نیچے کرنے کا اشارہ کیا تھا۔۔۔۔
" خبر دار جو تم نے ایک اور بار بھی میری کلائی کو چھونے کی کوشش کی۔ اس سردار سے پہلے تمہارے سینے میں یہ گولیاں اتار دوں گی۔" اس لڑکی کا دبنگ انداز دیکھتا بالاج ایک پل کو اسے دل ہی دل میں داد دے گیا۔ وہ ایک اتھری گھوڑی تھی۔ یہ اس لڑکی پے فٹ آتا
تھا۔ " اور مسٹر سردار خان۔۔ مجھے میرا شکار ساتھ چاہیے۔۔" وہ اب کی بار بالاج کے دل کے مقام پے بندوق کی نال رکھ گئی۔ "لے جائو۔۔۔" نجانے کیا سوچ کے بالاج نے اسے اجازت دے دی۔۔۔۔
امجد نے حیرت سے اپنے سردار کو دیکھا جب کہ میرال شاہ نے صیان شاہ کو ہرن اٹھانے کا اشارہ کیا۔ میرال کے چہرے کو مسکان نے چھوا۔ اور اس کا دائنیں گال کا ڈمپل واضح ہوا۔ " افف۔۔" سردار بالاج کو اپنا دل بری طرح دھڑکتا محسوس ہوا۔ اس نے اپنے سب آدمیوں کو وہاں سے واپس جانے کا بولا۔ جب کہ خود کمر پے بازو باندھے اس دبنگ لڑکی کو دیکھ رہا تھا۔ کہ تبھی اس نے نظریں پھیرتے بالاج کو دیکھا۔ اس کی آنکھوں میں ایک خاص چمک تھی۔ جسے دیکھتے بالاج خان کی ایک ہارٹ
بیٹ مس ہوئی۔۔ بڑے فخر سے وہ چل کے اس کے پاس آئی۔۔۔
" سردار خان۔۔ یہ تو صرف ایک جانور کا شکار تھا۔ دوبارہ کبھی موقع ملا تو جیتے جاگتے انسان کا شکار کر کے بھی ساتھ لے جا سکتی ہوں۔ تب بھی آپ مجھے چاہ کے بھی نہیں روک پائیں گے۔۔ میرال علی شاہ۔۔ نام یاد رکھیے گا۔" وہ اسے ایک گال سے مسکان دیتی کہتے صیان کے پیچھے چل دی۔ جب کہ بالاج اس قاتل حسینہ کو جاتے دیکھتا رہ گیا۔ اور اس کا خاص آدمی پہلی بار یوں بالاج کو کسی لڑکی کے سامنے چپ دیکھتا حیران رہ گیا۔
اپنے گاؤں کیا دوسرے گاؤں کے لوگ بھی اس سردار سے دہشت کھاتے تھے۔ اور یہی سردار دشمنوں کی ایک بیٹی کے آگے چپ چاپ اس کی باتیں سنتا چلا گیا۔۔؟ یہ تو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھنے والی بات ہو گئی شاہ قبیلہ میں اس وقت جشن کا سماں تھا۔ حشمت علی شاہ کی پوتی نے دشمنوں کے علاقے میں نہ صرف شکار کیا بلکہ ڈٹ کے کھڑے ہوتے اس شکار کو ساتھ بھی لے کے آئی۔ اور اب اس کا گوشت پکایا جا رہا تھا۔ حشمت علی شاہ کی شاہ حویلی میں تھوڑے تھوڑے وقفے بعد فائرینگ رنگ ہوتی رہی جبکہ۔۔۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification