Mehromi By CUM - Complete PDF Urdu Novelians

Urdu Novelians



Novel NameMehromi
WriterCUM
CategoryGangster Based

Most Attractive Sneak Peak Of Mehromi By CUM

She had jumped into this strange house in the middle of the night, starving. It had been two days since she had run away and hid from Mubin Alam's servants. She entered through the kitchen window with her injured legs. The luxurious kitchen was empty. When she opened the fridge, her eyes began to sparkle after two days of seeing food. Fried kebabs were placed in front of her. She quickly took them out and started eating them cold when she felt a commotion behind her and turned around and held her breath. "Eat. Because when I interrogate, the body must have strength." Behind her stood a shirtless young man with a muscular body, none other than Mubin Alam. But both of them were unaware of each other's identity. "I am a thief. No, I was just hungry. I was about to die," she said in her apology, forgetting her fear and then started eating kebabs while a spontaneous smile appeared on Mubin's brutal face.
"Catch this girl, if she doesn't touch her, they won't leave us." A dark, dark, dark night, a deserted road where only the barking of dogs could be heard. Four of Mubin Alam's men were running after a girl with guns drawn. "She's gone..." A man shouted loudly and at his signal, everyone ran after the girl. "Ah..." She had been running continuously for the past half an hour. Her breathing was very labored.
It was night time. She had left her friend's house when out of nowhere Mubin Alam's men started following her. Suddenly, Merab's eyes widened when the headlights of a truck fell on her.
Merab immediately put her hand over her eyes. As soon as the truck reached between Mubin Alam's men and Merab, Merab took advantage of it and turned into an alley. "Where did she go..." One of the men shouted angrily. "Don't worry, she's been running for a long time. She must be tired. She hasn't gone far. Let's find her." Saying this, they ran forward while Merab tried to catch her breath with a drum. She was getting angry with herself. Her father had told her to be careful of Mubin Alam, who was her enemy, but she had made a big mistake by not taking her father's words seriously. "How do I get out of here now?" Merab muttered in a panicked tone, looking around in worry. Her voice was so low that she might not have been able to hear it herself. "Baba, please save me." Several tears fell down her face. She was just about to leave slowly when the drum of the whip behind her, which she was standing on, fell due to its weight. The sound of the drum falling echoed so loudly that Mubin Alam's men immediately ran towards her. "That girl is in this street." Merab could hear the sound of their footsteps approaching her quickly. She started to choke back her sobs. She didn't know what to do when suddenly her eyes fell on the wall. She was definitely at the back of a house. The sound of these men's footsteps was getting closer, and her heart was also beating with fear. The next moment an idea came to her mind, which she acted on. She straightened the drum of the whip and climbed onto it. To escape from the people of Mubin Alam, she jumped over the wall and jumped into an unknown house.
"Ah...where did she go? What will we answer the head now?" The four men were looking at each other worriedly. "She might have gone towards the main road. Let's go and see." On the suggestion of one of their companions, they all ran towards the main road because they had no other option.
Merab, who had jumped over the wall, fell on her knees in a lawn, breathing deeply in the darkness of the night. She was very thirsty after running for so long. She entered the house through the lawn with heavy steps. There was darkness everywhere. Surely the residents of this house were lost in the valleys of sleep. Merab was slowly and silently groping the walls, looking for the switchboard, when suddenly she felt many buttons in one place. Of course it was the switchboard. She pressed a button that lit up the entire lounge. "Merab, you are a number one asshole." Merab frantically closed the button and was moving forward, feeling things with her hands, when she felt a faint light from one place. Merab followed this light. It was the kitchen window where a faint light was coming from outside. Merab immediately entered the kitchen and as soon as she opened the fridge to drink water, her hunger flared up when she saw the chicken roast in front of her. She had forgotten where she was standing and how much trouble she was in. Seeing food would turn off the lights in Merab's mind. "Oh my God, I'm hungry, I'll just eat a little, this theft is not a small one." Merab assured herself, picked up a large leg piece and started eating it with pleasure. "Want a cold drink?" Suddenly a deep voice rang out in the kitchen. "Oh yes, what fun without a cold drink." Merab turned back with a jolt while speaking in her own tune. A handsome young man was standing in front of him, shirtless on his muscular body, wearing black trousers and an angry expression in his brown eyes. At that moment, Merab didn't look handsome, but rather scary. "You cook?? Who?" Merab stuttered badly in fear. "This question should be mine. Who are you?" The person in front of him asked angrily, staring at the girl standing in a simple black suit. "Mm me?" Merab asked, pointing her finger at her. "Those people were after me, I entered your house to escape them, otherwise they would have thrown me back into the same hell I don't want to go to." Merab immediately had a story in her mind that she had just told the famous story in the hall.

Urdu Sneak Peek

بھوک سے بے حال وہ آدھی رات اس انجان گھر میں کودی تھی ۔اسے بھاگتے ہوئے اور مبین عالم کے بندوں سے چھپتے دو دن ہوچکے تھے۔ زخمی پیروں سے کچن کی کھڑکی سے وہ اندر داخل ہوئی۔۔ عالیشان کچن خالی تھا ۔اس نے فریج کھولا تو دو دن بعد کھانا دیکھتے آنکھیں چمکنے لگیں۔ سامنے فرائڈ کباب رکھے ۔وہ جلدی سے نکال کر ٹھنڈے کھانے لگی جب اپنے پیچھے آہٹ محسوس کرتے پلٹی اور سانس روک گئی۔ "کھالو۔۔ کیونکہ جب میں پوچھ گچھ کروں گا تو جسم میں طاقت تو ہونی چاہیے" اس کے پیچھے کسرتی جسم لیے شرٹ لیس کھڑا نوجوان کوئی اور نہیں مبین عالم ہی تھا۔ پر دونوں ایک دوسرے کی پہچان سے لاعلم تھے۔"میں چور۔۔نہیں ہوں بس بھوک لگ رہی تھی۔۔میں مرنے والی تھی" وہ روتی اپنی صفائی میں کہتی خوف بھلائے پھر کباب کھانے لگی جب کہ مبین کے سفاک چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ نمودار ہوئی۔۔۔۔۔
"پکڑو اس لڑکی کو اگر وہ ہاتھ نا لگی تو سر ہمیں چھوڑیں گے نہیں ۔" کالی گھنی سیاہ رات کی سنسان سڑک جہاں پر صرف کتوں کے بھونکنے کی آوازیں آ رہی تھیں ۔چار ہٹے کٹے مبین عالم کے بندے بندوق تانے ایک لڑکی کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ "وہ رہی ۔۔۔"ایک آدمی زور سے چلایا اور اس کے اشارہ کرنے پر سب اس لڑکی کے پیچھے بھاگے ۔ "آہ ۔۔۔"پچھلے آدھے گھنٹے سے مسلسل وہ بھاگ رہی تھی۔ سانس بری طرح پھولا ہوا تھا۔
رات کا وقت تھا ۔ وہ اپنی دوست کے گھر سے نکلی تھی کہ نا جانے کہاں سے مبین عالم کے لوگ اس کے پیچھے پڑ گۓ۔ اچانک ایک ٹرک کی ہیڈ لائٹس کی روشنی پڑنے پر میرب کی آنکھیں چندھیا گئیں ۔
میرب نے فورا اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھا ۔ جیسے ہی وہ ٹرک مبین عالم کے آدمیوں اور میرب کے بیچ میں پہنچا میرب اس کا فائدہ اٹھاتی ایک گلی میں مڑ گئ ۔" کہاں گئ وہ ۔۔۔ "ان میں سے ایک آدمی غصے سے چلایا ۔ "فکر مت کرو وہ کافی دیر سے بھاگ رہی ہے ۔ تھک گئ ہو گی ۔ زیادہ دور نہیں گئ ہو گی چلو ڈھونڈتے ہیں اسے۔" یہ کہ کر وہ لوگ آگے کی طرف بھاگے جبکہ میرب ایک ڈرم سے لگی اپنی سانس بحال کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ اسے رہ رہ کر خود پر غصہ آ رہا تھا۔ اس کے بابا نے اسے مبین عالم سے خبردار رہنے کو کہا تھا جو کہ ان کا دشمن تھا مگر اس نے اپنے بابا کی بات کو سنجیدہ نا لے کر بہت بڑی غلطی کر دی تھی ۔" اب میں یہاں سے کیسے نکلوں؟ " میرب پریشانی سے ادھر ادھر دیکھتے گھبراۓ ہوۓ لہجے میں بڑبڑایئ۔ اس کی آواز اس قدر دھیمی تھی کہ شاید اسے خود بھی سنائ نا دی ہو۔ "بابا پلیز مجھے بچا لیں ۔" کئ آنسو ٹوٹ کر اس کے چہرے پر گر پڑے ۔ ابھی وہ آہستہ سے وہاں سے نکلنے ہی لگی تھی کہ اس کے پیچھے موجود کوڑے کا ڈرم جس کا وہ سہارا لے کر کھڑی تھی وزن رکھنے کی وجہ سے لڑھک گیا۔ ڈرم کے گرنے کی آواز اس قدر زور سے گونجی کہ مبین عالم کے آدمی فورا سے اس طرف بھاگے۔ "اس گلی میں ہے وہ لڑکی ۔" میرب کو ان کے قدموں کی چاپ تیزی سے اپنے قریب آتی سنائ دے رہی تھی ۔ وہ اپنی سسکیوں کا گلا گھونٹنے لگی ۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ کیا کرے اچانک اس کی نظر دیوار پر پڑی ۔ یقینا وہ ایک گھر کی پچھلی سائیڈ پر تھی ۔ان آدمیوں کے قدموں کی آواز قریب تر ہوتی جا رہی تھی ، ساتھ ہی اس کے دل کی دھڑکن بھی خوف کے مارے لرز رہی تھی ۔ اگلے ہی لمحے اس کے دماغ میں ایک خیال آیا جس پر وہ عمل درآمد کرتی اسی کوڑے کے ڈرم کو سیدھا کر کے اس پر چڑھتی مبین عالم کے لوگوں سے بچنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ایک انجان گھر میں کود گئ۔
"آہ ۔۔۔کہاں گئ وہ ؟ اب ہم کیا جواب دیں گے سر کو ؟" وہ چاروں آدمی پریشانی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے ۔" ہو سکتا ہے وہ مین روڈ کی طرف گئ ہو ۔ چل کر دیکھتے ہیں ۔" ان کے ایک ساتھی کی تجویز پر وہ سب مین روڈ کی طرف بھاگے کیونکہ اس کے علاؤہ ان کے پاس کوئ دوسرا آپشن نہیں تھا ۔
میرب جو دیوار پھلانگ کر کودی تھی ، ایک لان میں گھٹنوں کے بل گری رات کی تاریکی میں گہرے گہرے سانس لے رہی تھی ۔ اتنی دیر سے بھاگتے بھاگتے اسے بری طرح پیاس لگی ہوئ تھی ۔ وہ دبے قدموں لان سے ہوتی گھر کے اندر داخل ہوئی ۔ ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا تھا ۔ یقینا اس گھر کے مکین نیند کی وادیوں میں گم تھے ۔ میرب آہستہ آہستہ بغیر آواز پیدا کیے دیواروں کو ٹٹول کر سوئچ بورڈ ڈھونڈ رہی تھی جب اچانک اسے ایک جگہ پر بہت سارے بٹن محسوس ہوۓ ۔ یقینا وہ سوئچ بورڈ تھا ۔ اس نے ایک بٹن دبایا جس سے پورا لاؤنج روشن ہو گیا ۔ "میرب تو بھی نا ایک نمبر کی گدھی ہے ۔" میرب ہڑبڑا کر بٹن واپس سے بند کرتی ہاتھوں کے ذریعے چیزوں کو محسوس کرتی آگے بڑھ رہی تھی کہ اسے ایک جگہ سے ہلکی سی روشنی محسوس ہوئ ۔ میرب نے اس روشنی کا پیچھا کیا ۔ وہ کچن کی کھڑکی تھی جہاں باہر سے ہلکی سی روشنی آ رہی تھی ۔ میرب فورا کچن میں داخل ہوئ اور جیسے ہی پانی پینے کے لیے فریج کھولا سامنے چکن روسٹ دیکھ کر اس کی بھوک چمک اٹھی تھی ۔ وہ بھول گئ تھی کہ وہ کہاں کھڑی ہے اور کس قدر مشکل میں ہے ۔ کھانے کو دیکھ کر میرب کے دماغ کی بتی بند ہو جاتی تھی ۔ "اللہ جی مجھے بھوک لگی ہے بس تھوڑا سا کھاؤں گی یہ چوری تھوڑی نا ہوئ ۔ " میرب خود کو یقین دلاتی بڑا سا لیگ پیس اٹھاۓ مزے سے کھانے لگی۔" کولڈ رنک چاہیے ؟ " اچانک کچن میں ایک گھمبیر آواز گونجی ۔" ارے ہاں کولڈرنک کے بنا کیا مزہ ۔ " میرب اپنی دھن میں بولتی جھٹکے سے پیچھے مڑی ۔کسرتی جسم پر شرٹ ندارد بلیک رنگ کا ٹراؤزر پہنے بھوری آنکھوں میں غصیلے تاثرات لیے سامنے ایک خوبصورت نوجوان کھڑا تھا جو اس وقت میرب کو خوبصورت نہیں بلکہ خوفصورت لگ رہا تھا ۔" آپ کک؟؟ کون ؟" میرب خوف سے بری طرح ہکلائ ۔" یہ سوال تو میرا ہونا چاہیے ۔ کون ہو تم ؟" مقابل نے سیاہ رنگ کے سادہ سے سوٹ میں کھڑی لڑکی کو گھورتے ہوۓ غصے سے پوچھا۔ "مم میں؟ " میرب نے اپنی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہوۓ پوچھا۔ "وہ کچھ لوگ میرے پیچھے پڑے تھے ان سے بچنے کے لیے میں آپ کے گھر میں گھسی ہوں ورنہ وہ مجھے اسی جہنم میں واپس پھینک دیتے جہاں میں جانا نہیں چاہتی۔ " میرب نے فورا سے اپنے دماغ میں کہانی بنی جو اس نے ابھی ہال ہی میں مشہور ڈرامے میں دیکھی تھی۔" کون لوگ ؟ " مقابل نے مشکوک نظروں سے اس سیاہ آنکھوں والی لڑکی کو دیکھ کر پوچھا۔ "میری چچی نے مجھے کوٹھے پر بیچ دیا تھا بہت مشکل سے میں تمنا بائ کے کوٹھے سے بھاگ نکلی مگر اس کے آدمی میرے پیچھے پڑے ہوئے تھے اور میں دوبارہ اس گندگی میں جانے سے بچنے کے لیے آپ کے گھر میں کود گئ ۔ پلیز میری مدد کیجیے ۔ میں رات کے اس پہر کہاں جاؤں گی۔ " میرب بلک بلک کر روتی اپنی کہانی اسے سنانے لگی۔ اگر وہ مبین عالم کے بندوں کا نام لیتی تو یقینا وہ اس کی مدد نا کرتا کیونکہ مبین عالم کے نام سے پورا شہر خوف کھاتا تھا اسی لیے اس نے جھوٹی کہانی گڑھی۔ "نام کیا ہے تمہارا؟" ایک اور سوال پوچھا گیا۔ "مم۔۔مریم ۔"
"ٹھیک ہے تم یہاں رہ سکتی ہو مگر تمہاری کہانی اگر جھوٹ نکلی تو تمہارا انجام بہت برا ہوگا ۔" مقابل کی غصے سے سرخ آنکھوں کو دیکھتے میرب کو خوف سا محسوس ہوا ۔" اوپر لیفٹ سائڈ پر گیسٹ روم ہے وہاں چلی جاؤ۔" وہ کہ کر جانے لگا کہ میرب کی آواز پر رک گیا۔ "آپ کو میرے گھر میں گھسنے کا کیسے پتہ چلا۔ "میرب نے پٹپٹاتی آنکھوں سے پوچھا۔ "جب چور پورے لاؤنج کو روشن کردے تو گھر والوں کو کیا محلے والوں کو بھی پتا چل جاۓ۔ اب کمرے میں جاؤ اور کوئ الٹی حرکت مت کرنا ۔ " اس کی بات پر میرب سر ہلاتی کمرے کی طرف بڑھ گئ۔
مبین عالم تازی ہوا کھانے لان میں آیا جب اچانک اس کے چاروں آدمی سر جھکاۓ گھر میں داخل ہوۓ۔ "کیا خبر ہے اسلم اس کمینے کی بیٹی ملی یا نہیں ؟" مبین عالم نے سرد لہجے میں ان میں سے ایک سے پوچھا۔" سر ہم نے اسے پکڑنے کی بہت کوشش کی مگر وہ چکمہ دے کر بھاگ گئ۔" اسلم نے سر جھکائے جواب دیا۔" تم لوگوں سے ایک کام ڈھنگ کا نہیں ہوتا ۔ مجھے وہ لڑکی ہر حال میں چاہیے سمجھے تم؟" مبین عالم نے اسلم کا گریبان پکڑتے غصے سے غراتے ہوۓ کہا۔ "جج جی سر ہم پوری کوشش کریں گے اسے ڈھونڈنے کی ۔" اسلم نے گھبراتے ہوئے کہا ۔ "کوشش نہیں مجھے وہ لڑکی ہر حال میں چاہیے۔ اب دفع ہو جاؤ اور جب تک وہ لڑکی نا ملے میرے سامنے مت آنا ۔"مبین عالم کی دھاڑ پر وہ چاروں سر جھکاۓ وہاں سے نکل گۓ۔ میرب نہیں جانتی تھی کہ جس سے بچنے کے لیے وہ بھاگی تھی قسمت نے اسے اسی شخص کے گھر میں پناہ دی تھی۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification