| Novel Name: | Sitamgar |
| Writer: | Unknown |
| Category: | Forced Marriage Based |
Most Attractive Sneak Peak Of Sitamgar
She was standing at the window in her wedding dress. Tears welled up in her eyes... Six months ago, she had gotten married to the man of her choice, but then her husband suddenly died in a road accident. When the waiting period was over, she was married to her own younger brother-in-law, Farhad Effendi. She was not mentally prepared for this relationship and she knew that Farhad Effendi would not accept this relationship either. But everything turned upside down.
She became a bride and was in his room today, but her life came to an end when Farhad Effendi called her to his bed. "I have already mourned my husband for a long time..." When Farhad Effendi called her to his bed. "Come and pay your dues, my lord." He had not spoken, but had been silent in a low voice, as if he had been crying. While Neelam Effendi was looking at him with pitying eyes.
She was his daughter-in-law. She had known his mood since childhood. She was a very angry person. She was only a year younger than him. But she, like everyone else, was afraid of his immense anger.
"Do you want to deprive me of my right?" Seeing him standing like an idol, countless bruises were on his forehead, while the reason was that his face was starting to open up. "It's not like that, Farhad!!!" She clenched her fists and could barely finish her sentence. "So how is it?..." He seemed to be looking at the idol of her beauty without being completely ruthless. His gaze did not stray even for a moment...
While she was silent, afraid of his gaze, she started moving towards the bed, taking small steps. In a fiery-colored frock with delicate jewelry and light makeup, her beauty was shining like gold. She was a conscious girl. Then why would she deprive her husband of his legitimate right? She would be a sinner in the eyes of Allah, but what would she do to her heart, which could not forget Imad and his thoughts?
When she came near the bed, Farhad Effendi held her hand and made her sit next to him. Her fingers were painted red, while the round spots in the width of her palms made her milky hands even more attractive. He held both of her hands in his rough masculine hands and, using his first right, gently touched them one by one and placed them on the place of his heart. At this movement of the opponent, Neelam suddenly raised her head and looked into the gray eyes of the opponent. Where her reflection was very clearly visible. She had thought that he would hurt her mercilessly, but that person turned out to be the opposite of her thought.
"You all consider me to be so cruel, right?" Suddenly, her eyes softened, but feeling the mixture of anguish in her tone, Neelam became a little uneasy. "I don't consider you cruel, but I'm just afraid of you..." Speaking spontaneously with frankness, she had caused a faint smile to appear on the opponent's lips. "So, are you afraid of me?..." He leaned back against the bed crown and still placed her hands on her heart as if he was providing comfort to his burning heart. "I've been afraid since childhood. You were always angry..." He had that same innocent, unflinching way of speaking.
"Uncle also has a violent nature. Didn't you feel afraid of him?" He stared at her while rubbing his forehead, and she had become helpless. "He is Baba. I was afraid of him too, but he also loved me. You just scold or stare angrily..." She spoke fluently and suddenly fell silent. After how long, she had become normal and was speaking in a whisper according to her eternal habit. While the other person did not like her silence like this.
"Are you hungry?" Freeing her hands, he now leaned forward a little and was taking out the pins from her dupatta. "I haven't eaten or drunk anything since morning. Now I'm really hungry..." She spoke slowly, her mouth closing and suddenly she pulled herself together. Farhad removed her dupatta from her head and placed it to one side. While she was sitting in front of him, she was nervous.
"You are my wife, you can sit in front of me without a dupatta. What's so nervous about that?" Seeing his serious attitude, Neelam couldn't utter a single word more. But he bent both his legs and rested his face on his knee. She was feeling natural hesitation in front of him. While he got up from the bed, giving instructions to bring food over the intercom, as if he was indifferent. "The maid is bringing food.
While I take a shower and change, you lie down here in peace..." He spoke in his eternally shy manner and moved towards the dressing room. He was wearing a black coat over a white shalwar kameez. Which suited her magnificent beauty but he found himself at ease in ordinary clothes.
After a good shower and wearing a black shirt and a white sandal, he entered the room, arranging his damp hair with his hands, and the food was on the table. While Neelam Effendi quickly looked around at his swollen muscled arms. While his cheeks were starting to burn with excitement. He had always seen the other person fully dressed, but this was his room. Perhaps he wore half-dressed clothes in his room like that without hesitation.
"Why are you sitting on the bed, come and eat food." Seeing her sitting like a criminal with her head bowed like that, he stood in front of the dressing mirror, spraying cologne on himself, making the entire room smell of his fragrance, and addressed her seriously. She picked up the dupatta lying on the bed, put it on herself, and quickly got off the bed and moved towards the sofa...
He himself had changed, but he was still in the same dress and appearance.
Urdu Sneak Peek
وہ نکاح کے لباس میں کھڑکی پر کھڑی تھی۔ آنکھوں میں ڈھیر سارے آنسو جمع تھے۔۔۔ چھ ماہ پہلے اس کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر اچانک ایک روڈ حادثے میں اس کا شوہر انتقال کر گیا۔ عدت پوری ہوئی تو اس کا نکاح اپنے ہی چھوٹے دیور فرہاد آفندی سے کر دیا گیا۔ وہ اس رشتے کے لئے ذہنی طور پر قطعی تیار نہیں تھی اور جانتی تھی فرہاد آفندی بھی اس رشتے کو قبول نہیں کرے گا۔ لیکن سب کچھ الٹ ہوا۔
وہ دلہن بنی آج اس کے کمرے میں تھی مگر جان اس کی اس وقت نکلی جب فرہاد آفندی نے اسے اپنے بستر پر بلایا تھا۔ " بہت ہوگیا پہلے شوہر کا ماتم۔۔۔۔" جب فرہاد آفندی نے اسے اپنے بستر پر بلایا تھا۔ " آکر میر احق ادا کریں۔ " وہ بولا نہیں تھا دبے دبے لہجے میں گویا غرا اٹھا تھا۔ جبکہ نیلم آفندی سہمتی ہوئی اس کی جانب رحم طلب نظروں سے دیکھ رہی تھی۔
وہ اس کی چازاد تھی۔ بچپن سے اس کے مزاج سے آشنا تھی۔ وہ کافی غصیل طبیعت کا انسان تھا۔ وہ اس سے عمر میں فقط ایک سال ہی چھوٹی تھی۔ لیکن وہ بھی سب لوگوں کی طرح اس کے بے پناہ غصے سے خوف کھاتی تھی۔
" آپ مجھے میرے حق سے محروم کرنا چاہتی ہیں؟ " اسے یوں ہی بت کی مانند ایستادہ دیکھ اس کے ماتھے پر لاتعداد بل پڑے تھے جبکہ وجہ چہرے میں سر دپن کھلنے لگا تھا۔ " ایسا نہیں ہے فرہاد!!! " وہ اپنی حنائی مٹھیوں کو بھینچ بامشکل اپنی بات مکمل کر پائی تھی۔ "تو پھر کیسا ہے؟۔۔۔۔" وہ گویا مکمل بے رحم بنا اس کے حسن کی مورتی کو دیکھے جارہا تھا۔ نظر ایک لمحے کو بھی نہیں بھٹکی تھی۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ وہ خاموش اس کی نظروں سے خائف چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی بیڈ کی جانب بڑھنے لگی تھی۔ آتشی رنگ کی گھیر دار فراک میں نازک سی جیولری اور لائٹ کئے گئے میک اپ میں اس کا حسن سونے کی طرح دمک رہا تھا۔ وہ ایک باشعور لڑکی تھی۔ پھر کیوں وہ اپنے شوہر کو اس کے جائز حق سے محروم رکھتے اللہ کی نظروں میں گناہ گار بنتی لیکن وہ اپنے دل کا بھی کیا کرتی جو عماد اور اس کی خیال کو بھول ہی نہیں پا رہا تھا۔
وہ بیڈ کے قریب آکر ٹہری تو فرہاد آفندی نے اس کا ہاتھ پکڑتے اسے اپنے پہلو میں بیٹھا لیا تھا۔ اس کی انگلیوں کے پور سرخ رنگ میں رنگی تھیں جبکہ ہتھلیوں کے وسعت میں گول ٹکیاں بنی اس کے دودھیاں ہاتھوں کو مزید دلکش بنارہی تھی۔ اس نے وہ دونوں اس کے دونوں ہاتھ اپنے کھردرے مردانہ ہاتھوں میں تھام کر اپنا پہلا حق استعمال کرتے باری باری نرمی سے انھیں چھوتے اپنے دل کے مقام پر رکھ گیا تو مقابل کی اس حرکت پر نیلم نے ایک جھٹکے سے اپنا سر اٹھا کر مقابل کی گرے آنکھوں میں دیکھا تھا۔ جہاں اس کا عکس بہت واضح نظر آرہا تھا۔ وہ تو سمجھی تھی کہ وہ بےدرد اسے درد دے گا لیکن وہ شخص اس کی سوچ کے بر عکس نکلا تھا۔
" تم سب مجھے اتناہی ظالم سمجھتے ہو نا؟ " اس کے آنکھوں میں اچانک ہی سر دپن گھلا لیکن لہجے میں کرب کی آمیزش محسوس کرتے نیلم کچھ بے چین سی ہوئی تھی۔ " میں آپ کو ظالم نہیں سمجھتی لیکن بس آپ سے ڈر لگتا ہے۔۔۔۔" بے ساختہ ہی صاف گوئی سے بولتی مقابل کے لبوں پر خفف سی مسکراہٹ لانے کا سبب بنی تھی۔ "اچھا تو تم مجھ سے ڈرتی ہو؟...." بیڈ کراؤن سے پشت ملائے وہ اب بھی اس کے ہاتھوں کو دل کے مقام پر رکھے گویا اپنے سلگتے دل کو راحت کا سامان مہیا کر رہا تھا۔ " بچپن سے ڈرتی ہوں۔ آپ ہمیشہ غصہ میں جو رہتے تھے۔۔۔ " اس کا وہ ہی معصوم بے دھڑک بولنے کا انداز تھا۔
" چاچو بھی تو غصیل طبیعت کے حامل ہیں۔ ان سے خوف محسوس نہیں ہوا؟ " اس نے ماتھے پر بل ڈالتے اسے گھورا تو وہ بے چاری سی شکل بنا گئی تھی۔ " وہ تو بابا ہیں ۔ ان سے بھی ڈر لگتا تھا لیکن وہ پیار بھی تو دیتے تھے ۔ آپ تو بس ڈانٹتے ہیں یا غصے سے گھورتے ہیں۔۔۔۔ "وہ روانی سے بولتی ایک دم خاموش ہوئی تھی۔ کتنے وقت کے بعد وہ یوں نارمل ہو کر اپنی ازلی عادت کے مطابق پٹر پٹر بول رہی تھی۔ جبکہ مقابل کو اس کا یوں خاموش ہو جانا اچھا نہیں لگا تھا۔
" بھوک لگ رہی ہے؟ " اس کے ہاتھوں کو آزادی بخشتے وہ اب تھوڑا سا آگے کو جھک کر اس کے دوپٹے سے پنرز نکال رہا تھا۔ " میں نے صبح سے ڈھنگ سے کچھ کھایا پیا ہی نہیں ہے۔ اب سچ میں زوروں کی بھوک لگی ہے۔۔۔" وہ دھیمے سے بولتی منہ بسورتی ایک دم سے خود میں سمٹی تھی۔ فرہاد نے اس کا دوپٹہ سر سے اتار کر ایک سائیڈ پر رکھ دیا تھا۔ جبکہ وہ یوں اس کے سامنے بیٹھی گھبر اہٹ کا شکار ہوئی تھی۔
" تم بیوی ہو میری تو بغیر دوپٹے کے میرے سامنے بیٹھ سکتی ہو۔ اس میں گھبرانے والی کیا بات ہے؟" اس کے سنجیدہ انداز کو دیکھ نیلم مزید ایک لفظ بھی منہ سے نکال نہیں پائی تھی۔ لیکن اس نے دونوں ٹانگوں کو موڑ کر اپنا چہرہ گھٹنے پر ٹیکا دیا تھا۔ وہ اس کے سامنے فطری جھجھک محسوس کر رہی تھی۔ جبکہ وہ بے نیاز سا انٹر کام پر کھانے لانے کی ہدایت دیتے بیڈ پر سے اٹھ گیا تھا۔ "ملازمہ کھانا لارہی ہے۔
جب تک میں شاور لے کر چینج کر لیتا ہوں۔ تم یہیں سکون سے لیٹ جاؤ۔۔۔۔" وہ اپنے ازلی بارعب انداز میں بولتا ڈریسنگ روم کی جانب بڑھ گیا تھا۔ اس نے وائٹ شلوار قمیض پر بلیک کوٹ پہن رکھا تھا۔ جو اس کی شاندار پر سنلٹی کو سوٹ کر رہا تھا لیکن وہ عام لباس میں خود کو پر سکون پاتا تھا۔
اچھے سے شاور لے کر بلیک شارٹ پر وائٹ سینڈو پہنے وہ اپنے نم بالوں کو ہاتھ سے سنوارتے روم میں داخل ہوا تو کھانا ٹیبل پر لگا ہو اتھا۔ جبکہ اس کے پھولے مسسلز والے بازو دیکھ نیلم آفندی نے سرعت سے اپنی نظریں پھریں تھیں۔ جبکہ گال دہک کر بھانپ چھوڑنے لگے تھے۔ اس نے مقابل کو ہمیشہ مکمل لباس میں دیکھا تھا لیکن یہ اس کا روم تھا۔ شاید وہ اپنے روم میں ایسے ہی بے دھڑک آدھے ادھورے کپڑے پہنتا تھا۔
" تم بیڈ پر کیوں ٹکی ہو آکر کھانا کھاؤ۔" اسے یوں ہی سر جھکائے مجرموں کی طرح بیٹھے دیکھ وہ ڈریسنگ مرر کے آگے کھڑا خود پر کلون کا اسپرے کرتے پورے روم کو اپنی خوشبو سے مہکاتا اس سے سنجیدگی سے مخاطب ہوا تو وہ بیڈ پر پڑا دوپٹہ اٹھا کر خود پر لیتی تیزی سے بیڈ سے اترتے صوفے کی جانب بڑھ گئی تھی۔۔۔۔
وہ خود تو چینچ کر آیا تھا لیکن وہ ابھی تک اسی لباس اور حلیے میں تھی۔ وہ چاہتا بھی نہیں تھا کہ وہ ابھی چینج کرے۔
وہ صوفے پر بیٹھی ہی تھی کہ فرہاد آفندی خود بھی اس کے ساتھ ہی صوفے پر یوں بیٹھا کہ اس کا گھٹنا نیلم کے گھٹنے سے مس ہوا تو نیلم نے سرعت سے اپنے گھٹنے کو سمیٹ لیا تھا۔ جبکہ وہ بے نیاز بنا کھانا نکال رہا تھا۔ جب نیلم نے ہاتھ بڑھا کر پلیٹ اٹھانی چاہی تھی کہ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے اسے روک گیا تھا۔
" ہم ایک ہی پلیٹ میں کھائیں گے۔۔۔۔ " اس کے تحکم زده انداز پر وہ چپ چاپ اس کی پلیٹ سے ہی کھانا شروع ہوئی تھی۔ اس نے شکر ادا کیا تھا کہ مقابل نے ایک ہی چمچ سے کھانے کا حکم نہیں دیا تھا۔ بر حال مشکل سے سہی لیکن وہ کھانا کھا چکی تھی ۔ " کہاں جارہی ہو ؟" اسے صوفے سے اٹھتے دیکھ وہ سنجیدگی سے مستفسر ہوا۔
" مجھے چینج کرنا ہے۔ اس لباس میں مجھے الجھن محسوس ہو رہی ہے۔" وہ ہولے سے منمناتی ایک نظر اپنے مجازی خدا پر بھی ڈال گئی جو مزے سے کھیر کھاتے ہوئے اسے ہی دیکھے جارہا تھا۔ جبکہ وہ اس کی گہری نظروں کے ارتکاز سے شدید گھبراہٹ کا شکار ہو رہی تھی۔ جبھی اس نے کھیر سے بھرا چمچ اس کے منہ کی جانب بڑھا کر اسے آنکھوں سے کھانے کا اشارہ دیا تو وہ جلدی سے لبوں کو واں کرتے کھیر سے بھرا چمچ منہ میں لے گئی تھی۔ "جاؤ چینج کرو جا کر۔۔۔۔" اپنے ازلی اکھڑ لہجے میں بولتے وہ اسی چمچ سے اب خود کھیر کھا رہا تھا۔ جبکہ وہ دل ہی دل میں جل کر رہ گئی تھی۔
" آپ چیٹنگ کرنا چاہتی ہیں۔۔۔۔ " اس کی بات سن کے وہ کہنے لگی " نہیں نہیں میں چیٹنگ نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں تو اس کھڑوس ٹیچر سے بچنا چاہتی ہوں ساری سینیئرز اتنی زیادہ اس کی برائیاں کرتی ہیں نا کہتی ہیں خود دانے دے کے گندم دے کے پاس ہوا ہوگا۔۔۔ "اس کی بات سن کے وہ بے ساختہ ہی ہنس پڑا تھا " اچھا ایسی بات ہے۔۔۔۔" وہ اثبات میں سر ہلانے لگی اور وہ بالکل بھی نہیں جانتی تھی سامنے بیٹھے ہوئے شخص کی وہ کتنی برائیاں کر چکی ہے " کافی رات ہو گئی ہے سو جائیں زیادہ باتیں نہ کریں۔۔۔۔" وہ سخت لہجے میں بولا تو وہ اسے دیکھنے لگی کھڑوس وہ زیر لب بڑبڑائی " میں سن سکتا ہوں اچھا خاصا اور مجھے اندازہ ہے آپ یہ اسٹوڈنٹس والی حرکتیں میرے ساتھ نہ کریں اور سو جائیں۔۔۔" اس کے سخت لہجے پہ وہ منہ بناتے ہوئے اسے دیکھنے لگی جا کے دوسری طرف سے سو گئی مگر اسے نیند نہیں آئی ہوئی تھی کمرے کی لائٹ بھی جل رہی تھی اور اسے تجس بھی ہو رہا تھا کہ وہ شخص کیا کر رہا ہے وہ لیٹے لیٹے ایک پیپر اٹھا کے اسے دیکھنے لگی آگے پیچھے کرنے لگی وہ اس کے پیپر ہاتھ سے کھینچ چکا تھا " نہیں دیکھنا نہ سو جاؤ۔۔۔۔" وہ بچوں کی طرح اسے ٹریٹ کر رہا تھا کیونکہ وہ اس کے سامنے چھوٹی بچی ہی تو لگ رہی تھی وہ تکیے پہ سر رکھتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر گئی اور سارے پیپرز چیک کرنے کے بعد سائیڈ پہ رکھتا اس نے انگرائی لی پھر لیپ ٹاپ اٹھاتا ہاسپٹل سے آئی ہوئی ساری ای میلز دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔
وہ اپنا ہاسپٹل چلا رہا تھا اور ساتھ ساتھ وہ مختلف کالجز میں کلاسز بھی دیتا تھا سارے کام ختم کرنے کے بعد اس نے لیمپ آف کیا اور ہلکی ہلکی لائٹ آن کر دی اور جیسے ہی سونے کے لیے لیٹا تو ہے ساختہ ہی اس کی نگاہیں ساتھ لیٹی ہوئی اس لڑکی کی طرف گئی تھیں وہ ہاتھ بڑھا کے اس کی گال کو چھو گیا تھا نجانے کیوں وہ بھول چکا تھا کہ اس نے بھی نشاء سے محبت کی تھی یا اسے پسند کیا تھا ایک ہی دن میں یہ لڑکی اسےاپنی طرف مائل کرنے لگی مگر اگلے لمحے اپنے ہاتھ کو پیچھے کرتا ہوا وہ دوسری طرف کروٹ لے گیا کیونکہ اس کے دماغ میں اب کی بار یہ خیال آچکا تھا کہ جس کی ایک بہن ایسا کر سکتی ہے وہ بھی تو ایسا قدم اٹھا سکتی ہے یہ بات اسے سنجیدہ کرنے پہ مجبور کر رہی تھی۔۔۔۔۔۔
آج کتنے دنوں بعد وہ کالج آئی تھی مہناز کہنے لگی " تمہاری بہن کی شادی کیسی رہی۔۔۔ " اس کی بات سن کے وہ زبر دستی چہرے پر مسکراہٹ سجا کر کہنے لگی " ہاں بہت اچھی تھی۔۔۔۔" وہ دونوں آپس میں باتیں کرتی ہوئی کلاس کی طرف جارہی تھی " یار جلدی چل نا مہناز لیٹ ہو جائں گئے اس کی بات سن کے وہ کہنے لگی " چل تو رہی ہوں۔۔۔۔" کلاس میں آتے آتے ان دونوں کو کافی لیٹ ہو چکی تھی جیسے ہی وہ کلاس کے دروازے تک پہنچیں تو سامنے کھڑے ہوئے شخص کو دیکھ کے وہ پلکیں چھپکنا بھول گئی تھی وہ ہونکوں کی طرح اسے دیکھ رہی تھی
" یہ تو وہی ٹیچر ہے۔۔۔" مہناز نے اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا وہ اندر جانے کی اجازت مانگنے لگی عرشمان نے سینے پہ دونوں بازو باندھتے ہوئے کہا
" تم دونوں میڈمیں کہاں سے آرہی ہو آپ کو پتہ ہے کلاس کا کون سا ٹائم ہی اس کے باوجود آپ پانچ منٹ کلاس میں لیٹ ہو۔۔۔۔۔" سخت لہجے میں بولا اور وہ اس کا رویہ دیکھ رہی تھی گھر سے زیادہ تو وہ یہاں سختی دکھا رہا تھا " میں نے آپ سے کیا سوال کیا ہے۔۔۔" اب کی بار وہ غصے میں بولا تو وہ سہم گئی " وہ ہم لوگ آہی رہے تھے۔۔۔۔" وہ گھبراتے ہوئے بولی " چلیں جائیں جا کے اپنی سیٹ پر بیٹھیں اس کی بات سن کے وہ اثبات میں سر ہلاتی ہوئی جا کے سیٹ پر بیٹھ گئی اس کے چہرے پہ ہوائیاں اڑنے لگی تھیں ساتھ بیٹھی ہوئی لڑکی کہنے لگی
" یار یہ سر کتنا ہینڈسم ہے جتنا ہم نے سینیئر
سے سنا تھا اس سے زیادہ تو یہ ہینڈسم ہے۔۔" اور یہ سن کے تو مزید اس کے چہرے پہ ہوائیاں اڑنے لگی حیرت سے دیکھنے لگی تو جس سر کے سامنے وہ اپنے سر کی برائیاں کر رہی تھی وہ وہی تھا اسے اب کی بار احساس ہوا تھا وہ جو میڈیکل کے پیپر چیک کر رہا تھا تو کیا وہ سینیئرز کے تھے اپنے کالج کا اس نے ان پیپرز پہ نام بھی دیکھا تو اس کے باوجود وہ سمجھ کیوں نہ پائی وہ فورا سے اپنی نظر نیچے کر گئی تھی وہ بار بار لیکچر دیتے ہوئے جب اسے دیکھتا تو وہ بیچاری خشک گھونٹ بھرنے لگ جاتی وہ ایک ایک کے نوٹس چیک کر رہا تھا وہ جب اس کے پاس پہنچا تو کہنے لگا " آپ نے اپنے نوٹس نہیں بنائے چلیں انھیں دکھائیں مجھے میں پہلے بھی آیا تھا یہاں پہ اور میں نے یہ نوٹس بنانے کے لیے دیے تھے۔۔۔" وہ گھبرا گئی " وہ سر میں نہیں آئی تھی۔۔۔۔" وہ ڈرتے ہوئے بولی
" جی آپ کیوں نہیں آئیں؟؟ میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوتے ہوئے چھٹیاں کرنا آلاؤ ہے کیا؟؟؟ " اب وہ جان بوجھ کے اس کے مزے لے رہا تھا وہ گھبرا گئی " وہ سر کچھ پر اہلم تھی اس وجہ سے نہیں آسگی " وہ گھبراتے ہوئے ارد گرد دیکھنے لگی پاس بیٹھی مہناز کہنے لگی سر اس کی سسٹر کی شادی تھی اس وجہ سے۔۔۔۔ " اچھا آپ کی سٹر کی شادی تھی کیسی رہی؟؟؟ " وہ بڑے تنجس بھرے انداز میں پوچھ رہر تھا اور ساری لڑکیاں حیرت سے اس سر کی طرف دیکھنے لگی جس کے چہرے پہ اس قدر غصہ چھایا ہوا تھا اس کے باوجود وہ اتنا پر سنل سوال اس سے پوچھ رہے تھے " جی سر اچھی تھی۔۔۔۔" وہ بمشکل یہ الفاظ ادا کر پائی اگر وہ دو منٹ اس کے پاس مزید کھڑا ہوتا تو اسے لگ رہا تھا کہ وہ نیچے گر جائے گی " ٹھیک ہے آپ اپنی فرینڈز سے لے کے یہ نوٹس بنا لیجئے گا۔۔۔۔بہت امپورٹنٹ ہے۔۔۔۔" یہ کہتے ہوئے دوبارہ سے وہ جا کے ڈائس کے پاس کھڑا ہو گیا لیکچر ختم ہوا تھا وہ بہت زیادہ کھبرا گئی اس کے چہرے پہ پسینے آئے ہوئے تھے۔۔۔۔
Introduction Of Novel
Sitamgar is an emotional Urdu romantic novel centered on love, loss, and the cruel twists of fate. The story follows a young girl who bravely chooses love over societal pressure and marries the man she truly loves. Their marriage begins like a dream—filled with hope, affection, and promises of a beautiful future.
But destiny proves merciless. Soon after their marriage, tragedy strikes and her beloved husband passes away, leaving her shattered and emotionally broken. As she struggles to cope with her grief, her world turns even darker when her mother-in-law forces her into another painful decision—to marry her deceased husband’s brother in order to keep her within the family.
Bound by family honor and helpless circumstances, she agrees to the marriage, but her heart remains buried with her first love. The second husband, living under the shadow of his brother’s memory, carries his own emotions—sometimes kind, sometimes resentful. Their relationship begins with misunderstanding, silent pain, and emotional distance.
Sitamgar beautifully explores themes of forced relationships, emotional trauma, sacrifice, and the slow transformation of hearts. It questions whether love can bloom twice in the same heart and whether destiny’s cruelty can ever turn into mercy.
A story full of heartbreak, resilience, and unexpected healing—Sitamgar takes readers on a journey where love is tested by loss and rebuilt through patience.