Insaf By Ukasha Shah

Urdu Novelians
0

 



Urdu novelians is a platform for social media writers. We have started a journey for all social media writers to publish their content. Welcome all Writers to our platform with your writing skills you can test your writing abilities here in this platform.

Here you find all types of intresting novels from rude hero category to vani based or forced marriage, childhood marriage, politics based, cousin based funny novels multiple categories. 

Ukasha Shah is a social media writer who gained popularity in a very short period with her unique writing skills she wrote many novels  surely you all will love this novel here you can download this novel.


Insaf By Ukasha Shah Complete Pdf

Download


Sneak Peak

آپ محبت کرنا جانتے ہی نہیں ہیں ، آپ کر ہی نہیں سکتے محبت۔ آپ کو صرف اپنی خواہشات سے محبت ہے خود سے اور کسی سے بھی نہی

۔ آپ کے لیے تو میں کل بھی اہم نہیں تھی ، نا آج ہوں اور آئیندہ بھی میری کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔


 بلکہ میں تو آپ کی زندگی ترجیحات کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہوں۔ شاید آپ نے تو مجھے کبھی اپنی زمہ داری سمجھ کر بھی قبول نہیں کیا۔

 آپ کو صرف اس بات سے مطلب تھا کہ میں آپ کی محرومی کو دور کروں اور کسی بات سے نہیں۔ 

کبھی جو آپ نے محبت کے دو بول بولے ہوں مجھ سے ؟؟ کبھی ؟؟؟ 


 فاطمہ نے حقیقت پسندی کی حد ہی تو کر دی تھی ۔ اپنی زات کی نفی کو قبول کرنا اور پھر اپنے محبوب کے سامنے بیان کرنا کیا آسان ہوتا ہے ؟؟؟؟ 


ایسا نہیں ہے ، غلط بیانی سے کام نا لو ، ناجانے کیا کیا غلط فہمیاں پالی ہوئی ہیں تم نے ، اپنے دل سے ان وسوسوں کو ، اندیشوں کو نکال کر " اپنی آنکھوں " سے حقیقت کو دیکھو تو تمھیں سچ معلوم ہو گا کہ جو مفروضہ تم نے قائم کیے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ 


علی خلاف معمول بھڑکنے کی بجائے تحمل سے بولتا ہوا صوفے پہ بیٹھ کر جوتے اتارنے لگا 

 وہ سمجھ گیا کہ فاطمہ کا اس سے لڑنے کا ارادہ ہے تاہم  وہ اتنا تھکا ہوا تھا کہ اس کی بات پہ غور کرنے کا اس کا ارادہ نا تھا جبکہ فاطمہ اس نے اطمینان پہ جل بھن کر رہ گئی 


کچھ لمحے اسے کینہ پرور نگاہوں سے دیکھتی رہی علی اس کی نظروں کا ارتکاز محسوس کرنے کے باوجود اب بستر پہ نیم دراز تھا۔

بالکل صحیح کہا آپ نے ، بالکل صحیح میں نے ہی غلط مفروضہ قائم کیے ہیں ، میں ہی غلط ہوں۔ 


میرے ہر عمل میں نقص ہے۔ ٹھیک کہا آپ نے اگر میرے دل میں اندیشے ، وسوسے ہیں تو اس کی وجہ کون ہے ؟؟ کون ہے اس کی وجہ ؟؟؟؟ آپ ہیں صرف آپ ہیں۔ آپ کی میرے ساتھ ناانصافی کی وجہ سے ہے۔ 


علی نے اب بیزار ہو کر اس کی طرف دیکھا۔


اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔ تم خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنا رہی ہو اور پھر شکایت کرتی ہو کہ میں تمھارے پاس دیر سے کیوں آتا ہوں وجہ خود تلاش کرو۔ اپنی کمی اور کوتاہی کو دوسروں سے باندھانا بند کر دو تمھیں بھی سکون ملے گا اور جو تم دوسروں کو بے سکون رکھتی ہو ان کو بھی۔

 

علی سخت لہجے میں اس کو جھاڑ پلاتا منہ تک چادر اوڑھ کر لیٹ گیا اور وہ اسے دیکھ کر رہ گئی




Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)