Tera Hisaar Toor Kar By Amna Bano - Urdu Novelians

Urdu Novelians

 



Sneak Peak From The Novel


"کیا ہوا اتنی جلدی انٹرویو لے بھی لیا تم نے؟"ایج آر کو اتنی جلدی واپس لوٹا دیکھ غزنوی پاشا نے اچھنبے سے دیکھا اسے تو اسے مایوسی سے سر نفی میں ہلایا۔"سر صرف ایک ہی لڑکی کی سی وی اور کوالیفیکیشن ہماری ڈیمانڈ کے مطابق تھی مگر وہ اچانک انٹرویو کے دوران آپکا نام سن کر بھاگ گئی۔ بہت ٹیلنٹڈ تھی سچ آلاس!""اسکو شدید حیرانی سے سنتے غزنوی پاشا کے دماغ میں ایک لخت جھماکہ ہوا۔""سبرینہ۔"وہ بھاگا اور گلاس وال سے دیکھا جہاں نیچے بے تابی سے رکشہ روکتی اس لڑکی کو پانچ سال بعد دیکھتے ہی اسے اپنے سینے میں ڈھنڈ اترتی محسوس ہوئی۔ وہ معصوم لڑکی اسکی بیوی تھی جسکے ساتھ وہ اپنے انتقام میں اندھا ہو کر بے پناہ ظلم کر چکا تھا مگر جب اسکی بے گناہی کا اندازہ ہوا تو وہ گھر سے بھاگ چکی تھی۔ وہ آج بھی ہر روز اسے پاگلوں کی طرح تلاشتا۔۔۔"سیکیورٹی کو الرٹ کرو وہ لڑکی یہاں سے جانے نہ پائے"وہ دھاڑ کر حکم دیتا دیوانہ وار۔۔۔۔۔۔

"کیا ہوا؟ اتنی جلدی انٹرویو لے بھی لیا تم نے؟"

احج آر کو جلد واپس لوٹا دیکھ غزنوی پاشا نے حیرت سے پوچھا۔ وہ دونوں اس وقت پاشا انڈسٹریز کے کیبن میں موجود تھے۔ احج آر نے مایوسی سے سر نفی میں ہلایا۔

"سر، کیا بتاؤں! لسٹ میں موجود تمام امیدواروں میں سے صرف ایک ہی لڑکی ایسی تھی جس کی سی وی اور کوالیفیکیشن ہماری ڈیمانڈ کے بالکل مطابق تھی۔ میں خود سر پر اڑھ گیا، مگر۔"

احج آر نے بات ادھوری چھوڑ دی۔ غزنوی پاشا نے خشمگیں نظروں سے اسے گھورا۔ ایک تو وہ اس کے تحسس بٹھانے کے انداز سے پہلے ہی سخت عاجز تھا۔

"مگر کیا؟ سیدھی طرح بتاؤ، کہاں ہے وہ؟"

غزنوی پاشا نے آبرو آچکاتے ہوئے کاٹ دار لہجے میں پوچھا۔ بلیک چارکول سوٹ میں ملبوس وہ بے حد شاندار اور ہینڈسم لگ رہا تھا۔ وہ بزنس کی دنیا میں کم عمر ترین اور ڈشنگ بزنس مین کے نام سے مشہور تھا۔ غزنوی پاشا نے اپنی غیر معمولی ذہانت اور محنت سے کم عمری میں ہی پاشا انڈسٹریز کو کامیابی کی بلند یوں تک پہنچا دیا تھا۔

"سر، وہ لڑکی انٹرویو کے دوران بالکل ٹھیک تھی، مگر جیسے ہی اسے معلوم ہوا کہ اس کمپنی کے سی ای او غزنوی پاشا ہیں، تو کہہ کر وہ فورا ہو گیا۔ اس کے چہرے کے رنگ فق ہو گیا۔ وہ ایسے گھبرا کر بھاگی جیسے کوئی اسے دیکھ لیا ہو۔ اتنی ذہین اور ٹیلنٹڈ لڑکی تھی۔"

احج آر نے افسوس سے سر جھٹکا۔

"کیا نام تھا اس کا؟"

غزنوی پاشا نے اچانک سنجیدگی سے پوچھا۔

"سبرینہ ملک سر"

احج آر نے تڑنت بتایا۔ غزنوی پاشا اول اس نام پر دھٹک گیا تھا۔

"کیا؟ کیا کہا تم نے؟"

غزنوی پاشا نے ٹیبل پر دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے اس کی جانب جھک کر سنجیدگی سے پوچھا۔

"سبرینہ ملک سر۔ یہی نام تھا اس کا سی وی پر۔"

احج آر نے تھوک نگلتے ہوئے ہکلاہٹ سے دوبارہ بتایا۔ غزنوی پاشا نے شدت سے آنکھیں موند لیں۔ کتنا خوبصورت احساس جاگ اٹھا اس لڑکی کے نام پر اس کے اندر، جسے وہ پانچ سال گزرنے کے باوجود اپنے دل سے جدا نہیں کر پایا تھا۔ غزنوی پاشا کے دماغ میں یلخث جھمکا ہوا۔

"کہاں ہے وہ لڑکی؟"

وہ فوراً آنکھیں کھولتے ہوئے بے تابی سے بولا۔

"وہ تو یہاں سے جا چکی ہیں سر، تقریباً بیس منٹ گزر گئے ہیں۔"

احج آر نے گھڑی کی دیکھتے ہوئے بتایا۔ غزنوی پاشا تیزی سے گلاس وال کی طرف بھاگا، جہاں نیچے بے تابی سے رکشہ روکتی اس لڑکی کو پانچ سال بعد دیکھتے ہی اس کے سینے میں ٹھنڈر اترتی محسوس ہوئی۔ سیاہ چادر میں چہرہ چھپائے، نیلے سادہ سے لباس میں ملبوس اس وجود کو غزنوی پاشا لاکھوں کے ہجوم میں بھی پہچان سکتا تھا۔

"سبرینہ۔"

غزنوی پاشا زیر لب بڑبڑایا۔ وہ معصوم لڑکی اس کی بیوی تھی، جس پر وہ اپنے انتقام میں اندھا ہو کر بے پناہ ظلم کر چکا تھا۔ مگر جب اسے اس کی بے گناہی کا احساس ہوا تو وہ گھر چھوڑ کر جا چکی تھی۔ وہ آج بھی ہر روز اسے پاگلوں کی طرح تلاش کرتا تھا۔

"سیکیورٹی کو فوراً الرٹ کرو! وہ لڑکی اس عمارت سے باہر جانے نہ پائے۔ اگر وہ آج میری نظروں سے اوجھل ہو گئی تو تم سب کی خیر نہیں۔"

غزنوی پاشا دھاڑ کر حکم دیتا ہوا اندر وار آفس سے باہر کی جانب بھاگا۔ جبکہ احج آر فوراً سیکیورٹی گارڈز کو فون ملاتا باہر کی جانب بھاگا۔ باہر سے کیبن سے باہر نکل گیا۔

"سر کے آرڈرز ہیں، میم آپ کہیں نہیں جا سکتیں۔"

اپنے ارد گرد اتنے سیکیورٹی گارڈز دیکھ کر سبرینہ بری طرح پریشان ہو گئی۔ اسے غزنوی پاشا پر شدید غصہ آیا اور اس سے بھی زیادہ غصہ خود پر تھا کہ بغیر کمپنی کی معلومات حاصل کیے وہ نوکری کے لیے آگئی اسے کیا معلوم تھا کہ قسمت اسے ایک بار پھر اسی شخص کے سامنے لا کھڑا کرے گی جس سے وہ برسوں پہلے اپنا ہر تعلق توڑ چکی تھی۔

"میں تمہارے سر کے حکم کی پابند نہیں ہوں، راستہ چھوڑو میرا"

سبرینہ نے غصے سے کانپتے ہوئے لہجے میں کہا۔ وہ اپنا سر سنبھالتی ہوئی پلٹی ہی تھی کہ اچانک گارڈز نے چاروں اطراف سے اس پر بندوقیں تان دیں۔ سبرینہ اپنی جگہ منجمد رہ گئی۔

"میم! آپ ہمیں سختی کرنے پر مجبور مت کیجیے، پلیز ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کسی صورت آپ کو یہاں سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے"

ایک گارڈ نے سنجیدہ لہجے میں کہا۔

"اور مجھے یہاں سے جانے سے روکے گا کون؟"

وہ مٹھیاں بھینچتے ہوئے غرائی۔

"میں روکوں گا، غزنوی پاشا۔ تمہارا شوہر، مسٹر غزنوی"

اس کی سر اور دھاڑتی آواز سبرینہ کی سماعت سے ٹکرائی تو وہ شاک رہ گئی۔ پانچ سال بعد بھی وہ اس آواز کو پہچاننے میں غلطی نہیں کر سکتی تھی۔ غزنوی پاشا کے وجود سے اٹھتی دل فریب مہک سبرینہ کے حواس مختل کر گئی۔ اس کال ایک لمحے کو زور سے دھڑکا، مگر اگلے ہی پل اس نے خود کو سنبھال لیا۔ غزنوی پاشا کی نظر سبرینہ کے گرد تنى ہوئی بندوقوں پر پڑی تو اس کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا۔

"یہ کیا بدتمیزی ہے؟ گنز نیچے کرو سب! وہ کوئی مجرم نہیں ہے تم لوگوں نے اس پر بندوقیں تان رکھی ہیں۔ وہ غزنوی پاشا کی بیوی ہے، آئندہ ایسی حرکت کرنے کی جرات مت کرنا ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا"

وہ دھاڑتے ہوئے بولا۔ تمام گارڈز نے فوراً بندوقیں نیچے کر لیں۔ غزنوی پاشا نے ایک بار پھر سبرینہ کی پشت کو دیکھا۔ پانچ سال بعد وہ اس کے سامنے تھی، مگر اس کی طرف دیکھنے کو بھی تیار نہ تھی۔

"کیا اتنی نفرت ہو گئی ہے مجھ سے کہ اپنے چہرے کا دیدار بھی نہیں کرواؤ گی؟"

غزنوی پاشا اس کی پشت کو تکتے ہوئے دھیمے لہجے میں گویا ہوا، تو سبرینہ کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑ گئی۔ سبرینہ آہستگی سے پلٹی۔ دونوں کی نگاہیں ملیں تو غزنوی پاشا کا دل ایک لمحے کو دھڑکنا بھول گیا۔ پانچ سال بعد وہ اس چہرے کو دیکھ رہا تھا، جس سے نفرت کرتے کرتے نہ جانے کب اسے عشق ہو گیا تھا۔ خمیدہ دراز پلکیں رخساروں پر جھکی ہوئی تھیں، ناک میں سجی نازک سی نوز پن، گلابی قدرتی لب اور سیاہ کاجل سے سجی خوبصورت آنکھیں۔ وہ ایک خوش شکل لڑکی تھی، مگر غزنوی پاشا کے لیے اس چہرے سے بڑھ کر حسین کوئی دوسرا چہرہ نہیں تھا۔

"تم آج بھی اتنی ہی حسین ہو سبرینہ۔ شاید پہلے سے بھی زیادہ"

غزنوی پاشا نے اس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے فرانسیسی زبان میں دھیرے سے کہا۔ سبرینہ نے نا سمجھی سے اس کی جانب دیکھا۔ غزنوی پاشا فرانسیسی زبان پر عبور رکھتا تھا، کیونکہ چند ماہ قبل ہی فرانس میں اس کے بزنس کی نئی برانچ کھلی تھی۔

"کیا بکواس کر رہے ہیں آپ اس عجیب و غریب زبان میں؟ آخر کیوں روکا ہے مجھے یہاں، مسٹر غزنوی پاشا؟"

وہ تپ کر بولی۔ اگر وہ پانچ سال پہلے والی ڈرپوک سبرینہ ہوتی تو غزنوی پاشا کو اپنے سامنے دیکھ کر اب تک غش کھا کر بے ہوش ہو چکی ہوتی، مگر وقت نے اسے بہت کچھ سکھا دیا تھا۔

"خود اپنے پیروں سے میرے ساتھ تھوڑا اوپر ہی ہوایں تمہیں اٹھا کر اپنے کیبن میں لے جاؤں؟ فیصلہ تمہارا ہے، مسٹر غزنوی"

وہ اس کے چہرے کے قریب جھکتے ہوئے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دھیمے مگر رعب دار لہجے میں بولا۔

"ہاتھ لگانے کی غلطی بھی مت کیجیے گا، مسٹر پاشا! میں وہ پانچ سال پہلے والی سبرینہ نہیں رہی جو آپ کی دھمکیوں سے ڈر جاؤں۔"

سبرینہ نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے ڈٹوک لہجے میں کہا۔ وہ اس کی بے باک ادا پر دل و جان سے نثار ہوا۔ لبوں پر ایک دلکش مسکراہٹ بکھر گئی۔

"آئی لائک اٹ، جانم تمہاری یہ ادا مجھے بے حد پسند آئی ہے۔ میں چاہتا بھی نہیں کہ اب تم مجھ سے ڈرو۔"

وہ اس کی پیشانی پر انگلی رکھتے ہوئے کپسی سے بولا۔ اور اگلے ہی لمحے اس نے سبرینہ کو اپنی باہوں میں اٹھالیا۔ آس پاس موجود تمام لوگ اپنے باس کا یہ منفرد روپ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ غزنوی پاشا اسے باہوں میں لیے پر اعتماد قدموں سے عمارت کے اندر بڑھ گیا۔۔۔۔۔

“What happened? Did you finish the interview so quickly?” Ghaznavi Pasha asked in surprise as he saw his HR manager return earlier than expected. The two were sitting in the CEO’s cabin at Pasha Industries. The HR manager shook his head disappointedly and explained that only one candidate had a CV and qualifications that perfectly matched the company’s requirements. However, the moment she learned that Ghaznavi Pasha was the CEO, she had abruptly fled the interview. He further mentioned that she was exceptionally talented, making it a real shame to lose such a promising candidate. Ghaznavi frowned and immediately asked for her name. “Sabrina Malik, sir,” came the reply. The moment he heard her name, his heart skipped a beat. Memories of the woman he had been searching for over the past five years came rushing back. “Where is she?” he demanded anxiously.

Ghaznavi rushed towards the glass wall and looked down at the entrance. There she was, dressed in a simple blue outfit with a black veil covering her face, desperately trying to stop a rickshaw. He recognized her instantly. Sabrina was his wife, the innocent woman he had mercilessly tortured while blinded by revenge. But when he finally discovered her innocence, she had already disappeared from his life. For five long years, he had searched for her desperately, unable to forget her even for a single day. “Alert the security team immediately! That woman must not leave this building!” he roared. Moments later, Sabrina found herself surrounded by security guards who refused to let her go. Furious and frightened, she demanded that they move aside, but the guards raised their guns, forcing her to stop. Just then, a familiar, commanding voice echoed behind her. “Who will stop you? I will. Ghaznavi Pasha—your husband, Mr. Ghaznavi.” Her heart pounded as she recognized the voice she had spent five years trying to forget.

Slowly turning around, Sabrina came face-to-face with the man who had once destroyed her life. Ghaznavi's eyes softened as he looked at her, overwhelmed by the sight of his wife after five long years. He immediately ordered the guards to lower their weapons and warned them never to point guns at her again. “Have you started hating me so much that you won't even let me see your face?” he murmured. When Sabrina finally turned towards him, he was mesmerized by her beauty. “You are still as beautiful as ever, Sabrina. Perhaps even more than before,” he whispered in French. Confused and irritated, she demanded to know why he had stopped her. Ghaznavi stepped closer and gave her a choice: either walk with him to his cabin or let him carry her there himself. Sabrina boldly warned him not to touch her, declaring that she was no longer the frightened girl he had known five years ago. Her fearless attitude only made him smile. “I like it, my love. I don't want you to be afraid of me anymore.” Before she could react, he swept her into his arms and carried her towards the building, leaving everyone around them stunned by the unexpected transformation of their usually stern and ruthless CEO.



Download Complete Novel By Clicking download Button Below


DOWNLOAD