Hafiz E Dill By Falak Novels - Urdu Novelians

Urdu Novelians



Sneak Peak From The Novel


"آپ یہ شادی مت کیجیے پلیز۔ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں،"سامنے کھڑی عائزہ کی بات سن کر مصطفیٰ لمحہ بھر کو ٹھٹھک گیا، اس کے چہرے پر حیرت اور ناگوار ی کے سائے ابھر آئے۔"تم جیسی بے باک لڑکی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ابھی میرے کمرے سے چلی جاؤ۔"میر عالم کا لہجہ سخت اور دو ٹوک تھا۔ عائزہ ایک کم عمر، کھلے مزاج اور بے باک لڑکی تھی جبکہ مصطفیٰ سنجیدہ، دیندار، حافظِ قرآن اور پیشے سے ڈاکٹر تھا۔ اسے عائزہ جیسی بے تکلف اور بے باک لڑکیاں بالکل پسند نہیں تھیں، اور وہ اپنے استاد کی بیٹی سے نکاح کرنے جا رہا تھا۔ مگر شادی کے روز وہ لڑکی کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی اور عائزہ بھی اسے چھوڑ کر کسی کے ساتھ۔۔۔


"مصطفیٰ، کیا تم سچ میں شادی کر رہے ہو؟"عائزہ جھٹکے سے دروازہ کھولتی اندر آئی تھی۔ اس کی سانسیں تیز چل رہی تھیں اور آنکھوں میں آنسو تیر رہے تھے۔ وہ دروازے کے پاس ہی رک گئی، اس کی نظریں مصطفیٰ کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں۔ مصطفیٰ جو میز پر رکھی فائلوں کو ترتیب دے رہا تھا، عائزہ کی آواز سن کر چونکا۔ اس نے نظر اٹھا کر دیکھا تو عائزہ کی سرخ آنکھیں اور لرزتا ہوا لہجہ دیکھ کر اس کے ماتھے پر ہلکی سی شکن ابھری، مگر اس نے خود کو فوراً سنبھال لیا۔

"ہاں، کر رہا ہوں۔ امی ابو نے زینب کے گھر بات پکی کر دی ہے، اگلے ہفتے نکاح ہے۔"

مصطفیٰ نے نظریں دوبارہ میز پر جھکا لیں، اس کا لہجہ بالکل سپاٹ اور دو ٹوک تھا۔ مصطفیٰ کے منہ سے "ہاں" سنتے ہی عائزہ کا ضبط ٹوٹ گیا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور وہ دو قدم آگے بڑھ کر اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی۔

"ایسا مت کرو مصطفیٰ، پلیز! تم یہ شادی مت کرو۔ میں تمہیں پسند کرتی ہوں، بہت پہلے سے پسند کرتی ہوں!"

عائزہ نے روتے ہوئے کہا، اس کی آواز کمرے کی خاموشی میں لرز رہی تھی۔

"تمہیں کیا نظر نہیں آتا؟ میں ہمیشہ تمہارے آس پاس رہتی ہوں، تمہاری ہر بات کا خیال رکھتی ہوں، صرف تمہاری وجہ سے میں نے کبھی کسی اور کے بارے میں سوچا تک نہیں!"

مصطفیٰ نے ایک گہری سانس لی اور دو قدم پیچھے ہٹ کر الماری کے پاس جا کھڑا ہوا۔ اس کے چہرے پر کوئی نرمی نہیں آئی، بلکہ ایک سردی سی چھا گئی۔

"تم پاگل ہو عائزہ۔"

مصطفیٰ نے سیدھے اور سخت لہجے میں کہا۔

"میں ایسا بالکل نہیں سوچتا۔ تم میری کزن ہو، پڑوسن ہو، اس سے بڑھ کر میرے دل میں تمہارے لیے کبھی کوئی خیال نہیں آیا اور نہ آ سکتا ہے۔"

"کیوں نہیں آ سکتا؟ مجھ میں کیا کمی ہے؟"

عائزہ نے آنسو پونچھتے ہوئے تڑپ کر پوچھا۔

"بس یہی نا کہ میں تمہاری طرح ہر وقت سر پر دوپٹہ جمائے نہیں رکھتی؟ یا مجھے تمہاری طرح خاموش رہنا نہیں آتا؟ مصطفیٰ، انسان کا دل دیکھا جاتا ہے، کپڑے یا انداز نہیں!"

"میری نظر میں دونوں چیزیں اہم ہیں عائزہ۔"

مصطفیٰ نے نظر جھکا کے ہوئے جواب دیا، مگر اس کی آواز میں کوئی لچک نہیں تھی۔

"میں ایک حافظِ قرآن ہوں، میرا اپنا ایک مزاج اور زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ مجھے اپنے گھر کے لیے ایسی لڑکی چاہیے جو باپردہ ہو، جس کے طور طریقے میرے دین اور میری سوچ سے ملتے ہوں۔ یہ سب مجھے کبھی پسند نہیں آئے۔"

عائزہ کو لگا جیسے کسی نے اس کے منہ پر طمانچہ مار دیا ہو۔ اس کی سسکیاں رک گئیں اور آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ ساتھ ایک گہری چوٹ اتر آئی۔

"اتنی نفرت کرتے ہو مجھ سے؟"

عائزہ کی آواز مشکل نکلی۔

"کہ ایک پل میں مجھے رد کر دیا؟"

"نفرت نہیں ہے، بس حقیقت ہے جو تمہیں ماننی پڑے گی۔"

مصطفیٰ نے دروازے کی طرف دیکھا۔

"اور اب تم یہاں سے جاؤ۔ یہ میرا کمرہ ہے، گھر میں سب موجود ہیں، کسی نے تمہیں اس طرح روتے ہوئے یہاں سے نکلتے دیکھ لیا تو فضول باتیں بنیں گی۔ جاؤ یہاں سے۔"

"ٹھیک ہے، جا رہی ہوں۔"

عائزہ نے اپنے آنسو سختی سے رگڑے، اس کے لہجے میں اچانک ایک سرد پن آ گیا۔

"مگر یاد رکھنا مصطفیٰ، آج تم نے جس طرح مجھے اپنے کمرے سے نکالا ہے نا، اس کی قیمت تمہیں ضرور چکانا پڑے گی۔ کرو تم اپنی پسند کی شادی، دیکھتے ہیں تمہیں کتنا سکون ملتا ہے۔"

عائزہ مڑی اور دروازہ کھول کر تیزی سے باہر نکل گئی۔

مصطفیٰ دیر تک کھڑا رہا، اس کی نظریں دروازے پر جمی تھیں، مگر چہرے پر وہی ٹھہری ہوئی بے قراری تھی۔ عائزہ سیدھا اپنے کمرے میں آئی اور اندر سے کنڈی لگا لی۔ وہ بستر پر گرنے کے انداز میں بیٹھ گئی اور تکیے میں منہ چھپا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ جس لڑکے کو اس نے ہمیشہ سب سے الگ اور اچھا سمجھا، جس کی سنجیدگی اور وقار پر وہ دل ہار بیٹھی تھی، وہ اس کے جذبات کو اتنی بے دردی سے رد کر دے گا۔ تھوڑی دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی۔

"آپا، دروازہ کھولیں، امی بلا رہی ہیں۔"

باہر سے ماہا کی آواز آئی۔ عائزہ نے جلدی سے منہ دھویا، دوپٹہ ٹھیک کیا اور دروازہ کھول دیا۔


 "Please don't marry her. I love you so much," Aiza pleaded, standing before Mustafa. Her words made him pause for a moment, surprise and displeasure crossing his face. "I've never met such a shameless and outspoken girl like you. Leave my room immediately," Mir Alam replied coldly. Aiza was young, carefree, bold, and outspoken, whereas Mustafa was mature, serious, religious, a Hafiz-e-Quran, and a doctor by profession. He couldn't stand girls who behaved like Aiza. He was preparing to marry his teacher's daughter, Zainab, but fate had something unexpected in store for him. On the very day of his wedding, Zainab ran away with someone else, while Aiza, too, would eventually leave him for another man.

"Mustafa, are you really getting married?" Aiza asked as she suddenly pushed open the door and entered his room. Her breathing was uneven, and tears shimmered in her eyes. She stopped near the doorway, staring directly at him. Mustafa, who was arranging some files on his desk, looked up at the sound of her voice. Seeing her red eyes and trembling expression, he frowned slightly but quickly composed himself. "Yes, I am. My parents have finalized everything with Zainab's family. The Nikkah is next week." He lowered his gaze towards the files again, his voice completely emotionless. The moment Aiza heard his confirmation, her restraint broke. Tears streamed down her cheeks as she stepped forward and stood before him. "Please don't do this, Mustafa! Don't marry her! I like you. I've loved you for so long!" she confessed, her voice trembling with emotion. "Can't you see it? I'm always around you. I care about everything that concerns you. I've never even thought about another man because my heart has always belonged to you!" Mustafa sighed deeply and stepped away, stopping beside the wardrobe. There was no softness in his expression, only cold indifference. "You're being ridiculous, Aiza. I have never thought of you that way. You're my cousin and my neighbor. Nothing more, and nothing ever will be." "Why not? What's wrong with me?" Aiza asked desperately, wiping away her tears. "Is it because I don't keep a dupatta covering my head all the time like you do? Or because I don't know how to remain silent like you expect? Mustafa, a person's heart matters, not their clothes or appearance!" "In my opinion, both matter, Aiza," he replied, lowering his gaze without any hesitation. "I'm a Hafiz-e-Quran. I have my own principles and a particular way of living. I want a wife who observes purdah and whose values and lifestyle align with my religious beliefs. I've never been comfortable with your attitude or way of life." His words felt like a slap across Aiza's face. Her sobs gradually faded, but the hurt in her eyes grew deeper. "Do you hate me that much? Is that why you rejected me without even giving me a chance?" she whispered. "I don't hate you. I'm simply telling you the truth, and you need to accept it." Mustafa glanced towards the door. "Now leave. This is my room, and everyone is home. If someone sees you walking out of here crying like this, they'll start making unnecessary assumptions. Just go."

"Fine, I'm leaving," Aiza replied, wiping her tears roughly. Her voice suddenly turned cold. "But remember this, Mustafa. The way you've thrown me out of your room today, you'll have to pay for it someday. Go ahead and marry the woman of your choice. Let's see how much happiness this marriage brings you." With that, she turned around, opened the door, and stormed out. Mustafa remained standing there for a long time, his eyes fixed on the doorway, his expression still unreadable. Meanwhile, Aiza went straight to her room and locked the door from inside. She collapsed onto the bed, buried her face in the pillow, and burst into tears. She couldn't believe that the man she had always considered different from everyone else, whose seriousness and dignity had made her fall in love with him, could dismiss her feelings so cruelly. After a while, someone knocked on her door. "Aapi, please open the door. Ammi is calling you," Maha called from outside. Aiza quickly washed her face, adjusted her dupatta, and opened the door.

Download Complete Novel By Clicking download Button Below


DOWNLOAD