Chulbuli Mohabbat By Hafiza Ayesha - Urdu Novelians

Urdu Novelians
Novel NameChulbuli Mohabbat
WriterHafiza Ayesha
CategoryCousin Marriage Based

Most Attractive Sneak Peak Of Chulbuli Mohabbat By Hafiza Ayesha

"I really don't like you. And I've told everyone. Then," Dilawar Shah said to the seventeen-year-old Kulsoom and left the mansion. He was the most handsome man in the family, whom she had fallen in love with because she knew since childhood that he was Dilawar Shah's lover. Then she would tease him with her mischief, thinking that Dilawar Shah also loved her, while Dilawar Shah, who was of a bad temper, had committed to his own unifelo and had left the mansion out of stubbornness to break the family love. Four years had passed since he saw his friend going crazy after a girl, but when he looked at that girl, he turned to stone. His heart was beating uncontrollably because that beautiful and dignified girl was Kulsoom, but he had ignored Dilawar Shah so much that Dilawar Shah would get very angry...
"I am ashamed to say that I will give, I also gave my heart." Kulsoom, who was standing in the lawn, humming, wearing two black shalwar kameez, a pink dupatta tied around her waist, was watering the plants when her eyes fell on Dilawar Shah, who was walking towards the porch. In his white shalwar kameez, he looked as handsome as ever. "Yes, Ramla, I will come by tomorrow..." Dilawar was talking to someone on the phone, thinking that Kulsoom was being naughty. "Khadros never smile. But my name is also Kulsoom Shah. I see how he doesn't smile..." Kulsoom smiled and turned the water pipe towards Dilawar Shah and closed half of the pipe with her finger, which caused a strong spray of water to come out and make Dilawar Shah get badly wet...
"What the hell? Whose move is this?" Dilawar Shah angrily removed the phone from his ear, and as soon as he turned around, seeing Kulsoom holding the pipe, his anger reached the sky. "That... me... "Kalsoom will be scared when Dilawar Shah shouts at her." "Me? Yes? Are you a little girl who does such things?" "Ah." Dilawar Shah started moving towards Kalsoom angrily, but he did not see the brick lying in the way and he fell face down on the grass...
Since Kalsoom was watering the plants, the soil of the entire lawn also got wet. Dilawar's eyes went to his white suit, which was badly covered in mud. Dilawar Shah moved towards Kalsoom, who was looking at him with frightened eyes, and the next moment Dilawar Shah raised his hand angrily at Kalsoom. "Don't you have any sense? Ignorant!!! Girls of your age are in college, but you do nothing but roam around the village and do mischief all day. I had to go on some important work. I was late because of you. If you do such things in the future, no one will be worse than me." Dilawar Shah said angrily and moved towards the mansion to change...
"Hannah. Say something rude. "What a mischief you did, you slapped me. I'll go and tell my grandfather now." Kulsoom, who was shocked by Dilawar's slap, rushed inside in anger. "Little sir, big sir, are calling you." Dilawar Shah, who was starting to walk outside while chattering, stopped at the maid's voice. "Okay." Dilawar Shah nodded and headed towards my grandfather's room. When Dilawar entered Usman Shah's room, he was shocked to see the entire family gathered there. His parents, Alishar Sahib, Nazia Begum, and his uncle and aunt Zahid Sahib and Zameen Begum were sitting in the room. "Yes, grandfather, you called me." Dilawar broke the silence of the room.
"Come, son, sit down. We have thought that you are now twenty-two and Kulsoom is seventeen. The relationship between you two has been fixed since childhood, she is your wish, so now you two should get married." Grandfather Jaan said while looking at Dilawar. "Grandfather, I cannot marry Kulsoom. You, get her married to someone else..." Dilawar flatly refused. "What are you saying, Dilawar? Kulsoom is your childhood sweetheart." Grandpa said sternly. The door to Grandpa's room was open. Kulsoom, who was coming to complain to Grandpa about Dilawar, stopped at the door.
"Grandpa, I can't marry this ignorant girl. Where is she matriculated and where am I doing an MBA from the biggest university in the city? I will marry only a girl of my own age who can walk hand in hand with me. But that girl can never be Kulsoom." At Dilawar Shah's words, Kulsoom's parents started looking at each other angrily. They were only considering Usman Shah. Kulsoom ran towards her room with her eyes filled with such contempt from Dilawar's mouth.
"If you object to my decisions, then leave here. If you can't obey me, there's no need to stay in this mansion either. Go away and don't show your face. "Usman Shah stood up angrily saying. "What are you saying, father?" "Dada Jan's words made Dilawar's mother Nazia Begum anxious. "Daughter-in-law, if you have a problem, you should also go with your son. But I will not change my decision." Usman Shah said in a stern tone. "Nazia, you should be quiet, don't look at your son. What nonsense has he said? He is misbehaving with Kulsoom and Baba Jan as well." Alishar Sahib told his wife to be quiet.
"I also have no interest in living in this house where a person can breathe freely at will. I am leaving..." Dilawar Shah said angrily and left the room. "What will happen to Baba Kulsoom?" Zahid Sahib asked with concern looking at Usman Shah. "Don't worry. There is no dearth of relations for our granddaughter." He shook his head silently at Usman Shah's words. "Father, brother, I am very ashamed of Dilawar's misbehavior. The city has spoiled his mind even more. You will see it very soon.

Urdu Sneak Peek

" مجھے تم سخت نا پسند ہو۔۔ اور میں سب کو بتا چکا ہوں۔۔ تبھی " دلاور شاہ سترہ سالہ کلثوم سے کہتا حویلی سے باہر نکل گیا تھا۔ وہ خاندان کا سب سے خوبرو مرد تھا جس سے وہ محبت کر بیٹھی تھی کیونکہ اسے بچپن سے معلوم تھا وہ دلاور شاہ کی منگ ہے۔ تبھی اسے اپنی شرارتوں سے زچ کرتی تھی یہ سمجھ کر کہ دلاور شاہ بھی اس سے محبت کرتا ہے جبکہ دلاور شاہ اکھڑا مزاج کا اپنی ہی یونی فیلو سے کمیٹڈ ہوچکا تھا اور خاندانی منگ توڑنے کی ضد پر حویلی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اسے گئے چار سال گزر گئے تھے جب اپنے دوست کو ایک لڑکی کے پیچھے دیوانہ ہوتے دیکھ وہ تجسس سے پلٹا تھا پر نگاہ اس لڑکی پر پڑتے پتھر ہوگیا تھا۔ دل بے اختیار زور سے دھڑکا تھا کیونکہ وہ حسین باوقار لڑکی کلثوم تھی پر اس نے دلاور شاہ کو دیکھ کر یوں نظر انداز کیا تھا کہ دلاور شاہ بری طرح سلگا۔۔۔
" میں شرما کہ کہ دوں گی میں نے بھی دل دیا " کلثوم جو دو چٹیاں بنائے سیاہ رنگ کا شلوار قمیض پہنے کمر کے گرد گلابی رنگ کا دوپٹہ باندھے گنگناتی ہوئی لان میں کھڑی پودوں کو پانی دے رہی تھی کہ اس کی نظر پورچ کی طرف جاتے دلاور شاہ پر پڑی۔ سفید رنگ کی شلوار قمیض میں وہ ہمیشہ کی طرح وجیہہ لگ رہا تھا۔ " ہاں رملہ میں کل تک آ جاؤں گا۔۔۔۔"دلاور فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ کلثوم کو شرارت سو جھی۔ " کھڑوس کبھی مسکراتے ہی نہیں۔ مگر میرا نام بھی کلثوم شاہ ہے۔۔ دیکھتی ہوں کیسے نہیں مسکراتے۔۔۔ کلثوم نے مسکراتے ہوئے پانی کے پائپ کا رخ دلاور شاہ کی طرف کیا اور انگلی سے پائپ کا آدھا منہ بند کیا جس سے پانی کی تیز پھوار نکلی اور دلاور شاہ کو بری طرح بھیگا گئی۔۔۔۔
"واٹ دا ہیل؟ کس کی حرکت ہے یہ۔" دلاور شاہ غصے سے کان سے فون ہٹاتا جیسے ہی مڑا کلثوم کو پائپ پکڑے دیکھ اس کا غصہ آسمان کو چھو گیا۔ " وہ۔۔۔ میں۔۔ "دلاور شاہ کے چلانے پر کلثوم خوفزدہ ہوگی۔ " کیا میں؟ ہاں؟ تم چھوٹی بچی ہو جو ایسی حرکتیں کرتی ہو؟ " "آہ۔ " دلاور شاہ غصے سے کلثوم کی طرف بڑھنے لگا کہ راستے میں پڑی اینٹ اسے دکھائی نا دی اور وہ منہ کے بل گھاس پر گر گیا۔۔۔۔
چونکہ کلثوم پودوں کو پانی دے رہی تھی اس لیے پورے لان کی مٹی بھی گیلی ہوگئی تھی۔ دلاور کی نظر اپنے سفید سوٹ پر گئی جس پر بری طرح کیچڑ لگ چکی تھی۔۔ دلاور شاہ کلثوم کی طرف بڑھا جو خوفزدہ نظروں سے اسے ہی دیکھ رہی تھی اور اگلے ہی پل دلاور شاہ کا ہاتھ غصے سے کلثوم پر اٹھا۔ " عقل نہیں ہے تم میں؟؟جاہل!!! تمہاری عمر کی لڑکیاں کالج میں ہوتی ہیں مگر تمہیں سارا دن شرارتیں کرنے گاؤں گھومنے اور آوارہ گردی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ مجھے کسی ضروری کام سے جانا تھا۔ تمہاری وجہ سے میں لیٹ ہو گیا۔ آئندہ ایسی کوئی حرکت کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔ " دلاور شاہ غصے سے کہتا چینج کرنے کی غرض سے اندر حویلی کی طرف بڑھا۔۔۔
"ہنہ۔ بد تمیز کہیں کے ۔ زرا سی شرارت کیا کر لی تھپڑ ہی مار دیا۔ ابھی جاکر دادا جان کو بتاتی ہوں۔" کلثوم جو دلاور کے تھپڑ مارنے پر صدمے میں تھی غصے سے اندر بڑھی۔ " چھوٹے سائیں بڑے صاحب آپ کو بلا رہے ہیں ۔ " دلاور شاہ جو چینچ کرتے باہر کی طرف بڑھنے لگا تھا کہ ملازمہ کی آواز پر رک گیا۔ " ٹھیک ہے ۔ " دلاور شاہ سر ہلاتا دادا جان کے کمرے کی طرف بڑھا۔ دلاور عثمان شاہ کے کمرے میں داخل ہوا تو سب گھر والوں کو وہاں جمع دیکھ چونکا۔ کمرے میں اس کے والدین عالیشار صاحب، نازیہ بیگم اور اس کے چاچا چچی زاہد صاحب اور زمین بیگم بیٹھے ہوئے تھے۔ " جی دادا دادا سائیں آپ نے بلایا۔" دلاور نے کمرے کی خاموشی کو توڑا۔
" آؤ بیٹا بیٹھو ۔ ہم نے سوچا ہے کہ تم اب بائیس کے ہو چکے ہو اور کلثوم سترہ کی ہوگئی ہے۔ بچپن سے تم دونوں کا رشتہ طے ہے وہ تمہاری منگ ہے اس لیے اب تم دونوں کی شادی کر دینی چاہیے۔" دادا جان نے دلاور کو
دیکھتے کہا۔ " دادا جان میں کلثوم سے شادی نہیں کر سکتا۔ آپ، اس کی شادی کسی اور سے کروادیں۔۔۔ " دلاور نے صاف انکار کیا۔ " یہ تم کیا کہ رہے ہو دلاور۔ کلثوم تمہاری بچپن کی منگ ہے۔ " دادا جان نے سختی سے کہا۔ دادا جان کے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ کلثوم جو دادا جان کو دلاور کی شکایت لگانے آرہی تھی اس کی آواز سنتی دروازے کے پاس ہی رک گئی۔
" دادا جان میں اس جاہل لڑکی سے شادی نہیں کر سکتا۔ کہاں وہ میٹرک پاس اور کہاں میں شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہا ہوں۔ میں شادی کروں گا تو صرف اپنی ہم پلہ لڑکی سے جو میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکے۔ مگر وہ لڑکی کلثوم کبھی بھی نہیں ہو سکتی۔۔" دلاور شاہ کی بات پر کلثوم کے والدین غصے سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ وہ صرف عثمان شاہ کا لحاظ کر رہے تھے۔ کلثوم دلاور کے منہ سے اپنی اتنی تزلیل سنتی نم آنکھیں لیے اپنے کمرے کی طرف بھاگی۔
"اگر تمہیں میرے فیصلوں پر اعتراض ہے تو چلے جاؤ یہاں سے۔ جب میری بات نہیں مان سکتے تو اس حویلی میں بھی رکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دفع ہو جاؤ اور اپنی شکل مت دکھانا۔ " عثمان شاہ غصے سے کہتے کھڑے ہوگئے۔۔ " یہ آپ کیا کہ رہے ہیں ابا جی۔ "دادا جان کی بات پر دلاور کی ماں نازیہ بیگم تڑپ کر رہ گئیں۔ "بہو تمہیں مسئلہ ہے تو تم بھی چلی جاؤ اپنے بیٹے کے ساتھ۔ مگر میں اپنا فیصلہ نہیں بدلوں گا۔ " عثمان شاہ نے سخت لہجے میں کہا۔"نازیہ تم چپ رہو اپنے بیٹے کو نہیں دیکھ رہیں۔ کیا بکواس کی ہے اس نے کلثوم کے بارے میں اور بابا جان سے بھی بدتمیزی کر رہا ہے۔ " عالیشار صاحب نے اپنی بیگم کو چپ رہنے کا کہا۔
" مجھے بھی اس گھر میں رہنے کا کوئی شوق نہیں جہاں انسان اپنی مرضی سے کھل کر سانس بھی نالے سکے۔ جارہا ہوں میں۔۔۔۔" دلاور شاہ غصے سے کہتا کمرے سے باہر نکل گیا۔ "بابا کلثوم کا کیا ہوگا؟" زاہد صاحب نے عثمان شاہ کی طرف دیکھتے پریشانی سے پوچھا۔"فکر مت کرو۔ ہماری پوتی کے لیے رشتوں کی کوئی کمی نہیں۔" عثمان شاہ کی بات پر وہ خاموشی سے سر ہلا گئے۔" بابا، بھائی جان میں بہت شرمندہ ہوں دلاور کی بدتمیزی پر۔ شہر نے اس کا دماغ زیادہ ہی خراب کر دیا ہے ۔ دیکھیے گا بہت جلد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔ " عالیشار صاحب نے شرمندہ ہوتے معافی مانگی جبکہ نازیہ بیگم غصے سے کمرے سے باہر نکل گئیں۔ " معافی مانگ کر شرمندہ مت کریں بھائی۔ آپ بڑے ہیں۔۔۔ " زاہد صاحب نے عالیشار صاحب کو دیکھتے کہا جس پر وہ شر مندہ چہرہ لیے اپنے بھائی کو گلے لگا گئے۔ نرمین بیگم کو کلثوم کا خیال آیا تو وہ فورا اس کے کمرے کی طرف بڑھیں۔۔۔۔

Ready to Download?

Secure links will be generated after verification