| Novel Name: | Dill Maney Na |
| Writer: | Huma Qureshi |
| Category: | Forced Marriage Based |
Most Attractive Sneak Peak Of Dill Maney Na By Huma Qureshi
"I am your uncle's widow." Her brother was forcibly marrying her to her late husband's nephew. So that the widowed sister would not have to stay at home. Just then, a voice was heard from the guest room. "That is why I want to marry you, that too now and at this very moment, so that the blood of my family does not stumble in the battle of Badr." Her blood had become blood under the family enmity, she kept refusing. But after the forced marriage, she came back to the same house. She always saw him as a younger brother. Because of her mother-in-law, she did not want to establish any kind of relationship with him. "Safwan, if you want, get married again, but I will never establish any relationship with you." Safwan, who would take the scent of her hair into his chest in the state of a servant.
.
Farheen was sitting quietly in the room, because outside her brother and her late husband's nephew were deciding her fate. She was in a state of anxiety, her hands clasped together, her eyes constantly looking at the ground. The voices of Safwan and his brother could be heard clearly from outside, while her sister-in-law was also talking constantly. In fact, she was the same woman who, when Nand became a widow, wanted to evict him from the house in any way she could. And in such a situation, Safwan's relationship was a golden opportunity. It had not even been five days since the iddah ended, and the sister had become a burden on the brother. She sat quietly, caressing the cheeks of the sleeping children. Whenever he knocked, her brother would enter. "Farheen, get ready, your marriage is with Safwan." Her brother was standing in front of her. There was a hardness in her voice and urgency in her tone. Her eyes were moist. He was explaining to her that this marriage was better for her. She is a widow and it is not possible to keep her at home. People will talk. Relatives will ask questions. Farheen looked up. "But this is my father's house too." She said in a trembling voice. Her hands were shaking. "It was your father's house." "We have sent you away with your dowry." At her sister-in-law's words, she looked at her brother, who was standing silently. "Just get ready. Your marriage will take place right now." She was saying again and again that she was not ready for this marriage. She could not even imagine any other relationship after her late husband. But her words were bouncing back and forth against the walls. Suddenly, footsteps were heard from the guest room. Safwan Khan, who had been sitting outside listening to everything until now, walked into the room on his own. There was seriousness on his face and a strange decision in his eyes. He looked at Farheen and said in a strong voice that this was the only way. He wanted to marry her right now and right now. So that the honor of the family would be preserved. So that the blood of this house would not be spilled.
Farheen was shocked. She shook her head in denial. Her voice was filled with emotion.
"I have always seen you as my younger brother." A weak argument had been given. "This relationship is unacceptable to me." But Safwan Khan took a step forward. His tone was soft but his decision was firm. "Farheen, I don't want to force you, but circumstances are forcing you. Your life and the lives of your children are in danger. I had promised Kabir uncle that I would take care of his wife and children. In such a situation, I cannot leave you to suffer the stumbles of the desert. Please understand. This marriage will happen and it will happen today." Silence fell in the room. Tears started flowing from Farheen's eyes. And in this silence, it was not her consent but her compulsion that was speaking.
.....
The two people in the car running on the tarred road were silent. All those scenes flashed in Farheen's eyes, when they had married with pomp and show and left for Khan Mansion. Kabir Khan loved her like crazy. But perhaps fate had something else in mind. The guards' cars were at the same pace in front and behind, the two children were fast asleep in the back seat. The soft sound of their breathing was the only movement in this silent atmosphere.
Farheen was sitting quietly in the passenger seat. Her hands were in her lap. There was moisture in her eyes, which was trying to stay on her eyelids. Her eyes were not on the road, but were entangled in the past.
The slight jolt of the car brought her back to the present. "Farheen, I am taking the children. Please come to my room." She picked up little Haya and three-year-old Haroon in her arms and moved towards the interior of the mansion. While he also followed her with heavy steps.
।।।
When Khan stopped at the main entrance of the mansion, a strangeness dissolved in the air. It was the same house, but the feeling was completely new and heavy. Farheen entered slowly. Standing in front of her was the woman who had once been her sister-in-law and had now become her mother-in-law. There was arrogance in her eyes. She glanced at Farheen briefly and turned towards the kitchen without saying anything.
"Farheen, you are still standing here. Let's go to the room. This is your room now." He understood her hesitation very well. There was a pause in his presence. They both slowly started climbing the stairs. With each step, Farheen's heart was getting heavier. She was moving towards the room that was now her destiny. A room where the relationship had changed but the heart was still in denial.
...
...
As soon as Safwan entered the room, he slowly closed the door. There was a strange seriousness in the air. Without any haste, he led Farheen to the bed and made her sit down. There was gentleness in his manner. There was no claim. There was no order. Farheen silently sat on the edge of the bed and lowered her eyes. In her heart,.
Urdu Sneak Peek
’’میں تمھارے چچا کی بیوہ ہوں۔‘‘اسکا بھائی زبردستی اسکا نکاح اسکے مرحوم شوہر کے بھتیجے سے پڑھا رہا تھا۔تاکہ بیوہ بہن کو گھر میں نہ رکھنا پڑے ۔جبھی مہمان خانے سے ایک آواز بلند ہوئی تھی۔’’اسی لئے میں آپ کو اپنے نکاح میں لینا چاہتا ہوں وہ بھی ابھی اور اسی وقت،تاکہ میرے خاندان کا خون در بدر کی ٹھوکریں نہ کھائے۔‘‘خاندانی دشمنی کے تحت اسکا خون ہوگیا تھا،وہ انکار کرتی رہ گئی۔مگر زبردستی نکاح کے بعد وہ دوبارہ اسی گھر میں آگئی تھی۔ اس نے اسے ہمیشہ چھوٹے بھائی کی نگاہ سے دیکھا تھا۔اپنی ساس کی وجہ سے وہ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق قائم نہیں کرنا چاہتی تھی۔’’صفوان تم چاہو تو دوسری شادی کرلو،لیکن میں تم سے کبھی بھی کوئی تعلق قائم نہیں کرونگی۔۔‘‘صفوان جو اسکے بالوں کی مہک سینے میں اتارتا سرور کی کیفیت میں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے میں فرحین خاموش بیٹھی تھی۔کیونکہ باہر اسکا بھائی اور مرحوم شوہر کا بھتیجا اسکی قسمت کا فیصلہ کر رہے تھے۔اضطرابی کیفیت سے دوچار وہ مسلسل ہاتھوں کو باہم آپس میں ملائے مسلتی شدید پریشان دکھائی دے رہی تھی، آنکھیں مسلسل زمین کو تک رہی تھیں۔باہر سے صفوان اور اسکے بھائی کی آوازیں واضح سنُائی دے رہی تھیں،جبکہ ساتھ اسکی بھابھی بھی مستقل بول رہی تھی۔۔اصل میں تو وہی عورت تھی جو نند کے بیوہ ہوکر آنے پر آپے سے باہر بس کسی بھی طرح اسے اس گھر سے بے دخل کرنا چاہتی تھی۔اور ایسے میں صفوان کا رشتہ سنہری موقع تھا۔ابھی عدت ختم ہوئے پانچ دن بھی نہیں ہوئے تھے اور بھائی پر بہن بوجھ بن گئی تھی۔۔وہ خاموش بیٹھی،سوئے ہوئے بچوں کے گال پر پیار کر رہی تھی،جبھی دستک دیتا اسکا بھائی آندار داخل ہوا تھا۔۔’’فرحین تیار ہوجاؤ،تمھارا نکاح ہے صفوان کے ساتھ۔‘‘اس کا بھائی سامنے کھڑا تھا۔آواز میں سختی تھی اور لہجے میں عجلت تھی۔اسکی آنکھیں نم ہوئی تھیں۔۔وہ اسے سمجھا رہا تھا کہ یہ نکاح اس کے لیے بہتر ہے۔وہ بیوہ ہے اور گھر میں اسے رکھنا ممکن نہیں۔لوگ باتیں کریں گے۔رشتے دار سوال اُٹھائیں گے۔فرحین نے سر اُٹھا کر دیکھا۔’’لیکن یہ میرے بھی باپ کا گھر ہے۔‘‘اس نے لرزتی آواز میں کہا۔۔ہاتھ کپکپا رہے تھے۔۔’’تمھارے باپ کا گھر تھا۔۔’’ہم تمھیں جہیز سمیت رخصت کرچکے۔‘‘بھابھی کی بات پر اسنے بھائی کو دیکھا،جو خاموش کھڑا تھا۔’’بس تم تیار ہوجاؤ۔تمھارا نکاح ابھی ہوگا۔‘‘۔وہ بار بار کہہ رہی تھی کہ وہ اس نکاح کے لیے تیار نہیں۔وہ اپنے مرحوم شوہر کے بعد کسی اور رشتے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔لیکن اس کی باتیں دیواروں سے ٹکرا کر واپس آ رہی تھیں۔
اچانک مہمان خانے سے قدموں کی آہٹ سنائی دی تھی۔۔ صفوان خان جو اب تک باہر بیٹھا سب سن رہا تھا خود چلتا ہوا کمرے میں داخل ہوا۔اس کے چہرے پر سنجیدگی تھی اور آنکھوں میں ایک عجیب سا فیصلہ۔اس نے فرحین کی طرف دیکھا اور مضبوط آواز میں بولا کہ یہی واحد راستہ ہے۔وہ اسے اپنے نکاح میں لینا چاہتا ہے ابھی اور اسی وقت۔تاکہ خاندان کی عزت محفوظ رہے۔تاکہ اس گھر کا خون در بدر نہ ہو۔
فرحین چونک گئی۔اس نے انکار میں سر ہلایا۔آواز بھرا گئی۔
’’میں نے ہمیشہ تمھیں اپنے چھوٹے بھائی کی نظر سے دیکھا۔‘‘کمزور سی دلیل دی گئی تھی۔۔’’میرے لئے یہ رشتہ ناقابل قبول ہے۔مگر صفوان خان ایک قدم آگے بڑھا۔لہجہ نرم تھا مگر فیصلہ سخت۔ ’’فرحین میں آپ کو مجبور نہیں کرنا چاہتا مگر حالات مجبور کر رہے ہیں۔آپ کی اور بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔میں نے کبیر چچا سے وعدہ کیا تھا،کہ انکے بیوی بچوں کا خیال رکھونگا۔ایسے میں ،میں آپ کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لئے نہیں چھوڑ سکتا۔۔پلیز بات کو سمجھیں۔یہ نکاح ہوگا اور آج ہی ہوگا۔کمرے میں خاموشی چھا گئی۔فرحین کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔اور اس خاموشی میں اس کی رضامندی نہیں بلکہ اس کی مجبوری بول رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تارکول کی پکیّ سڑک پر دُوڑتی گاڑی میں موجود دونوں نفوس خاموش تھے،فرحین کی نگاہوں میں وہ تمام منظر گھوم گئے تھے،جب وہ دھوم دھڑکے کے ساتھ بیاہ کر خان مینشن رخصت ہوئی تھی۔ کبیر خان، اس سے پا گلوں کی طرح محبت کرتے تھے۔مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔آگے پیچھے گارڈز کی گاڑیاں ہم قدم تھیں ،بیک سیٹ پر دونوں بچے گہری نیند سو رہے تھے۔ان کی سانسوں کی ہلکی آواز اس خاموش فضا میں واحد حرکت تھی۔
فرحین پسنجر سیٹ پر خاموش بیٹھی تھی۔ہاتھ گود میں رکھے ہوئے تھے۔آنکھوں میں نمی اتر آئی تھی جو پلکوں پر ٹھہرنے کی کوشش کر رہی تھی۔اس کی نگاہیں سڑک پر نہیں تھیں بلکہ ماضی میں الجھی ہوئی تھیں۔
گاڑی کے ہلکے سے جھٹکے نے اسے حال میں لوٹایا۔’’فرحین میں بچوں کو لے کر جا رہا ہوں۔۔آپ پلیز میرے روم میں آجائیے گا۔‘‘وہ چھوٹی سی حیا اور تین سالہ ہارون کو گود میں اٹھا کر مینشن کے اندرونی حصےٰ کی جانب بڑھا تھا۔جبکہ اس نے بھی بوجھل قدموں سمیت اسکی پیروی کی تھی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خان مینشن کے صدر دروازے پررکی تو فضا میں ایک اجنبیت گھل گئی۔وہی گھر تھا مگر احساس بالکل نیا اور بوجھل تھا۔فرحین آہستہ قدم رکھتی ہوئی اندر داخل ہوئی۔سامنے وہ عورت کھڑی تھی جو کبھی اس کی جیٹھانی تھی اور اب اس کی ساس بن چکی تھی۔اس کی نگاہوں میں نخوت تھی۔ انھونے فرحین کو سرسری نظر سے دیکھا اور بنا کچھ کہے کچن کی طرف مڑ گئیں۔ ۔
’’فرحین آپ ابھی تک یہیں کھڑی ہیں۔روم میں چلیں۔۔اب وہی آپ کا کمرہ ہے۔‘‘وہ اس کا گریز بخوبی سمجھ رہا تھا۔اس کی موجودگی میں ایک ٹھہراؤ تھا۔وہ دونوں آہستہ آہستہ سیڑھیاں چڑھنے لگے۔ہر قدم کے ساتھ فرحین کا دل مزید بوجھل ہوتا جا رہا تھا۔وہ اس کمرے کی طرف بڑھ رہی تھی جو اب اس کا مقدر تھا۔ایک ایسا کمرہ جہاں رشتہ تو بدل گیا تھا مگر دل اب بھی انکار میں تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرے میں داخل ہوتے ہی صفوان نے دروازہ آہستہ سے بند کیا۔فضا میں عجیب سی سنجیدگی تھی۔اس نے بغیر کسی جلد بازی کے فرحین کو بیڈ کی طرف لے جا کر بٹھایا۔اس کے انداز میں نرمی تھی۔کوئی دعویٰ نہیں تھا۔کوئی حکم نہیں تھا۔فرحین نے خاموشی سے بیڈ کے کنارے بیٹھتے ہوئے نظریں جھکا لیں۔دل میں ایک طوفان تھا مگر چہرہ سپاٹ تھا۔وہ اس سے عمر میں پانچ سال چھوٹی تھی۔یہ فرق ہمیشہ اس کے رویے میں جھلکتا رہا تھا۔صفوان نے ہمیشہ اس رشتے کا احترام کیا تھا۔مگر سب کچھ اچانک سے بدل گیا تھا۔۔۔
’’میں جانتا ہوں فرحین کے آپ کے لئے یہ سب اتنی جلدی ایکسپیٹ کرنا بہت مشکل ہے۔مگر آپ اس رشتے کو سمجھنے کے لئے جتنا وقت لینا چاہے لے سکتی ہیں۔مگر اس تمام عرصے میں کوشش کیجئے گا کہ آپ اماں سے نہ الجھیں۔۔کیونکہ وہ بھی اس اچانک جڑے رشتے کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں۔۔‘‘وہ اسکا ہاتھ تھامے محبت سے بول رہا تھا۔۔فرحین نے رشک سے اس خوبصورت مرد کو دیکھا تھا۔ وہ کبیر کی طرح اونچا لمبا ، قد والا ایک بارعب شخصیت کا مالک تھا۔ خوبرو چہرہ،گہری سیاہ آنکھیں جن میں وہ خود کو ڈوبتا محسوس کر رہی تھی۔۔یکدم اپنی بے ساختگی کا احساس ہوا تھا وہ گڑبڑا سی گئی تھی۔
کبیر اور صفوان میں سال بھر کا فرق تھا۔کبھی وہ چچا کم اور بڑا بھائی زیادہ لگتے تھے۔صفوان نے ہمیشہ اُنہیں اُسی مقام پر رکھا تھا۔ جو انکا حق تھا۔ان میں ہنسی مزاق حد سے زیادہ تھا۔مگر صفوان نے کبھی احترام میں کمی آنے نہیں دی تھی۔
چچا کے قتل کے بعد سب کچھ بدل گیا تھا۔فرحین بچوں کے ساتھ ایک کونے میں سمٹ گئی تھی۔اور صفوان قاتل کی تلاش میں تھا۔اور قاتل ملتے ہی جیسے ہی پنچائت نے فیصلہ دیا تھا۔اسکا دھیان فرحین کی طرف گیا تھا ۔جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی ماں نے فرحین کو زبردستی اس کے بھائی کے گھر بھجوا دیا ہے تو وہ کچھ نہ کہہ سکا۔وہ لمحہ اس کے لیے بے بسی کا تھا۔ماں کے سامنے زبان بند ہو گئی تھی ،جبھی اسے علم ہوا کہ فرحین کا بھائی اپنی بہن کی جلد از جلد شادی کر کے اسے گھر سے نکالنا چاہتا ہے۔وہ شادی نہیں تھی۔وہ بوجھ اتارنا تھا۔یہ جان کر صفوان کا خون جوش مار گیا تھا۔اسے چچا کے وہ لمحے یاد آ گئے تھے جب وہ اپنی بیوی اور بچوں کے گرد ڈھال بن کر کھڑا رہتا تھا۔وہ محبت جو اس کی آنکھوں میں صاف نظر آتی تھی۔وہ فخر جو وہ اپنی بیوی کے نام پر محسوس کرتا تھا۔
پری ل پلینڈ کار ایکسیڈنٹ کے آخری لمحات صفوان کے ذہن میں تازہ ہو گئے۔چچا کی کمزور آواز۔ٹوٹتی سانسیں۔اور وہ جملہ جو اس کے دل پر نقش ہو گیا تھا۔کہ صفوان میرے بعد میری بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا۔وہ الفاظ وصیت بن گئے تھے۔ایک بوجھ جو صفوان کے کندھوں پر آ گرا تھا۔وہ جانتا تھا کہ اگر وہ خاموش رہا تو فرحین دربدر ہو جائے گی۔ایک ایسی عورت جو پہلے ہی سب کچھ ہار چکی تھی۔
اسی لیے اس نے جلد بازی کا فیصلہ کیا تھا۔یہ فیصلہ محبت کا نہیں تھا۔یہ فیصلہ ذمہ داری کا تھا۔وہ جانتا تھا کہ وہ اس عورت کو بچانے کے لیے خود کو قربان کر رہا ہے۔اس نے نکاح کو ایک ڈھال بنایا تھا۔ایک دیوار جو فرحین اور دنیا کے درمیان کھڑی ہو سکے۔وہ جانتا تھا کہ اس فیصلے کے بعد اس کی اپنی زندگی بدل جائے گی۔مگر اس لمحے اس کے سامنے صرف ایک سچ تھا۔کہ وہ اسے بے سہارا نہیں چھوڑ سکتا تھا۔
کمرے میں خاموشی گہری ہو گئی تھی۔فرحین نے نظریں اٹھا کر ایک لمحے کو صفوان کو دیکھا۔اس کی آنکھوں میں سوال تھے۔شک تھا۔اور کہیں نہ کہیں خوف بھی تھا۔وہ جانتی تھی کہ یہ نکاح اس کی مرضی سے نہیں ہوا تھا۔وہ جانتی تھی کہ اس نے دل سے ہاں نہیں کی تھی۔مگر وہ یہ بھی جانتی تھی کہ یہ آدمی اسے کسی اور کے رحم و کرم پر چھوڑنے والا نہیں تھا۔
صفوان نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر کرسی کھینچی اور بیٹھ گیا۔وہ اس کے سامنے کھڑا نہیں رہا۔وہ اس پر حاوی نہیں ہونا چاہتا تھا۔اس کی آواز دھیمی تھی۔اس نے کہا کہ وہ جانتا ہے کہ یہ سب اس کے لیے کتنا مشکل ہے۔وہ اس سے کوئی توقع نہیں رکھتا۔وہ اس پر کوئی حق نہیں جتانا چاہتا۔یہ نکاح صرف ایک ذمہ داری ہے۔ایک وعدہ جو اس نے اپنے چچا سے کیا تھا۔
فرحین کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔۔
’’سوجائیں تھک گئی ہونگی آپ۔۔‘‘ وہ نرمی سے گویا ہوتا خود بھی دوسری طرف سے بستر پر لیٹ گیا تھا۔۔
۔
۔
۔
ورنہ اس لڑکی کی سانسیں رکیں تو اس کے خود کی سانسیں بھی تھم جانیں اگلے ہی پل وہ ایک دم جھٹکا کھاتے اٹھی گہرا سانس بھرا۔ آنکھیں ذرا سی کھولیں تو اپنے اوپر جھکے فارس کو دیکھ ٹھہر سی گئی۔۔۔
لمحے ٹھہر گئے۔ " شزا آر یو اوکے؟؟ " ہما کی گھبرائی ہوئی آواز پہ وہ دونوں چونکے۔ شزا نے کسمسا کے اٹھنا چاہا لیکن اپنے اوپر جھکے غصے سے گھورتے فارس کو دیکھتے اس کی جان نکل رہی تھی اس کا سارا لباس بھیگا ہوا تھا اس کے جسم کے نشیب و فراز عیاں ہو رہے تھے۔
دونوں بازو سینے پہ رکھے خود کو چھپانا چاہا جبکہ فارس کی جیکٹ بھی سائیڈ پہ کھسک گئی تھی فارس نے اپنا غصہ کنٹرول کرتے پیچھے ہوتے وہ جیکٹ اسے پہنائی اور اس قدر جھک کے یہ کام کیا کہ کوئی اس کی بیوی کو نہ دیکھ لے اس کا یہ انداز دیکھتے شزا تو بس حیرت کی مورت بنی رہی اگلے پل وہ اٹھا اسے بھی اپنی باہوں میں اٹھا گیا جبکہ وہاں موجود سبھی نے یہ منظر بہت انجوائے کیا تھا۔ " ارحم سے کہنا گھر چھوڑ دے تمہیں۔۔۔۔" وہ اسے سخت لہجے میں کہتا اپنی منکوح کو باہوں میں بھرے وہاں سے لمبے لمبے ڈگ پڑھتا چلا گیا۔۔۔۔
Introduction Of Novel
Dill Maney Na is a compelling romantic novel that explores the depth of emotions when the heart refuses to accept reality. The story beautifully captures the struggle between feelings and circumstances, where love faces challenges like misunderstandings, sacrifices, and societal pressures. It highlights how the heart often chooses its own path, even when logic suggests otherwise. With its emotional twists and relatable characters, the novel keeps readers engaged and conveys a strong message about the power and stubbornness of true love.
Introduction Of Writer
Huma Qureshi is a well-known Urdu fiction writer recognized for her emotional and engaging storytelling. She has a unique ability to portray complex human feelings, especially love, heartbreak, and inner conflicts, in a simple yet powerful manner. Her novels often revolve around realistic characters and situations, making it easy for readers to connect with the story. Through her expressive writing style, she has earned a strong place among Urdu novel readers.