Jaan E Tamana - Complete PDF Urdu Novelians

Urdu Novelians


Novel Name:Jaan E Tamanah 
Writer:Unknown
Category:Forced Marriage Based

Most Attractive Sneak Peak Of Jan E Tamanah 

"Boss, this is my daughter Urwa." Upon introduction, the man examined her from head to toe.

Urwa could feel the sting of his gaze prickling her body. And then he smiled a mysterious smile. Urwa's forehead was covered with displeasure that could not be hidden from the man's eyes... "Then the deal is done, but remember, Karim, you can't take your steps back now." Urwa was angry at his style of address. Karim Sheikh must be at least twice the age of this man. He was calling him by his name. "The deal is final, you will come tomorrow and take your trust." With that, Karim Sheikh started walking with him. His style of treating this man was as if he were a very big man. "Baba, did you call him?" When he returned, she could not help but ask again. At that moment, Arzoo's stepmother entered the room... "Did the deal happen?" He asked while looking at Urwa, was there something wrong, something that was bothering him. "Hmmm, it's happened." "Listen to me, Urwa," he turned to her now. "Yes?" "I have fixed your marriage, your marriage is tomorrow." He was telling her as if he was not talking about a wedding, but about a normal invitation. "Marriage... Mine?" She was shocked. "Yes, your marriage, that too with the person who just left." "Baba, I never said anything, but I can't do this marriage." Her heart trembled remembering the eyes of this person. For the first time, for the first time, she decided to speak in her own favor. "I didn't ask you, Urwa... You have to get married and this is fixed." His tone was unwavering. "How can you do this to me? I don't want to marry you, Baba," "Stop talking nonsense, Urwa..." I have borrowed so much from this man, if this marriage does not happen, he will kill me. Do you want your father to die?" He roared angrily. "So you... you are selling me in exchange for the debt?" His heart refused to stop him. "Understand what you want to understand, but this marriage will happen tomorrow, it is certain, now go from here," he gestured to Arzoo who immediately held his arm. "Please let me go." She tried to free her hand from him, but Arzoo's grip was stronger than Urwa's. He dragged her upstairs and threw her on the bed. "Listen to me, girl. Your father kept you in this house despite knowing that you are an illegitimate child. Be careful what you do," Arzoo shouted, covering her mouth. "Please don't do this to me for God's sake," she was crying. "Do you think we will melt after seeing these tears? "If you don't agree to the marriage, that person can keep you without getting married because no one here cares about it," "No... Please..." She shook her head in denial. "What do you want? You too are an illegitimate child like your mother." Arzoo knowingly placed her hand on her painful vein that made her blush badly. Leaving her sobbing and crying, she went back the way she had come, but before leaving, she had not forgotten to lock the door.


.................................


She had spent the whole night crying in her own room. The feeling of suffocation had increased. The food was lying on the floor just as the servant had left it. She wanted to die, but she did not have the courage to take her own life. She looked at herself in the mirror. "You are an illegitimate child, Urwa." This sentence seemed like a slap to her. She had heard all this since childhood and since childhood till now, whenever she heard this sentence, her soul would bubble up every time, her heart wanted to end herself... Her eyes were swollen from crying. At the sound of the door opening, she looked towards the door where Arzoo and Tamanna entered with some belongings. "Tamna has prepared this pile of dirt so that it looks acceptable," Arzoo's tone was insulting, but it was as if her power of speech had been taken away. "Mama, no matter how much you clean up the dirt, it will still be called dirt." This was Tamna, her younger sister. She clenched her fists tightly. "By the way, Mama, I heard that these gangsters don't marry, but sluts for themselves..." She deliberately left the matter incomplete. "Bad thing. He is accepting this poor girl because your father wouldn't let her go to this gangster without marriage." She felt like pushing them both out of the room, but she wished she could do that. "Don't waste your time, fix the situation, otherwise if this gangster gets angry, he might just fry her. I heard he is very cruel and ruthless. He is feared all over Ankara. Even the police are afraid of him." They were deliberately burning her, making her afraid, and she was done. The rest of the time, she kept drinking her tears inside because crying in front of these people meant making a spectacle of herself in front of everyone, hearing dirty words about her dead mother, and at that moment, she didn't have that much strength...


................................................


There was a line of black cars that one by one pulled into the parking area of ​​the Cream Mansion. She had entered. As soon as the vehicles stopped, several guards dressed in black uniforms had taken up positions with weapons in their hands. Karim Sheikh was startled and looked at Arzoo, who comforted him with her eyes. And then he got out of the vehicle, walked with full dignity and stood in front of Karim Sheikh. Karim Sheikh was not walking, she should have fallen at his feet, but on the other hand, Karim Sheikh's status in his eyes was like a stray dog ​​that was wagging its tail and was following it. "Stop wagging its tail, Karim, call the girl." Karim's face turned red with insult at his words... "Call her." "There is no need to call her. Take these papers and sign them.

Urdu Sneak Peek










"باس یہ ہے میری بیٹی عروہ" تعارف پر اس شخص نے سر تا پیر اسکا بھرپور جائزہ لیا۔۔
اسکی نگاہوں کی چبھن عروہ کو اپنے جسم میں چبھتی محسوس ہو رہی تھی۔۔ اور پھر وہ مسکرایا پراسرار سی مسکراہٹ۔ عروہ کے ماتھے پر ناگواری سے بل پڑے جو اس شخص کی نگاہوں سے اوجھل نہیں رہے تھے۔۔۔ "پھر ڈیل ڈن ہے مگر یاد رکھنا کریم اب تم اپنے قدم پیچھے نہیں لے سکتے" اسکے انداز تخاطب پر عروہ کو غصہ آیا تھا کریم شیخ اس آدمی سے کم از کم بھی ڈبل عمر کے ہونگے وہ انہیں ان کے نام سے پکار رہا تھا۔۔ "ڈیل فائنل ہے آپ کل آکر اپنی امانت لے جائیے گا" جواب کے ساتھ کریم شیخ اسکے ساتھ ساتھ چلنے لگے ان کا اس شخص کو ٹریٹ کرنے کا انداز ایسا تھا مانو وہ انسان کوئی بہت بڑا آدمی ہو۔۔ "بابا آپ نے بلایا تھا ؟" وہ واپس آئے تو وہ دوبارہ پوچھے بغیر نہیں رہ سکی۔۔ اسی لمحے آرزو کمرے میں داخل ہوئی اسکی سوتیلی ماں۔۔۔ "ہوگئی ڈیل؟" انہوں نے عروہ کو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا کچھ تھا جو غلط تھا کچھ تھا جو اسے کھٹک رہا تھا۔۔ "ہممم ہوگئی ہے" "میری بات سنو عروہ" وہ اب اسکی جانب مڑے۔۔ "جی؟" "میں نے تمہاری شادی طے کردی ہے کل تمہاری شادی ہے " وہ اسے ایسے بتا رہے تھے جیسے شادی نہیں کسی عام دعوت کا ذکر کر رہے ہوں۔۔ "شادی ۔۔۔۔ میری؟اسے جھٹکا لگا تھا۔ "ہاں تمہاری شادی وہ بھی اس شخص کےa ساتھ جو ابھی گیا ہے" "بابا میں کبھی کچھ نہیں بولی مگر میں یہ شادی نہیں کرسکتی" اس شخص کی نگاہیں یاد کر اسکا دل کانپا۔۔۔ پہلی بار پہلی بار اس نے اپنے حق میں بات کرنے کی ٹھان لی تھی۔ "میں نے تم سے پوچھا نہیں ہے عروہ۔۔۔ تمہیں شادی کرنی ہے اور یہ بات طے ہے" ان کا لہجہ اٹل تھا۔۔ "آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہیں مجھے نہیں کرنی شادی بابا،" "بکواس بند کرو عروہ۔۔۔ میں نے اس انسان سے اتنا قرض لیا ہے اگر یہ شادی نا ہوئی تو وہ مجھے مار دے گا کیا تم چاہتی ہو تمہارا باپ مر جائے"؟ وہ غصے دھاڑے۔۔ "تو آپ۔۔۔ آپ قرض کے بدلے۔۔۔ مجھے بیچ رہے ہیں؟" اسکا دل کیا وہ منع کردیں۔ "تمہیں جو سمجھنا ہے سمجھو مگر کل یہ شادی ہوگی اتنا طے ہے اب جاؤ یہاں سے"  انہوں نے آرزو کو اشارہ کیا جو فوراً سے اسکا بازو تھام گئی۔ "پلیز چھوڑیں مجھے " وہ اس سے اپنا ہاتھ چھڑانے لگی مگر وہ آرزو تھی اسکی گرفت عروہ کی طاقت سے بھی زیادہ مضبوط تھی۔ اسے گھسیٹے اوپر لا کر اس نے بیڈ پر پھینکا۔۔ "میری بات سنو لڑکی ۔۔ تمہارے باپ نے یہ جاننے کے باوجود کہ تم ایک ناجائز اولاد ہو اس گھر میں رکھا اس لئے خبردار جو تم نے کچھ کیا،" اسکا منہ دبوچے آرزو پھنکاری۔۔"پلیز میرے ساتھ ایسا مت کریں خدا کے لئے " وہ رو رہی تھی۔ "تمہیں کیا لگتا ہے یہ آنسو دیکھ کر ہم پگھل جائنگے ؟ اگر تم شادی کے لئے راضی نا ہوئیں تو وہ شخص تمہیں بنا شادی کے بھی رکھ سکتا ہے کیونکہ اس جگہ کسی کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا ،" "نہیں۔۔۔ پلیز۔۔۔۔" اسکا سر نفی میں ہلا۔۔ "تم کیا چاہتی ہو تم بھی اپنی ماں کی طرح ایک ناجائز اولاد کو" آرزو نے جان کر اسکی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا کہ وہ بری طرح بلبلا اٹھی۔۔ اسے روتا سسکتا چھوڑ وہ جیسے آئی تھیں ویسے ہی واپس چلے گئی مگر جانے سے پہلے وہ دروازے کو لاک کرنا نہیں بھولی تھی۔۔

.................................

پوری رات اسکی روتے گزری تھی اپنے ہی کمرے میں گھٹن کا احساس بڑھ گیا تھا زمین پر کھانا ویسے ہی پڑا تھا جیسے ملازم چھوڑ کر گیا تھا۔۔ وہ مرنا چاہتی تھی مگر اتنی ہمت نہیں تھی کہ خود اپنی ہی جان لے سکتی ۔۔ اس نے آئینے میں خود کو دیکھا۔"تم ایک ناجائز اولاد ہو عروہ" یہ جملہ کسی تھپڑ کی طرح لگتا تھا اسے۔۔ وہ بچپن سے یہ سب سنتی آئی تھی اور بچپن سے لے کر اب تک جب وہ یہ جملہ سنتی تھی اسکی روح ہر بار بلبلاتی تھی اسکا دل کرتا تھا وہ خود کو ختم کرلے۔۔۔ رونے سے اسکی آنکھیں سوجھی ہوئی تھین۔۔ دروازہ کھلنے کی آواز پر اس نے دروازے کی جانب دیکھا جہاں آرزو اور تمنا کچھ سامان کے ساتھ اندر داخل ہوئیں ۔ "تمنا اس گندگی کی پوٹ کو تیار کردہ تاکہ کچھ قابل قبول لگ سکے،" آرزو کا لہجہ ہتک آمیز تھا مگر وہ ایسے ہوگئی گویا اسکی قوت گویائی چھین لی گئی ہو۔۔"مما گندگی کو کتنا بھی صاف کرلیں کہلائے گی گندگی ہی"" یہ تمنا تھی اسکی چھوٹی بہن۔۔ اس نے سختی سے مٹھیاں بھیچیں۔۔ "ویسے مما میں نے سنا ہے یہ گینگسٹر لوگ شادی نہیں کرتے مگر اپنے لئے سلٹ۔۔۔۔"اس نے دانستہ بات ادھوری چھوڑی "بری بات۔۔ تمنا اس بیچاری کو وہ قبول کر رہا ہے کیونکہ بنا شادی کے تمہارے بابا نہیں مانے اسے اس گینگسٹر کو دینے کو۔۔ اسکا دل کیا ان دونوں کو دھکے مار کر کمرے سے باہر نکال دے مگر کاش وہ ایسا کر سکتی۔ "اچھا وقت ضائع مت کرو کچھ حال ٹھیک کرو ورنہ اس گینگسٹر کو غصہ آگیا تو کہیں اسے ہی بھون کر نا رکھ دے سنا ہے بہت ظالم اور بے رحم ہے پورے انقرہ میں اسکی وحشت ہے٫ یہاں تک کے پولیس بھی اس سے ڈرتی ہے" وہ اسے جان بوجھ کر جلا رہے تھے اسے خوف میں مبتلا کر رہے تھے اور وہ ہو بھی گئی تھی باقی تمام وقت وہ اپنے آنسو اندر ہی اندر پیتی رہی کیونکہ ان لوگوں کے سامنے رونے کا مطلب تھا اپنی ذات کا سب کے سامنے تماشہ لگانا اپنی مری ماں کے متعلق غلیظ باتیں سننا اور اس وقت اس میں اتنی سکت نہیں تھی۔۔۔

...................................

سیاہ گاڑیوں کی ایک قطار تھی جو ایک ایک کر کریم مینشن کے پارکنگ ایریا میں داخل ہوئی تھی۔۔گاڑیاں رکتے ہی کئی سیاہ یونیفارم میں ملبوس گارڈ ہاتھوں میں اسلحہ لئے پوزیشن سنبھال چکے تھے۔ کریم شیخ نے گھبرا کر آرزو کو دیکھا جو آنکھوں ہی آنکھوں میں انہیں تسلی دے گئیں۔۔ اور پھر گاڑی سے وہ نکلا پوری شان سے چلتا وہ کریم شیخ کے سامنے آ کھڑا ہوا۔۔ کریم شیخ کا بس نہیں چل رہا تھا وہ اسکے قدموں میں گر جائیں مگر دوسری طرف کریم شیخ کی حیثیت اسکی نظر میں آوارہ کتے جیسی تھی جو دم ہلائے اسکے پیچھے پیچھے تھا  "دم ہلانا بند کرو کریم لڑکی کو بلاؤ" اسکی بات پر کریم کا مارے ہتک کے چہرہ سرخ ہوا۔۔۔ "اسے بلاؤ" "بلانے کی ضرورت نہیں ہے یہ کاغذات لو اور اس پر سائن لو اسکے،" اس نے براک سے کاغذات لیتے آرزو کے منہ کی جانب اچھالے تھے۔ غصے سے اس نے کچھ کہنا چاہا مگر کریم شیخ اسکا ہاتھ دبائے اوپر کی جانب بڑھ گئے۔ "جانوروں جیسا سلوک مت کر ان کے ساتھ" "جانوروں کے ساتھ انسانوں والا سلوک نہیں کرتا میں میرے رولز کے خلاف ہے" اس نے اتنی سنجیدگی سے کہا تھا کہ براک اسے دیکھ کر رہ گیا۔ کچھ ہی دیر بعد کریم نے کاغذات اسکے سامنے رکھے تو وہ خاموشی سے سائن کرتے میرج رجسٹرار کی طرف کاغذات بڑھا گیا۔ "یو مے"اس سے پہلے رجسٹرار بات مکمل کرتا وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔۔ "اسے گاڑی میں بٹھاؤ" حکم صادر کرتا وہ وہاں سے باہر نکل گیا جبکہ آرزو نے غصے سے لب بھینچے اسے دیکھا اور پھر وہ خاموشی سے کمرے میں آئی جہاں عروہ سفید لباس میں سامنے بیٹھی تھی۔۔ بنا کچھ بھی سوچے آرزو نے اسے بازو سے تھام کر اٹھایا اور ایک زور دار تھپڑ اسکے منہ پر مارا۔۔وہ لڑکھڑا کر بیڈ پر گری تھی۔۔ "یہ اس بات کا بدلہ ہے جو اس شخص نے میرے ساتھ کیا،" اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ اسکے ساتھ کیا ہوا ہے۔۔ وہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے آرزو کو دیکھنے لگی جو اسے بازو سے تقریباً گھیسٹتے نیچے لائی تھی سیڑھیاں اترتے گئی مقام پر اسکا پاؤں مڑا وہ کل سے بھوکی تھی اسکا سر چکرا رہا تھا مگر وہاں اسکی پرواہ کرنے والا کوئی نہیں تھا کوئی ایک بھی نہیں۔۔ آرزو نے لا کر اسے براک کے سامنے پٹخا۔۔ "لے جاؤ اسے"  "اٹھیں" براک نے عروہ کو اٹھنے کا اشارہ کیا جو اتنے لوگوں کی موجودگی میں زمین پر گری ہوئی تھی۔ بمشکل خود کو گھسیٹتے وہ براک کے پیچھے چلتی گاڑی میں بیٹھی تھی اس کے بیٹھتے ہی گاڑی اسٹارٹ ہوئی تھی ۔ وہ ایک جہنم سے دوسری جہنم کا سفر کرنے جا رہی تھی مگر اب اسکے پاس ہمت نہیں بچی تھی۔۔۔

Introduction Of Novel 

Jan-e-Tamana is a romantic and social Urdu novel that explores deep human emotions, relationships, and the struggles faced by individuals in society. The story mainly revolves around love, sacrifice, misunderstandings, and the impact of social norms on personal happiness.


The novel highlights how true love is often tested by circumstances, family pressures, and societal expectations. Through its characters, the writer shows the emotional journey of individuals who must make difficult choices between their desires and responsibilities.





Download Below... 😋😊

📁 PDF Download

Click the button below to access your content