Arzoo E Dil By Huma Qureshi - Complete Novel PDF

Urdu Novelians


Novel Name:Arzoo E Dil
Writer:Huma Qureshi
Category: Forced Marriage Based

Most Attractive Sneak Peak Of Arzoo E Dil By Huma Qureshi

""I am hopeful." Hearing this, the seven heavens fell on Mohsin Sikandar. While she was looking at her husband with her eyes fixed on this miracle. A woman who was famous in the past that she could never become a mother. She was going to become the mother of his child. She was not able to digest this fact. "Please Mohsin, say something. Believe me, I am innocent, everything you saw was a deception of the eyes. It was all a conspiracy hatched by my first husband's second wife. Allah has shown us His special grace. "Even though Mohsin spoke like a stone, what did he say... This is impossible. This child is not mine . She had never thought that the reason she had been separated would be that the same happiness that had been in her heart would be given to the person who had not even accepted her properly. There was only a relationship that was going on between the two. There was neither love nor acceptance in this relationship, there was only a desire for this relationship. Hadiya read the report once again. She probably had to read the report two hundred more times to believe it. She quickly got up and left for home. Her mother-in-law was not home. She had gone to another city. Because of which she had to wait to give this good news. She was hanging on the cross while walking happily, waiting for her husband to come and tell her this good news and make her happy. For which Hadiya's ears were yearning. Mohsin Sikandar came home and went to freshen up. She quickly waited for him to come out. "Make some food." She had already got used to his attitude. "I think so, but listen to me." He smiled and said. "Say..." He glanced at Hadiya and sat on the bed. "I am with hope." Hearing this, the seven heavens fell on Mohsin Sikandar. While she was looking at her husband with eyes filled with wonder at this miracle. A woman who was famous in the past that she could never become a mother. She was going to become the mother of his child. This fact was not digesting for her. He was standing on the bed and looking at her with uncertainty. Hadiya's heart was left with a feeling of doubt in her eyes. Hadiya's heart would burst and the earth would swallow her up. "Please Mohsin, tell me something, believe me, I am innocent, everything you saw was a deception of the eyes. All that was a conspiracy hatched by my first husband's second wife. Allah has shown us His special grace. "Even when Mohsin spoke as a stone, what did he say... This is impossible. This child cannot be mine. Can it be?" How many years did you live with your first husband? Three years, four years? You've been with me for four months. How can this be?" There was doubt in her tone, deep doubt. "If it couldn't happen to him, then it happened to you. Why is there so much drama? I wasn't infertile." She shouted angrily and he started laughing at her. "Tell me, what game are you playing with me? Your husband had told me that your character was not right, but my innocent mother didn't listen to me. He tied you to my head. Now look." He held Hadiya by the shoulder and said. "You have doubts. Mine." She was surprised to see the mud flying on her character with her sobs while crying. "You just lose your form, don't you know, in the house behind me." Hadiya's temper rose when he spoke. "I just don't want to hear anything else. You said what you wanted to say, I thought you were not like the others, but you..." She sadly hurt his dirty mentality. He left the room angrily. Her mind was spinning. Hadiya sat on the ground helplessly and started crying. She couldn't believe it herself. Everyone used to taunt her for infertility and now that woman was going to become the mother of a child. Was it a miracle or was it a special grace of nature that made her pregnant? She thought with a sob... She was sure that whether anyone believed it or not, her mother-in-law would definitely believe that she was her blood. So she got up and started dialing his number, but despite the continuous ringing, the call was not received. There was a lot of network problem where she was, due to which she could not contact Hadiya often. This marriage had happened against her will. Mohsin Sikandar had adopted Hadiya against her will. But now it seemed that she had ended everything. This miracle had become a punishment for her. Her husband had accused her and left the house. What did she have to prove her case? If she did something to prove it, it would have become an insult to her. Hadiya's mind was racing with thought. She got up quickly and started packing her things. She picked up everything that came to her hand and put it in her bag. Tears were continuously streaming down her face. She quickly went to get her cloak and then came back, put it on and went outside. She had decided to leave Mohsin Sikandar's uncertainty. She was walking quickly away from this luxurious house whose foundations had supported Mohsin Sikandar today and made it worth two crores. She had no one in this world before. Now if she was alone, it would not have made any difference to her. She was thinking like that, but it was really going to make a difference. She had come to her friend who lived in the hostel. She had begged him to get a room reserved for her. "Hadiya, are you crazy? You got up and left without explaining the matter. You are so emotional.".

Urdu Sneak Peek






میں اُمید سے ہوں۔‘‘یہ سنتے ہی محسن  سکندر پر ساتوں آسمان ٹوٹ پڑے تھے۔جبکہ وہ اس معجزے پر  ڈبڈبائی ہوئی نگاہوں سے اپنے شوہر کو  ہی دیکھ رہی تھی۔ایک ایسی عورت ،جس کے بارے میں زمانے میں مشہور تھا  کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی تھی۔وہ اسکے بچہ کی ماں  بننے والی تھی۔۔یہ حقیقت اسے  ہضم نہیں ہو رہی تھی۔’’پلیز محسن بولیں کچھ۔یقین کریں میں بے قصور ہوں،جو سب آپ نے دیکھا وہ نظروں کا دھوکا تھا۔۔وہ سب میرے پہلے شوہر کی دوسری بیوی کی رچائی ہوئی سازش تھی۔اللہ نے ہم  پر اپنا خاص کرم کیا ہے۔ ۔’’جبکہ پتھر کا ہوا محسن  بولا بھی تو کیا بولا تھا۔۔۔یہ نا ممکن ہے۔یہ بچہ میرا نہیں ہو ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے ہاتھ میں ٹیسٹ رپورٹ تھی جسے دیکھ کر ہادیہ کے لب پھڑپھڑا رہے تھے ۔ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور لبوں پر شکر کا کلمہ۔ اس نے کبھی سوچا بھی نا تھا جس وجہ سے وہ در بدر ہوئی تھی وہی خوشی اس کی جھولی میں اس شخص کے ہاتھ ڈال دی جائے گی جس نے اسے ٹھیک طرح سے قبول بھی نہ کیا تھا۔۔ بس ایک رشتہ تھا جو دونوں کے درمیان چل رہا تھا۔۔ اس رشتے میں نا محبت تھی نا اپنائیت بس ایک ان چاہا اس رشتہ تھا۔۔ ہادیہ نے ایک بار پھر رپورٹ پڑھی۔۔ اس کو یقین کرنے کے لئے شائد دو سو بار اور روپورٹ پڑھنی تھی ۔۔ وہ تیزی سے اٹھی اور گھر کی جانب نکل پڑی۔۔ اس کی ساس گھر نہیں تھیں وہ دوسرے شہر گئی ہوئی تھیں۔۔ جس کی وجہ سے اسے یہ خوش خبری دینے کے لئے انتظار کرنا تھا۔۔ وہ خوشی سے ٹہلتے ہوئے انتظار کی سولی پر لٹکی تھی کہ کب اس کا شوہر آئے اور وہ اسے یہ خوش خبری سنا کر اس کو خوشی دے۔۔ جس کے لئے ہادیہ کے کان ترس گئے تھے۔۔ محسن سکندر گھر آیا اور فریش ہونے چلا گیا۔۔ اس نے تیزی سے اس کے باہر آنے کا انتظار کیا۔۔ "کھانا لگوا دو۔۔" اس کا رویہ لیا دیا ہی تھا۔ "لگاتی ہوں لیکن میری بات سن لیں۔۔" اس نے مسکرا کر کہا۔۔ "کہو۔۔" اس نے ایک نظر ہادیہ پر ڈالی اور بیڈ پر بیٹھ گیا۔۔ ’’میں اُمید سے ہوں۔‘‘ یہ سنتے ہی محسن  سکندر پر ساتوں آسمان ٹوٹ پڑے تھے۔ جب کہ وہ اس معجزے پر  ڈبڈبائی ہوئی نگاہوں سے اپنے شوہر کو  ہی دیکھ رہی تھی۔ ایک ایسی عورت ،جس کے بارے میں زمانے میں مشہور تھا  کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی تھی۔وہ اس کے بچہ کی ماں بننے والی تھی۔۔یہ حقیقت اسے ہضم نہیں ہو رہی تھی۔ وہ بیڈ سے کھڑا بے یقینی سے اسے دیکھ رہا تھا۔۔ ہادیہ کا دل دھک سے رہ گیا اس کی آنکھوں میں شک تھا۔۔ ہادیہ کا دل کیا زمین پھٹے اور وہ اس میں سما جائے۔۔ ’’پلیز محسن بولیں کچھ یقین کریں میں بے قصور ہوں، جو سب آپ نے دیکھا وہ نظروں کا دھوکا تھا۔۔وہ سب میرے پہلے شوہر کی دوسری بیوی کی رچائی ہوئی سازش تھی۔ اللہ نے ہم  پر اپنا خاص کرم کیا ہے۔ ۔’’جب کہ پتھر کا ہوا محسن  بولا بھی تو کیا بولا تھا۔۔۔یہ نا ممکن ہے۔یہ بچہ میرا نہیں ہو ۔سکتا۔۔؟ تم اپنے پہلے شوہر کے ساتھ کتنے سال رہی تھی ۔؟ تین سال چار سال۔۔؟ میرے ساتھ تم چار ماہ رہی ہو۔۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔؟" اس کے لہجے میں شک تھا گہرا شک۔۔ "اگر اس سے نہیں ہو سکتا تھا تو آپ سے ہو گیا اس میں اتنا تماشا بنانے کی کیا ضرورت ہے میں بانجھ نہیں تھی۔۔" اس نے غصے سے چیختے ہوئے کہا تو وہ اسے ہنس کر دیکھنے لگا ۔۔ "بتاؤں کیا گیم کھیل رہی ہو میرے ساتھ ۔۔؟ تمہارے شوہر نے بتایا تھا تمہارا کردار ٹھیک نہیں ہے لیکن میری معصوم ماں نے ایک نہ سنی۔۔ تمہیں میرے سر باندھ دیا اب دیکھو ۔۔" اس نے ہادیہ کو کندھے سے تھام کر کہا۔۔ "آپ کو شک ہے تو ۔۔ میرا۔۔ " وہ روتی ہوئی ہچکیوں سے اپنے کردار پر اڑتی کیچڑ دیکھ کر حیرت زدہ ہی رہ گئی تھی۔ "تم ابھی اپنی شکل گم کرو نا جانے میرے پیچھے گھر میں ۔۔" وہ بولا تو ہادیہ کا پارہ ہائی ہوا۔۔ "بس مجھے اور کچھ نہیں سننا ہے۔۔ آپ نے جو کہنا تھا کہہ لیا مجھے لگا تھا آپ باقیوں کی طرح نہیں ہیں لیکن آپ تو۔۔" اس نے افسوس سے اس کی گندی ذہنیت ہر چوٹ کی۔۔ وہ غصے سے کمرے سے نکل گیا۔۔ اس کا دماغ سائیں سائیں کر رہا تھا۔۔ ہادیہ بے بسی سے زمین پر بیٹھ کر رونے لگی اسے تو خود یقین نہیں آیا تھا۔۔ اسے سب بانجھ پن کا طعنہ دیتے تھے اور اب وہ عورت ایک بچے کی ماں بننے والی تھی یہ کوئی معجزہ تھا یا پھر قدرت کا اس پر خاص کرم جس کی وجہ سے وہ پریگننٹ ہو گئی تھی اس نے سسکی بھر کر سوچا تھا۔۔۔ اسے یقین تھا کوئی یقین کرے نہ کرے اس کی ساس لازمی یقین کریں گی کہ وہ ان کا ہی خون ہے۔۔ اس لئے وہ اٹھی اور ان کا نمبر ملانے لگی لیکن مسلسل بیل کے باوجود بھی کال ریسیو نہیں کی گئی تھی وہ جہاں تھیں وہاں نیٹ ورک کر کافی مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کا اکثر ہادیہ سے رابطہ نہیں ہو پاتا تھا۔۔ یہ شادی ان کی مرضی پر ہوئی تھی ان کی ضد پر محسن سکندر نے ہادیہ کو اپنایا تھا۔۔ لیکن اب لگ رہا تھا وہ سب کچھ ختم کر بیٹھی ہے۔۔ یہ معجزہ اس کے لئے عذاب بن گیا تھا اس کا شوہر اس پر الزامات لگا کر گھر سے ہی چلا گیا تھا ۔ اس کے پاس اپنی گواہی کے لئے کیا تھا ۔؟ اگر وہ ثابت کرنے کے لئے کچھ کرتی تو یہ اس کے لئے گالی بن جاتا۔۔ ہادیہ کا دماغ سوچ سوچ کر سن ہو رہا تھا۔۔ وہ تیزی سے اٹھی اور اپنا سامان پیک کرنے لگی۔۔ اس کے ہاتھ جو جو چیز آئی اس نے اٹھا کر بیگ میں ڈال لی۔۔ اس کی آنکھوں سے نکلتے آنسو مسلسل اس کا چہرہ بھگو رہے تھے۔۔ وہ تیزی سے اپنی چادر لینے گئی اور پھر واپس آ کر اسے اوڑھ کر باہر کی جانب بڑھ گئی۔۔ اس نے محسن سکندر کی بے یقینی کا جواب اسے چھوڑنے کا فیصلہ کر کے دیا تھا ۔ وہ تیزی سے قدم اٹھاتی اس عالیشان گھر سے دور جا رہی تھی جس کی بنیادوں نے آج محسن سکندر کا ساتھ دے کر اس کو دو کوڑی کا کر دیا تھا۔۔ اس کا اس دنیا میں پہلے بھی کوئی نہیں تھا اب اگر وہ اکیلی تھی تو اسے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا۔۔ وہ ایسا سوچ رہی تھی لیکن فرق تو واقعی پڑنے والا تھا۔۔ وہ اپنی دوست کے چلی آئی تھی جو ہاسٹل میں رہتی تھی اس نے بڑی منت کر کے اپنے لئے ایک کمرہ مختص کروایا تھا۔۔ "ہادیہ پاگل ہو۔۔؟ بات سمجھانے کے بچائے اٹھ کر چلی آئی ہو ایموشنلی ہو کر سوچو گی تو ایسی ہی پھنس جاؤ گی پریکٹیکل ہو کر سوچو تو ضرور اس مسئلے کا حل ہو گا۔۔" اس نے نرمی سے سمجھاتے ہوئے کہا تو وہ اسے دیکھ کر نفی میں سر ہلانے لگی۔۔ "بات میرے کردار پر آ گئی ہے زینت اور میں پہلے والی غلطی نہیں کروں گی وقار نے جو میرے ساتھ کیا اور جو میں نے اسے اپنے ساتھ کرنے دیا میں وہی اب محسن کو خود کے ساتھ کرنے نہیں دوں گی۔۔" اس نے سختی سے کہا وہ اب تھک گئی تھی بار بار کے الزام سے اس قدر ٹوٹ گئی تھی اسے کوئی فیصلہ لینا ہی تھا۔۔ "اچھا تم ابھی ٹھیک نہیں ہو ایسا کرو ریسٹ کرو۔۔" اس نے کندھا تھپک کر بولا۔۔ اس کا روم الگ تھا زینت اسے چھوڑ کر اپنے روم میں چلی گئی اسے اب جاب پر جانا تھا۔۔ ہادیہ مسلسل ٹینشن میں تھی اس وجہ سے سلیپنگ پلز لی اور سو گئی ۔۔ یہی طریقہ تھا جس کے ذریعے سے وہ بھاگ سکتی تھی اس کے دماغ کو سکون چاہئیے تھا۔۔ اس کا ذہن تاریکی میں ڈوبنے لگا تو اس نے سکون سے آنکھیں بند کر لیں۔۔ کچھ دیر کے لئے ساری آوازیں ذہن میں بند ہو گئی تھیں ۔۔ زینت رات کے وقت آئی تو اسے سوتے دیکھ کر اطمینان کی سانس لے کر چلی گئی ۔۔ ہادیہ نے اس سے وعدہ لیا تھا وہ کسی کو نہیں بتائے گی ہادیہ کہاں ہے۔۔ محسن کو معلوم تھا زینت ہادیہ کی دوست ہے وہ اسے اب اپنے قریب بھی دیکھنا گوارا نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
محسن گاڑیاں سڑکوں پر بھگاتا پریشان ہوتا رات کے گیارہ بجے گھر پہنچا تھا اس نے دو ٹوک بات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔ ہادیہ کو ڈھونڈتے وہ کمرے میں پہنچا تو الماری کے پٹ کھلے ہوئے تھے اور ہادیہ کے کپڑے وہاں سے غائب تھے۔۔ اس نے لب بھنچ کر تیزی سے پاکٹ سے فون نکال کر کال ملائی ہادیہ کا موبائل بند جا رہا تھا ۔۔ اس نے غصے سے اس کے گھر کال کی۔۔ "ہادیہ آپ کی طرف آئی ہے۔؟" اس کی سوتیلی ماں نے نخوت سے جواب دیا۔۔ "بھلا وہ کیوں آئے گی یہاں اب اس کا یہاں رکھا ہی کیا ہے۔؟ باپ مر گیا وہ ہمارے لئے اب کیا اہمیت رکھتی ہے۔۔؟" اس کی سوتیلی ماں کا طنزیہ انداز محسن سکندر سے برداشت نہ ہوا تھا اس نے غصے سے کال کاٹ دی اور پھر دوبارہ ہادیہ کو کال ملائی فون بند تھا۔۔ اس نے غصے سے موبائل بیڈ پر پھینکا اور سر ہاتھوں میں گرا لیا۔۔ "ایک تو غلطی بھی اس کی ہے اوپر ہے ایگو بھی اس میں ہے۔۔ میں مرد ہو کر برداشت کر گیا وہ عورت ہو کر سچائی برداشت نہ کر سکی۔۔" اس نے غصے سے کھولتے ہوئے سوچا اور اٹھ کھڑا ہوا۔۔ اس کا رخ واش روم کی جانب تھا ایک ڈر تھا کہ اس کے ساتھ کچھ ہو نا گیا اور یا اس نے کچھ نہ کر لیا ہو۔۔ وہ فریش ہو کر سڑکوں پر اسے ڈھونڈنے نکلا۔۔ اس کا اپنا کوئی نہ تھا جس کے پاس وہ جا سکتی ۔۔ اس کے ماتھے کی رگیں پھٹنے کو تھیں۔۔ چار گھنٹے تک سڑکوں پر گاڑی دوڑا کر واپس لوٹ آیا تھا ہادیہ کا معلوم نہ ہو سکا تھا۔۔ اس نے جاننے والوں کو کال بھی کی تھی لیکن سب بے سود رہا۔۔ "ہادیہ۔۔" اس نے نام پکارا اور دوسری جانب دیکھا جہاں وہ اس کے قریب سوتی تھی۔۔ اس نے جو کیا تھا اس پر اسے پچھتاوا نہ تھا لیکن وہ ہادیہ کے ایسے جانے کے حق میں بھی نہ تھا۔۔ وہ سوچتے سوچتے سو چکا تھا۔۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہادیہ صبح اٹھی تو اس کے سر میں درد ہو رہا تھا۔۔ اس نے سر دباتے ہوئے کھڑکی سے پردہ ہٹا کر تازہ ہوا لی۔۔ پریگنینسی کی وجہ سے اس کا دل عجیب سا ہو رہا تھا۔۔ ہادیہ گہری گہری سانس لے رہی تھی جب زینب نے دروازہ بجایا۔۔ اس نے دروازہ کھولا سامنے ناشتہ تھا وہ مسکرا دی۔۔ "شکریہ زینب۔۔" اس نے مشکور لہجے میں کہا تھا۔۔ وہ مسکرا کر چلی گئی، ہادیہ نے ناشتہ کرتے ہوئے سوچا اب آ گے کیا



Introduction Of Novel 

Arzoo-e-Dil is a heartfelt romantic novel that revolves around deep emotional desires and unfulfilled longings of the heart. The story explores how hidden wishes, suppressed emotions, and silent sacrifices shape relationships and destinies. Through its engaging narrative, the novel portrays love as a powerful force that can inspire hope, patience, and emotional growth.


The novel highlights the struggle between the heart’s desires and the realities of life, questioning whether true love always finds fulfillment or remains an unspoken yearning. With its emotional intensity and meaningful storytelling, Arzoo-e-Dil captures the essence of love that lingers quietly yet profoundly within the human heart.


Introduction Of Writer

Huma Qureshi is a prominent contemporary Urdu novelist known for her emotionally driven and realistic portrayal of relationships. Her writing often explores themes of love, longing, regret, and the psychological complexities of human emotions. With a graceful narrative style and strong character development, she presents stories that reflect the inner conflicts of her characters and the consequences of emotional choices. Her novels resonate deeply with readers who appreciate romance blended with emotional depth and realism.



Download Below... 😋😊

📁 PDF Download

Click the button below to access your content